Khushhali Zarai Markaz

Khushhali Zarai Markaz Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Khushhali Zarai Markaz, Shopping & retail, Farid chowk, Ghalla Mandi, Chakwal.

11/03/2024
Available at KhushHali zarai markaz fareed chok ghalla mandi Chakwal.03345903703
11/03/2024

Available at KhushHali zarai markaz fareed chok ghalla mandi Chakwal.03345903703

31/05/2023

🌱تل کی کاشت کا مکمل پلان

🌱تل ایک تیلدار فصل ہے جو کہ منافع بخش اور کم خرچ کیش کراپ ہے اس مضمون میں تل کی کاشت سے لے کر گہائی تک پلان شئیر کیا جائے گا تا کہ پہلی بار جو کسان بھائی فصل لگانا چاہتے ہیں ان کی بہترین طریقے سے مختصر طور پر رہنمائی کی جا سکے اکثر لوگ تل کی فصل کو فصل ہی نہیں سمجھتے اور اس کو لاوارثوں کی طرح لگاتے ہیں تب پھر نقصان اٹھاتے ہیں
🌱اگر تل کی فصل کو فصل سمجھ کر کاشت کیا جائے تو یقیناً یہ پرافٹ والی فصل ہے تل 10 من سے لے کر 25 من تک فی ایکڑ پیداوار دے سکتے ہیں
🌱بیج اورطریقہ کاشت
تل کی کئی اقسام ہیں لیکن صرف دو اقسام کے بارے میں تفصیل سے بیان کیا جائے گا جو کہ کم دورانیہ کی ہیں

Th 06 سنگل سٹک ورائٹی
T 89 شاخدار ورائٹی
TS05....TS03///
🌱ٹی ایچ 06 ورائٹی 90 سے 100 دن کی فصل ہے اس کو عرف عام میں تلی بولتے ہیں اسکا بیج فی ایکڑ میں ڈیڑھ تا دو کلو استعمال ہو گا اس ورائٹی پر سبز تیلا بہت زیادہ اٹیک کرتا ہے اگر بروقت کنٹرول نہ کیا جائے تو بٹور بن جاتا ہے
🌱دوسری ورائٹییز ٹی ایس 05..ٹی ایس 03..اور ٹی ایس 89 شاخدار ورائٹیز ہیں یہ بھی 90 تا 100 دن میں کٹائی ہو جاتیں ہیں انکا بیج فی ایکڑ میں سوا کلو تا 2 کلو استعمال ہو گا ۔ان کی پیداواری صلاحیت زیادہ ہے ان ورائٹیز پر سنکنگ پیسٹ کا بہت کم اٹیک ہوتا ہے لیکن یہ ورائٹیز پانی زیادہ لیتی ہیں جب پھل شروع کر دے تو اسکو ضرورت کے مطابق پانی ضرور دیں جب انکے پودے کملائیں تو اسکو ضرور پانی دیں تل کی فصل کو پانی ہمیشہ خاص کر پہلا پانی شام کو لگائیں نہیں تو تل کے پودے مرجھا جاتے ہیں
🍃 طریقہ کاشت
🌱تل کی کاشت 15 مارچ تا 15 جولائی تک ہوتی رہتی ہے
تل کی فصل مختلف زمینوں میں مختلف طریقوں سے کاشت کی جاتی ہے
پکے وٹ رقبہ میں کھالیوں پر اور نرم اور اچھے نکاس والے رقبہ میں سہاگہ کے زریعہ کاشت کی جاتی ہے
🍃 1 سہاگہ والا طریقہ
🌱یہ طریقہ عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن صرف نرم اور اچھے نکاس والی زمین پر اس طریقہ سے کاشت کی جاتی ہے زمین کو ہل چلا کر یا بغیر وھائی کے بھر کر پانی لگا دیں جب تیسرے چوتھے دن وتر آ جائے تو ایک روٹاویٹر اور ایک یا دو ہل لگا کر زمین کی تیاری کریں پھر بیج کا چھٹہ کریں اور اورہلکہ سا ہل لگا کر سہاگہ کر دیں سہاگہ دیتے وقت ہل گہرا نہ چلائیں تا کہ بیج گہرا نہ چلا جائے یہ یاد رکھیں بجائی کے وقت وتر خشک نہ ہو تر وتر ہو اس سے جرمینشن بہترین ہو گی
🍃 2 کھالیوں پر کاشت
🌱اس طریقہ سے زمین کو وتر کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے زمین کو دوہر ڈسک چلائیں اوپر ہل سہاگہ یا روٹاویٹر ایک بار لگائیں پھر کھاد اور بیج کا چھٹہ کر دیں الگ الگ پھر کپاس والے ریجر سے کھالیاں نکال دیں پر لگا کر پھر ناکو نکال کر پانی لگا دیں پانی اس طرح لگائیں کہ ایک بار جب پانی پھر جائے پورے کھیت میں تو بند کر دیں پھر دوبارہ تین چار گھنٹے کے بعد پانی چھوڑیں جس سے ریج کھالی کے سر تک پہنچ جائے گی اگر ریج نمی سر تک نہ پہنچی تو جرمینشن کم ہو گی اگلے دن پری ایمرجنس سپرے لازمی کریں ایس میٹولا کلور 100 مل فی ٹینکی ساتھ پینڈی میتھالین 100 مل فی ٹینکی تا کہ جڑی بوٹیوں کا کنٹرول ہو
🍃 3 پلانٹر کیساتھ کاشت
🌱اس طریقے میں جیسے سہاگہ والی زمین تیار کی جاتی ہے وتر کر کے زمین کی تیاری کر کے وتر حالت میں بیج اور کھاد کا چھٹہ کر دیں اس طریقہ میں سنگل سٹک اڑھائی کلو بیج اور شاخدار دو کلو بیج چھٹہ کر کے ایک ہل چلائیں اور پلانٹر کیساتھ 18 انچ بیڈ والی کھیلیاں بنا دیں اور ناکو نکال دیں اس کو پانی نہیں لگانا پہلا پانی بیس پچیس دن بعد لگانا ہے اسکو سہاگہ والے طریقے سے پانی دینا دو تا چار
🍃 کھاد اور پانی
🌱 تل کو کھاد اور پانی دونوں ہی متوازن دینے ہیں کھالیوں پر کاشت تل کو تقریباً چار تا سات پانی لگیں گے اور سہاگہ اور پلانٹر کاشت پر دو تا پانچ پانی لگیں گے
تل کو کھاد آدھی تا ایک بوری ڈی اے پی اور بیس کلو ایم او پی زمین کی تیاری میں ضرور ڈالیں پہلے پانی پر آدھی یوریا اور دو کلو سلفر ساتھ زنک ڈالیں
جب تل ڈیڑھ تا دو فٹ کے ہو جائیں جب پھلی بن رہی ہو تو پھر پونی یا ایک بوری یوریا اور دو کلو سلفر ڈالیں کھاد پہلے پچاس دن میں مکمل کر لیں
🍃سپرے
🌱تل کا اگاؤ جب مکمل ہو جائے تو اسکو ایمامیکٹن اور لیوفینوران کا سپرے ضرور کریں نہیں تو سنڈی چٹ کر جائے گی دس دن بعد ریپیٹ سپرے کریں
جب پھول لگنا شروع ہو جائیں تو ایمامیکٹن اور لیمبڈا ساتھ بوران کے دوسپرے ضرور کریں نہیں تو پھلی نہیں لگے گی سنڈی نقصان کر جائے گی
اگر تیلا ہو تو نائٹین پائرام کا سپرے ضرور کریں
🍃کٹائی اور گہائی
🌱جب پھلیاں پک جائیں ہلکا پیلا رنگ کر لیں 70 فیصد پتے گر جائیں تو اسکی کٹائی کروا لیں اتنی زیادہ پکائی نہیں کروانی کہ پھلیوں کے منہ کھل جائی کٹائی کے فوری بعد ان کی پلاسٹک گوٹے کیساتھ ان کی چھوٹی چھوٹی گٹھلیاں باندھ لیں اگر کھیت میں فوری دوسری فصل کاشت کرنی ہے تو گٹھلیوں کو ٹرالی کے زریعہ آٹھا خالی جگہ ان کے سر جوڑ کر کھڑے کروا دیں کھڑے اس طرح کرنے ہیں کہ زیادہ گٹھلیاں جمع نہیں کرنی صرف اتنی کہ وہ خشک بھی ہو جائے اور ہوا کا گزر بھی ہو
آٹھ دن بعد لیبر سے ہاتھ سے چھڑائی کروا لیں پھر چار دن بعد تھریشر کے زریعہ ہلکی ریس پر برسیم کی طرح تھریشر کر لیں
پھر تل کو رایا والے چھاننے سے صاف کروا لیں پھر پنکھا لگوا کر صاف کر لیں۔

31/05/2023

Glayphosat 480 SL.
گلائی فوسیٹ کو فصل سے پہلے کھیت میں اگی ہوئی جڑی بوٹیوں(ڈیلا وغیرہ) کو ختم کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
-: اختیاط :-
جس خالی کھیت میں یہ دوائی استعمال کی گی وہاں یہ 6 دن بعد اپنا اثر شروع کرے گی جو 21 دن میں مکمل ہو گا-اس دوران کھیت کو ہل نہ چلائیں
#-کھالہ جات پر سالانہ جڑی بوٹی کے لیے 400ml اور موسمی جڑی بوٹیوں کے لیے 250ml فی مشین سپرےکریں۔
#-سٹرس میں موسمی اور سالانہ بوٹیوں کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہے۔باغات میں دواعی کی مقدار بوٹی اور موسم کو مدنظر رکھ کر منتخب کریں۔
#-کپاس میں گلائیفوسیٹ کی جاتی ہے جس کی مقدار 250 سے 300 ایم ایل رکھی جاتی ہے۔

07/02/2022

کیلسپو : گندم کی وزنی پیداوار کا راز !
پہلا اسپرے ؛ گوبھ سے پہلے ۔ ۔ ۔ دوسرا اسپرے ؛ دانوں کی بھرائی کے وقت
تاکہ آپ کو مِلے وزنی پیداوار

of

27/01/2022

خوشحالی زرعی مرکز فرید چوک غلہ منڈی چکوال پر دستیاب ہے
03345903703

ہر قسم کی سبزیوں کے بیج دستیاب ہیں03345903703
30/01/2021

ہر قسم کی سبزیوں کے بیج دستیاب ہیں

03345903703

Address

Farid Chowk, Ghalla Mandi
Chakwal

Opening Hours

Monday 07:00 - 19:00
Tuesday 07:00 - 19:00
Wednesday 07:00 - 19:00
Thursday 07:00 - 19:00
Saturday 07:00 - 19:00
Sunday 07:00 - 19:00

Telephone

+923345903703

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khushhali Zarai Markaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khushhali Zarai Markaz:

Shortcuts

Share