True Books

True Books Best place for Academic, Islamic and Historical books with TRUE knowledge. Also we have rare collect

28/11/2025

نام کتاب..... تحفظ ختم نبوت اور امام احمد رضا
مؤلف...... مفتی تصدق حسین
صفحات....... 343
کاغذ.......80 گرام سفید ولائتی
قیمت...... 1200(فری ہوم ڈلیوری) منگوانے کے لیے 03001090045 پہ
پہ کال،میسج یا واٹس ایپ کریں...

12/02/2025

حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے صاحبزادے حضرت محمد حنفیہ رحمتہ اللہ علیہ کی اولادسے ہندوستان کے شہر سورت میں "وصی احمد" نام کا بچہ پیدا ہوا، جس نے پیرسید مہر علی شاہ گولڑوی علیہ الرحمہ ،مولانا مفتی سید دیدار علی شاہ الوری کے ساتھ مولانا احمد علی محدث سہارنپوری سے بخاری پڑھی،.. محدث سورتی نے گمراہ کن تحریکات کے تار و پود بکھیرے، علمی فتاویٰ سے مسلمانوں کی رہنمائی فرمائی، قادیانی تحریک کے بارے فتویٰ دے کر اُن کا راستہ روکا، پنجاب کے شہروں لاہور، امرتسر اور کلکتہ کے تبلیغی سفر اختیار کیے اور حق و صداقت کے جھنڈے لہرائے، محدث سورتی کے وصال پر آپ کے عظیم دوست امام احمد رضا خان بریلوی رحمہ اللہ نے فرمایا " مولانا شاہ وصی احمد صاحب قبلہ محدث سورتی کی وفات ہمارے لیے ایک ناقابل تلافی صدمہ ہے، مولانا اپنے صفات میں یکتا بزرگ تھے" تذکرہ محدث سورتی اسی ہمہ جہت شخصیت کا ذکر خیر ہے جو ایک صدی کی تاریخ، واقعات اور داستان بھی ہے، جس کو معروف محقق و ادیب خواجہ رضی حیدر نے تالیف کیا،
70 گرام امپورٹڈ کاغذ، صفحات 400، قیمت 1600،رعایت کے ساتھ 1200 روپے میں گھر بیٹھے منگوانے کے لیے 03001090045 پہ کال، میسج یا واٹس ایپ کریں

تنازع...( سُنی،شیعہ اور سلفی کے مابین تصفیہ.) مصنف... عامر ابراھیم الاشعری انگریزی کتاب The Dispute کا پہلا اُردو ترجمہ....
07/02/2025

تنازع...( سُنی،شیعہ اور سلفی کے مابین تصفیہ.) مصنف... عامر ابراھیم الاشعری
انگریزی کتاب The Dispute کا پہلا اُردو ترجمہ...
تنازع تین بڑے فرقوں سُنی، شیعہ اور سلفی کے فقہی مسائل، عقیدہ اور سیاسی اختلافات پر پہلی علمی اور تحقیقی دستاویز ہے،... مصنف کے نقطہ نظر میں مستشرقین یا غیر مسلم مصنفین نے اس سلسلہ میں انصاف نہیں کیا، اسکے علاوہ بھی بہت سے مصنفین نے اسلام کا قریب سے مطالعہ نہیں کیا، زیادہ تر تاریخی کتب پہ انحصار کرتے ہیں جیسا کہ طبری وغیرہ، جو من گھڑت روایات کا ڈھیر ہیں، مصنف کہتے ہیں..
"یہ بھی واضح رہے کہ مسلمانوں کے لیے حتمی مستند کتاب صرف قرآن مجید ہے، یہاں تک کہ کچھ صحیح مانے جانے والی احادیث بھی من گھڑت یا ضعیف ہو سکتی ہیں تو تاریخی داستانوں کا کیا اعتبار؟ "
تنازع ان لوگوں کے لیے بھی مفید ہے جو اسلامی علوم میں مہارت رکھتے ہیں اور انکے لیے بھی یکساں مفید ہے جو علوم اسلامیہ میں مہارت نہیں رکھتے اور اس تنازع کو جاننا چاہتے ہیں۔

کتاب کی قیمت 2500 روپے ہے مگر رعایتی قیمت 1500 میں اپنا آرڈر بک کرائیں، 70 گرام امپورٹڈ کاغذ، اعلیٰ جلد بندی، کتاب منگوانے کے لیے 03001090045 پہ کال، میسج یا واٹس ایپ کریں

عظیم حیران کن پاکستانی کی آپ بیتی!    عالمی مبصرین کے مطابق جو ون ان ورلڈ ہیں، جس نے معذوری کو مجبوری نہیں بلکہ اپنی طاق...
13/10/2023

عظیم حیران کن پاکستانی کی آپ بیتی!
عالمی مبصرین کے مطابق جو ون ان ورلڈ ہیں، جس نے معذوری کو مجبوری نہیں بلکہ اپنی طاقت بنایا، اپنے ذاتی خرچے پہ 52 ملکوں اور 1500 ریسرچ سنٹرز کا دورہ کیا، درجنوں سربراہان مملکت سے ملاقات کی، سعودی عرب میں سینکڑوں معذور افراد کو ہنرمند شہری بنایا، تجارت شروع کی تو پاکستان سے لاکھوں ٹن چاول خلیجی ممالک میں درآمد کیا، کئی ممالک میں دفاتر قائم کیے، 2008ء میں پاکستان میں انڈسٹری لگا کر کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی، اس استقامت کے پہاڑ کا نام ہے امجد صدیقی! یہ کتاب" درد کا سفر" صدیقی صاحب نے اپنی جدوجہد کے تناظر میں ایک موٹیویشنل انداز میں لکھی ہے جو مایوس لوگوں کے لیے کامیاب زندگی گزارنے کا نشانِ راہ ہے، اس کتاب میں آپ پڑھیں گے سنسنی خیز واقعات، تجربات، ایڈونچر اور عزم و ہمت کی داستانیں،

صفحات 500،
70 گرام A کلاس کاغذ ،
ناشر الحقائق پبلی کیشنز لاہور ،1999 روپے میں فری ہوم ڈلیوری کے ساتھ منگوانے کے لیے 03001090045 پہ کال ،میسج یا واٹس ایپ کریں..

لنک میں جاوید چودھری کا روزنامہ ایکسپریس میں لکھا گیا کالم" امجد صدیقی تُسی گریٹ ہو" ملاحظہ کریں.
http://javedch.com/javed-chaudhry-urdu-columns/2023/10/01/1031948

مشہور سیرت نگار، ماہرِ تعلیم،  مصنف "سیرتِ رسولِ عربی "  پروفیسر علامہ نور بخش توکلی رحمہ اللہ تعالیٰ کی تحقیقات  اور عل...
29/09/2023

مشہور سیرت نگار، ماہرِ تعلیم،
مصنف "سیرتِ رسولِ عربی "
پروفیسر علامہ نور بخش توکلی رحمہ اللہ تعالیٰ کی تحقیقات اور علمی کمالات کا نادر مجموعہ، جس میں آپ پڑھیں گے ادب و فضائلِ رسول علیہ السلام و علم حدیث، تذکرہ و تصوف،اخلاق و تعمیر شخصیت، منکرین حدیث کا رد، امام بخاری شافعی تھے جیسے علمی موضوعات. اس علمی و تاریخی ورثہ کو معروف محقق و ادیب ،سئینر صحافی محمد کاشف رضا حفظہ اللہ تعالیٰ نے نہایت محنت و تحقیق کے بعد جمع کیا ہے،
علماء، طلباء، اہل تحقیق اور اسلامی مطالعے کے شائقین کے لیے شاہکار تحفہ...
کلیات نور بخش توکلی
قیمت :3000 روپے
رعائتی قیمت :1800 روپے
(فری ہوم ڈیلیوری )
صفحات :816
کتاب آرڈر کرنے کے لیئے ہمیں اس نمبر پر کال ، میسج یا وٹس ایپ کریں : 03001090045

آج سے تقریباً 130 سال پہلے برصغیر پاک و ہند انگریز کے ایجاد کردہ فرقہ کے لوگوں نے مسلمانوں میں شک پیدا کیا کہ رسول اللہ ...
23/03/2023

آج سے تقریباً 130 سال پہلے برصغیر پاک و ہند انگریز کے ایجاد کردہ فرقہ کے لوگوں نے مسلمانوں میں شک پیدا کیا کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم تمام انبیاء کرام سے افضل نہیں، اس اعتراض کو سوال بنا کر امام احمد رضا خان بریلوی رحمہ اللہ کی خدمت میں پیش کیا گیا، امام اہل سنت نے قرآنی آیات، احادیث و آثار سے دلیلوں کے انبار لگا دیے اور ثابت کیا کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم ہی تمام انبیاء و رسولوں کے سردار ہیں، پوری کتاب" تجلی الیقین بان نبینا سید المرسلین "( یقین کی تجلی اس بات کے اظہار میں کہ ہمارے نبی تمام رسولوں کے سردار ہیں) تحریر فرمائی، جو سب سے اولی و اعلیٰ ہمارا نبی کے نام سے پیش کی جا رہی ہے،
علامہ ڈاکٹر محمد ارشد مسعود چشتی نے اس مبارک کتاب کی تخریج و فائدہ مند حواشی لکھے ہیں،
270 صفحات، 80 گرام کاغذ ،عمدہ گرد پوش، کتاب ڈاک خرچ سمیت 800 روپے میں منگوانے کے 03001090045 پہ کال، میسج یا واٹس ایپ کریں

سید علی ہجویری داتا گنج بخش رحمہ اللہ کی کتاب" کشف المحجوب" تصوف کی قدیم اور مشہورِ زمانہ کتاب ہے، حضرت سید علی ہجویری ک...
23/03/2023

سید علی ہجویری داتا گنج بخش رحمہ اللہ کی کتاب" کشف المحجوب" تصوف کی قدیم اور مشہورِ زمانہ کتاب ہے، حضرت سید علی ہجویری کا سلسلہ نسب 9 واسطوں سے سیدنا علی المرتضٰی رضی اللہ عنہ تک پہنچتا ہے، داتا گنج بخش 431 ہجری میں لاہور تشریف لائے اور یہاں ہی کشف المحجوب کو لکھا..
کشف المحجوب کا یہ نسخہ جسے نسخہ سمرقند کہا جاتا ہے کشف المحجوب کے پانچ قلمی نسخوں سے روس کے سکالر نے تصحیح کے بعد شایع کیا اور جو تقریباً دنیا کا صحیح ترین نسخہ مانا جاتا ہے، اور یہ ترجمہ اسی نسخہ سے کیاگیا ہے، پروفیسر علامہ عبد المجید یزدانی نے زبان و عبارت کو بامحاورہ رکھا ہے اور اصل متن کا ترجمہ کیا ہے، تاکہ عام لوگ، علم تصوف کے شوقین، طلباء راہ حقیقت اسے سمجھ سکیں، اس ترجمہ کی خاص بات یہ بھی ہے کہ کم و بیش ہر صفحہ پر حسبِ حال و موقع اساتذہ اردو و فارسی کے اشعار سے مزین کیا گیا ہے،ساتھ شخصیات، مقاماتِ، کتب کا اشاریہ بھی پہلی مرتبہ ساتھ دیا گیا ہے...
خدا شوق دے تو اردو کا یہ سب سے بہترین ترجمہ ضرور مطالعہ کریں...
صفحات......... 800
اعلیٰ سفید کاغذ
رعایتی قیمت 1400
بمع ڈاک خرچ ، کتاب منگوانے کے لیے 03001090045 پہ کال ، میسج یا واٹس ایپ کریں..

درودِ تاج_تحقیق ،تشریحشارح..... پروفیسر علامہ سید علی حسین ادیب رائے پوریاللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کو...
23/03/2023

درودِ تاج_تحقیق ،تشریح
شارح..... پروفیسر علامہ سید علی حسین ادیب رائے پوری
اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کو جو مقامات و اختیارات عطا فرمائے ہیں اگرچہ وہ بے شمار ہیں جن میں سے کچھ عقلِ انسانی کے دائرے میں آئے اور اُس کچھ میں سے چند صفاتِ جلیلہ، مقاماتِ بلند، عظمت و بزرگی اور خصوصیات کو درودِ تاج کا حصہ سمجھتے ہوئے اسکے ہر لفظ اور ہر عبارت کی تشریح کی گئی ہے..
درود تاج کس بزرگ ہستی کے دلِ درد مند کی صدا اور جذباتِ بے چین کا نتیجہ ہے؟ ، اسکی تالیف کا زمانہ کیا ہے؟ لفظ لفظ ادب، حرف حرف محبت سے لکھی گئی درودِ تاج کی یہ اردو میں پہلی شرح ہے..
صفحات... 780
اعلیٰ سفید کاغذ، معیاری جلد بندی، 2200 کی بجائے 1500 میں ڈاک خرچ کے ساتھ منگوانے کے لیے 03001090045 پہ کال ،میسج یا واٹس ایپ کریں..

سلطنت عثمانیہ کے ٹکڑے کرنے والا برطانیہ کا پُراسرار جاسوس کرنل لارنس جسے دنیا لارنس آف عریبیہ کے کے نام سے جانتی ہے،لارن...
23/02/2023

سلطنت عثمانیہ کے ٹکڑے کرنے والا برطانیہ کا پُراسرار جاسوس کرنل لارنس جسے دنیا لارنس آف عریبیہ کے کے نام سے جانتی ہے،لارنس پہ دو کتب کا سیٹ..
1 لارنس آف عریبیہ
مصنف... ایڈورڈ رابنسن
مترجم... قاضی مشیر الدین
لارنس کے بچپن سے موت تک کے حالات، عیاریوں، سازشوں ، مسلمانوں کو تباہ کرنے کی وارداتوں، منصوبوں کو بے نقاب کیا گیا ہے...
2 لارنس آف عریبیہ اور بغاوت عرب
مصنف... چراغ حسن حسرت
لارنس کو ایک عرب کی حیثیت سے چھوڑا گیا، اس نے عربوں سے کیسے بغاوت کروائی، اسکی خفیہ فائلوں اور رابطوں سے پردے اُٹھاتی کہانی، ان دو کتابوں کے مطالعہ کے بعد آپ کو اسلامی دنیا میں بہت سے لارنس سرگرم عمل نظر آئیں گے، مگر اُن کو پہچاننے کے لیے اصل لارنس کا جاننا ضروری ہے..
دونوں کتابوں کی قیمت 1400،رعایت کے ساتھ 995 روپیہ میں ڈاک خرچ سمیت گھر بیٹھے کتابیں منگوانے کے لیے 03001090045 پہ کال، میسج یا واٹس ایپ کریں یا فیس بک فارم بھریں..

"مردے سُنتے اور پہچانتے ہیں " (حیات الاموات فی بیان سماع الاموات) امام احمد رضا خان بریلوی رحمہ اللہ کی کتاب ہے، جس میں ...
23/02/2023

"مردے سُنتے اور پہچانتے ہیں " (حیات الاموات فی بیان سماع الاموات) امام احمد رضا خان بریلوی رحمہ اللہ کی کتاب ہے، جس میں قرآن و حدیث کے بے شمار دلائل، اقوال آئمہ و فقہا سے ثابت کیا ہے کہ روح کی مرنے کے بعد حقیقت، روح مومن کا جہاں چاہنا جانا،روحیں موت سے نہیں مرتیں ، قبر والوں کا آواز و کلام سننا، صحابہ کا اہل قبور سے باتیں کرنا،روح کو پکارنا وغیرہ، کتاب میں احادیث کی تخریج و حواشی ڈاکٹر علامہ محمد ارشد مسعود چشتی کا علمی کارنامہ ہے،
صفحات 680
امپورٹڈ پیپر 70 گرام
رعائتی قیمت 1200 بمعہ ہوم ڈلیوری فری. کتاب منگوانے کے لیے 03001090045 پہ کال،میسج یا واٹس ایپ کریں.

پاک وہند کے اُردو سیرت نگاروں میں سب سے معتبر اور عظیم ترین نام پروفیسر علامہ نور بخش توکلی رحمہ اللہ کا ہے، غزوات النبی...
24/07/2022

پاک وہند کے اُردو سیرت نگاروں میں سب سے معتبر اور عظیم ترین نام پروفیسر علامہ نور بخش توکلی رحمہ اللہ کا ہے، غزوات النبی صلی اللہ علیہ وسلم پہ بھی علامہ نور بخش توکلی نے قلم اٹھایا اور غزوات النبی کی تاریخ و تحقیق کا حق ادا کر دیا...
ہجرت کے بعد قریش نے مسلمانوں کو حج و عمرہ سے روک دیا. اس پر مسلمانوں نے انکی شامی تجارت کا راستہ بند کرنے کا ارادہ کیا تاکہ وہ دینی مداخلت سے باز آ جائیں، قافلہ بچ کر نکل گیا اور مقابلہ لشکر قریش سے ہو گیا، مولوی شبلی نعمانی نے سیرت النبی میں غزوہ بدر کے غیر حقیقی اور خود ساختہ حقائق پیش کیے ہیں علامہ نور بخش توکلی نے شبلی نعمانی کے تمام خود ساختہ خیالات کے تار تار کو دلائل و شواہد کے ساتھ توڑ دیا ہے...
مصابیح الاسلام یعنی نور ہدایت میں علامہ نور بخش توکلی نے اسلام پر کیے جانے والے اعتراضات کا علمی جائزہ لیا ہے کہ " مسلمانوں کے بعض عقائد و رسوم عرب جاہلیت کے دینوں اور عادات سے لیے گئے ہیں، قرآن و حدیث کی کئی تعلیمات کو یہودیوں کی تفاسیر و روایات سے لیا گیا ہے قرآن وحدیث میں بعض باتیں ایسی ہیں کہ جو زرتشت و ہندو مذاہب کی پرانی کتابوں میں ملتی ہیں" اسکے کے علاوہ دیگر اعتراضات کا علمی جواب جو سو سال سے لاجواب ہے
دونوں کتابیں منگوانے کے لیے......... کال، میسج یا واٹس ایپ کریں

Address

Data Gunj Buksh Market, Urdu Bazar
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when True Books posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share