22/02/2025
السلام عليكم،
ایمان بخیر،
اپنی زندگی میں دینا شروع کر دیں، کسی کو راستہ، کسی کو علم، کسی کو اچھا وقت، کسی کو اچھا مشورہ اور کسی ضرورت مند کو اس کی ضرورت کے مطابق کچھ پیسے. غیر ضروری خواہشات سے دور رہیں یاد رکھیں کہ دینےکی خصوصیت تو صرف اللہ پاک کی ہے!! "جب آپ دینا شروع کر دیتے ہیں تو آپ کی نسبت رب کریم سے جڑ جاتی ہے۔
اللہ کریم ہم سب پر رحم فرمائے اور ہمیں دینے والوں میں رکھے۔ اے میرے پروردگار ھمیں اتنی نعمتیں عطاء فرما جتنی تیری اونچی شان ھے، اتنی خطائیں معاف فرما دے جتنا تو رحمان ھے اور آزمائشوں سے اتنا محفوظ رکھنا جتنا بڑا تو مہربان ہے۔
آمین یارب العالمین