نایاب کتب کا خزانہ A Treasure Of Rare Books

نایاب کتب کا خزانہ A Treasure Of Rare Books کہتے ہیں کہ کتاب بہترین ساتھی ہے اور جب بات ہو پرانی اور نایاب کتاب کی تو اس ساتھ کا لطف ہی اور ہے❤️

🔥 "سرشکن" پری آرڈر شروع 🔥۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جھلکیاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"ایک قاتل جو جسم نہیں، ذہنوں کا شکار کرتا ہے۔...
04/10/2025

🔥 "سرشکن" پری آرڈر شروع 🔥

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جھلکیاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

"ایک قاتل جو جسم نہیں، ذہنوں کا شکار کرتا ہے۔"

وہ آپ کے ہر قدم، ہر سوچ کو جان سکتا ہے۔ اسے ہرانے کے لیے ایک عام ہیرو کی نہیں، ایک ٹوٹے ہوئے آئینے کی ضرورت ہے۔

کیا کبھی آپ نے اپنے ہی خیالات کو دشمن بنتے دیکھا ہے؟

🌊 ساحل کی ریت پر ایک لاش۔۔۔
کوئی گواہ نہیں۔۔۔ کوئی سراغ نہیں۔۔۔
صرف ایک بچہ، جس کی آنکھوں میں ایسی دہشت ہے جو الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی۔

یہ صرف ایک قتل نہیں—یہ ایک فنکارانہ مظاہرہ ہے۔

وہ قاتل نہیں—وہ ایک ذہنی جادوگر ہے۔
وہ گولیاں نہیں چلاتا، وہ ذہنوں سے کھیلتا ہے۔
وہ ہے "سر شکن"۔

یہ جنگ ہتھیاروں کی نہیں، نفسیات کی ہے۔
ایک ذہنی شطرنج—جہاں ہر چال جان لیوا ہے۔

🕵️ "جاسوسی زاویہ" کی ٹیم—

پروفیسر عرفان زیدی کی نفسیاتی بصیرت

انسپکٹر اسلم کی روایتی تفتیش

زرینہ کی جرات مند صحافت

لیکن ان کا سب سے بڑا اور غیر متوقع ہتھیار وہ ہے جس کی معصومیت کے پیچھے ایک طوفان چھپا ہے:

ذیشان اکرم—ایک نوجوان اینٹی ہیرو، جو روشنی اور تاریکی کے سنگم پر کھڑا ہے۔ ایک قدم اسے ہیرو بنا سکتا ہے، اور دوسرا خود عفریت۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

🔥 انتظار ختم 🔥

فیضان مسعود کی "جاسوسی زاویہ سیریز" کا پہلا، ذہن کو ہلا دینے والا ناول "سرشکن" اب پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے

📖 پہلے 100 قارئین کو یہ کتاب مصنف کے دستخط کے ساتھ ملے گی۔

پری آرڈر تفصیلات:

قیمت: 600 روپے
ڈیلیوری چارجز: 200 روپے
ادائیگی: بینک ٹرانسفر / ایزی پیسہ / جاز کیش

📩 آرڈر کے لیے: اپنا نام، پتہ اور فون نمبر ان باکس کریں۔

👇 یا اس نمبر پر واٹس ایپ کریں
03175735965

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

✨ یہ صرف ایک کتاب نہیں، یہ ایک ذہنی تجربہ ہے۔
✨ ایک ایسی کہانی جو آپ کو رات بھر جگائے گی۔
✨ ایک ایسا سفر جو اردو جاسوسی ادب کی تاریخ بدل دے گا۔

#سرشکن

لیجیے جناب! ایک حیرت انگیز یاد ماضی 😍🥰اشتیاق احمد مرحوم کسی زمانے میں ایک ڈائجسٹ بھی نکالتے رپے ہیں " نظارہ ڈائجسٹ " کے ...
04/12/2022

لیجیے جناب! ایک حیرت انگیز یاد ماضی 😍🥰
اشتیاق احمد مرحوم کسی زمانے میں ایک ڈائجسٹ بھی نکالتے رپے ہیں " نظارہ ڈائجسٹ " کے نام سے۔۔۔
جس میں ان کی بے شمار چھوٹی کہانیاں اور ایک طویل سلسلہ وار کہانی " جنونی " بھی شائع ہوتی رہی۔۔۔
کمال است ! مرحوم ہر فن مولا تھے۔ اللّٰہ تعالیٰ اپنے جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائیں ، آمین۔۔۔

نونہال کا ایک نایاب شمارہ 🥰ماہ نامہ نونہال۔۔۔ مارچ 1965🌹❤️🌹ان شا اللّٰہ جلد۔۔۔۔۔۔۔۔
24/11/2022

نونہال کا ایک نایاب شمارہ 🥰
ماہ نامہ نونہال۔۔۔ مارچ 1965🌹❤️🌹
ان شا اللّٰہ جلد۔۔۔۔۔۔۔۔

 سب رنگ ڈائجسٹ کے مندرجہ ذیل نایاب شمارے دستیاب ہیں۔۔۔(سرورق سمیت⬇️⬇️)نومبر 1974جنوری ، اگست 1975اپریل 1976(2 شمارے)جنور...
30/10/2022


سب رنگ ڈائجسٹ کے مندرجہ ذیل نایاب شمارے دستیاب ہیں۔۔۔
(سرورق سمیت⬇️⬇️)
نومبر 1974
جنوری ، اگست 1975
اپریل 1976(2 شمارے)
جنوری/فروری 1977
نومبر/دسمبر 1978
فی شمارہ صرف 300 روپے۔۔۔
_______________________________________
(بنا سرورق ⬇️⬇️)
جنوری 1974
جنوری(2 شمارے) ، فروری ، ستمبر ، اکتوبر 1975
جنوری ، مئی/جون 1976
مئی/جون 1977
جون/جولائی ، مارچ/اپریل ، نومبر/دسمبر 1978
نومبر/دسمبر 1979

بنا سرورق شمارہ صرف 250 روپے۔۔۔
_______________________________________

واٹس ایپ نمبر برائے رابطہ۔۔۔
0303-4394581

(حویلی کے بھوت)(حجم 2 ایم بی)(\/تین باتیں\/)السلام علیکم! لیجیے! "حویلی کے بھوت" حاضر ہے۔ ہے تو یہ حویلی کا بھوت لیکن کس...
08/10/2022

(حویلی کے بھوت)(حجم 2 ایم بی)
(\/تین باتیں\/)
السلام علیکم! لیجیے! "حویلی کے بھوت" حاضر ہے۔ ہے تو یہ حویلی کا بھوت لیکن کسی بھی جگہ آ جا سکتا ہے۔ آپ اسے عام بھوت سمجھنے کی غلطی بالکل نہ کیجیے گا ! ویسے تو کوئی بھی بھوت ، عام بھوت نہیں ہوتا مگر اس کی تو بات ہی الگ ہے ، یہ خاص الخاص بھوت ہے ۔اس کی پہلی "خاص بات" یہ ہے کہ اس کی "بھوتنی" کوئی نہیں لہذا اسے پکڑنے کی تو بالکل بھی نہ سوچیے گا ، پکڑ میں ہرگز نہیں آئے گا😎۔ اس کے علاوہ اس بھوت کے بارے میں آپ جو چاہے سوچ سکتے ہیں😉۔۔۔
اگر آپ دائیں بائیں نظر دوڑائیں تو کئی "دوسری" قسم کے بھوت بھی نظر آئیں گے بلکہ ایک ایسی قسم بھی ہے جو صرف غریبوں کو نظر آتی ہے اور وہ ہے "مہنگائی کا بھوت"۔ اس کی سب سے عجیب بات تو یہی ہے کہ امیر لوگوں کو نظر نہیں آتا☺️ مگر وہ بے چارے ایک دوسرے بھوت کی نظرِ بد کا شکار ہیں ، "فیشن کا بھوت"۔ اگر وہ بھوت ، پھٹی پینٹ پہننے کا بھی کہہ دے تو مجبورا پہننی پڑتی ہے۔اسی سے آپ ان بے چاروں کی بے چارگی کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔۔۔
اگر آپ اندازہ لگانے میں ذرا کم زور ہیں تو میں آپ کو ذرا آسان اندازہ لگانے کی دعوت دیتا ہوں۔ تو پھر لگائیے اندازہ کہ "ہم" کس بھوت کے بارے میں سوچ رہے ہیں؟🧘 ارے ! یہ "ہمارے" انداز کو کیا ہو گیا؟ کہیں "ہمارے" انداز کو "اندازہ" تو نہیں ہو گیا ! ارے ! یہ "ہم" کیسی باتیں کرنے لگ پڑے۔ شاہد اسی بھوت کا اثر ہے۔ کچھ سمجھے ! یہ "تکبر کا بھوت" تھا جس نے صرف "میں" کو "ہم" میں بدلا مگر یہ کوئی چھوٹی"میں" نہیں ! یہ "میں" آدمی کو جہنم تک کھینچ سکتی ہے ، اتنی طاقت ور ہے۔ ارے ! یہ تو میں بتانا ہی بھول گیا کہ میں بھی ایک بھوت سے ڈرتا ہوں ، "مصروفیت کا بھوت"۔ ارے بھاگو ! وہ آ گیا۔ آپ سے پھر ملاقات ہو گی۔اگلے "نونہال" بھوت کے آنے تک۔۔
اللّٰہ نگہبان۔۔۔
فی الحال میرا۔۔۔😅
https://www.mediafire.com/file/sqt6eta4u1p4ohw/حویلی+کے+بھوت(کمپریس).pdf/file

(نونہال جولائی 1976 )(حجم پانچ ایم بی)°×°تین باتیں°✓°"نونہال" پیش خدمت ہے اور شاید چند مزید "نونہال" آئیں۔مم۔۔ میرا مطلب...
20/08/2022

(نونہال جولائی 1976 )(حجم پانچ ایم بی)
°×°تین باتیں°✓°
"نونہال" پیش خدمت ہے اور شاید چند مزید "نونہال" آئیں۔مم۔۔ میرا مطلب شمارے۔ مفت ہاتھ آئیں گے کیوں کہ اس کے بعد جلد ہی ان شا اللّٰہ ویب سائٹ پر منتقل ہونے کا ارادہ ہے کہ بقول شخصے "عشق کرنا ایک بات ہے اور نبھانا دوسری بات"۔اس کی وجوہات بہت سی ہیں جو پھر کبھی سہی۔فی الحال تو آپ لطف اٹھائیں اس نونہال کا کہ بقول "ساغر":"مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے"۔۔۔
یہ بات غور طلب ہے کہ یہ "ساغر" بروزنِ "شاعر" ہے۔ یہ شراب والا نہیں بلکہ سراب والا ساغر ہے لہذا دھوکا دینا اس کی بھی سرشت میں ہے، ذرا بچ کے رہیے گا۔ویسے تو ہر قسم کے دھوکے بازوں سے بچنا چاہیے۔آج کل تو آئے دن ان سے میل جول ہوتا رہتا ہے، نقاب در نقاب چہروں سے نقاب اترنے اتارنے کا سلسلہ جاری و ساری ہے جس کی بڑی وجہ قربِ قیامت ہے۔۔۔
اگر کوئی دھوکے کی اقسام بنانا چاہے تو درجنوں قسمیں بنا سوچے بن جائیں جن میں سے ایک انوکھی اور نرالی قسم میٹھا دھوکہ ہے۔کہیں آپ اسے چکھنے کی تو نہیں سوچ رہے! ارے نہیں! یہ چکھنے کی نہیں ، دیکھنے اور محسوس کرنے کی چیز ہے۔اب آپ یہ نہ کہہ دیجیے گا کہ بھلا کبھی میٹھا محسوس بھی ہوا ہے۔بھئی! نوجوانوں کو تو بڑی بری طرح محسوس ہوتا ہے "میٹھا میٹھا درد"☺️۔دل میں تھوڑا سا درد سیلاب زدگان کے لیے بھی کہ وہ بڑی آفتوں اور مشکلوں میں ہیں۔اپنی مقبول دعاؤں میں انہیں ضرور یاد رکھیں۔۔۔
https://www.mediafire.com/file/m3wq1uor0zcaasj/H.N+JUL+76(Compressed+File).pdf/file

(تعلیم و تربیت اپریل سال نامہ 1965)(حجم گیارہ ایم بی)°°°تین باتیں°°°"کیا کر رہے ہو یار ! سارا وقت کتابوں میں گھسے رہتے ہ...
19/07/2022

(تعلیم و تربیت اپریل سال نامہ 1965)
(حجم گیارہ ایم بی)
°°°تین باتیں°°°
"کیا کر رہے ہو یار ! سارا وقت کتابوں میں گھسے رہتے ہو۔ یہ بھی بھلا کوئی کام ہے؟ جب دیکھو کوئی نہ کوئی کتاب پڑھ رہا ہے۔بھلا ہے کوئی تک؟۔۔۔۔۔" میرا انتہا درجہ سست مگر جگری دوست حمزہ کہتا ہی چلا جا رہا تھا۔ "اور تم جو ہر وقت بستر میں گھسے رہتے ہو وہ تو جیسے دنیا کا سب سے عظیم کام ہے نا ! اس پر تو تجھے کم سے کم یہ سزا ہونی چاہیے کہ بارہ توپوں کی سلامی دی جائے اور کسی ایک کے سامنے تجھے باندھ دیا جائے۔اگر کوئی کسر رہ جائے تو دوسری توپ کے سامنے اور اگر پھر بھی کچھ باقی ہو تو۔۔۔۔۔۔" میں بھی موڈ میں آ چکا تھا۔۔۔
"اچھا چل یار ! اب چھوڑ بھی ! اب کوئی مذاق بھی نہیں کر سکتا کیا؟ یہ بتا کہ حسنین سے کوئی بات ہوئی؟ کیا کر رہا ہے وہ آج کل؟" حمزہ نے اپنے جیسے "اوصاف کے حامل" دوسرے دوست کے بارے میں پوچھا۔۔ "چکی پیسنے کا کام کر رہا ہے آج کل" میں نے کہا.۔ "کیا مطلب ؟ یار وہ ایسا کام کیوں کرے گا؟ بلکہ وہ کام ہی کیوں کرے گا اس لیے کہ وہ تو کوئی کام ہی نہیں کرتا تھا یار!" اس کی حیرت بجا تھی۔۔ "اسی لیے تو چکی پیسنا پڑ رہی ہے۔فارغ تھا، کوئی کام کاج تھا نہیں سوائے روٹیاں اور چارپائیاں توڑنے کے۔ تو میں نے "جیل" میں اسے "کام" دے دیا ، چکی پیسنے کا.مجھے لگتا ہے کہ تیرا بھی ارادہ ہے اس کا ہاتھ بٹانے کا!" میں نے اس کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے کہا۔۔۔
"ارے نہیں یار! کیسی باتیں کر رہا ہے! میں تو بہت محنتی ہو گیا ہوں آج کل۔ تیرے پاس بھی کام کے ہی سلسلے میں آیا تھا۔ وہ ساتھ والا باؤ سراج ہے نا! اس کا مستری بھاگ گیا ہے۔یار اسے کوئی مستری ہی ڈھونڈ دے!" اس نے انتہائی بوکھلائے ہوئے انداز میں کہا۔
میں جو اب تک بڑا سنجیدہ چہرہ بنائے بیٹھا تھا، ہنس پڑا۔ یہ بھی نا! پتہ نہیں کیسے کیسے بہانے تراشتا ہے۔ویسے تو میں ادب دوست اور بہت نرم دل پولیس انسپکٹر واقع ہوا ہوں مگر ان کی خاطر ذرا دل سخت کرنا پڑتا ہے ، ورنہ ان جیسے دوستوں کی سنیں تو آرام ان کے لیے اور کام دوسروں کے لیے بنا ہے۔خیر! اب میں چلتا ہوں آرام کرنے۔صبح سے کوئی کام تھا نہیں تھانے میں اس لیے "تھک" گیا ہوں، شب بخیر😉۔۔۔
https://www.mediafire.com/file/r52c7roxekapddv/T.O.T+APR++1965(Compressedl+File).pdf/file

تعلیم و تربیت اپریل 1965۔۔نایاب سال نامہ۔۔ان شا اللّٰہ جلد۔۔۔
17/07/2022

تعلیم و تربیت اپریل 1965۔۔
نایاب سال نامہ۔۔
ان شا اللّٰہ جلد۔۔۔

Address

محلہ چوک نواب صاحب، اندرون اکبری گیٹ،لاہور
Lahore

Telephone

+923034394581

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when نایاب کتب کا خزانہ A Treasure Of Rare Books posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to نایاب کتب کا خزانہ A Treasure Of Rare Books:

Shortcuts

Share

Category