OLD Books Shop

OLD Books Shop پرانی کتابیں کی دکان ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے جو بہت کم ?

Let me wish best wishes to boss Mr Fayaz Ahmad
03/01/2026

Let me wish best wishes to boss Mr Fayaz Ahmad

اگر کسی مخلوق کو ہر سہولت دے دی جائے — وافر خوراک، محفوظ رہائش، سکون، اور کوئی خطرہ نہ ہو — تو کیا وہ ہمیشہ خوش و خرم او...
21/08/2025

اگر کسی مخلوق کو ہر سہولت دے دی جائے — وافر خوراک، محفوظ رہائش، سکون، اور کوئی خطرہ نہ ہو — تو کیا وہ ہمیشہ خوش و خرم اور ترقی یافتہ رہے گی؟

یہ سوال حیاتیات کے ایک امریکی ماہر جان کلہون نے 1970ء میں چوہوں پر ایک چونکا دینے والا تجربہ کر کے دنیا کے سامنے رکھ دیا۔

کلہون نے ایک مثالی ماحول تخلیق کیا، کھانے پینے کی کمی نہیں، رہائش وسیع، دشمن کوئی نہیں۔ وہاں صرف چار جوڑے چوہوں کو چھوڑا۔
کچھ ہی عرصے میں ان کی آبادی تیزی سے بڑھی۔ امن، آرام اور سہولتوں سے بھرپور "جنت" میں ہر چیز مکمل تھی… مگر پھر کچھ عجیب ہونے لگا۔

315 دن بعد
افزائش کی شرح کم ہونے لگی، سماجی ڈھانچہ بگڑنے لگا، چوہوں میں تشدد، گوشہ نشینی، ذہنی بیماری، بچوں کو چھوڑ دینا، اور حتیٰ کہ ایک دوسرے کو کھانا جیسے رویے پیدا ہونے لگے۔
کچھ چوہے مکمل بے مقصد زندگی گزارنے لگے — نہ لڑائیاں، نہ تعلقات، نہ افزائش نسل… صرف کھاتے، سوتے، اور وقت گزارتے۔

اور پھر
سب کچھ ہوتے ہوئے بھی یہ مثالی دنیا تباہ ہو گئی۔
کسی نے حملہ نہیں کیا، کوئی آفت نہیں آئی، کوئی کمی نہیں ہوئی — بس جینے کا مقصد ختم ہو گیا۔
آخری چوہا 2 سال بعد پیدا ہوا… اور پھر موت کے سوا کچھ نہ بچا۔

یہ تجربہ 25 مرتبہ دہرایا گیا، اور ہر بار نتیجہ وہی تھا:
سہولت زدہ معاشرہ، بغیر مقصد کے زندگی، اور پھر مکمل تباہی۔

سوچنے کی بات ہے کہ
کیا صرف سہولتیں، آسائشیں، اور تحفظ ہی انسان یا معاشرہ کی کامیابی کی ضمانت ہیں؟
یا ہمیں جینے کے لیے ایک "مقصد"، ایک "جدوجہد"، اور کچھ چیلنجز درکار ہوتے ہیں؟

اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے

اور اگر الله اپنے بندوں کے لیے رزق کشادہ کر دیتا، تو وہ ضرور زمین میں سرکشی کرنے لگتے، لیکن وہ ایک اندازے کے ساتھ (یعنی جتنا مناسب ہو) نازل فرماتا ہے، جیسا وہ چاہتا ہے۔"
[سورۃ الشورى: 27]

کاپی

ایک باپ کی اپنے بیٹے کو نصیحت✍🏻 سگریٹ نوشی سے بچو.  ✍🏻 بیوی کے انتخاب ميں بہت دور اندیشی سے کام لو کیونکہ تمہاری خوشی یا...
22/04/2025

ایک باپ کی اپنے بیٹے کو نصیحت
✍🏻 سگریٹ نوشی سے بچو.
✍🏻 بیوی کے انتخاب ميں بہت دور اندیشی سے کام لو کیونکہ تمہاری خوشی یا غمی کا دارو مدار 90% اسی پر ہوتا ہے
✍🏻 بہت سستی چیزیں مت خریدو.
✍🏻 بچوں کو اپنے مزاج اور پسند کے مطابق جینے دو، انهیں بالکل اپنے جیسا بنانے کی کوشش مت کرو
✍🏻 تنقید کرنے والوں کے پیچھے پڑ کر اپنا وقت برباد مت کرو
✍🏻 کسی سیاست دان پر کبھی اعتماد مت کرو
✍🏻 جب کسی سے گاڑی ادھار لو تو پورا تیل بھر کر ہی واپس کرو
✍🏻 موبائل کہیں تمہاری زندگی کے خوبصورت لمحات ميں خلل انداز نہ ہو کیونکہ موبائل تمہاری اپنی راحت و سکون کے لئے ہے نہ کہ دوسرے کی.
✍🏻 کام مکمل کرنے سے پہلے مزدوری نہ دو
✍🏻 جو تم سے زيادہ مالدار یا غریب ہو اس کے سامنے اپنی دولت کا تذکرہ نہ کرو.
✍🏻 دوستوں کو قرض دینے ميں محتاط رہو کیونکہ ممکن ہے قرض اور دوستی دونوں سے ہاتھ دھو بیٹھو
✍🏻 مخاطب سے اس کی تنخواہ کے متعلق مت پوچھو
✍🏻 ہرچیز لکھ لیا کرو اپنے دماغ پر ہمیشہ بھروسہ مت کرو
✍🏻 بچے کو سزا اس کے جرم کے مطابق دو.
✍🏻 قرض اسے دو جو بغیر مانگے واپس کر دے
✍🏻 ہر کوئی تعریف پسند ہوتا ہے اس لئے کسی کی تعریف کرنے ميں بخیلی نہ کرو
✍🏻 کسی سے اختلاف یا بحث و مباحثے کے وقت اپنے اخلاق اور سلیقہ مندی کا دامن نہ چهوڑو
✍🏻 اپنے علم کو پھیلاؤ اور لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچاو کیونکہ ہمیشہ زندہ رہنے کا یہی واحد راستہ ہے
✍🏻 اپنی ذاتی یا مالی تفصیلات کا اظہار بقدر ضرورت ہی کرو
✍🏻 اگر کوئی تمہارے دوست کی تعریف کرے تو اپنے دوست سے ضرور اس کا ذکر کرو.
✍🏻 اگر کوئی تمہارے ساتھ بدسلوکی کرے تو تم اس کے بچے کے ساتھ احسان کر کے اسے سبق سکھاؤ
✍🏻 شادی اس سے کرو جو مال و دولت میں تمہارے برابر یا تم سے کمتر ہو
✍🏻 کوئی چیز جب تمہیں دو بار ادھار لینے کی ضرورت پڑے تو وہ چیز بازار سے خرید لو.
✍🏻 روزانہ آدھا گهنٹہ چہل قدمی کرو.
✍🏻 تمہاری گھڑی وقت سے پانچ منٹ آگے رہنی چاہیے
✍🏻 تصنع اور بناوٹ سے دور رہو.
✍🏻 معمولی چیزوں میں بحث و تکرار مت کرو
✍🏻 جہاں بھی رہو وہاں اپنا اچھا اثر چهوڑنے کی کوشش کرو.

28/01/2025

تم اور میں کبھی بیوی اور شوہر تھے؛
پھر
تم ماں بن گئیں اور میں باپ بن کے رہ گیا

تم نے گھر کا نظام سنبھالا اور میں نے زریعہ معاش کا
اور پھر تم
"گھر سنبھالنے والی ماں" بن گئیں اور میں کمانے والا باپ بن کر رہ گیا۔۔۔۔

بچوں کو چوٹ لگی تو تم نے گلے لگایا اور میں نے سمجھایا
تم محبت کرنے والی ماں بن گئیں اور میں صرف سمجھانے والا باپ ہی رہ گیا۔۔

بچوں نے غلطیاں کیں تم ان کی حمایت کر کے "understanding mom" بن گئیں اور میں
"نہ سمجھنے والا" باپ بن کے رہ گیا۔۔۔۔

"بابا ناراض ہوں گے" یہ کہہ کر تم اپنے بچوں کی"best friend" بن گئیں۔۔۔ اور میں غصہ کرنے والا باپ بن کے رہ گیا....

تم سارا دن بچوں سے راز و نیاز کرتے ہوئے اپنا مستقبل محفوظ بناتے ہوئے بچوں کے ذہنوں میں گھر کرتی چلی گئیں۔۔۔
اور میں فقط گھر کا مستقبل بنانے کے لیے اپنا آج برباد کرتا چلا گیا۔

تمہارے آنسوؤں میں ماں کا پیار نظر آنے لگا اور میں بچوں کی انکھوں میں فقط بے رحم باپ بن کے رہ گیا۔۔۔۔

تم چاند کی چاندنی بنتی چلی گئیں اور پتہ نہیں کب میں سورج کی طرح آگ اگلتا باپ بن کر رہ گیا۔۔۔

تم ایک "رحم دل اور شفیق ماں" بنتی گئیں اور میں تم سب لوگوں کی زندگی کا بوجھ اٹھانے والا صرف ایک باپ بن کر رہ گیا۔

یہ ایک انتہائی تلخ معاشرتی تصویر ہے۔

*بہت کم ایسی مائیں ملیں گی جو اپنے بچوں کے سامنے اُنکے باپ کا مقام بُلند کرکے رکھتی ہیں جو بچوں کو یہ بتاتی ہیں کہ کیسے اُنکا باپ اپنے آگے کا نوالہ اپنے بچوں کو کھلا کر خود بھوکا رہ جاتا ہے۔ کیسے ایک باپ سارا دن اپنے بچوں کے رزق کیلئے مارا مارا پھرتا ہے۔ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے کیا کیا قربانیاں دیتا ہے اور کن کن تکالیف کا سامنا کرتا ہے- کسطرح اُنکو اُنکے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے اپنے آپ کو برباد کر لیتا ہے خود کو ختم کر لیتا ہے۔ تب کہیں جاکر اولاد کسی قابل بنتی ہے۔*
*مگر اولاد کو یہ بتانے اور سمجھانے والی مائیں اُنکو یہ نہیں بتا پاتیں۔ اسی لیئے اولاد اُس وقت تک اس بات کو سمجھ ہی نہیں پاتی جب تک وہ خود باپ نہ بن جائے اور تب تک بہت دیر ہو چُکی ہوتی ہے۔*

درد  کی دو   دوائیں  ہوتی ہیں باپ ہوتے ہیں مائیں ہوتی ہیںگھر کے آنگن  میں اٹھی  دیواریںبھائیوں  کی  انائیں  ہوتی  ہیں دو...
18/12/2024

درد کی دو دوائیں ہوتی ہیں
باپ ہوتے ہیں مائیں ہوتی ہیں

گھر کے آنگن میں اٹھی دیواریں
بھائیوں کی انائیں ہوتی ہیں

دوست مشکل میں چھوڑ دیتے ہیں
اِن سے اچھی بلائیں ہوتی ہیں

لوگ کیوں اسطرف ہی جا تے ہیں؟
جس طرف کی ہوائیں ہوتی ہیں

ہم کو اوقات سے بڑھ کر ملنا
باپ ماں کی دعائیں ہوتی ہیں

عشق والوں پہ حد نہیں لگتی
ان کی اپنی سزائیں ہوتی ہیں🕯

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر پرندوں کے ایک گروہ کو ہوائی جہاز کے اندر بند کیا جائے اور وہ نہ تو فرش کو چھوئیں اور نہ دی...
16/12/2024

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر پرندوں کے ایک گروہ کو ہوائی جہاز کے اندر بند کیا جائے اور وہ نہ تو فرش کو چھوئیں اور نہ دیواروں کو، تو کیا ان کا وزن ہوائی جہاز پر اثر ڈالے گا؟ حیران کن بات یہ ہے کہ جی ہاں! پرندے فرش پر نہ بیٹھیں، پھر بھی ان کا وزن جہاز پر ضرور اثر ڈالے گا۔ اب سوچیں، پرندے فضا میں معلق ہیں، کوئی چھوٹی موٹی "اینگری برڈز" گیم نہیں چل رہی، یہ خالص سائنسی حقیقت ہے!

جب پرندے ہوائی جہاز کے اندر اُڑ رہے ہوتے ہیں، تو وہ ہوا کو نیچے کی طرف دھکیلتے ہیں، اور یہی دھکا ایک قوت (thrust force) پیدا کرتا ہے۔ یہ قوت ہوا کے ایٹمز اور مالیکیولز کو نیچے کی طرف دھکیلتی ہے، جو بالآخر ہوائی جہاز کے فرش سے ٹکراتے ہیں۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ یہ دھکا پرندوں کے وزن کے بالکل برابر ہوتا ہے۔ یعنی، پرندے اگر ہوا میں ہوں یا فرش پر، ان کا وزن ہوائی جہاز پر ویسے ہی محسوس ہوگا۔

تو اگلی بار جب آپ ہوائی جہاز میں سفر کریں اور سوچیں کہ پرندے اڑ رہے ہیں اور وزن ختم ہوگیا، تو ایک لمحے کے لیے رکیں اور اس سائنسی حقیقت کو یاد کریں۔ پرندے کہیں بھی جائیں، نیوٹن کے قانون اور جہاز کے انجن کا دل توڑنا اتنا آسان نہیں!

مبشر رومی
(Research is done via an online source)

الكلب المشنوق      پھانسی لگا ہوا کتاایک بادشاہ سیر وتفریح پر نکلا جاتے جاتے کہیں دور ہی نکل گیا دیکھا تو ایک گھر ہے جس ...
25/03/2024

الكلب المشنوق پھانسی لگا ہوا کتا
ایک بادشاہ سیر وتفریح پر نکلا جاتے جاتے کہیں دور ہی نکل گیا دیکھا تو ایک گھر ہے جس کا مالک سخی طبیعت کا تھااس نے بادشاہ کی خوب مہمان نوازی کی بادشاہ کی نظر جب پھانسی پر لٹکے کتے پر پڑی تو گھر کے مالک سے اس کا سبب پوچھا مگر مالک نے سبب بتانے سے انکار کردیا حالانکہ بادشاہ نے اس کو اپنا تعارف بھی کرایا بادشاہ نے دوسرے دن قاصد بھیج پھر پھانسی پر لٹکے کتے کا سبب پوچھا مگر وہ شخص پھر انکاری ہوگیا بادشاہ کو بڑا غصہ آیا تو اس نے اپنے داروغہ کو بھیجا کہ اس شخص کو گرفتار کرکے لےآؤ داروغہ نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے اس کو دربار میں پیش کردیا بادشاہ نے پھر پھانسی لگے کتے کا سبب پوچھا مگر وہ پھر انکاری ہوگیا تو بادشاہ اب کو لالچ دے سبب پوچھنے کی کوشش کی تو اس شخص نے اس شرط پر کہ کچھ عرصہ بادشاہی اس کو دی جائے تو پھر سبب بتاۓ گا مگر بادشاہ نے اس ڈر سے کہ کہیں مستقل قبضہ ہی نہ کرلے انکار کردیا مگر پھر بھی بادشاہ کو سکون نہیں آیا حتی کہ پھانسی پر لٹکے کتے نے بادشاہ کی نیند تک حرام کردی آخر کار بادشاہ نے تنگ آکر اس شخص کو بلایا اور بادشاہی اس کے حوالے کردی جب وہ شخص بادشاہی کے تخت پر بیٹھا تو سب سے پہلا کام یہ کیا کہ تمام وزراء کو جیل میں ڈال دیا اور تمام بڑے بیورو کریٹس اورسیاست دان اور ججز اور اسٹیبلشمنٹ کو جیل میں بند کردیا اور ساتھ والے تمام ملکوں سے لین دین بند کردیا اور اس کا نتیجہ یہ نکلا جب اسکی مدت پوری اور پرانے بادشاہ کو دوبارہ بادشاہی سونپی تو ملک میں امن امان تھا اور خزانہ بھی بھرا ہوا تھا تو اس اس نے پھانسی پر لگے کتے کا سبب بادشاہ کو بتایا کہ میں ایک آجڑی ہوں اور میرا بھیڑ بکریوں کا ریوڑ تھا اور یہ کتا ان کی حفاظت کے لئے تھا مگر میرے ریوڑ سے روزانہ ایک بکری غائب ہوتی تھی تو جب میں نے سبب معلوم کیا تو پتہ چلا کہ یہ کتا ہی حفاظت کرنے کی بجائے بکریوں کو خود بھی کھاتا تھا اور دوسرے کتوں کو بھی کھلاتا تھا تو میں نے اس کو بطور سزا اور عبرت کے پھانسی پر لٹکا دیا اور میرے کتے کی طرح ہی تیرے وزراء اور باقی لوگ خود بھی خزانہ لوٹتے تھے اور دوسروں کو بھی لٹاتے تھے جن کو میں نے بطور سزا جیل میں بند کردیا اور جب سے ان کو جیل میں بند ملکی خزانہ بھرگیا اورملک خوشحال ہوگیا
اقتباس من القصہ العربیہ موضوع الکلب المشنوق

13/12/2023

Buy or exchange old books

Wear the new coat and buy the old book.
18/11/2023

Wear the new coat and buy the old book.

Address

Islamabad
46000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when OLD Books Shop posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to OLD Books Shop:

Share