MWL Tehsil Attock

MWL Tehsil Attock Official page of Minhaj-Ul-Quran Women League Tehsil Attock.The World Largest Women Organization🌏

سیرت النبی ﷺ کانفرنس : اٹک حسن ابدالمنہاج القرآن اٹک، حسن ابدال کے زیرِ اہتمام سیرت النبی ﷺ کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس میں...
16/09/2026

سیرت النبی ﷺ کانفرنس : اٹک حسن ابدال
منہاج القرآن اٹک، حسن ابدال کے زیرِ اہتمام سیرت النبی ﷺ کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس میں خصوصی شرکت اور خطاب چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت نے حضور نبی اکرم ﷺ کو پوری انسانیت پر شاہد اور گواہ بنا کر مبعوث فرمایا۔ آپ ﷺ کی ذاتِ اقدس انسانیت کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت، سرچشمۂ ہدایت اور مینارۂ نور ہے۔

سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرآنِ مجید میں حضور نبی اکرم ﷺ کے منصبِ شہادت کا ذکر اس حقیقت کی طرف رہنمائی کرتا ہے کہ ابتدا سے اب تک جو کچھ رونما ہوا اور آئندہ جو کچھ ہوگا، وہ اللہ تعالیٰ کے عطا کردہ علم کے ذریعے آپ ﷺ کے علم میں ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ اپنی امت کے حالات و معاملات سے باخبر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیرتِ طیبہ ﷺ کا مطالعہ محض حیاتِ مبارکہ کے واقعات سے آگاہی کا ذریعہ نہیں بلکہ یہ ایمان، کردار، اخلاق اور انسان دوستی کے اعلیٰ اصول بھی عطا کرتا ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے انسانیت کو جہالت، ظلم، تعصب اور اخلاقی پستی کے اندھیروں سے نکال کر علم، عدل، محبت، اخوت اور رحمت کی روشنی سے منور فرمایا۔

پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ آج سیرتِ رسول ﷺ کو محض بیان کرنے کے بجائے اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تعلیماتِ نبوی ﷺ پر صدقِ دل سے عمل ہی فرد کے کردار کو سنوارنے اور معاشرے میں امن، محبت، رواداری، اخوت اور احترامِ انسانیت کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ بن سکتا ہے۔

کانفرنس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی سنٹرل ٹیم سے محترمہ لبنیٰ مشتاق، حافظہ سحر عنبرین، محترمہ رابعہ شفق بٹ، اور منہاج القرآن ویمن لیگ شمالی پنجاب کی ٹیم سے محترمہ رابعہ مظہر، محترمہ عائشہ ندیم، محترمہ نوشین ارشد، محترمہ فرخندہ جبیں، محترمہ رقیہ نعیم، محترمہ صائمہ کرامت، محترمہ صائمہ طارق، پھول بی بی، ثانیہ نعیم، مناہل رؤف، ریحانہ بی بی سمیت تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

منہاج القرآن ویمن لیگ حسن ابدال کی جانب سے اس کانفرنس کے موقع پر مصطفوی سسٹرز، ایگرز اور سوشل میڈیا ڈیسک بھی قائم کیے گئے۔

کانفرنس کے اختتام پر خصوصی نشست منعقد کی گئی، جس میں تحصیل اٹک کی ویمن لیگ کو نمایاں کارکردگی دکھانے پر خصوصی اعزاز سے نوازا گیا، چیئر مین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ہاتھوں سے محترمہ شہلا جبیں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل اٹک نے شیلڈ وصول کی-


15/09/2026
07/09/2026

: تحصیل اٹک
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل اٹک کے زیرِ انتظام مسجد روشن یعقوب فاروق اعظم کالونی میں مرکز علم سمسٹر 2 کا آغاز کیا گیا ۔ 4ستمبر 2026بروز جمعہ کو کلاس لی گئی ۔
سب نے مل کر 2200 باردرود پاک پڑھا ۔سکالر محترمہ شہلا جبیں نے "درود پاک کی فضیلت" پہ گفتگو کی۔

https://www.facebook.com/share/1ESbGRu1jz/
04/09/2026

https://www.facebook.com/share/1ESbGRu1jz/

محفلِ عشقِ مصطفیٰ ﷺ سجنے کو ہے!

آئیے، اس بابرکت سیرتُ النبی ﷺ کانفرنس میں شرکت کرکے اپنے دلوں کو محبتِ رسول ﷺ سے منور کریں۔
آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ سعادت ہوگی۔

منجانب : منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع اٹک شرقی

  : (نیو ایریا) سول ہسپتال تحصیل اٹکمنہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل اٹک کے زیر اہتمام 30 اگست 2026 بروز اتوار کو ہسپتال کے ک...
04/09/2026

: (نیو ایریا) سول ہسپتال تحصیل اٹک
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل اٹک کے زیر اہتمام 30 اگست 2026 بروز اتوار کو ہسپتال کے کوارٹرز میں محفل منعقد کی گئی۔ جسمیں60+ خواتین شریک ہوئیں ۔منہاج نعت کونسل تحصیل اٹک نے آقائے دو جہاں کی ثناء خوانی کا شرف پایا۔
شہلا جبین صدر تحصیل اٹک نے آیت ( ورفعنالک ذکرک) کے تحت گفتگو کی کہ اللہ پاک نے کس کس طرح اپنے حبیب ص کو دوسرے انبیاء و رسل سے بلند درجات عطا فرمائے-
آخر میں ایگرز مرکز علم کا تعارف دیا جس پہ ایک بچی (جو کہ مدرسہ کی طالبہ تھیں) نے کلاس کرنے کا ذمہ لیا۔ محفل کے بعد ان کو بک دی گئی اور طریقہ کار بتایا گیا ۔
مرزا گاوں کی ایک ٹیچر نے بھی معلومات لیں اور اس کلاس کو کرنے کی خواہش کی۔ ان کا رابطہ نمبر لیا گیاـ 4طالبات کو MS مرکز علم گروپ میں شامل کیا گیا۔اچھی امیدوں پہ محفل اختتام پزیر ہوئی۔

 : B بلاک اٹک سٹی تحصیل اٹکمنہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل اٹک کے زیر اہتمام 1ستمبر 2026 بروز منگل کو بی بلاک میں محفل منعقد...
04/09/2026

: B بلاک اٹک سٹی تحصیل اٹک
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل اٹک کے زیر اہتمام 1ستمبر 2026 بروز منگل کو بی بلاک میں محفل منعقد کی گئی۔ جس میں 40+ خواتین نے شرکت کی، نعت کونسل تحصیل اٹک نے ثناء خوانی کا شرف پایا، جس پہ سب جھوم اٹھے۔ بعد ازاں شہلا جبیں صدر تحصیل اٹک نے سراپائے حسن مصطفی ص پہ گفتگو کی۔ یہ اس ایریا میں پہلی محفل تھی جس میں بہت سے لوگو نے اپنے گھر محفل پہ بلانے کے لیے نمبر لیے اور محفل کو بہت سراہا۔ اچھی امیدوں پہ محفل برخاست ہوئی-

 : مہریہ ٹاون تحصیل اٹکمنہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل اٹک مہریہ ٹاؤن میں 28 اگست 2026 بروز جمعہ ناظمہ شب بیداری محترمہ ساجد...
30/08/2026

: مہریہ ٹاون تحصیل اٹک
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل اٹک مہریہ ٹاؤن میں 28 اگست 2026 بروز جمعہ ناظمہ شب بیداری محترمہ ساجدہ بی بی کے نئے گھر میں محفل منعقد کی گئی، جس میں 50+ خواتین نے شرکت کی۔ نعت کونسل نے بھر پور حاضری لگائی۔ شہلا جبیں صدر تحصیل اٹک نے (وسیلہ مصطفی) کےموضوع پہ گفتگو کی، جسے سب نیو شرکاء نے بغور سنا ۔
بعد ازاں دور سے آئی ایک خاتون نے اپنے گاوں میں ایسی محفل کرنے کی درخواست کی۔ ایک تاحیات بلاقساط رفاقت بھی ہوئی۔
خاتون خانہ اور ان کے خاندان کے سب لوگوں نے محفل کو پسند کیا اور بہت خوشی اور محبتوں کا اظہار کیا-

 : گاؤں بوٹا یوسی اکھوڑی منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل اٹک کے زیر اہتمام مورخہ 26 اگست 2026 بروز بدھ جشن عید میلادالنبی صل...
29/08/2026

: گاؤں بوٹا یوسی اکھوڑی
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل اٹک کے زیر اہتمام مورخہ 26 اگست 2026 بروز بدھ جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصی محفل ایگرز مرکز علم بوٹا گاؤں میں منعقد کی گئی- تعداد 30 تھی- آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، دورد پاک 4000 بچوں نے نہایت خوبصورت انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کیا اور سلام پڑھا گیا- آخر میں اتحاد بین المسلمین کے لیے دعا کروائی گئی-

Address

Attock City
Campbellpore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MWL Tehsil Attock posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share