Voice of DK

Voice of DK Voice of DK

09/08/2026

جس شخص پر کراچی پولیس نے وشانہ تشدد کیا تھا اس شخص نے اج سارا حقیقت بتا دیا میڈیا کو #کراچی

09/08/2026

مظلوم کی داستان انکی زبان

09/08/2026

کوئٹہ شہر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر موبائل نیٹ ورک بند ہو گیا ہے۔ کیا آپ کے علاقے میں موبائل نیٹ ورک چل رہا ہے؟

کچلاک | فدا شوتوکان کراٹے کلب میں شاندار فزیکل فٹنس مقابلوں کا انعقادکچلاک میں فدا شوتوکان کراٹے کلب کے زیرِ اہتمام فزیک...
08/08/2026

کچلاک | فدا شوتوکان کراٹے کلب میں شاندار فزیکل فٹنس مقابلوں کا انعقاد

کچلاک میں فدا شوتوکان کراٹے کلب کے زیرِ اہتمام فزیکل فٹنس مقابلوں کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں فدا شوتوکان کراٹے کلب اور MND سپورٹس اکیڈمی کے کھلاڑیوں کے درمیان مختلف کھیلوں اور جسمانی مہارتوں کے مقابلے ہوئے۔

مقابلوں میں کھلاڑیوں نے کک باکسنگ، کراٹے، جمناسٹکس سمیت مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ نوجوان کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ مقابلوں میں حصہ لیا، جبکہ حاضرین نے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے سابق انٹرنیشنل ہاکی ریفری نعیم اختر صاحب تھے، جبکہ ماسٹر لالا عبدالقبیر، سید عبداللہ شاہ، صفدر نواز، ڈاکٹر گلزار احمد سارنگزئی، ایڈووکیٹ رحمت اللہ مریانی، اکرام اللہ خان، عبدالرحمن رحمانی، ناصر خان، عبدالغفار اور احمد شاہ اچکزئی سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں نے مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور نوجوانوں کی کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

آخر میں قاری محمد صادق اور فدا محمد دمڑ نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں، کھلاڑیوں، والدین اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد انتہائی اہم ہے۔

🎥 رپورٹ: داود خان کاکڑ
📰 Voice of DK

🚨 ورثاء کی تلاش میں مدد کی اپیل 🚨ایک چھوٹا بچہ اس وقت کوئٹہ، بوسہ منڈی کے کا کوزی ٹاؤن میں محمد قاسم کے پاس موجود ہے۔اگر...
08/08/2026

🚨 ورثاء کی تلاش میں مدد کی اپیل 🚨

ایک چھوٹا بچہ اس وقت کوئٹہ، بوسہ منڈی کے کا کوزی ٹاؤن میں محمد قاسم کے پاس موجود ہے۔

اگر کسی کا بچہ لاپتہ ہے یا کوئی اس بچے کو پہچانتا ہے تو براہِ کرم فوری طور پر درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں اور بچے کو اس کے والدین/ورثاء تک پہنچانے میں مدد کریں۔

📞 رابطہ نمبر: 03307098606

🙏 براہِ کرم اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ بچے کے والدین تک اطلاع پہنچ سکے۔

08/08/2026
08/08/2026

Fida shotokhan Shotokan Karatay Acedmy Kuchlak

08/08/2026

زیارت میں بدامنی، عوام خوف و ہراس میں مبتلا — امن کا مطالبہ

زیارت: علاقے میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث عوام آج بھی خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ لاکھوں روپے کے باغات اور قیمتی املاک کے باوجود شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور کہتے ہیں کہ انہیں سب سے پہلے پیسہ نہیں، امن چاہیے۔

زیارت کے عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایم پی اے نور محمد دمڑ کے علاقے کا رکنِ صوبائی اسمبلی بننے کے بعد زیارت میں امن و امان کی صورتحال مزید خراب ہوئی ہے، اور وہ عوام کو امن فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

تاہم یہ الزامات عوامی حلقوں کی جانب سے کیے گئے ہیں، جن پر متعلقہ حکام اور ایم پی اے نور محمد دمڑ کا مؤقف بھی سامنے آنا ضروری ہے۔

زیارت کے عوام کا مطالبہ: ہمیں ترقی کے ساتھ سب سے پہلے امن چاہیے۔
#زیارت #بلوچستان

Address

Kuchlak

Telephone

+923120825699

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of DK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice of DK:

Shortcuts

Share