Naz Home Appliances

Naz Home Appliances Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Naz Home Appliances, Appliances, Besides Pakline Travels, Gujranwala.

29/10/2025
NZ-800
29/10/2025

NZ-800

❤️
01/02/2023

❤️

26/08/2021

contact 03007465533

24/06/2020
06/05/2020

یہ لکھائی میرے مرحوم دادا جان کی ہے۔ میرے دادا کا انتقال 33سال قبل ہوا۔میں ان سے کبھی نہیں ملا انکا انتقال میری پیدائش سے بھی پہلے ہوا۔ کافی سال پہلے جب دادا جان کے پرانے کاغذات کی صفائی کرتے ہوئے جب میری اس کاغذ پر نظر پڑی تو سوچ میں پڑ گیا۔ آخر اس کاغذ میں ایسی کیا خاص بات ہے۔ اس تحریر میں ایسی برائیوں کا ذکر ہے جو ہمارے معاشرے میں عام ہیں۔ میرے دادا نے ان برائیوں اور گناہوں کے نام یہ سوچ کر لکھے ہوں گے کہ کم از کم ایک مومن کو ان برائیوں اور گناہوں سے ضرور پاک رہنا چاہیے۔ آج جب میں سوچتا ہوں تو خیال آتا ہے دادا جان کتنے دانشمند اور کتنے نیک انسان تھے جنہیں دنیا، کاروبار، مال و دولت کی کبھی پرواہ نہ تھی۔ فکر تھی تو سب سے زیادہ فکر اپنی آخرت اور اپنی اصلاح کی تھی ، وہ برائیوں اور گناہوں کے نام لکھ سوچتے تھے کہ ہر حال میں ان سے بچنا ہے اور لکھ کر اپنا تجزیہ کرتے تھے کہ کہیں خدانخواستہ ان میں سے کوئی برائی ان میں تو نہیں اور اگر ہے تو نیت باندھی ہو گی کہ ان شااللہ ان سے بچنا ہے اور اللہ سے ان برائیوں سے بچنے کی توفیق مانگی ہو گی اور کوشش کی ہو گی کہ ان سے بچ سکیں۔ کتنے درویش اور اللّٰہ والے انسان تھے۔ اگر ہم میں سے ہر شخص آج میرے دادا جان کی طرح اپنا تجزیہ کرے پہلے صرف اپنی ذات کو بہتر بنانے میں لگ جائے تو ہمارا سارا معاشرہ بہتر ہوجائے گا۔
فرمان باری تعالیٰ ہے کہ’’اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو آگ سے بچاؤ‘‘۔ پہلے خود کو بچانے کا حکم دیا گیا اس کے بعد دوسروں کو بچانے کہا گیا۔جو برائی آپ کو دوسروں میں نظر آئے غور کیجیے کہیں وہ آپ میں بھی موجود تو نہیں ہے۔ اگر خدانخواستہ ہے تو پہلے اسے دور کیجیے۔موجودہ دور میں کوئی اپنا تجزیہ کرنے کو تیار نہیں۔ جب تک آپ خود بہتر نہیں ہوں گے آپ دوسروں کو بھی بہتر نہیں بنا سکتے۔
اصل مسئلہ آج کے دور کا یہ ہے کہ ہمارے پاس ایسا سوچنے کا وقت ہی نہیں بچا کہ کن کن برائیوں سے بچنا ہے ، کون کون سی برائیاں ہم میں ہیں اور انکو کیسے ختم کرنا ہے۔ہم اپنی دنیا داری اور کاروبار میں اتنے مصروف ہیں کہ آل اولاد تو دور ہمارے پاس اپنے لیے وقت نہیں بچا۔ آج سب کو اس بات کی تو فکر ہوتی ہے کہ کاروبار اچھا ہو، دنیاوی لحاظ سے کامیاب ہوں،ہمارے بچے کامیاب ہوں۔کاش کہ جتنی فکر ہمیں اپنے کاروبار اور دنیاوی معاملات کی ہوتی ہے اتنی اپنی آخرت اور اپنی اصلاح کی ہو۔
کاش کہ جتنا وقت اپنے کاروبار کو اور اسکی فکر کرنے کو دیتے ہیں تھوڑا وقت اپنے لیے نکال لیں اپنی اصلاح کے لیے نکال لیں،اپنی اولاد کے لیے اور انکی اصلاح کے لیے نکال لیں۔ کاش ہم اپنی اصلاح کر کے اپنی اولادوں کو کو اس قابل بنائیں کہ وہ بھی اپنی اصلاح کر سکیں۔معاشرے کی اصلاح کے لیے ہمیں اسی سمجھداری، بردباری، دانشمندی سے کام لینا ہوگا جیسا کہ میرے دادا کیا کرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائے۔انکے درجات بلند فرمائے۔ آمین
دعاگو ~ احسن طاہر

Address

Besides Pakline Travels
Gujranwala
52250

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naz Home Appliances posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category