Muhammad Aslam

Muhammad Aslam Conceive Believe Achieve

29/11/2025
آج سے ہزاروں سال پہلے جب انسان کے پاس وافر خوراک نہیں تھی تو اسے بعض اوقات کھانے کو کچھ مل جاتا جیسے شکار وغیرہ لیکن بعض...
27/11/2025

آج سے ہزاروں سال پہلے جب انسان کے پاس وافر خوراک نہیں تھی تو اسے بعض اوقات کھانے کو کچھ مل جاتا جیسے شکار وغیرہ لیکن بعض اوقات کہیں گھنٹوں یا دنوں تک وہ کچھ خاص نہیں کھا پاتا تھا۔ ایسے میں پھر ہمارا جسم قدرتی طور پر ایک ایسے عمل سے گزرتا تھا جسے سائنسی زبان میں ہم #آٹوفیجی کہتے ہیں۔ آج کے دور میں اب ہم لوگ دن میں تین چار بار کھاتے ہیں اور ساتھ آضافی چھوٹے موٹے سنیکس وغیرہ بھی، جس سے ہماری انسانی سوسائٹی کے اندر نہ صرف بہت زیادہ موٹاپا بڑھ گیا ہے بلکہ کافی زیادہ بیماریوں کا بھی آضافہ ہو چکا ہے ۔۔
ایسے میں یہ #آٹوفیجی ہمارے جسم کی اندرونی صفائی کے لئیے ایک بہت ہی اہم نظام ہے ۔ ​یہ حقیقت حیرت انگیز ہے کہ انسان کا جسم بھوک کی حالت میں نہ صرف زندہ رہتا ہے بلکہ اپنے اندرونی خلیوں کی خودکار صفائی کر کے بقا کی صلاحیت کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ اسی حیرت انگیز اصول کو دریافت کرنے پر جاپانی سائنس دان یوشینوری اوسومی (Yoshinori Ohsumi) کو 2016 میں نوبل انعام سے نوازا گیا۔
​اوسومی نے اپنی تحقیق کا آغاز خمیر (Yeast) کے خلیوں سے کیا اور مشاہدہ کیا کہ جب ان خلیوں کو خوراک کی کمی کا سامنا ہوتا ہے، تو وہ بیکار نہیں ہوتے بلکہ ایک خودکار عمل (Self-cleaning Process) شروع کر دیتے ہیں۔ وہ اپنے خراب، پرانے، یا غیر ضروری پرزوں کو توڑ کر توانائی حاصل کرتے ہیں اور مفید مادوں کو دوبارہ استعمال (Recycle) کرتے ہیں۔۔۔​آٹوفیجی کو عام زبان میں ہم لوگ خود خوری
​ ، جس کا لفظی مطلب ہے "خود کو کھانا"۔

​اوسومی نے ثابت کیا کہ یہ عمل صرف خمیر میں ہی نہیں ہوتا، بلکہ انسانی خلیات بھی بالکل اسی طرح کام کرتے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر، ہمارے خلیے اپنے اندر موجود نقصان دہ یا ناکارہ مواد کو کھا جاتے ہیں، جس سے ​خلیہ صاف، صحت مند، اور توانا ہو جاتا ہے۔​اس کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور وہ بیماریوں کا بہتر مقابلہ کر سکتا ہے۔ ​یہ دریافت بڑھاپے، قوتِ مدافعت، دماغی صحت اور کئی سنگین بیماریوں (جیسے کینسر اور الزائمر) کو سمجھنے میں ایک اہم سائنسی کامیابی ثابت ہوئی۔

​یہیں سے ہمیں پھر اس بات کے مزید شواہد ملے کے انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ یعنی وقفے وقفے سے روزہ کا عمل سائنسی طور پر ہمارے جسم کے لئیے کیوں بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ یاد رہے انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ کے فوائد کے حوالے سے میں اس فورم پر کافی ساری سائنسی مطالعات پہلے شئیر کر چکا ہوں۔

آٹوفیجی کا عمل بنیادی طور پر تب شروع ہوتا ہے جب جسم کو توانائی کے لیے باہر سے خوراک نہیں ملتی۔​انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ مثلاً دن میں8، 12، 16، 18، 24 یا 36 گھنٹے بھوکا رکھنے سے جسم کو آٹوفیجی کے فوائد حاصل ہوتے ہیں لیکن سارے عمل میں آپکو پانی یا بلیک کافی وغیرہ پی سکتے ہیں بغیر شوگر اور دودھ کے۔۔۔

نوٹ: وہ لوگ جو پہلے سے کسی مرض میں مبتلا ہیں وہ انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ کرنے سے پہلے آپنے معالج سے ضرور مشورہ کر لیں تا کہ ایسا کرنے سے آپکے جسم کو کوئی اور نقصان نہ ہو۔

ٹیکساس کی ایک جیل میں 37 سالہ کارلا فے ٹکر کو موت کا انجکشن لگایا گیا ، ڈیتھ بیڈ پر لیٹے اس نے ھنس کے آنکھیں بند کر لیں ...
17/10/2025

ٹیکساس کی ایک جیل میں 37 سالہ کارلا فے ٹکر کو موت کا انجکشن لگایا گیا ، ڈیتھ بیڈ پر لیٹے اس نے ھنس کے آنکھیں بند کر لیں ، ڈاکٹر نے نبض دیکھی اور موت کا اعلان کر دیا اور کہا " ایسی پرسکون موت میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی"
کارلا دھندہ کرنے والی عورت تھی ، بچپن ھی سے وہ اپنی ماں کے ساتھ آتی جاتی اور نشے پر لگ گئی پھر آھستہ آھستہ ماں کے نقش قدم پر چلنے لگ پڑی ، 10 سال بعد اُسے خیال آیا کہ اُسے اس دھندے کو چھوڑ کے کچھ اور کرنا چاھیئے ، سو اس نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ گاڑی چھیننے کی سکیم بنائی ، موقعہ واردات پر مزاحمت ھوئی اور کارلا اور اس کے بوائے فرینڈ نے امریکی جوڑے کو گھبرا کے قتل کر دیا ، کچھ دنوں بعد دونوں پکڑے گئے اور عدالت نے سزائے موت سنا دی ، پھیر اپیلوں کے چکروں میں کافی عرصہ گزرتا گیا ، اس دوران جیل کے عملے نے دیکھا کہ کارلا جو کہ شرابی اور بد زبان عورت تھی اس نے اچانک سب کچھ چھوڑ کر بائبل کی سٹڈی شروع کر دی ، اس کی زبان صاف ھو گئی اور اخلاق بہت اچھا ھو گیا ، وہ اکثر اپنے سیل میں بائبل پڑھتی رھتی ، ملنا جلنا اور بات چیت ختم کر دی۔
ایک سال بعد وہ مبلغہ بن گئی اور ایسی مبلغہ جس کے الفاظ میں تاثیر تھی ، اس نے جیل میں ھی تبلیغ شروع کر دی ۔ عبادت و ریاضت کو اپنا معمول قرار دے دیا اور جیل میں کئی لوگوں کی زندگیاں ھی بدل دیں۔ وہ لوگ جو اسے قاتلہ اور سنگ دل کہتے تھے وہ اس کے پیچھے چلنے لگے اور جیل میں ایک روحانی انقلاب آ گیا ۔ اس بات کی خبر جب میڈیا کو پہنچی تو وہ جیل پر ٹوٹ پڑے ، پھر ھر اخبار میں کارلا کی ھیڈ لائن لگی ۔ ھر شخص نے اس کے فوٹو اُٹھائی اور اسے معاف کرنے کے لیئے مظاھرے ھونے لگے ، حقوق انسانی کی تنظیموں نے امریکہ میں " کارلا بچاؤ" تحریک شروع کر دی اور احتجاج یہاں تک بڑھا کہ زندگی میں پہلی بار پوپ جان پال نے عدالت کو سزا معافی کی باقاعدہ درخواست دے دی لیکن عدالت نے ٹھکرا دی
سزائے موت سے پندرہ دن قبل کنگ لیری نے CNN کے لئیے اس کا انٹرویو جیل میں کیا اس انٹرویو کے بعد پورے امریکہ نے کہا کہ نہیں یہ وہ قاتلہ نہیں یہ معصوم ھے۔ لیری نے پوچھا " تمھیں موت کا خوف محسوس نہیں ھوتا" ، کارلا نے پر سکون انداز میں جواب دیا " نہیں بلکے میں اس رب کو ملنا چاھتی ھوں جس نے میری پوری زندگی ھی بدل دی"
امریکی شہریوں نے متفرقہ رحم کی اپیل "ٹیکساس بورڈ آف پارڈن اینڈ پیرول" کے سامنے پیش کی ۔ بورڈ نے سزا معافی سے انکار کر دیا ، فیصلہ سن کر عوام ٹیکساس کے گورنر جارج بُش کے گھر کے سامنے آ گئے اور احتجاج کرنے لگے ۔ امریکہ کے سب سے بڑے پادری جیکی جیکسن نے بھی کارلا کی حمایت کر دی ، بُش نے درخواست سنی اور فیصلہ کیا کہ مجھے کارلا اور جیکی جیکسن سے ھمدردی ھے لیکن مجھے گورنر قانون پر عمل داری کے لئیے بنایا گیا ھے سزا معاف کرنے کے لئیے نہیں ، وہ اگر فرشتہ بھی ھوتی تو قتل کی سزا معاف نہ ھو سکتی"
موت سے دو روز قبل کارلا کی رحم کی اپیل سپریم کورٹ پہنچی تو جج نے یہ کہہ کر درخواست واپس کر دی " اگر آج پوری دنیا بھی کہے کہ یہ عورت کارلا نہیں کوئی مقدس ھستی ھے تو بھی امریکن قانون میں اس کے لئیے ریلیف نہیں جس عورت نے قتل کرتے ھوئے دو انسانوں کو رعایت نہیں دی اسے دنیا کا کوئی قانون رعایت نہیں دے سکتا ھم خدا کے سامنے اُن دو لاشوں کے جوابدہ ھیں جنہیں کارلا نے مار ڈالا"
جب میں یہ سوچتا ھوں کہ وہ کیا معجزہ ھے جو امریکہ جیسے بیمار اور سڑے ھوئی معاشرے کو زندہ رکھے ھوئے ھے تو مجھے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا وہ قول یاد آ جاتا ھے

" معاشرے کفر کے ساتھ زندہ رہ سکتے ھیں لیکن نا انصافی کے سا تھ نہیں۔

06/09/2024

PERFECT WORLD

01/09/2024

آج پٹرول 1.86 روپیہ سستا کرنے سے کچھ گھنٹے پہلے گھریلو گیس 7 روپے کلو مہنگی کی گئی حضور آئندہ کچھ سستا مت کرنا

Address

Chishtian
Chishtian
62350

Telephone

+923081935662

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Aslam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share