30/11/2023
🔰 *میں قرآن میں مصروف تھاسمجھ نہیں آیا*
آیت اللّٰه حاج سیداحمد قدوسی موسوی خوانساری رحمۃ اللّٰه علیہ کو پیٹ کےالسر کی بیماری کیوجہ سےاسپتال میں داخل کیاگیا۔
چونکہ وہ بوڑھےاور کمزور تھےاور انکی عمر 98 سال تھی، اس لیےانکی بےہوشی کےبغیر آپریشن نہیں ہوسکتاتھا۔
دوسری طرف آغانے بےہوشی کی اجازت نہیں دی۔
ڈاکٹر نے کہاکہ:
ٹیسٹوں اور تصویروں کےمطابق آپکی سرجری ضروری ہے۔
آیت اللّٰه خوانساری رحمۃ اللّٰه علیہ نےکہا:
کوئی حرج نہیں، جب چاہو سرجری شروع کرو لیکن اس سےپہلے مجھےیہ بتادیں کہ:
قرآن کی تلاوت اور توجہ کےساتھ اس سے بےہوشی کامسئلہ حل ہوجائے گا۔
ڈاکٹروں نےقبول کیا۔
آیت اللّٰه خوانساری (رح) نےکہا:
جب میں پڑھناشروع کروں تو آپ بھی شروع کریں۔
ڈاکٹروں نےانھیں قرآن دیااور کام شروع کردیا۔
وہ اتنا بےحرکت تھے جیسےمکمل بےہوشی میں ہوں۔ آپریشن ختم ہونے کےبعد ڈاکٹروں نےکہا:
حضرت آغا! ہمارا کام ختم ہوگیا اور جناب کیاآپ کو تکلیف نہیں ہوئی؟
انہوں نےکہا: میں قرآن میں مشغول تھا، سمجھ نہیں پایا۔