08/02/2024
"thoughtcrime"
term introduced by George Orwell in his dystopian novel "1984"
اسی لفظ پر تشریح احمد قاسمی صاحب نے یوں باندھی:
زندگی کے جتنے دروازے ہیں مجھ پہ بند ہیں
دیکھنا حدِ نظر سے آگے بڑھ کر دیکھنا بھی جرم ہے
سوچنا اپنے عقیدوں اور یقینوں سے نکل کر سوچنا بھی جرم ہے
آسمان در آسمان اسرار کی پردے ہٹا کر جھانکنا بھی جرم ہے
کیوں بھی کہنا جرم ہے، کیسے بھی کہنا جرم ہے
سانس لینے کی تو آزادی میسر ہے مگر
زندہ رہنے کے لئے انسان کو کچھ اور بھی درکار ہے
اور اس کچھ اور بھی کا تذکرہ بھی جرم ہے
ای خداوندانِ ایوانِ عقائد
ای ہنرمندانِ عین و سیاست
زندگی کے نام پر بس ایک عنایت چاہیے
مجھ کو ان سارے جرائم کی اجازت چاہیے