08/08/2026
مشائخ عظام اتحاد کونسل خانیوال پاکستان کے وفد کی ڈی پی او خانیوال سے ملاقات
مشائخ عظام اتحاد کونسل پاکستان کے وفد نے صاحبزادہ پیر عزیزالرحمان مجددی پیر سیدطاھرابرارحسین شاہ جماعتی صاحبزادہ پیر محمد عرفان الحق چشتی نظامی صاحبزادہ مطیع الرحمن نقشبندی خورشیدی میاں نعیم اللہ کریمی پیر میاں فاروق نظامی صاحب بھائی احمد رضا قادری صاحب کی زیرِ قیادت ڈی پی او خانیوال محمد عابد وڑائچ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران آمدِ ربیع الاوّل کے سلسلے میں منعقد ہونے والی عظیم الشان سالانہ ریلی کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر ڈی پی او خانیوال محمد عابد وڑائچ نے یقین دہانی کروائی کہ سالانہ ریلی کے موقع پر شرکاء کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔
صاحبزادہ پیر محمد عرفان الحق چشتی نظامی نے خانیوال پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ ماہِ ربیع الاوّل کی تمام تقریبات کو پُرامن اور باوقار انداز میں منعقد کروانے کے لیے مشائخ عظام اتحاد کونسل پاکستان کی جانب سے بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔