Atif Khan Korai

Atif Khan Korai اعلی کوالٹی کے عطریات پرفیوم گفٹ ائٹم اور بہت کچھ مناسب

دوستو ہر کسی کا دل کرتا ہے کہ ہمارا ایک Established Career ہودنیا بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے بالکل اسی طرح کمپیوٹر سکلز ...
11/06/2023

دوستو ہر کسی کا دل کرتا ہے کہ ہمارا ایک Established Career ہو

دنیا بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے بالکل اسی طرح کمپیوٹر سکلز بھی زیادہ ہوتے جا رہے ہیں اور ان میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ آ رہے ہیں تو competition بہت زیادہ ہو چکا ہے

اتنے زیادہ لوگوں کی موجودگی میں اپنی جگہ کیسے مضبوط کرنی ہے
اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے سیکھے ہوئے ہنر میں بھی نئی نئی چیزیں، وقت کے ساتھ ساتھ سیکھتے جائیں

اس کے علاوہ نئے ہنر بھی سیکھیں تاکہ ایک ہنر میں آپ کو کام نہیں مل رہا تو دوسرے ہنر کا کام حاصل کیا جا سکے

ڈیجی سکل اس وقت 15 کورس کروا رہا ہے حالانکہ جب ڈیجی سکل شروع ہوا تھا تو تب صرف 10 کورسز تھے

ابھی ٹوٹل 15 کورسز ہیں جن میں سے کچھ باقاعدہ ہنر ہیں جبکہ کچھ ہنر نہیں، بلکہ ہنر کو اچھی طرح استعمال کرنے کے لیے بنائے گئے کورسز ہیں

آج میں جو بتانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ ڈیجی سکل کے کچھ کورسز ایک دوسرے سے انٹر لنکڈ یعنی ان کا آپس میں تعلق بنتا ہے
جیسے کہ ایک ڈرائیور اور ایک میکینک ہے. ویسے ہیں تو دونوں الگ الگ ہنر لیکن ایک پرانا ڈرائیور ہلکا پھلکا میکینک بن جاتا ہے اور پرانا میکینک ہلکا پھلکا ڈرائیور بن جاتا ہے
اسی طرح ڈیجی سکل کے ہنر آپس میں ریلٹڈ ہیں

سب کی تفصیل بتا رہا ہوں

1. graphic designing
2. video editing and animation
👆
یہ دونوں الگ الگ ہنر ہیں لیکن آپس میں ان کا تعلق اس لیے بنتا ہے کہ ان دونوں میں Adobe کے سوفٹویر سکھائے جاتے ہیں

گرافیک ڈیزائننگ کورس میں جو سوفٹویر سکھائے جاتے ہیں 👇
Adobe photoshop
Adobe illustrator
Adobe in design
ویڈیو ایڈیٹنگ اور اینیمیشن کورس میں جو سوفٹویر سکھائے جاتے ہیں 👇
Adobe Premiere Pro
Adobe after effect
اوپر بیان کردہ دونوں کورس میں ایک بھی کر لیں تو بہت پیسہ ہے لیکن دونوں کر لیں تو ڈبل انکم ہو جائے گی لیکن یاد رکھیے گا کہ یہ کورس وہ کرے جو creativity کرنا یعنی تخلیقی کام کر سکتے ہوں

اس کے علاوہ تین اور ہنر آپس میں ریلٹڈ ہیں
3. WordPress
4. SEO
5. Affiliate marketing
👆
یہ تین کورسز اس طرح ریلٹڈ ہیں کہ ورڈپریس میں ویب سائٹ بنائی جاتی ہے. ایس ای او میں ویب سائٹ رینک کی جاتی ہے یعنی سرچ میں اوپر لائی جاتی ہے جبکہ ایفیلیٹ مارکیٹنگ میں اپنی بنائی گئی ویب سائٹ پر بزنس پرموٹ کر کے ویبسائٹ کو برینڈ بنایا جا سکتا ہے اور اس سے ماہانہ منافع کمایا جا سکتا ہے
اور اگر آپ چاہیں تو اپنی برینڈ ویب سائٹ کو کروڑوں میں بیچ سکتے ہیں

یاد رکھیے گا کہ ورڈپریس میں نئی ویب سائٹ بناتے ہی بیچ سکتے ہیں جو ایک دو لاکھ میں بکتی ہے
اسی طرح آپ کسی کی ویب سائٹ کو ایس ای او کر کے بھی بہت پیسہ بنا سکتے ہیں
اگر آپ اپنے لیے ویب سائٹ بنا کر اس میں لوگوں کا بزنس پرموٹ کریں تو آپ کی ویب سائٹ برینڈ بن جاتی ہے جو کروڑوں میں بک سکتی ہے
تینوں کورس کر لو تو آپ کا کام ختم ہی نا ہو

6. E commerce
👇
اگر آپ کا کوئی کاروبار ہے تو اپنے کاروبار کی ویب سائٹ ہینڈل کرنے کا اس میں مکمّل طریقہ ہے
اپنے کاروبار کی ویب سائٹ ضروری ہے آپ اس پر اپنے کاروبار کی معلومات دے سکتے ہیں اپنے کاروبار کو مشہور کر سکتے ہیں یا پھر آپ اپنی ہی ویب سائٹ پر اپنی چیزیں سیل کر سکتے ہیں. دنیا میں آن لائن سیلنگ کے کونسے ماڈل رائج ہیں. آن لائن سیلنگ ہوتی کیسے ہیں. ویب سائٹ کو ٹیکنیکی کیسے بہتر رکھنا ہے یہ سکھایا جاتا ہے


7. Virtual assistant
👇
آپ اپنی ویب سائٹ پر سیل کرنے کی بجائے مشہور ویب سائٹس ایمزون وغیرہ پر اپنی پراڈکٹس سیل کرنا چاہتے ہیں یا پھر آپ کا اپنا کوئی کاروبار نہیں اور آپ کاروبار کرنے والو کی مدد کر کے پیسہ بنانا چاہتے ہیں تو یہ کورس کر سکتے ہیں
کورس کے بعد آپ اپنی سروس بیچ سکتے ہیں یا ایمزون پر اپنا کاروبار کھڑا کر سکتے ہیں.
اس میں جتنی مہارت ہوگی اتنا پیسہ بن سکتا ہے

8. Digital marketing
👇
اگر کسی کا کاروبار ہے اور وہ ٹی وی پر مشہوری دینے کی بجائے موبائل پر اپنے کاروبار کی مشہوری کرنا چاہتا ہے تو وہ ڈیجیٹل مارکیٹیر کو ڈھونڈے گا
آپ یہ کورس کر کے گوگل ایڈ یا فیس اور دوسرے سوشل میڈیا پر مختلف کاروبار کے ایڈز چلا سکتے ہیں. آسان ہے. جتنا وقت لگائیں گے اتنا پیسہ

9. Autocad
👇
اس میں آپ 3d نقشے بناتے ہیں. گھر یا بلڈنگ وغیرہ بنانے سے پہلے کمپیوٹر پر اس کا نقشہ بنایا جاتا ہے اور پھر بعد اس کے مطابق کام ہوتا ہے بہت پرانا اور بہت پیسہ دینے والا ہنر ہے

10. Creative writing
👇
یہ کورس آپ کو انگلش رائٹر بنا سکتا ہے. یعنی انگلش میں فلم، ڈرامہ، ناول، کامیڈی، شاعری اور کوٹس وغیرہ لکھنا سکھایا جاتا ہے
اس کورس میں وہی داخلہ لے جس کی انگلش اچھی ہو
میرا تجربہ یہی کہتا ہے. باقی پیسہ بہت ہے

11. Quick book
👇
اس کورس کو میں نے کیا نہیں اس لیے زیادہ نہیں بتا سکتا بس یہی سنا ہے کہ کامرس کی تعلیم جنہوں نے حاصل کی ہے ان کے لئے اچھا ہے

12. Data analytics and business intelligence
👇
اس کورس کو بھی میں نہیں پڑھا
اس کے اس بارے میں کچھ نہیں بتا سکتا

13. digital literacy
👇
یہ کورس دو حصوں میں تقسیم ہے
پہلا حصہ
👇
اگر آپ کو بالکل بھی کمپیوٹر کا کچھ پتہ نہیں کہ یہ کیا ہے، کیسے ایجاد ہوا، اس کی اقسام کیا ہیں، اس کے پرزے کون کون سے ہیں، ان کو استعمال کیسے کیا جاتا ہے اور چلایا کیسے جاتا ہے وغیرہ وغیرہ

دوسرا حصہ
👇
اس میں ms office کے سوفٹویرز سکھائے گئے ہیں
لیکن یہ یاد رہے کہ اس میں ms office کے پرانے ورژن سکھائے گئے ہیں یعنی 2007 ورژن جبکہ آج کل 2019 ورژن استعمال ہو رہا ہے

لیکن کچھ لوگوں کے خیال میں اگر سوفٹویر چلانا آ جائے تو اس کے جدید ورژن چلانے میں بھی مسئلہ نہیں ہوتا جبکہ کچھ لوگ جدید ورژن ہی سیکھنا پسند کرتے ہیں
بہرحال یہ ہر کسی کی اپنی مرضی ہے
یہ بھی یاد رہے کہ دوسرے ہنر میں ms office کے سوفٹویر یعنی ms word اور ms excel وغیرہ کی ضرورت پڑتی رہتی ہے

اب بات کرتے ہیں کہ جو ہنر نہیں بلکہ ہنر ٹھیک سے استعمال کرنے والے کورسز ہیں

14. Communication and soft skills
👇
اس کورس کے پہلے 8 ہفتے انگلش گرائمر اور ٹینس وغیرہ سکھائے جاتے ہیں. کیا بہترین طریقے سے گرائمر سکھائی گئی ہے. سکل میں پڑھی گرائمر میں سے بھی کئی غلطیاں ٹھیک ہو جائیں گی
اگلے 4 ہفتوں میں آن لائن کام کرنے کے کس طرح کمیونیکیشن کرنی یہ سکھایا گیا ہے

15. Freelancing
👇
اس میں آن لائن اپنا ہنر اور سروس سیل کرنے کے لیے ایک ایک پوائنٹ سمجھایا گیا ہے. دھوکے سے بچ کر، ٹائم مینج کر کے آزادی سے زیادہ سے زیادہ پیسہ کمانے کے طریقے ہیں.

𝐄𝐧𝐫𝐨𝐥𝐥𝐦𝐞𝐧𝐭𝐬 𝐢𝐧 𝐁𝐚𝐭𝐜𝐡-𝟎𝟓, 𝐃𝐢𝐠𝐢𝐒𝐤𝐢𝐥𝐥𝐬.𝐩𝐤 𝟐.𝟎 𝐓𝐫𝐚𝐢𝐧𝐢𝐧𝐠 𝐏𝐫𝐨𝐠𝐫𝐚𝐦 𝐚𝐫𝐞 𝐧𝐨𝐰 𝐨𝐩𝐞𝐧.

Register today by visiting: https://www.digiskills.pk/Register.aspx

Please DO NOT forget to enroll in 2 courses of your choice. There will be 250,000 seats available for enrollment which will be filled on a first-come, first-served basis.

For any information, you can call us at 0304-111-1570 or email us at [email protected].

Happy learning!

Address

40 L Block B Marghazar Colony
Lahore
54000

Telephone

+923086222207

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Atif Khan Korai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Atif Khan Korai:

Share

Category