Chawla market

Chawla market Chawla market Nazimbad no. 1

03/09/2026

📢 چاولا مارکیٹ سے تاجروں کا اہم پیغام

آج چاولا مارکیٹ کا منظر اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ تاجر برادری کس قدر پریشان اور مشکلات کا شکار ہے۔

یہ وہ مارکیٹ ہے جو برے سے برے حالات میں بھی بند نہیں ہوتی تھی۔ عید کے دن اور جمعہ کی نماز کے وقت کے علاوہ یہاں کاروبار کا سلسلہ کبھی نہیں رکتا تھا۔ لیکن آج اگر چاولا مارکیٹ سمیت اطراف کی مارکیٹیں مکمل طور پر بند ہیں تو اس کے پیچھے تاجروں کی شدید پریشانی اور احتجاج کی ایک بڑی وجہ ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، ناجائز اور بے تحاشا ٹیکسز، بجلی کے بھاری بل اور ٹیکس، اور مہنگائی کے طوفان نے کاروبار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ کاروبار نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے، گاہک کم ہو گئے ہیں اور تاجر مسلسل مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

چاولا مارکیٹ کراچی کی قدیم مارکیٹوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں کبھی گاہکوں کا رش ہوا کرتا تھا، مگر آج مہنگائی اور پٹرولیم لیوی جیسے اضافی بوجھ نے عوام کی قوتِ خرید کو شدید متاثر کیا ہے۔

ہم جماعتِ اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہڑتال کی کال دے کر کراچی بلکہ پورے پاکستان کی تاجر برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا۔

ان شاء اللہ ہم جماعتِ اسلامی اور حافظ نعیم الرحمٰن کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ جب تک تاجر برادری کے مطالبات اور عوام کو ریلیف نہیں ملتا، ہم پُرامن احتجاج کے ذریعے حکومت پر دباؤ ڈالتے رہیں گے۔

ہمارا مطالبہ واضح ہے:
مہنگائی کم کرو، ٹیکسوں کا بوجھ کم کرو، بجلی اور پٹرول کے عوام دشمن بوجھ سے نجات دو، اور تاجروں و عوام کو حقیقی ریلیف دو۔

چاولا مارکیٹ — کراچی کے تاجروں کے ساتھ، عوام کے ریلیف کے لیے! ✊

بند مطلب بند!

02/09/2026

📢 اہم اعلان — چاولہ مارکیٹ

3 ستمبر کی ہڑتال کے حوالے سے چاولہ مارکیٹ یونین اور نیاب مارکیٹ یونین کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے بعد متفقہ طور پر اعلان کیا گیا ہے کہ 3 ستمبر کو چاولہ مارکیٹ مکمل طور پر بند رہے گی۔

تمام معزز تاجر بھائیوں سے اپیل ہے کہ 3 ستمبر کو اپنی دکانیں مکمل طور پر بند رکھیں اور تاجر برادری کے اتحاد کا بھرپور مظاہرہ کریں۔

🤝 اتحادِ تاجر برادری — ہماری طاقت
✊ چاولہ مارکیٹ یونین × نیاب مارکیٹ یونین

26/04/2026

آج 26 اپریل 2026 کو چاولہ مارکیٹ میں ایک خوبصورت اور بابرکت لمحہ دیکھنے کو ملا، جب نور بھائی نے اپنی نئی برانچ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مارکیٹ کے معزز افراد کو مدعو کیا اور دکان میں ختمِ قرآن کا اہتمام کیا گیا، جس نے اس تقریب کو مزید روحانیت سے بھر دیا۔

محمد یوسف بھائی نے نہایت خوبصورت اور دل کو چھو لینے والی دعا کروائی، جس کے بعد خوشی کے اس موقع پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ ہر طرف مسکراہٹیں، مبارکبادیں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری رہا۔

چاولہ مارکیٹ کے تمام افراد کی جانب سے نور بھائی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ پاک ان کے کاروبار میں دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور برکتیں نازل کرے، اور ہماری پیاری چاولہ مارکیٹ کو بھی مزید ترقی اور خوشحالی نصیب ہو۔ آمین 🤲

14/08/2025

چاولا مارکیٹ ناظم اباد نمبر ایک میں 14 اگست کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں بچوں نے بہترین پرفارمنس دکھائیں اور ملی نغمے گاۓ اور اس کے بعد چاولہ مارکیٹ کی کمیٹی نے بچوں اور بچیوں میں تحائف تقسیم کیے انشاءاللہ اسی طرح 14 اگست کے پروگرام کو آائندہ سال ہم اس سے بھی خوبصورت کر کے بنائیں گے جس جس نے اس پروگرام میں پارٹیسپیٹ کیا ہم ان کا بہت بہت شکریہ ادا کرتے ہیں

13/08/2025

جشن آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کا پروگرام چاولا مارکیٹ میں منعقد کیا گیا جس میں پورے چاولہ مارکیٹ اور تاجر برادری نے شرکت کی اور پرچم کشائی کے بعد ڈول کے تاپ پر ڈانس اور قبائلی رقص کیا اور جشن ازادی کو سیلیبریٹ کیا ہم تمام چاولہ مارکیٹ اور نایاب مارکیٹ کے تاجروں کا بہت بہت شکر گزار ہیں جنہوں نے اس خوبصورت جشن ازادی کے پروگرام کو چار چاند بخشیں اور اس میں شرکت کی انشاءاللہ ائندہ ہم اس سے بھی اچھا پروگرام #کرنے کی کوشش کریں گے

12/08/2025

چاولہ مارکیٹ کی جانب سے تمام اہل وطن کو جشن ازادی بہت بہت مبارک ہو

20/05/2025

Madicated pillow ゚viralシfypシ゚viralシalシ

Address

Nazimabad No1
Karachi
0092

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chawla market posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category