13/08/2026
💚 "اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں، ہم ایک ہیں!
سانجھی اپنی خوشیاں اور غم ایک ہیں، ہم ایک ہیں!" 💚
اتحاد، تنظیم اور یقینِ محکم, یہ صرف تین الفاظ نہیں بلکہ ہمارے ملک کی بنیاد ہیں۔ جب تک ہم ایک قوم بن کر سوچیں گے، دنیا کی کوئی طاقت ہمیں آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔
اس جشنِ آزادی پر اپنے دلوں سے تعصب اور نفاق کو مٹا کر صرف اور صرف پاکستان کے لیے سوچیں۔ ایک دوسرے کا ہاتھ تھامیں اور اپنے ملک کو خوبصورت بنائیں۔
یا ربّ! ہمارے اس پیارے وطن کو حاسدوں کی نظر سے بچا، اس میں امن و امان قائم رکھ اور اس کے شہریوں کو اتفاق و محبت کی توفیق عطا فرما۔ (آمین) 🤲✨
آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو جشنِ آزادی کی مبارکباد! 💚🦉