Novels And Book Store

Novels And Book Store no love is more precious than parents love

11/09/2026
27/08/2026

محمدؐ مسکراتے تھے

محمدؐ مسکراتے تھے ، ہمیشہ مسکراتے تھے
وہ اتنے خوب صورت ، صاف ستھرے ،
نکھرے نکھرے ، پیارے پیارے تھے
کہ جب بھی ، مسکراتے تھے
تو انکے موتیوں سے دانت ، جھلمل جھلملاتے تھے
محمدؐ مسکراتے تھے ، ہمیشہ مسکراتے تھے

گلی میں کھیلتے بچوں سے
خود جا کر ، ملا کرتے
وہ ان سے کھیلتے تھے
گود میں لیتے
ہنساتے تھے
وہ ان کو گدگداتے تھے
کمر پر لاد کر اپنی
سواری بھی کراتے تھے
محمدؐ مسکراتے تھے
ہمیشہ مسکراتے تھے

وہ کہتے تھے
کہ بچے پھول ہیں ،
جگنو ہیں ،خوشبو ہیں
انہیں نرمی ، محبت سے سکھاتے تھے،
دعا دیتے،
انھیں جو کچھ سکھاتے تھے
وہ خود کر کے ، دکھاتے تھے
محمدؐ مسکراتے تھے
ہمیشہ مسکراتے تھے

وہ جب باہر سے آتے
اونٹ پر ہوتے یا گھوڑے پر
تو اپنے راستے میں
کھیلتے بچوں کے
خود ہی پاس جاتے تھے
وہ سب کو باری باری
اپنے گھوڑے پر بٹھاتے تھے
انہیں جھولا دلاتے تھے
محمدؐ مسکراتے تھے
ہمیشہ مسکراتے تھے

وہ جب بھی دیکھتے
بچوں کے
منہ اور ہاتھ میلے ہیں
تو ان کو گود میں لے کر
وہ ان کا منہ دھلاتے تھے
وہ ان کو چومتے تھے اور،
پاس اپنے بٹھاتے تھے
کوئی چیز ان کے پاس آتی
تو بچوں سے شروع کرتے
انہیں وہ سب سے پہلے دے کے
اوروں کو کھلاتے تھے
محمدؐ مسکراتے تھے
ہمیشہ مسکراتے تھے

محمدؐ کی طرح میں بھی
ہمیشہ مسکراوں گا
میں جب جنت میں ان سے خود ملوں گا ،
یہ بتاؤں گا
مجھے ان سے محبت ہے
میں ان سے پیار کرتا ہوں
کہ جب میں چھوٹا بچہ تھا
تو اپنے دل میں ان کو سوچتا تھا
یاد کرتا، مسکراتا تھا
کہ تب ہر رات کو
سونے سے کچھ پہلے
مجھے ابو بتاتے تھے
محمدؐ مسکراتے تھے
ہمیشہ مسکراتے تھے۔
(صلی اللہ علیہ وسلّم)

قدسیہ جبیں

Address

Online Store
Karachi
7763

Telephone

+92 333 1270458

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Novels And Book Store posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category