12/09/2025
*Course Selection Opening Date*
September 17, 2025
*Classes Starting Date for Next Semester Fall 2025*
October 6, 2025
> No any summer semester or summer camp expected
*Passing criteria*🎓
Kafi students pooch rahe hain ke C, D grade wala pass hota hai ya nahi. Yahan complete list di ja rahi hai, ap dekh lijiye ke aap kis subject meh passed hain ya nahi
A+, A, A-, B+, B, B-, C, D = Passed ✅
F = Fail❌
*Jo student D grade lete hain, wo bhi pass hain. Sirf F grade fail hota hai. So ap uz subject ko next semester meh baki new subject ky sath select kr skaty ha or repeat ky ky pass kr skaty.*
*CGPA*
Means overall apny is semester m kitni gpa and previous semesters m jo gpa li ussy bnygi overall CGPA
*Effective CGPA?*
Wo cgpa jismy Grade F subject ka result include nhi hota
*Remaining Credit?*
Iska mtlb apko apni degree complete krny kyliye mazeed kitny credit pory krny hein
*Earned Credit?*
Abhi tk apny kitny credit pory krliye h jesy jesy ap semester m subject pass krty h apky credit earned hujaty h
*Degree leny kiyliye minimum kitni cgpa chiye hoti?*
2.00 or above required
but in semester ending stage agr apki starting semester m kaam cgpa h so ap isko time to time last semester sy phly tk 2.00 ur ussy Above krei must
*VU001?*
Is subject ka koi paper nhi hota just apny 12 video dekhi h jo mandatory hein ismy ap isko P means Pass krlety h (iska koi grade nhi hota)
*📘 کیا Improvement دورانِ Degree کرنی چاہیے یا آخر میں کرنی چاہئیے؟*
اکثر طلبہ کو جب کسی مضمون میں کم گریڈ (CGPA کم) آتا ہے تو وہ فوراً سوچنے لگتے ہیں کہ ہمیں اس کتاب کو دوبارہ لینا چاہیے تاکہ ہم اپنا CGPA بہتر کر سکیں۔ لیکن حقیقت میں یہ ہمیشہ ایک اچھی حکمتِ عملی نہیں ہوتی۔ آئیے بات کو تفصیل سے سمجھتے ہیں:
*🔹 پہلا نکتہ: اصل Strategy کیا ہونی چاہیے؟*
ہمیشہ ڈگری کے درمیان میں سب سے پہلا اور اہم مقصد یہ ہونا چاہیے کہ آپ اپنی تمام مضامین (Books) کو پاس کریں امپروومنٹ کرنا دوسری چیز ہے پہلی چیز پاس کرنا ہے
لیکن اگر کہیں گریڈ کم بھی آ جائے، تو فوراً اسی مضمون کی Improvement کے پیچھے پڑ جانا لازمی نہیں اور اچھا بھی نہیں
*🔹 دوسرا نکتہ: Fresh Books کو ترجیح دیں*
دورانِ تعلیم اکثر طلبہ کے پاس نئی Fresh Books ہوتی ہیں جنہیں انہوں نے پڑھنا اور پاس کرنا ہوتا ہے
لیکن کئی طلبہ نئی کتابوں پر فوکس کرنے کے بجائے پرانی پاس شدہ کتاب (جس میں گریڈ کم ہے) کو دوبارہ لینے لگتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک کمزور حکمتِ عملی ہے۔
جب تک آپ کی Fresh Books باقی ہیں، آپ کا اصل فوکس انہیں پاس کرنے پر ہونا چاہیے کیونکہ دوبارہ وہی بات پہلا کام پاس کرنا اچھے نمبر لینا دوسری چیز ہے
*🔹 تیسرا نکتہ: Improvement کا صحیح وقت*
اچھا Improvement کا بہترین وقت وہ ہے جب آپ کے آخری سمسٹرز (6th, 7th, 8th) آ جائیں اور آپ کے پاس اضافی (Extra) مضامین لینے کا موقع ہو کیونکہ یہ وہ سمسٹرز ہوتے ہیں جب آپکے مضامین کم ہونا شروع ہوتے ہیں اگر پہلے ہر سمسٹر میں وہ 6,6 تھے تو اب ممکن ہے آخری دو یا تین سمسٹرز میں وہ 5-5 ہونگی اور یہ وہ موقع ہوتا ہے جب آپکو Improvement کی طرف جانا چاہیے اُس وقت آپ پچھلی کوئی کتاب جس میں گریڈ کم آیا ہو، دوبارہ لے سکتے ہیں۔
لیکن اُس وقت بھی کسی نئی یا اہم کتاب کو Drop کر کے Improvement لینا مناسب نہیں۔
*🔹 چوتھا نکتہ: CGPA چیک کریں اور پھر فیصلہ کریں*
آپ کو چاہیے کہ جب آپ اپنے آٹھ سمسٹر مکمل کر لیں، اُس وقت اپنی CGPA کو دیکھیں۔
اگر CGPA اچھی ہے (مثلاً 3.0 یا اس سے اوپر) تو Improvement کی ضرورت نہیں کیونکہ Improvement کے بعد آپ کی ان کتابوں کے سامنے رزلٹ کارڈ میں "I" لکھا ہوا ہوتا ہے اس لیئے اچھی CGPA ہونے کے باوجود improvement کر کے رزلٹ کارڈ مطلب Transcript میں ان بکس کے سامنے "I" پرنٹ کروا دینا اچھا نہیں
لیکن اگر آپ کو لگے کہ CGPA کم ہے مطلب 3 سے نیچے ہے یا 2.5 سے نیچے اور بہتر بنانے کی ضرورت ہے، تب آپ Improvement کا فیصلہ کریں۔
*🔹 پانچواں نکتہ: Improvement کس مضمون میں کرنی چاہیے؟*
ہمیشہ improvement اُس مضمون میں کریں جس میں آپ کا گریڈ سب سے کم آیا ہو
سب سے پہلے وہ مضامین دیکھیں جن میں آپ کا D گریڈ آیا ہے۔
اگر D گریڈ والے مضامین نہیں ہیں، تب C گریڈ والے مضامین کو دیکھیں۔
اور اگر C بھی نہیں ہے تو پھر B- پر Improvement کی جا سکتی ہے۔
لیکن یاد رکھیں: اگر آپ کے پاس D گریڈ والے مضامین موجود ہیں اور آپ اس کے بجائے C گریڈ والے مضامین امپروو کر رہے ہیں، تو یہ اچھی حکمتِ عملی نہیں۔
*🔹 چھٹا نکتہ: Books کی درست سلیکشن کیسے کریں؟*
ہمیشہ Improvement لینے سے پہلے صرف یہ نہ دیکھیں کہ فلاں کتاب میں D ہے تو فوراً اُسی کی Improvement کر لیں۔
بہتر یہ ہے کہ آپ سینئر طلبہ سے مشورہ کریں کہ کون سے مضامین ایسے ہیں جنہیں دوبارہ لینے سے نمبر بہتر آنے کے امکانات زیادہ ہیں۔
کچھ مضامین ویسے ہی مشکل (Tough) ہوتے ہیں جنہیں دوبارہ پڑھنے پر بھی نمبر زیادہ نہیں آتے۔
اس لیے Improvement کے لیے سمجھداری اور سوچ سمجھ کر مضامین منتخب کریں، نہ کہ اندھا دھند صرف گریڈ دیکھ کر۔
✅ نتیجہ (Conclusion)
دوران ڈگری سب سے اہم کام: تمام مضامین پاس کرنا اور Fresh Books پر فوکس رکھنا ہوتا ہے Pending مضامین drop کرکے پاس شدہ مضامین دوبارہ کرنا بے وقوفی ہے
اور Improvement کا صحیح وقت وہ ہے جب آپ آخری سمسٹرز میں یا تمام سمسٹرز مکمل کرچکے ہیں جب آپ کے پاس اضافی مضامین لینے کا موقع ہو۔
ہمیشہ improvement ان مضامین میں کریں جن میں گریڈ واقعی کم ہو (سب سے پہلے D یا پھر C یا پھر B-)۔
مضامین کی سلیکشن میں سینئر طلبہ سے ضرور مشورہ کریں تاکہ محنت ضائع نہ ہو اندھا دھند سلیکشن نہ کریں
📌 یاد رکھیں: دورانِ ڈگری بار بار پاس شدہ کتابوں کو دوبارہ لینا وقت کا ضیاع ہے۔ اصل حکمتِ عملی یہی ہے کہ Fresh Books کو مکمل کریں، اور آخر میں جائزہ لیں میں کدھر کھڑا ہوں تب ضرورت محسوس ہو تب ہی CGPA بہتر کرنے کے لیے درست مضامین کی Improvement لیں
Must share with your friends and fellows
> Stay connected and follow for more updates
Friends VU Books Shop