27/06/2013
شام میں القاعدہ سے وابستہ سلفی وہابی خونخواروں کو ہتھیاروں کی فراہمی
شامی افواج کے ہاتھوں سعودی دہشتگردوں کی ہلاکتیں
شام میں انسانی اعضا کھانے والوں کے لئے ہتھیار بھیجنا شرم آمیز ہے
سعودی عرب ، شام میں القاعدہ سے وابستہ خونخوار سلفی وہابی دہشت گردوں کو طیارہ شکن میزائل فراہم کررہا ہے۔
سعودی عرب ، شام میں القاعدہ سے وابستہ خونخوار سلفی وہابی دہشت گردوں کو طیارہ شکن میزائل فراہم کررہا ہے۔ کاندھے پررکھ کرنشانہ لگانے والے ان میزائلوں سے زمین سے فضا میں اہداف کوباآسانی نشانہ بنایاجاسکتاہے۔ادھر روسی صدر پوتین نے برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات میں امریکہ اور مغربی ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک انسانی گوشت کھانے والے سلفی وہابی دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ شام میں سلفی وہابی انسانی اقدار کو پامال کرکے انسانوں کے کلیجے چبار ہے ہیں واضح رہے کہ حال ہی میں ایک سلفی وہابی دہشت گرد نے ایک شامی شہری کا کلیجہ کھالیا تھا۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے برطانوی وزیر اعظم ڈیویڈ کیمرون کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ شام میں سلفی وہابی دہشت گرد انسانی اعضا کاٹ کر کھا رہے ہیں کیا انسانی اعضا کھانے والے دہشت گردوں کے لئے ہتھیار بھیجنا صحیح ہے؟ حال ہی میں ایک سلفی وہابی دہشت گرد نے ایک شامی شہری کا سینہ چاک کرکے اس کا دل نکال کا کھالیا تھا۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے برطانوی وزیر اعظم ڈیویڈ کیمرون کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ شام میں سلفی وہابی دہشت گرد انسانی اعضا کاٹ کر کھا رہے ہیں کیا انسانی اعضا کھانے والے دہشت گردوں کے لئے ہتھیار بھیجنا صحیح ہے؟ حال ہی میں ایک سلفی وہابی دہشت گرد نے ایک شامی شہری کا سینہ چاک کرکے اس کا دل نکال کا کھالیا تھا۔روسی صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کو ہتھیار بھیجنے اور ان کی پشتپناہی کرنے سے شام کا معاملہ حل نہیں ہوگا بلکہ مغربی ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنے حامی دہشت گردوں کو مذاکرات کی میز پر لاکر شام کے بحران کو حل کرنے کی کوشش کریں ، روسی صدر نے کہا کہ وحشی درندہ صفت افراد کی حمایت مغربی ممالک کو مہنگی پڑےگی۔ واضح رہے کہ سلفی وہابی دہشت گرد پاکستان، افغانستان، عراق اور شام میں عوامی اجتماعات ، مسجدوں اور اولیاء کرام کے مزاروں پر بم دھماکے کرکے ہولناک اور بہیمانہ جرائم کو ارتکاب کررہے ہیں سلفی وہابیوں کو سعودی عرب اور خلیجی عرب ریاستوں کی حمایت حاصل ہے۔
شام کی فوج نے حلب میں آپریشنوں کےدوران سعودی عرب کے سیکڑوں دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔ حلب شام کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ بتایا جاتا ہےکہ شام میں ہلاک ہونے والے ستر دہشتگردوں کی لاشیں سعودی عرب بھیجی گئي ہیں۔ سعودی عرب کے ایک ذریعے نے نام نہ ظاہر کئےجانے کی شرط پرکہا کہ دہشتگردوں کی لاشیں دمام میں شاہ فہد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اتاری گئي ہیں۔ اس ذریعےکے مطابق سعودی عرب نے لاشوں کی ترسیل کے لئے کئي سفارتکاروں کو ترکی بھیجا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت سعودی عرب کے آٹھ 8 ہزار دہشتگرد ملت شام کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ واضح رہے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ، صیہونی حکومت، سعودی عرب، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔