29/07/2023
"وقت آ گیا ہے کہ
مسلمانوں کو مساجد میں کچھ تبدیلیاں کرنا ہونگی
مساجد کے درودیوار کے رنگ و روغن پر، بیت الخلإ کے سنگ مرمر پر ، قمقموں فانوس و جھومر پر، اٸر کنڈیشن اور اٸر کولرز پر اور نفیس قالینوں پر بہت زیادہ خرچ
مگر اب وقت آ گیا ہے کہ ترجیحات بدل کر کچھ ضروری جگہوں پر
بھی اپنا مال خرچ کیا کریں
مگر کیسے؟
چند تجاویز 👇
1۔ مساجد کو صرف نماز پڑھنے کی ہی جگہ نہ بناٸیں بلکہ اسلامی کمیونٹی سنٹر کی طرز پر وہاں غریبوں کے کھانے کا انتظام موجود ہو
2۔ ڈپریشن میں الجھے لوگوں کی رہنمائی (counseling) ہو
3۔ لوگوں کے خاندانی جھگڑے سلجھانے کا انتظام ہو
4۔ مدد مانگنے والوں کی مناسب تحقیق کے بعد اجتماعی و انفرادی طور پر مدد کی جا سکے
5۔ اپنے گھروں کے فالتو سامان کو نادار افراد کیلیۓ عطیہ کرنے کی غرض سے مساجد کا ایک حصہ مخصوص ہو
6۔ آپس میں رشتے ناتے کرنے کیلیۓ ضروری واقفیت کا موقع ملے
7۔ نکاح کا بندوبست سادگی کے ساتھ مساجد
میں کیۓ جانے کو ترجیح دی جاۓ
8۔ قدرتی آفات سے ہونے والے نقصان کے ازالہ کیلیۓ اجتماعی کوششوں کا آغاز مساجد سے ہو
9۔ بڑی جامعہ مساجد سے ملحق مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم کا بھی اہتمام ہو
10۔ ھماری مساجد میں ایک شاندار لاٸبریری ہو جہاں پر مکمل اسلامی و عصری کتب
مطالعے کیلیۓ دستیاب ہوں
11- آخری اور سب سے اہم یہ کہ مساجد میں بچوں کی دلچسپی کا ماحول اور لوازمات ہونے بہت ضروری ہیں تاکہ نئی نسل مسجد کے ساتھ جڑ سکے۔
اپنے اندر عوامی فلاح و بہبود کی سوچ والے لوگ پیدا کریں
ان میں سے کوئی بھی تجویز نٸ نہیں ہے ان تمام کاموں کی نظیر 1400
سال پہلے دور نبوی ﷺ کے مدینہ میں بھی ہوتے تھے
جیسے ہی ہم نے ان شاندار روایات کو چھوڑا ہم بربادی کی طرف بڑھتے چلے گیۓ اور چلے ہی جا رہے ہیں۔