21/05/2026
یہ قوم اگر روایتی سیاست میں تھوڑا کم اور کوانٹم فزکس میں تھوڑی زیادہ دلچسپی لے لے، تو شاید بہت سی چیزیں خود بخود سمجھ آنا شروع ہو جائیں۔
جب انسان اس کائنات کی وسعت کو سمجھنے لگتا ہے.....کہ ہم ایک ایسی universe میں جی رہے ہیں جہاں اربوں galaxies ہیں، جہاں وقت بھی absolute نہیں، جہاں ہر چیز energy ہے، vibration ہے، probability ہے…...
تو پھر انسان کے اندر عجیب سی عاجزی پیدا ہوتی ہے۔
پھر احساس ہوتا ہے کہ ہم کتنے چھوٹے ہیں اور ہماری ego، نفرتیں، فرقے، سیاسی لڑائیاں اور مصنوعی تقسیمیں کتنی معمولی!
مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے اپنی سوچ کو صرف زمین تک محدود کر لیا ہے، جبکہ حقیقت اس سے کہیں بڑی ہے۔
ہم نے لوگوں کو یہ سکھایا کہ کس سے نفرت کرنی ہے، مگر یہ نہیں سکھایا کہ کائنات کتنی حیران کن ہے۔
یقین کریں جس دن انسان کو اس universe کی magnanimity سمجھ آ گئی، اس دن وہ دوسروں کو نیچا دکھانے کے بجائے خود کو بہتر بنانے میں لگ جائے گا اور شاید تب ہی ہم واقعی ایک مہذب قوم بن سکیں گے۔