learn the Quran & Islamic books with Qari Basharat Madni

learn the Quran & Islamic books with Qari Basharat Madni دین اسلام کی تعلیم

11/04/2025

السلام علیکم!
الارشاد آن لائن قرآن اکیڈمی 54

بھائیو اور بہنو
میں آن لائن قرآن ٹیچر ہوں۔ پاکستان میں رہنے والے مسلمانوں کے لیے خوشخبری ہے۔ America، Canada، آسٹریلیا، London اور دنیا بھر میں آپ اور آپ کے خاندان کے بچے سیکھ سکتے ہیں۔

(1) ناظرہ قرآن مع تجوید
(2) حفظ القرآن مع تجوید
(3) تفسیر قرآن کا ترجمہ
(4) بنیادی اسلامی تعلیم
(5) نماز اور کلمے
(6) مسنون دعا
ہم سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں
call: +923020734757

23/08/2024

Connect Your Kids & YourSelf with Qur'an 📖 and Islam and Learn Quranic Courses from Qualified Tutors .
For More Details
https://wa.me/message/SEVDQK7N5N +923020734757

16/08/2023

اذان کے وقت کتا کیوں روتا ہے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

علمائے کرام کی بارگاہ میں عرض یہ ہے کہ اذان کے وقت یہ دیکھا جاتا ہے کہ کہیں کہیں کتے رونا شروع کر دیتے ہیں اس کی کیا وجہ ہے ارشاد فرما دیجئے

سائل ،، محمد فریاد علی بریلی شریف یوپی

وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہ
الجـــــوابــــــــــــ بعون الملک الوہاب کتے اذان سن کر اس لئے روتے اور بھونکتے ہیں کہ جب اذان ہوتی ہے تو شیطان ہوا خارج کرتا ہوا بھاگتا ہے کیونکہ جانور ان مخلوق کو بھی دیکھتے ہیں جنہیں ہم نہیں دیکھ پاتے ممکن ہے کہ کتے شیطان کو بھاگتے ہوئے دیکھتے ہیں اسی لئےبوقت اذان بھوکتے ہیں بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ کتا جب روتا ہے تو کسی کا موت ہونے والا ہے اس طرح کا خیال رکھنا جہالت ہے بلکہ کتے کے رونے سے کوئی پریشانی کے آثارنہیں ہیں اور بدفالی لینا بھی درست نہیں
حدیث شریف میں ہے عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَاةِ أَدْبَرَ الشَّيْطَانُ وَلَهُ ضُرَاطٌ حَتَّی لَا يَسْمَعَ التَّأْذِينَ فَإِذَا قَضَی النِّدَائَ أَقْبَلَ حَتَّی إِذَا ثُوِّبَ بِالصَّلَاةِ أَدْبَرَ حَتَّی إِذَا قَضَی التَّثْوِيبَ أَقْبَلَ حَتَّی يَخْطِرَ بَيْنَ الْمَرْئِ وَنَفْسِهِ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ جب نماز کے کے لیے اذان دی جاتی ہے تو شیطان ہوا خارج کرتا ہوا بڑی تیزی کے ساتھ پیٹھ موڑ کر بھاگتا ہے تاکہ اذان کی آواز نہ سن سکے اور جب اذان ختم ہوجاتی ہے تو پھر واپس آجاتا ہے۔ لیکن جوں ہی تکبیر شروع ہوئی وہ پھر پیٹھ موڑ کر بھاگتا ہے جب تکبیر بھی ختم ہوجاتی ہے تو شیطان دوبارہ آجاتا ہے اور نمازی کے دل میں وسوسے ڈالتا ہے۔ کہتا ہے کہ فلاں بات یاد کر فلاں بات یاد کر۔ ان باتوں کی شیطان یاد دہانی کراتا ہے جن کا اسے خیال بھی نہ تھا اور اس طرح اس شخص کو یہ بھی یاد نہیں رہتا کہ اس نے کتنی رکعتیں پڑھی ہیں

صحیح البخاری
کتاب: اذان کا بیان
باب: اذان دینے کی فضیلت کے بیان میں
رقم الحدیث 608

واللہ تعالی اعلم

غلام حضور تاج الشریعہ حضرت مولانا محمد راحت رضا نیپالی صاحب قبلہ، استاد جامعہ غوثیہ ضیاءالعلوم بابا گنج بہرائچ شریف

*✅✅الجــــواب صحیح والمجیبـــ نجیح*
*حضرت علامہ ومولانا ضیاءالحق نقشبندی حمیدی خطیب و امام مسجد غوثیہ لوہتہ بنارس یوپی الہند*

14/08/2023
17/07/2023

💎💎شیخ_عبدالقادر_جیلانی_رحمتہ_اللّه_علیہ💎💎
نے مرید صالح کو خرقہ ولایت عنایت فرماتے ہوئے نصیحت فرمائی... "فرزند! دو باتیں ہمیشہ یاد رکھنا!
اول یہ کہ کبھی خدا ہونے کا دعوی' نہ کرنا
دوئم یہ کہ کبھی نبی ہونے کا دعوى' نہ کرنا"
مرید نے استفسار کیا "یا شیخ! ایک بندہ گنہہ گار خدا کیسے بن سکتا ہے؟ پھر نبی پاک صلی اللّه علیہ وآلہ وسلم کا امتی ہو کر ان کو نبی آخرالزماں تسلیم کر کے نبوت کا دعویدار کیسے هو سکتا ہے؟؟؟ العياذ با الله و نعوذ با الله من ذالك"
فرمایا " کبھی خدائی کا دعوی' نہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ایسا کبھی گمان نہ کرنا, نہ ہی زبان سے نکالنا کہ میں ایسا کر دوں گا, میں چاہوں تو ایسا ہو جائے گا میں ایسا کہوں گا تو ایسا ہو جائے گا, ... کہ کن فیکون اسی وحدہ لا شریک کی شان ہے کہ جس بات کا ارادہ کرتا ہے تو فرماتا ہے ' کن' (ہو جا) 'فیکون ' (پس وہ ہو جاتی ہے).
نبوت کے دعوے سے مراد یہ کہ کبھی کسی بات پہ ڈٹ نہ جانا کہ میں ہی سچا ہوں ,یا میری کہی ہوئی بات ہی حرف آخر ہے, یا صرف وہی حقیقت ہے جو میں نے کہی, سوچی یا سمجھی ہے کہ یہ شان صرف نبی پاک صلی اللّه علیہ وآلہ وسلم کی ہے جو نبی صلی اللّه علیہ وآلہ وسلم کی زبان سے نکلے وہی حق ہے, وہی سچ ہے کیونکہ وہ اپنی جانب سے کچھ نہیں کہہ رہا ہوتا اسے من جانب اللّه وحی,الہام یا کشف ہو رہا ہوتا ہے نبی کی زبان پہ سوائے حقیقت اور سچائی کے کچھ اور نہیں آتا""
(فتح الباری صفحہ نمبر 214)

05/07/2023

زہے عزّت و اِعتلائے مُحَمَّد صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم
کہ ہے عرشِ حق زیرِپائے مُحَمَّد صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم
مکاں عرش اُن کا فلک فرش اُن کا
مَلَک خادمانِ سَرائے مُحَمَّد صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم
خدا کی رضا چاہتے ہیں دو عالَم
خدا چاہتا ہے رضائے مُحَمَّد صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم
عجب کیا اگر رحم فرما لے ہم پر
خدائے مُحَمَّد برائے مُحَمَّد صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم
مُحَمَّد برائے جنابِ اِلہٰی!
جنابِ الہٰی برائے مُحَمَّد صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم
بسی عطرِ محبوبی کبریا سے
عبائے مُحَمَّد قبائے مُحَمَّد صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم
بہم عہد باندھے ہیں وصلِ ابد کا
رضائے خدا اور رضائے مُحَمَّد صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم
دمِ نزع جاری ہو میری زباں پر
مُحَمَّد مُحَمَّد خدائے مُحَمَّد صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم
عصائے کلیم اَژدہائے غضب تھا
گِروں کا سَہارا عصائے مُحَمَّد صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم
میں قربان کیاپیاری پیاری ہے نسبت
یہ آنِ خدا وہ خدائے مُحَمَّد صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم
مُحَمَّد کا دم خاص بہرِ خدا ہے
سِوائے محمد برائے مُحَمَّد صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم
خدا اُن کو کِس پیار سے دیکھتا ہے
جو آنکھیں ہیں محو لِقائے مُحَمَّد صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم
جلو میں اِجابت خواصِی میں رحمت
بڑھی کس تُزُک سے دُعائے مُحَمَّد صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم
اِجابت نے جُھک کر گلے سے لگایا
بڑھی ناز سے جب دُعائے مُحَمَّد صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم
اِجابت کا سہرا عنایت کا جوڑا
دُلہن بن کے نِکلی دُعائے مُحَمَّد صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم
رضاپُل سے اب وجد کرتے گزریے
کہ ہے رَبِّ سَلِّمْ صَدائے مُحَمَّد صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم

Address

Kohi Wala Khanewal
Khanewal

Telephone

+923020734757

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when learn the Quran & Islamic books with Qari Basharat Madni posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to learn the Quran & Islamic books with Qari Basharat Madni:

Shortcuts

Share

Category