Ilm ul kitaab

Ilm ul kitaab best online shoping place

https://youtu.be/C10s3HHq2XQ
01/07/2022

https://youtu.be/C10s3HHq2XQ

Assalamualaikum ----------------------------------------------------------------------------------------------------title:asi hadees jo aj kal k ulamah b nae...

29/04/2022
خوشخبری رمضان کے مبارک مہینے میں تمام کتب پر خصوصی رعایت دی گئی ہے اب کوئی بھی کتاب حاصل کریں صرف اور صرف 675 وہ بھی ڈاک...
17/04/2022

خوشخبری رمضان کے مبارک مہینے میں تمام کتب پر خصوصی رعایت دی گئی ہے اب کوئی بھی کتاب حاصل کریں صرف اور صرف 675 وہ بھی ڈاک خرچ کے ساتھ جلدی جلدی اس سے فایدہ اٹھا لیں یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے
‏ابھی گھر بیٹھے حاصل کریں ۔

مزید اچھی کتب کے لیے ہمارے پیج کو ضرور لائک کیجیے۔
https://bit.ly/3nn3WtU
آڈر کے لیے ان باکس یا واٹس اپ کریں 03244470448
‏‎ادائیگی کا طریقہ : کیش اون ڈیلیوری
جیز کیش اور ایزی پیسہ کے ذریعہ بھی ادائگی کی جاسکتی ہے۔

08/03/2022

🥀 _*قرآن مجید اور مسلمانوں کی حالت*_ 🥀

پرانے زمانے کی بات ہے کہ ایک شکاری پرندے پکڑ کر بازار میں چند داموں کے عوض فروخت کرتا تها، ایک دن اس بازار میں ایک نیک دل آدمی کا گزر ہوا تو اس نے سوچا کہ ان آزاد پرندوں کو قید کرنا تو بہت بڑا گناہ ہے، اس لئے اس نے ان پرندوں کو آزاد کرنے کا سوچا اور شکاری سے سارے پرندے خرید لئے، لیکن آزاد کرنے سے پہلے اس نے سوچا کہ یہ شکاری تو پهر ان پرندوں کو پکڑ کر قید کر لے گا، اس لئے وہ سب پرندوں کو گهر لے گیا اور وہاں ان کو چند الفاظ سکهانے شروع کئے کہ ہم سیر کرنے باغ نہیں جائیں گے اگر باغ گئے تو شاخ پر نہیں بیٹھیں گے اور اگر شاخ پر بهی بیٹھ گئے تو جیسے ہی شکاری آئے گا ہم اڑ جائیں گے
ایک عرصہ محنت کے بعد وہ نیک دل آدمی اپنی اس محنت میں کامیاب ہوا اور پرندے وہ بولی بولنے لگے، نیک دل آدمی بہت خوش ہوا کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوا اور اس نے ایک ایک کرکے سارے پرندے آزاد کر دیئے
اب ہوا یوں کہ دوسرے دن صبح سویرے جب شکاری باغ میں پرندیں پکڑنے گیا تو کیا دیکهتا ہے کہ پرندے شاخوں پر بیٹھے گنگنا رہے تهے کہ ہم سیر کرنے باغ نہیں جائیں گے اور اگر باغ گئے تو شاخ پر نہیں بیٹھیں گے اور اگر شاخ پر بیٹھ گئے تو جیسے ہی شکاری آئے گا ہم اڑ جائیں گے شکاری یہ دیکھ کر بہت خوش ہوا کہ اب تو ان پرندوں کی وہ منہ مانگی قیمت وصول کر سکے گا اور یوں اس نے وہ پرندے پکڑ کر مہنگے داموں فروخت کر دئیے
پرندوں نے تو صرف الفاظ رٹ لئے تهے ان کو کیا معلوم تها کہ باغ کیا چیز ہے؟ شاخ کیا ہوتی ہے؟
اور شکاری کس بلا کا نام ہوتا ہے؟
اور اڑنا کسے کہتے ہیں؟
ہم مسلمانوں کا بهی آ ج کل یہی حال ہے
قران کو ہم سمجهتے نہیں تو سینوں میں کیسے اترے گا؟
بس رٹے رٹائے الفاظ ہیں جسے ہم نماز میں پڑھتے ہیں برکت کے لیے پڑتے ہیں مصیبت کے آنے پر اور سفر پر جانے سے پہلے اور رمضان کے روزوں میں خالص ثواب کی نیت سے ہم ان رٹے ہوئے الفاظ کا ورد کرتے ہیں
ان پرندوں کی طرح ہمیں بهی قانون کے اس کتاب کی سمجھ ہی نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس میں ہم سے کیا مطالبات کئے ہیں؟
کون سے احکامات دیئے ہیں اور کن چیزوں سے روکا ہے؟
کامیابی کے رموز کیا ہیں اور خسارے کا رستہ کون سا ہے؟
ہمارا دوست کون ہے اور ہمارا دشمن کون ہے؟
جب یہ حال ہوگا تو شکاری (باطل قوتیں) ہمیں دیکھ کر خوش بهی ہوگا اور اپنا غلام بهی بنائے گا

انسانی جسم: پاک ہے خدا، خالق،  ▣☜1: ہڈیوں کی تعداد: 206 ▣☜2: پٹھوں کی تعداد: 639 ▣☜3: گردے کی تعداد: 2 ▣☜4: دودھ کے دانت...
26/02/2022

انسانی جسم: پاک ہے خدا، خالق،
▣☜1: ہڈیوں کی تعداد: 206
▣☜2: پٹھوں کی تعداد: 639
▣☜3: گردے کی تعداد: 2
▣☜4: دودھ کے دانتوں کی تعداد: 20
▣☜5: پسلیوں کی تعداد: 24 (12 جوڑے)
▣☜6: دل کے چیمبرز کی تعداد: 4
▣☜7: سب سے بڑی شریان: شہ رگ
▣☜8: نارمل بلڈ پریشر: 120/80 ایم ایم ایچ جی
▣☜9: خون کا پی ایچ: 7.4
▣☜10: ریڑھ کی ہڈی میں ریڑھ کی ہڈی کی تعداد: 33
▣☜11: گردن میں ریڑھ کی ہڈی کی تعداد: 7
▣☜12: درمیانی کان میں ہڈیوں کی تعداد: 6
▣☜13: چہرے پر ہڈیوں کی تعداد: 14
▣☜14: کھوپڑی میں ہڈیوں کی تعداد: 22
▣☜15: سینے میں ہڈیوں کی تعداد: 25
▣☜16: بازو میں ہڈیوں کی تعداد: 6
▣☜17: انسانی بازو میں پٹھوں کی تعداد: 72
▣☜19: قدیم ترین رکن: چمڑا
▣☜20: سب سے بڑی خوراک: جگر
▣☜21: سب سے بڑا خلیہ: مادہ بیضہ
▣☜22: سب سے چھوٹا خلیہ: سپرم سیل
▣☜23: سب سے چھوٹی ہڈی: درمیانی کان کی رکاب
▣☜24: پہلا ٹرانسپلانٹ شدہ عضو: ایک گردہ
▣☜25: پتلی آنت کی اوسط لمبائی: 7 میٹر
▣☜26: بڑی آنت کی اوسط لمبائی: 1.5 میٹر
▣☜27: نوزائیدہ بچے کا اوسط وزن: 3 کلوگرام
▣☜28: ایک منٹ میں دل کی دھڑکن: 72 بار
▣☜29: جسمانی درجہ حرارت: 37 °C
▣☜30: خون کا اوسط حجم: 4 سے 5 لیٹر
▣☜31: خون کے سرخ خلیوں کی عمر: 120 دن
▣☜32: سفید خون کے خلیات کی عمر: 10 سے 15 دن
▣☜33: حمل کی مدت: 280 دن (40 ہفتے)
▣☜34: انسانی پاؤں کی ہڈیوں کی تعداد: 33
▣☜35: ہر کلائی میں ہڈیوں کی تعداد: 8
▣☜36: ہاتھ کی ہڈیوں کی تعداد: 27
▣☜37: سب سے بڑا اینڈوکرائن غدود: تھائرائڈ گلینڈ
▣☜38: سب سے بڑا لمفیٹک عضو: تللی
▣☜40: سب سے بڑی اور مضبوط ہڈی: فیمر
▣☜41: سب سے چھوٹا پٹھوں: سٹیپیڈیئس (درمیانی کان)
▣☜41: کروموسوم نمبر: 46 (23 جوڑے)
▣☜42: نوزائیدہ بچے کی ہڈیوں کی تعداد: 306
▣☜43: خون کی واسکاسیٹی: 4.5 سے 5.5 تک
▣☜44: یونیورسل ڈونر بلڈ گروپ: O
▣☜45: یونیورسل ریسیور بلڈ گروپ: AB
▣☜46: سب سے بڑا leukocyte: monocyte
▣☜47: سب سے چھوٹی leukocyte: lymphocyte
▣☜48: خون کے سرخ خلیات کی تعداد میں اضافے کو پولی گلوبولی کہتے ہیں۔
▣☜49: جسم کا بلڈ بینک ہے: تللی
▣☜50: زندگی کے دریا کو خون کہا جاتا ہے۔
▣☜51: عام خون میں کولیسٹرول کی سطح: 100 ملی گرام/ڈی ایل
▣☜52: خون کا مائع حصہ ہے: پلازما

تُو پاک ہے، اے رب، تو کتنا عظیم ہے۔

(اللّٰــــہ پاکــــ نے سب کچھ کامل بنایا)

22/02/2022

سبق آموز۔۔
پوسٹ لازمی 1 بار پڑھ لینا
ایک شخص نے اپنی مسجد کے پیش امام سے کہا: مولانا میں کل سے مسجد نہیں آؤں گا؟
پیش امام صاحب نے پوچھا: کیا میں سبب جان سکتا ہوں؟

اس نے جواب دیا: ہاں کیوں نہیں! در اصل وجہ یہ ہے کہ جب بھی میں مسجد آتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ کوئی فون پہ بات کر رہا ہے تو کوئی دعا پڑھتے وقت بھی اپنے میسجز دیکھ رہا ہوتا ہے، کہیں کونے‌ میں غیبت ہو رہی ہوتی ہے تو کوئی محلے کی خبروں پر تبصرہ کر رہا ہوتا ہے وغیرہ وغیرہ

پیش امام صاحب نے وجہ سننے کے بعد کہا: اگر ہو سکے تو #مسجد نہ آنے کا اپنا آخری فیصلہ کرنے سے پہلے ایک عمل کر لیجئے۔

اس نے کہا: بالکل میں تیار ہوں۔
مولانا مسجد سے متصل اپنے حجرے میں گئے اور ایک بھرا ھوا گلاس پانی کا لے کر آئے اور اس شخص سے کہا یہ گلاس ھاتھ میں لیں اور مسجد کے اندرونی حصہ کا دو چکر لگائیں مگر دھیان رہے پانی چھلکنے نہ پائے۔

اس شخص نے کہا: قبلہ اس میں کون سی بڑی بات ہے یہ تو میں انجام دے سکتا ہوں۔

اس نے گلاس لیا اور پوری احتیاط سے مسجد کے گرد دو چکر لگا ڈالے، مولانا کے پاس واپس آ کر خوشی سے بتایا کہ ایک قطرہ بھی پانی نہیں چھلکا۔

پیش امام صاحب نے کہا: یہ بتائیے جس وقت آپ مسجد کا چکر لگا رہے تھے اس دوران مسجد میں کتنے لوگ فون پر باتیں یا غیبت یا محلہ کی خبروں پر تبصرہ کر رہے تھے ؟

اس نے کہا: قبلہ میرا سارا دھیان اس پر تھا کہ پانی چھلکنے نہ پائے، میں نے لوگوں پر توجہ ہی نہیں دی۔
پیش امام صاحب نے کہا: جب آپ مسجد آتے ہیں تو اپنا سارا دھیان "خدا" کی سمت رکھیں؛ جب آپ خالص خدا کیلئے مسجد میں آئیں گے تو آپ کو خبر ہی نہ ہو گی کون کیا کر رہا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرو" یہ نہیں کہا کہ مسلمانوں پر نظر رکھو کہ کون کیا کر رہا ہے ۔
خدا سے تمہارا رابطہ تمہارے اپنے اعمال کی بنا پر مضبوط ہوتا ہے دوسروں کے اعمال کی بنیاد پر نہیں. ۔اللہ ھم سب کا حامی وناصر ھو۔

21/02/2022

آج سے 100 سال بعد
مثال کے طور پر 2121 میں ہم سب اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ زیر زمین ہوں گے,
اور اجنبی ہمارے گھروں میں رہیں گے
اور ہماری جائیداد غیر لوگوں کی ملکیت ہوں گی,
انہیں ہماری کچھ یاد بھی نہیں رہے گی ابھی بھی ہم میں سے کون اپنے دادا کے باپ کا سوچتا ہو گا .. ہم اپنی نسلوں کی یاد میں تاریخ کا حصه بن جائیں گے، جبکہ لوگ ہمارے نام اور شکلیں بھول جائیں گے.
سو سال میں کئی اندھیرے اور ٹھہراؤ آئیں گے
تب ہمیں اندازہ ہوگا کہ دنیا کتنی معمولی تھی، اور سب کچھ اور دوسرے سے زیادہ پا لینے کے خواب کتنے نادان اور خسارے کی سوچ کے حامل تھے،
اور ہم چاہیں گے کہ اگر ہم اپنی ساری زندگی نیکیاں سمیٹتے اور نیکیاں کرتے ہوئے گزاریں تو وه موقع آج ھمارے پاس خوش قسمتی سے موجود ھے.. جب تک ہم باقی ہیں۔۔
ابھی زندگی باقی ہے ۔۔
غور کریں اور بدلیں..
اے اللہ ہمیں ہدایت دے..
اے اللہ ہمارا انجام اچھا کر.

19/02/2022

ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺩﮨﻠﯽ ﮐﮯ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮐﻨﻮﺍﮞ ﭘﮍﺗﺎ ﺗﮭﺎ ﺟﺲ ﺳﮯ ﻧﻮﺭ ﺣﯿﺎﺕ ﻧﺎﻣﯽ ﺷﺨﺺ ﺁﺗﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﻣﺴﺎﻓﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﭘﺎﻧﯽ ﭘﻼﺗﺎ تھا
ﺍﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﻭﮨﺎﮞ ﺳﮯ ﮐﺴﯽ ﻭﻟﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﺎ ﮔﺰﺭ ﮨﻮﺍ ، ﻧﻮﺭ ﺣﯿﺎﺕ ﻧﮯﺍﻧﮭﯿﮟ ﺑﮍﯼ ﺗﮑﺮﯾﻢ ﺳﮯﭘﺎﻧﯽ ﮐﺎ ﭘﯿﺎﻟﮧ ﭘﯿﺶ ﮐﯿﺎ ، ﭘﺎﻧﯽ ﭘﯽ ﮐﺮ ﺟﺐ ﺍﻥ ﮐﺎ ﺩﻝ ﭨﮭﻨﮉﺍ ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﮯ ﻣﺎﻧﮓ ﮐﯿﺎ ﻣﺎﻧﮕﺘﺎﮨﮯ؟
ﺍُﺱ ﻧﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﭘﮭﯿﻼﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ ﺟﻮ ﭼﺎﮨﯿﮟ ﻋﻄﺎ ﮐﺮﺩﯾﮟ ! ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﻧﻮﺭ ﺣﯿﺎﺕ ﮐﯽ ﮨﺘﮭﯿﻠﯽ ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﮐﺎ ﮨﻨﺪﺳﮧ ﮈﺍﻝ ﺩﯾﺎ ﺍﺏ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﺭﻭﺯﺍﻧﮧ ﻧﻮﺭ ﺣﯿﺎﺕ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﺭﻭﭘﯿﮧ ﻣﻨﺎﻓﻊ ﮨﻮﺗﺎ ﮐﭽﮫ ﻋﺮﺻﮯ ﺑﻌﺪ ﻭﮨﺎﮞ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﻭﺭ ﻭﻟﯽ ﮔﺰﺭﮮ ، ﻧﻮﺭﺣﯿﺎﺕ ﻧﮯ ﺍﻧﮭﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﭘﺎﻧﯽ ﭘﯿﺶ ﮐﯿﺎ ، ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯﺑﮭﯽ ﺧﻮﺵ ﮨﻮﮐﺮﮐﮩﺎ ﻣﺎﻧﮓ ﮐﯿﺎ ﻣﺎﻧﮕﺘﺎ ﮨﮯ؟ ﻧﻮﺭﺣﯿﺎﺕ ﻧﮯ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺁﮔﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﭘﮭﯿﻼﯾﺎ ، ﺗﻮ ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﺳﻮﭼﺎ ﮐﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺮﺩ ﺧﺪﺍ ﺍﯾﮏ ﭘﮩﻠﮯ ﮨﯽ ﮈﺍﻝ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ ، ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺻﻔﺮ ﻟﮕﺎﺩﻭﮞ ؛ ﺗﻮ ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﺻﻔﺮ ﻟﮕﺎﺩﯼ ﺍﺏ ﻧﻮﺭﺣﯿﺎﺕ ﮐﻮﺭﻭﺯﺍﻧﮧ ﺩﺱ ﺭﻭﭘﮯ ﻣﻨﺎﻓﻊ ﻣﻠﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮﮔﯿﺎ ﮐﭽﮫ ﻋﺮﺻﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﯾﮏ ﺍﻭﺭ ﻭﻟﯽ ﻭﮨﺎﮞ ﺳﮯ ﮔﺰﺭﮮ ، ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﭘﺎﻧﯽ ﭘﯽ ﮐﺮﻧﻮﺭ ﺣﯿﺎﺕ ﮐﯽ ﮨﺘﮭﯿﻠﯽ ﭘﮧ ﺍﯾﮏ ﺻﻔﺮ ﮈﺍﻝ ﺩﯼ ، ﺍﻭﺭ ﻧﻮﺭ ﺣﯿﺎﺕ ﮐﻮ ﺭﻭﺯﺍﻧﮧ ﺳﻮﺭﻭﭘﯿﮧ ﻧﻔﻊ ﻣﻠﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮﮔﯿﺎ ﺗﮭﻮﮌﮮ ﻋﺮﺻﮯﺑﻌﺪﻭﮨﺎﮞ ﺳﮯ ﮐﺴﯽ ﻗﻄﺐ ﮐﺎ ﮔﺰﺭ ﮨﻮﺍ ، ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﭘﺎﻧﯽ ﭘﯽ ﮐﺮ ﺧﻮﺷﯽ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﻣﺎﻧﮕﻮ ﮐﯿﺎ ﻣﺎﻧﮕﺘﮯ ﮨﻮ ؟ ﻧﻮﺭ ﺣﯿﺎﺕ ﻧﮯ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺁﮔﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﭘﮭﯿﻼﯾﺎ ﺗﻮ ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺻﻔﺮ ﮐﺎ ﻣﺰﯾﺪ ﺍﺿﺎﻓﮧ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﺍﺏ ﺍﺳﮯ ﺭﻭﺯﻧﮧ ﮨﺰﺍﺭ ﺭﻭﭘﯿﮧ ﻣﻨﺎﻓﻊ ﮨﻮﺗﺎ ، ﺩﻥ ﺑﮧ ﺩﻥ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺣﺎﻻﺕ ﺑﺪﻟﺘﮯ ﮔﺌﮯ ، ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺑﮩﺖ ﻣﺎﻟﺪﺍﺭ ﮨﻮﮔﯿﺎ ، ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﻨﻮﯾﮟ ﮐﻮ ﺧﯿﺮ ﺑﺎﺩ ﮐﮧ ﺩﯾﺎ ﮐﭽﮫ ﮨﯽ ﻣﺎﮦ ﮔﺰﺭﮮ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﭘﮩﻠﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺩﺭﻭﯾﺶ ﻭﺍﭘﺲ ﻟﻮﭨﮯ ، ﺟﻮ ﻣﺴﺎﻓﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﭘﺎﻧﯽ ﭘﻼﺗﺎ ﺗﮭﺎ ؟ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯﮐﮩﺎ ﺣﻀﺮﺕ ! ﻭﮦ ﯾﮧ ﮐﺎﺭﺧﯿﺮ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﻣﺸﻐﻮﻝ ﮨﻮﮔﯿﺎ ﮨﮯ ﻓﺮﻣﺎﻧﮯ ﻟﮕﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﻟﮯ ﭼﻠﻮ ﺟﺐ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮨﺎﮞ ﭘﮩﻨﭽﮯ ﺗﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﺳﮯ ﻣﺎﻝ ﻭﻣﻨﺎﻝ ﻧﮯ ﺑﮩﺖ ﺑﺪﻝ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ ، ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﺠﮭﮯ ﺩﮐﮭﺎﺅ ! ﺟﺐ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﺁﮔﮯ ﮐﯿﺎ ﺗﻮ ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﺍﯾﮏ ﻣﭩﺎ ﺩﯾﺎ ؛ ﺍﯾﮏ ﻣﭩﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺻﻔﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﻭﻗﻌﺖ ﻧﮧ ﺭﮨﯽ ، ﺍﺳﮯ ﺟﻮ ﺭﻭﺯﺍﻧﮧ ﮨﺰﺍﺭ ﺭﻭﭘﯿﮧ ﻣﻠﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺑﻨﺪ ﮨﻮﮔﯿﺎ ؛ ﮐﯿﻮﮞ ﮐﮧ ﺍﺻﻞ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺍﯾﮏ ﺗﮭﺎ ﺟﺲ ﻧﮯ ﺻﻔﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﻭﺟﻮﺩ ﻋﻄﺎ ﮐﯿﺎ !! ﺑﻼﺗﻤﺜﯿﻞ ﻭﺗﺸﺒﯿﮧ ، ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧﷺ ﮐﯽ ﻣﺤﺒﺖ همارا ﺍﯾﮏ هے۔۔۔۔!!!

اور ﻧﻤﺎﺯ ﺭﻭﺯﮦ ، ﺣﺞ ، ﺯﮐﻮﺓ ، ﺍﻭﺭ ﺩﯾﮕﺮ ﻋﺒﺎﺩﺍﺕ ﺻﻔﺮﯾﮟ ؛ ﯾﮧ ﺟﺐ ﺗﮏ ﺍﯾﮏ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻗﯿﻤﺖ ﺳﻮ ، ﮨﺰﺍﺭ ، ﻻﮐﮫ ، ﮐﺮﻭﮌ ﮨﮯ ؛ ﺍﮔﺮ ﺍﻥ ﺳﮯ ﻣﺤﺒﺖ ﺭﺳﻮﻝ ﷺ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﮨﭩﺎ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﺑﮯ ﻗﯿﻤﺖ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﯽ ، ﭼﺎﮨﯿﮟ ﺟﺘﻨﯽ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﮞ اللَّهَ ﮨﻤﺎﺭﺍ "ﺍﯾﮏ " ﺳﻼﻣﺖ ﺭﮐﮭﮯ !!

ﺁﻣﯿــﻦ ﺛﻢ ﺁﻣﯿــﻦ ﻳﺎ ﺭﺏ ﺍﻟﻌﺎﻟﻤـﯾن

19/02/2022

جب حضرت سیدۃ فاطمہ الزھرا سلام اللہ علیہا آپ کے وصال کا وقت آیا تو آپ سلام اللہ علیہا نے حضرت علی علیہ السلام سے فرمایا کہ گھر میں فلاں جگہ ایک کاغذ کا ٹکڑا جو میں نے بڑی حفاظت سے سنبھال کے رکھا ہوا اس کو میرے کفن میں رکھ دینا اسکو پڑھنا نہیں مولائے متقیان علی المرتضے علیہ السلام آپ نے فرمایا اے جگر گوشہء رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم آپکو واسطہ ہے سرکار دو جہاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا اس راز سے پردہ اٹھا دیجئے کہ اس پر جو کچھ لکھا ہے
خاتون جنت سلام اللہ علیہا آپ فرمانے لگی جب آپ سے میرا نکاح ہونے لگا تھا اسوقت میرے با با حضور تاجدار عرب وعجم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا کہ چار سو مثقال چاندی مہر کے بدلے آپکا نکاح علی سے آپکو قبول ہے ؟ میں نے عرض کی علی علیہ السلام تو قبول ہیں لیکن اتنا تھوڑا مہر قبول نہیں میں شہنشاہ ء دو عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بیٹی ہوں اسی دوران جبرائیل امین حاضر ہوتے ہیں اور عرض کرتے ہیں یا رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے کہ جنت اور اس کی تمام نعمتیں مہر مقرر کر دوں بابا جان صلی اللہ علیہ والہ وسلم
نے مجھ سے پوچھا جب میں نے اس کو قبول نہ کیا تو سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم آپ نے فرمایا آپ خود بتائے میں نے عرض کی میں نے بچپن سے لے کر اس وقت تک آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو امت کے غم میں روتے دیکھا ہے آج اگر اللہ اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ والہ وسلم میری مرضی کا حق مہر ادا کرنا چاہتے ہیں تو گنہگار امت کی بخشس یہی حق مہر مجھے قبول ہوگا اسوقت جبرائیل امین بارگاہء خداوندی سے یہ تحریر لے کر حاضر ہوے
"جعلت شفاعة امة محمدصلی اللہ علیہ والہ وسلم صدق فاطمه "
"میں نے امت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شفاعت فاطمہ سلام اللہ علیہا کا مہر مقرر کیا ہے"
وعدہ خاوندی کا یہ کاغذ ساری زندگی میں نے سنبھالے رکھا میں چاہتی ہوں جب اس جہان سے اگلے جہان جاوں جس میں گنہگاروں کی بخشش اور شفاعت کا اختیار اللہ پاک نے مجھے حق مہر کی صورت عطا کیا وہ ساتھ لے جاوں
(سچی حکایات جلد دوم ص 230 جامع المعجزات مصری ص92)

Address

Lahore Iqbal Town
Lahore

Telephone

+923244470448

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ilm ul kitaab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ilm ul kitaab:

Shortcuts

Share

Category