16/02/2026
مطالعہ پاکستان لکھنے والے نے پنجابی قـوم سے بہت بڑی خیانت کی ھے یہاں کے مرابطین کو نظر انداز کر کے وہ ظلم عظیم اپنایا جو ناقابلِ معافی ہے
میرا نہیں خیال کہ حقیقت کو تسلیم کرنےسے کسی کے پیٹ میں کوئی مروڑ اٹھنا چاہیے!! جب شیر شاہ سوری پنجاب پر حملہ آور ہوا اس وقت پنجاب میں 750سال محیط گکھڑ خاندان حکمران تھا پھر ایسی کیا مجبوری بنی کہ شیر شاہ سوری کو یہاں حملہ آور ہونا پڑا؟
وجہ ایک ہی تھی یہاں لوٹ مار کرنا و یہاں کا خزانہ لوٹنا تو لہٰذا ایسی صورتِ حال میں مرد مجاھد کہلانے کا حقدار فقط وہی ہے جو اپنے وطن و قوم کی حفاظت میں دشمن سے برسر پیکار رہا۔۔
کیونکہ سیدی رسول اللهﷺ نے فرمایا؛ وإن أفضل جهادِكم الرِّباطُ
بہتـریـن جہــاد، ربـاط 'سـرحـدوں پـر مقیـم رہنـا' ہـے
پھر مسلم سلطنت کی سرحدیں پامال کرنیوالا مسلمانوں کا قتل عام کرنے والا کیسے اس امت کا ہیرو ہو سکتا ہے 🤔 آخر سلطان سارنگ خان گکھڑ کا جرم کیا تھا جس کی اسے اتنی بھیانک سزا دی گئی؟
سلطان سارنگ خان گکھڑ اور ان کے 16 بیٹوں کو شہید کیا جس میں 2سال سے چھوٹے نومولود شہزادے بھی شامل تھے اس قدر ظالم و سفاک کیا ہیرو کہلانے کا حقدار ہے؟؟
وَمَنۡ یَّقۡتُلۡ مُؤۡمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآؤُہٗ جَہَنَّمُ خٰلِدًا فِیۡہَاوَغَضِبَ اللّٰہُ عَلَیۡہِ وَ لَعَنَہٗ وَ اَعَدَّ لَہٗ عَذَابًا عَظِیۡمًا
اور جو کوئی مسلمان کو جان بوجھ کر قتـل کرے تو اس کا بدلہ جہنم ھے کہ مدتوں اس میں رہے اور اللّٰه نے اس پر غضب کیا اور اس پر لعنت کی اور اس کے لئے تیار رکھا بڑا عذاب
اور پھر ظلم یہی تک نہیں رکا بلکہ شیرشاہ سوری نے سلطان کی بیٹی کو غلام بنا کر سپہ سالار سے اس کی عزت پامال کروائی۔
اور کیا آپ جانتے ہیں کہ اس شیر شاہ سوری کا سپہ سالار کون تھا؟ "برہم جیت گوڑ" (ہندو بنیا)
ہمارے ہیروز تو وہ تھے جو اپنی ایک مسلمان بہن بیٹی کی فریاد سن کر دشمن پر آسمان گرا دیتے تھے پہاڑ پگھلا دیتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد بن قاسم رحمۃاللّٰه علیہ نے ایک عورت کی ندا پر سمندر کا سینہ چیرتے ہوئے دیبل سے ملتان تک کا علاقہ فتح کیا تھا صدام حُسَیــن نے ایک عورت کی آہ و بکا پر اسـرائیل پر پہ در پہ میزائل داغے تھے۔
وہیں صرف ایک عورت ڈاکٹر عافیـہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے کرنے کے الزام میں پوری قوم آج تک مشرف پر تھو تھو کر رہی ہے
وہیں دوسری طرف ایکـ مسلمان بہن بیٹی ہندو بنیے کو پیش کرنا کہ وہ اس کی عزت تار تار کرے کیا ایسا سفاک مسلمانوں کا ہیرو کہلانے جانے کا حقدار ھے؟
جذبات اور قومیت کی بجائے انصاف کا دامن تھام کر ایک بار اس حقیقت پر غور کرنا۔۔۔ شائد کہ اتر جائے تیرے دل میں میری بات
جبکہ محمود غزنوی اور احمد شاہ ابدالی نے گکھڑوں کی مدد کی اور مسلم ریاست کو مضبوط سے مضبوط تر بنایا آج بھی یہ قوم محمـود غزنوی اور احمـد شـاہ ابدالی کو اپنا ہیرو تسلیم کرتی ھے حالانکہ یہ دونوں غیر ملکی تھے
وہیں ساڑھے سات سو سال کی حکمرانی کو ختم کرکے فقط پانچ سال تک حکمرانی کرنے والے لٹیرے کو قوم کا ہیرو کہنا ان شہداء کے خون سے زیادتی ہے جو ظلم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے
باقی پھر بھی اس تحریر میں کہیں کوئی غلطی خامی لغزش رہ گئی ہو تو اللّٰه تعالیٰ معاف فرمائے آمین 🤲