05/01/2024
آج تقریباً رات 12 بج کر 5 منٹ کے وقت لفٹ خراب ہونے کے وجہ سے میں پھنس گیا تھا.مولانا شوکت علی روڈ پر واقع Swipe up کیفے کی یہ لفٹ جس پر نہ کوئی سکیورٹی سسٹم تھا نہ کیمرہ اور نہ ہی کوئی ہیلپ لائن نمبر تھا. میرے فون کی بیٹری %2 تھی گھر میں کال ملائی مگر ان کو سگنلز پرابلم کی وجہ سے کچھ سمجھ نہ آئی اتنے میں موبائل آف ہو گیا. گھبراہٹ کی وجہ سے میں زور زور سے چلایا مگر میری ہی آواز واپس مجھےہی سنائی دے رہی تھی. تقریباً 20 منٹ بعد مجھے سرگوشی سنائی دی, چند لوگ سیڑھی کے راستے نیچے جا رہے تھے اللہ کے حکم سے ان تک میری آواز پہنچ گئی اور انھوں نے Manually لفٹ کو pull کیا اور اللہ نے ان کو ذر یعہ بنا کر میری مدد کی اور بفضل الہی میں محفوظ رہا. لیکن بہت سی نصیحت اور سبق سیکھ لئے. میں آپ سب کو یہی نصیحت دوں گا کہ لفٹ کا استعمال ہرگز نہ کریں اور اگر کرنا بھی ہو تو چند باتوں کو ذہن میں رکھیں کہ کبھی بھی ناکارہ اور بنا سہولیات والی لفٹ ہرگز استعمال نہ کریں جس میں نہ کو انٹر کام ہو نہ ہی کوئی ہیلپ لائن سسٹم. اور ہمیشہ اپنا فون چارج کر کے گھر سے باہر نکلیں جبکہ لفٹ استعمال کرنے سے پہلے فون ساتھ ضرور رکھیں اور چارج بھی- اللہ کریم ہم سب کا حامی وناصر ہو اور ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین-