Bukhari Book Store

Bukhari Book Store دینی و دنیاوی کتب کا مرکز

نام کتاب: تفسیرمظہری اردو 6 جلد ریگزین تالیف:حضرت علامہ قاضی ثناءاللہ عثمانی مجددی پانی پتی رحمۃ اللہ علیہقیمت: 10000 رع...
18/03/2022

نام کتاب: تفسیرمظہری اردو 6 جلد ریگزین
تالیف:حضرت علامہ قاضی ثناءاللہ عثمانی مجددی پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ
قیمت: 10000 رعایتی قیمت7000 فری ھوم ڈلیوری
نام موبائل نمبر کے ساتھ مکمل ایڈریس وٹس ایپ کریں
03094275533
اشتہار کے علاوہ قرآن پاک اور دیگر اسلامی کتب عربی اردو تفاسیر احادیث فقہ اسماء الرجال اور جنرل کتب ناولز پر مبنی کتب کی معلومات یا مزید تفصیل کے لیے ہم سے رابطہ کریں

فقہ کی دو بہترین کتب کا سیٹقیمت سیٹ: 1495 بمعہ ڈاک خرچ1) نام کتاب: محاضرات اُصولِ فقہمولف: مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ص...
03/03/2022

فقہ کی دو بہترین کتب کا سیٹ

قیمت سیٹ: 1495 بمعہ ڈاک خرچ

1) نام کتاب: محاضرات اُصولِ فقہ
مولف: مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب

صفحات: 512
اس کتاب میں قرآن کے اصولِ قانون کی بعض اہم جہتوں،
شریعت اسلامی میں عصری تقاضوں کی رعایت،
اجتہاد و تقلید کے سلسلہ میں معتدل نقطۂ نظر اور
احتیاط کے ساتھ مذاہب فقہیہ سے استفادہ وغیرہ
جیسے اہم اُصولی موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

نام کتاب: اصول فقہ اور شاہ ولی اللہ
اپنے موضوع پر ایک اہم کتاب تحقیقی دستاویز

از ڈاکٹر مفتی محمد مظہر بقا

صفحات:632

کتاب حاصل کرنے کےلیے ابھی آرڈر کریں. ان باکس کریں یا واٹس ایپ کریں.
03094275533

رافضیوں کے دجل و فریب پر مبنی رسوائے زمانہ کتاب"تحفہ حنفیہ" کا معرکہ آراء،دندان شکن،تحقیقی و الزامی جواب بنام تحفہ سبائی...
03/03/2022

رافضیوں کے دجل و فریب پر مبنی رسوائے زمانہ کتاب"تحفہ حنفیہ" کا معرکہ آراء،دندان شکن،تحقیقی و الزامی جواب
بنام تحفہ سبائیہ در جواب تحفہ حنفیہ
مصنف: حضرت علامہ مولانا محمد علی رضوی
اعلیٰ کوالٹی 70 گرام، کراؤن پیپر
عمدہ ہارڈ بائنڈنگ
قیمت بمع ڈلیوری: 2000 روپے
رعایتی قیمت: 1500 روپے
فری ہوم ڈیلیوری | کیش آن ڈلیوری

رابطہ: کتاب رشتہ پبلشرز اردو بازار لاہور
03094275533
✅اس کتاب کی فہرست حاصل کرنے کے لئے انباکس میں رابطہ کریں۔۔۔۔ شکریہ

⭐شاعری انسان کے اندر کی آواز ہے یہ اظہار واحساس اور فکر وتصور کوالفاظ کے سانچے میں ڈھالنے کا نام ہے ۔ ذوق لطیف کے بارے م...
03/03/2022

⭐شاعری انسان کے اندر کی آواز ہے یہ اظہار واحساس اور فکر وتصور کوالفاظ کے سانچے میں ڈھالنے کا نام ہے ۔ ذوق لطیف کے بارے میں اسلام اپنا ایک خاص نکتہ نظر رکھتا ہے ۔ اسلام نے اگر چہ اخلاق باختہ شاعری کی مذمت کی ہے مگر حکمت آمیز شاعری کی تحسین و تعریف بھی کی ہے

⭐زیر نظر کتاب ’’اسلام اور شاعری‘‘ میں جناب پروفیسر رحمت علی ظفر صاحب نے انتہائی خوبصورتی اور عرق ریزی سے شاعری کے متعلق اسلام کے نقطہ نظر کی وضاحت کر تے ہوۓ اس کے مثبت پہلوؤں کواجا گر کیا ہے کہ وہ لوگ جن کے خیال میں شاعری اچھی نہیں اور اسلام اسے پسند نہیں کر تا انھیں علم ہونا چاہیے کہ کم و بیش دوسو سے زائد اصحاب رسول رضی اللّٰہ عنہم شاعر تھے۔ جن کا تذکرہ اہل سیر نے اپنی کتب میں کیا ہے، ان میں سے بہت سارے اصحاب کا تذکرہ اس کتاب کے اندر موجود ہے ۔
⭐بلاشبہ کتاب" اسلام اور شاعری" زبان و بیان کے اعتبار سے سادہ، سلیس اور پرکشش الفاظ پر مشتمل ہے، شگفتہ الفاظ کا یہ تسلسل قاری کو اپنی طرف احساس و فکر کے ساتھ جذب کرتا ہے،پھر موضوع سخن بھی ایسا ہے کہ صاحب ذوق تسکین حاصل کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔

⭐کتاب: اسلام اور شاعری
⭐مصنف: پروفیسر رحمت علی ظفر صاحب
⭐قیمت بمع ڈلیوری: 900 روپے
⭐رعایتی قیمت: 700 روپے | فری ہوم ڈیلیوری | کیش آن ڈلیوری
⭐صفحات: تقریباً 360 صفحات پر مشتمل ہے، اعلیٰ کوالٹی سنچری پیپر،عمدہ ہارڈ بائنڈنگ

⭐یہ کتاب گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لئے اپنا نام فون نمبر اور مکمل ایڈریس سینڈ کر دیں۔۔شکریہ

⭐رابطہ: بخاری بک سٹور اردو بازار لاہور
03094275533

✅کتاب کے ابواب اور فصول کا مختصر تعارف ✅

یہ کتاب پانچ ابواب پر مشتمل ہے
✅پہلا باب’’ شعر کیا ہے‘‘ کے نام سے موسوم ہے جو دو فصول پر مشتمل ہے ۔ پہلی فصل میں شعر کا لغوی اور اصطلاحی مفہوم اور شاعری میں جذبات کی اہمیت پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے ۔ جبکہ دوسری فصل ’’ مشمولات شعر‘‘ کے بارے میں ہے ۔ اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ ایک شعر میں کون کون سی چیزوں کا احاطہ کیا جا سکتا ہے ۔

✅دوسرا باب شاعری کے آغاز وارتقاء کے نام سے ہے۔ اس باب میں شاعری کے آغاز وارتقاء اور عربوں کی شاعری میں موجود فطری سادگی ، قدرت کے حسین مناظر کی عکاسی ، صحراؤں کی وسعت اور پہاڑوں کی صلابت کا تذکرہ ہے ۔ علاوہ ان میں ان کے اسلوب کا جاہ وجلال ، ان کی شاعری میں الفاظ کا دروبست، پرشکووتراکیب اور ان کی شاعری کے آہنگ اورزیر و بم کا بھی بیان ہے۔

✅کتاب کا تیسرا باب’’ قبل از اسلام شاعری‘‘ کے نام سے ہے جس میں عرب معاشرے کے اندر شعرا کی قد رافزائی اور عزت و تکریم ، زمانہ جاہلیت کی شاعری میں قوت و تاثیر، دور جاہلیت کی ترتیب و تدوین اور قبل از اسلام شاعری کے اہم مآخذ پر بحث کی گئی ہے ۔

✅چوتھا باب زمانہ جاہلیت کے شعرا کے نام سے موسوم ہے۔ اس باب میں زمانہ جاہلیت کے مشہور شعرا جنہیں اپنی شاعری پر بڑا ناز تھا اور ان کے سات بڑے شعرا جن کا کلام خانہ کعبہ میں آویزاں کیا گیا جو سبعہ معلقات کے نام سے یاد کیا جا تا تھا اور ان کی شاعری کا نمونہ بھی درج کیا گیا ہے۔

✅کتاب کا پانچواں باب’’ شاعری اسلام کی نظر میں‘‘ کے عنوان سے ہے۔ یہ باب تین فصول پرمشتمل ہے۔ پہلی فصل میں شاعری کے بارے میں حضور اکرم ﷺ کے فرمودات اور اشعار کی مذمت میں جواحادیث وارد ہیں ان کا احاطہ کرتے ہوۓ ان پر مبسوط تبصرہ تحریر کیا گیا ہے۔
⭐فصل دوم میں شاعر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا تعارف اجمالی طور پر بیان کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا نمونہ کلام قارئین کی دلچسپی اور مطالعہ کے لئے بیان کیا گیا ہے ۔
⭐تیسری فصل میں شاعرات صحابیات رضی اللہ عنہن جو اس صنف میں دلچسپی رکھتی تھیں ، ان کا اجمالی طور پر تذکرہ کیا گیا ہے ۔ نیز ان کا نمونہ کلام قارئین کی دلچسپی کے لئے تحریر کیا گیا ہے۔

خشونت سنگھ منٹو کی طرح متنازع ہی رہے ہیں۔ زیرنظر ناول موہن کمار کی جنسی سوانح عمری ہے ۔جسے خشونت سنگھ نے بڑی بےباکی سے ل...
03/03/2022

خشونت سنگھ منٹو کی طرح متنازع ہی رہے ہیں۔ زیرنظر ناول موہن کمار کی جنسی سوانح عمری ہے ۔جسے خشونت سنگھ نے بڑی بےباکی سے لکھا ہے۔اس ناول کو کہیں بعض ناقدین نے انسانی جذبات کی ترجمانی قرار دیا تو وہیں بعض منہ پھٹ تبصرہ نگاروں نے ادبی پورن کہہ ڈالا۔اب یہ آپ پڑھنے والوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ کون درست ہے اور کون بے پر کی اُڑا رہا ہے۔

ناول شروع ہو تا ہے کروڑ پتی تاجر موہن کمار سے جس کی حال ہی میں تیرہ سال بعد اپنی بدمزاج بیوی سے علیحدگی ہو جاتی ہے اور وہ اپنی زندگی کو نئے سرے سے بدلنے کا فیصلہ کرتا ہے۔وہ اس بات پر نہ صرف پکا یقین رکھتا بلکہ اس کا برملا اظہار بھی کرتا ہے کہ 'شہوت ہی محبت کی اصل بنیاد ہوتی ہے'- وہ ایک بے باک اور دلیرانہ منصوبہ بناتا ہے، وہ اپنے بستر اور اپنی زندگی کے مخصوص لمحات کو بانٹنےاور پُرلطف بنانے کے لیے معاوضہ لینے والی خواتین کے لیے اشتہار دیتا ہے۔ اس طرح کچھ قابل ذکر خواتین کی صحبت میں اس کانسبتاً آسان اور بے لگام سفر شروع ہوجاتا ہے۔ ۔

دی کمپنی آف ویمن ، ہندوستان کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مصنف خوشونت سنگھ کا محبت، جنس اور جذبے کا ایک بے روک ٹوک اور نہ ختم ہونے والا تفریحی اور جذباتی بوفے ہے۔

خوشونت سنگھ کا ناول " کمپنی آف وومن " اردو ایڈیشن

قیمت: 600 روپے
273 صفحات
فری ہوم ڈلیوری
رابطہ : بخاری بک سٹور اردو بازار لاہور
03094275533

مشا بلال کا بہترین ناول " ایفائے عہد "قیمت: 1000 روپے  رعائیتی قیمت: 850 روپے  فری ہوم ڈلیوری کے ساتھ-رابطہ : بخاری بک س...
03/03/2022

مشا بلال کا بہترین ناول " ایفائے عہد "

قیمت: 1000 روپے
رعائیتی قیمت: 850 روپے
فری ہوم ڈلیوری کے ساتھ-

رابطہ : بخاری بک سٹور اردو بازار لاہور
03094275533

دنیا کی سو عظیم کتابوں میں سے ایک کتاب- میکسم گورکی کا ناول "ماں "قیمت: 1200 روپے | رعائیتی قیمت: 950 روپےفری ہوم ڈلیوری...
03/03/2022

دنیا کی سو عظیم کتابوں میں سے ایک کتاب- میکسم گورکی کا ناول "ماں "

قیمت: 1200 روپے | رعائیتی قیمت: 950 روپے
فری ہوم ڈلیوری کے ساتھ-

گورکی کا ناول ’’ماں‘‘ انقلاب سے پہلے کے رُوس کے اس دور کی عکاسی کرتا ہے جب انقلاب آزادی، مساوات اور انسانی حقوق کے لیے جدوجہد ہو رہی تھی۔ اس دور کو گورکی نے ’’ماں‘‘ میں ہمیشہ کے لیے زندہ جاوید کر دیا ہے۔ اس دور میں نچلے طبقے کے افراد کن حالات سے گزر رہے تھے، ان کی زندگیاں کتنی پُرصعوبت، اذیت ناک اور ناقابلِ برداشت ہو چکی تھیں اور اس دور میں وہ انقلاب، انصاف اور مساوات کے لیے جدوجہد کر رہے تھے، ’’ماں‘‘ کا ایک ایک لفظ اس دور کی سچّی تصویر پیش کرتا ہے۔

’’ماں‘‘ میں گورکی نے اس دور کے رُوس کی ایسی مکمل اور سچّی تصویریں پیش کی ہیں کہ ہمیں رُوس کا وہ پورا عہد اس ناول میں دکھائی دینے لگتا ہے۔ گھروں میں مزدوروں کی جو حالت ہے اور فیکٹریوں میں ان کا جو حشر ہو رہا تھا، اس کی سچّی تصویریں ہمیں ’’ماں‘‘ میں ملتی ہیں۔ گورکی کی اشتراکی حقیقت نگاری محض فوٹوگرافی نہیں ہے بلکہ اس دور کے انسانوں کے تمام احساسات اور عمل اور ردّعمل کو ہم ان صفحات میں دیکھ سکتے ہیں۔ ’’ماں‘‘ کی ایک اور ادبی حیثیت بھی ہے۔ ادب میں مقصدیت پر یقین رکھنے والے اس سلسلے میں ایک بات پر متفق ہیں کہ گورکی ادب میں مقصدیت کا سب سے بڑا حامی اور مفکر تھا اور ادب میں مقصدیت کی سب سے باکمال تخلیق ’’ماں‘‘ ہے۔ گورکی کا ناول ’’ماں‘‘ جہاں ادب میں مقصدیت کی سب سے اہم نمائندہ تخلیق کی حیثیت رکھتا ہے وہاں اس کی تاریخی اہمیت بھی ہے۔ یہ رُوس کے ایک خاص عہد کی سب سے سچّی اور مکمل تصویر بن گیا ہے۔ ایک عہد کی سب سے سچّی انسانی دستاویز!

رابطہ : بخاری بک سٹور اردو بازار لاہور
واٹس ایپ 03094275533

کتاب : الصمصام فی اصول تفسير القرآن نعم الوجیز فی اعجاز القرآن العزیز مصنف : جامع المعقول والمنقول علامہ عبد العزیز پرہا...
02/03/2022

کتاب : الصمصام فی اصول تفسير القرآن
نعم الوجیز فی اعجاز القرآن العزیز
مصنف : جامع المعقول والمنقول علامہ عبد العزیز پرہاروی
مترجم : ابو محمد عبدالواحد کبیری
تعارف۔۔
علامہ عبد العزیز پرہاروی علیہ الرحمہ کی عظیم کتب (نعم الوجىز في اعجاز القرآن) اور الصمصام في اصول تفسير القرآن کا ترجمہ جناب مولانا ابو محمد عبدالواحد کبیری صاحب نے کیا ہے۔۔۔۔۔فاضل مترجم نے عبقري دوران کے احوال و آثار،علم و فضل،تصانیف اور عقائد و نظریات پر جامع تبصرہ سپرد قلم کیا ہے امید ہے یہ کتاب آپ کو بے حد پسند آئے گی،،،،
قیمت : 500 روپے
فری ہوم ڈیلیوری
03094275533

صحاح ستہ کی تمام احادیث اب ایک ہی کتاب میں!!!اب نبی آخر الزماں ﷺ کی تمام تر مستند احادیث سے استفادہ کرنا ہوا آسان۔دین کے...
01/03/2022

صحاح ستہ کی تمام احادیث اب ایک ہی کتاب میں!!!
اب نبی آخر الزماں ﷺ کی تمام تر مستند احادیث سے استفادہ کرنا ہوا آسان۔

دین کے طالب علموں، پروفیسرز، اساتذہ ، یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلباء اور دیگر اہلِ علم حضرات کے لیے انمول تحفہ جو نبی آخر الزماں ﷺ کے تمام ارشادات پڑھنے میں بھرپور دلچسپی تو رکھتے ہیں مگر وقت کی قلت کے باعث ایسا نہیں کر پاتے۔ تجرید صحاح ستہ میں حدیث کی چھ مستند ترین کتابوں (صحیح بخاری، صحیح مسلم، جامع ترمذی، سنن ابی داود، سنن نسائی، سنن ابن ماجہ) کی تمام تر احادیث کو اس طرح سے نقل کیا گیا ہے کہ مکررات کو حذف کر دیا گیا ہے جس سے صحاح ستہ کی تمام احادیث کا ذخیرہ 34471 سے کم ہو کر 9400 رہ گیا ہے۔ اور جلدوں کی تعداد بھی کم ہو کر صرف 3 رہ گئی ہے۔

تجریدِ صحاح ستہ 3 جلدوں پر مشتمل ہے۔
اس کے 2700 سے زائد صفحات ہیں۔
یہ کتاب بڑے سائز میں تقریباً A4 صفحات پر چھاپی گئی ہے۔ (جہازی سائز)
امپورٹذ کاغذ اور مضبوط اعلیٰ جلد ہے۔

کتاب کی قیمت بمعہ ڈلیوری اخراجات 8540 روپے ہے۔

6700 روپے کی رعایتی قیمت پر حاصل کرنے کے لیے ابھی ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ فرمائیں 03094275533

کتاب کی افادیت کے پیشِ نظر اسے کسی سکول، کالج ، یونیورسٹی یا پبلک لائبریری کا حصہ بنانے کے لیے یا دوسروں کو تحفہ دینے کے لیے ایک سے زیادہ تعداد میں خریدنے والوں کو خصوصی رعایت دی جائے گی۔ اس طرح کی سنجیدہ رعایت حاصل کرنے کے لیے بھلا جھجک ہمارے وٹس ایپ نمبر 03094275533 پر رابطہ فرمائیں۔

نوٹ: یہی کتاب کاغذ اور جلد کے فرق کے ساتھ کم قیمت 5700 روپے میں بھی دستیاب ہے۔ تفصیلات کے لیے وٹس ایپ نمبر 03094275533

فقہ کی آٹھ کتابوں کا عظیم مستند انسائیکلوپیڈیا کا مجموعہ۔اس کو الگ الگ بھی حاصل کیا جا سکتاہے۔ مصنف ڈاکٹر محمد رواس قلعہ...
28/02/2022

فقہ کی آٹھ کتابوں کا عظیم مستند انسائیکلوپیڈیا کا مجموعہ۔
اس کو الگ الگ بھی حاصل کیا جا سکتاہے۔
مصنف ڈاکٹر محمد رواس قلعہ جی۔پروفیسر یو نیورسٹی آف پٹرولیم و معدنیات ظہران ،سعو دی عرب۔
اردو تر جمہ مولانا عبد القیوم صاحب۔
دور قدیم میں اہل علم نے محتلف موضوعات پر بڑی بڑی ضہیم کتابیں لکھیں ہیں۔اس سلسلہ میں ڈاکٹر محمد رواس قلعہ جی نے نہایت محنت اور تحقیقی کے بعد فقہ کے آٹھ انسائیکلوپیڈیا تیار کر لیں ھیں۔جو اہل علم کے لیے عظیم خزانہ ھے۔امید ہے کہ پاکستان کے اہل علم،فقہاے عظام، وکلاء صاحبان اور عدلیہ کے جج صاحبان پروفیسر ڈاکٹر محمد رواس قلعہ جی کے مرتب کردہ فقہی انسائیکلوپیڈیا کی آٹھوں جلدوں سے خوب استفادہ کریں گے۔

فقہ حضرت ابو بکر صدیقؓ۔
قیمت 700 روپے۔256 صفحات ۔

فقہ۔ حضرت عمر فاروقؓ۔
قیمت 1200روپے. صفحات 852.

فقہ حضرت عثمان غنیؓ۔
قیمت 800. روپے۔صفحات 419.

فقہ حضرت علی المرتضیؓ
قیمت 1200۔ روپے۔صفحات814.

فقہ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ۔
قیمت 900روپے صفحات 604۔

فقہ حضرت عبداللہ بن عمرؓ
قیمت 1300.روپے صفحات 936.

فقہ حضرت عبداللہ بن عباسؓ۔
قیمت 1200روپے صفحات 874.

فقہ حضرت امام بصریؒ
قیمت 1100روپے صفحات 850
خو بصورت جلدیں۔اچھا پاکستانی کاغز کے ساتھ حاصل کریں۔
8 جلدوں کا مکمل سیٹ
قیمت 8000 روپے میں ڈیلیوری کے ساتھ

یہ کتابیں گھر بیٹھے 8000 روپے بمعہ ہوم ڈلیوری حاصل کرنے کے لیے ابھی اپنا مکمل پتہ اور فون نمبر ہمیں ان باکس کریں یا ہمارے وٹس ایپ نمبر 03094275533 پر ارسال فرمائیں۔

Address

Urdu Bazar
Lahore

Telephone

+923094275533

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bukhari Book Store posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category