Kitab. Nagri

Kitab. Nagri Welcome to kitab Nagri

Let us know how we can help you

ایمان کی حفاظت کا راستہ فتنوں کے دور میں نجات کا راستہآج کا دور فتنوں اور آزمائشوں سے بھرا ہوا ہے جہاں ہر طرف گمراہی کے ...
07/05/2026

ایمان کی حفاظت کا راستہ فتنوں کے دور میں نجات کا راستہ
آج کا دور فتنوں اور آزمائشوں سے بھرا ہوا ہے جہاں ہر طرف گمراہی کے طوفان اٹھ رہے ہیں ایسے نازک وقت میں اپنے ایمان کی حفاظت کیسے کی جائے اولیائے کرام نے اس کا حل صدیوں پہلے بتا دیا تھا کہ فتنوں کے زمانے میں گھر کی حفاظت میں رہنا ہی نجات کا راستہ ہے اسی عظیم رہنمائی پر مبنی امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کی لاجواب کتاب تکمیل النعوت فی لزوم البیوت یعنی گھر میں رہنے کی برکتیں آپ کے لیے پیش ہے جس میں گھر میں رہنے کی شرعی اہمیت فتنوں سے بچنے کے اصول تنہائی میں عبادت کی برکتیں اور ایمان کو مضبوط بنانے کے آسان طریقے نہایت خوبصورت انداز میں بیان کیے گئے ہیں اس کا سادہ اور دلنشین ترجمہ مولانا محمد مبشر رضا عطاری مدنی نے کیا ہے جبکہ اس کی علمی اہمیت کو محقق اہل سنت مفتی محمد اصف اقبال مدنی کی قیمتی تقدیم نے مزید بڑھا دیا ہے یہ صرف ایک کتاب نہیں بلکہ فتنوں کے اندھیروں میں روشنی کا چراغ اور آپ کے ایمان کی حفاظت کا مضبوط ذریعہ ہے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا ایمان محفوظ رہے اور آپ کا گھر جنت کا نمونہ بن جائے تو آج ہی یہ کتاب حاصل کریں کیونکہ صحیح رہنمائی ہی اصل نجات ہے
قیمت 1095 فری ہوم ڈیلوری کیش آن ڈیلوری کی سہولت کے ساتھ
یہ کتاب گھر بیٹھے ارڈر کرنے کے لیے بک ناؤ کے بٹن پر کلک کریں
نیچے دیے گئے فارم میں اپنا نام شہر تفصیل و ضلع درج کریں
یاڈائریکٹ ہمارے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں
03327591332

15/02/2026
اصل اور نایاب نسخہ کتاب کا نام *1857برطانوی مظالم کی کہانی*موضوع : رد وہابیت و نجدیت / دفاع اہل سنت / رضویاتمصنف *علامہ ...
11/02/2026

اصل اور نایاب نسخہ
کتاب کا نام *1857برطانوی مظالم کی کہانی*
موضوع : رد وہابیت و نجدیت / دفاع اہل سنت / رضویات
مصنف *علامہ عبد الحکیم خاں اختر شاہجہانپوری کی زبانی*
صفحات 1000
قیمت 1995 کیش آن ڈیلوری
زیر نظر کتاب فرقہ وہابیت و نجدیت کی طرف سے ہم اہل سنت و جماعت پر دن ہو کہ رات، صبح ہو کہ شام، گھر ہو کہ بازار، مسجد ہو کہ کوئی اسٹیج، انگریز دوستی کے الزامات جاری رہتے ہیں اور حال یہ ہے کہ ان الزامات لگانے والوں کی اپنی اتنی خستہ حالت و حقیقت کہ انگیز دوستی کے جن خود ساختہ قواعد و اصول کی رو سے یہ ہم اہل حق کو ملزم ٹھراتے ہیں انہیں خود ساختہ اصول و قواعد کی زد میں یہ خود بے شمار جرم میں غرق ہیں۔
زیر نظر کتاب میں وہابیت کی الزام تراشیوں کے دندان شکن جوابات نیز وہابیت و نجدیت کی فتنہ انگیزی اور انگریز دوستی کو واضح قرائن و دلائل سے ثابت کیا گیا ہے۔
اہل حق پر الزام تراشنے اور بہتان لگانے سے پہلے معاندین کو درج ذیل امور پر غور کر لینا چائیے :

⏮️٭) *کیا ان علمائے کرام نے کسی خلاف اسلام منصوبے میں انگریزوں کا ساتھ دیا؟*
⏮️٭) *کیا ان اکابر نے کمپنی کے دباؤ یا ترغیب سے اسلامک عقائد و نظریات میں کوئی ترمیم و تنسیخ کی تھی؟*
⏮️ *کیا ان بزرگوں نے حکومت کی حمایت کا کوئی ایسا اعلان کیا تھا جس کی اسلام اجازت نہیں دیتا؟*

`زیر نظر کتاب کو پانچ ابواب پر مرتب کیا گیا یے :`
⏮️٭) *باب اول انگریزوں کا قبضہ اور مظالم اور مداخلت فی الدین کو بیان کیا گیا ہے*
⏮️٭) *باب دوم میں تاریخ خوارج، سلفی، حرانی، وہابی، اسماعیلی نیز دیوبندیت کی ابتداء اور مرزے قادیان کی تاریخ ہر گفتگو کی گئی ہے۔*
⏮️٭) *باب سوم میں 18 ویں صدی میں وجود میں آنے والے فرق ہائے کی تاریخ اور ان کے عقائد و کارناموں کو مرتب کیا گیا ہے۔*
⏮️٭) *باب چہارم : انگریز دوسری کی کہانی انگریز دوستوں کی زبانی یعنی اس باب میں دیابنہ وہابیہ وغیرہا فرق باطلہ کے اکابرین کی* *گواہی بر حق برٹش گورنمنٹ مع حوالہ جات مرتب کیا گیا ہے *
⏮️٭) *باب پنجم میں وہابیہ ان فتاوی جات کا ذکر کہ جس میں انہوں نے ہندوؤں کی محبت میں تساہل فی الدین اختیار کرتے ہوئے دین کی روح کو بگاڑنا چاہا۔ مثلا وہابیہ کی زنار دوستی، گائے کی قربانی، وغیرہا۔
چند نسخے دستیاب ہیں

ابھی ارڈر کرنے کے لیے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں
03327591332

زیر نظر کتاب: انتصار الحق فی اکساد اباطیل معیار الحق(جدید کمپوزنگ، ترجمہ، تخریج اور تسہیل کے ساتھ)الحمدللہ! علمی و تحقیق...
11/02/2026

زیر نظر کتاب:
انتصار الحق فی اکساد اباطیل معیار الحق
(جدید کمپوزنگ، ترجمہ، تخریج اور تسہیل کے ساتھ)
الحمدللہ! علمی و تحقیقی میدان میں ایک اہم اور نادر شاہکار
انتصار الحق فی اکساد اباطیل معیار الحق" منظرِ عام پر آ چکا ہے، جو کہ برصغیر کے عظیم محقق، محدث اور فقیہ علامہ مفتی ارشاد حسین رامپوری رحمۃ اللہ علیہ کی مبارک تصنیف ہے۔

یہ کتاب دراصل غیر مقلدین کے پیشوا نذیر حسین دہلوی کی کتاب "معیار الحق" کے علمی و تحقیقی جواب میں لکھی گئی ہے۔ نذیر حسین نے امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ پر الزامات اور بہتان تراشی کرتے ہوئے اپنی کتاب تحریر کی، جس کا مدلل اور علمی جواب
علامہ ارشاد حسین رامپوری رحمۃ اللہ علیہ نے اس شاہکار تصنیف کی صورت میں دیا۔
کتاب کے ابواب:
1.باب اول: مناقبِ امامِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ
اس باب میں امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے تابعی ہونے پر دلائل، آپ سے مروی روایات کی اسماء الرجال کے اصولوں پر تحقیق، نیز آپ کے فضائل و مناقب پر آئمہ محدثین اور فقہاء کے اقوال کو مفصل انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
2.باب دوم: تقلید آئمہ اربعہ کا اثبات
اس باب میں تقلید کی شرعی حیثیت، تعریف، اس کی اہمیت و ضرورت، نیز آئمہ کرام کے اقوال کی روشنی میں تقلید کے دلائل پیش کیے گئے ہیں۔
3. باب سوم: فقہِ حنفی پر اعتراضات کا علمی جائزہ
اس باب میں حنفی فقہ پر کیے گئے اعتراضات کے تفصیلی اور مضبوط جوابات فراہم کیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی سینکڑوں احادیث مبارکہ کو جمع کر کے مسلکِ حنفی کی حقانیت کو مدلل انداز میں ثابت کیا گیا ہے۔
کتاب کی خصوصیات:
- کل صفحات: 722
- کاغذ: اعلیٰ معیار کا آف وائٹ پرنٹر پیپر
- جدید کمپوزنگ، تخریج، ترجمہ اور تسہیل کے ساتھ
- محدود تعداد میں دستیاب
قیمت: صرف 1995 روپے
(ڈاک خرچ سمیت)
کتاب حاصل کرنے کے لیے فوراً رابطہ فرمائیں:
03327591332

زیر نظر کتاب  آیاتِ بینات(دو جلدیں، چار حصے، مکمل صفحات: 1050) آیاتِ بینات مذہبِ امامیہ (اہلِ تشیع) کے رد میں ایک نہایت ...
11/02/2026

زیر نظر کتاب
آیاتِ بینات
(دو جلدیں، چار حصے، مکمل صفحات: 1050)
آیاتِ بینات
مذہبِ امامیہ (اہلِ تشیع) کے رد میں ایک نہایت اہم، منفرد اور اپنی مثال آپ تصنیف ہے۔ یہ کتاب اگرچہ مناظرانہ انداز رکھتی ہے، تاہم اسلوبِ بیان میں اصلاحی پہلو نمایاں اور غالب ہے۔
اس کتاب کی غیر معمولی اہمیت اس وجہ سے بھی ہے کہ اس کے مصنف ابتدا میں خود شیعہ مذہب سے وابستہ رہے، پھر دونوں مذاہب (اہلِ سنت اور اہلِ تشیع) کے اصول و فروع کا گہرا اور غیر جانبدارانہ مطالعہ کیا، اور حق واضح ہو جانے کے بعد شیعہ مذہب کو خیرباد کہہ کر یہ وقیع کتاب تصنیف فرمائی۔
کتاب کا اندازِ بیان نہایت دلکش، سنجیدہ اور باوقار ہے۔ ہر مقام پر اثر و تاثیر نمایاں ہے۔ ہر دعوے کی تائید یا تردید میں متعدد مضبوط اور قوی دلائل پیش کیے گئے ہیں، جو قاری کو غور و فکر پر مجبور کر دیتے ہیں۔
یہ کتاب مناظرہ کرنے والوں کے لیے ایک قیمتی علمی تحفہ ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ عام قارئین کے لیے بھی نہایت مفید اور قابلِ مطالعہ ہے۔ ہر صاحبِ ایمان کے لیے ضروری ہے کہ اپنے ایمان کی تازگی اور عقائد کی مضبوطی کے لیے اس کتاب کا بغور مطالعہ کرے، اور حتی المقدور گمراہی میں مبتلا دیگر بھائیوں کی اصلاح کے لیے اس کتاب کو عام کرے۔
تفصیل:
* چار حصے
* دو جلدیں
* مکمل صفحات: 1050📃
قیمت:
ڈاک خرچ سمیت فقط **2500
فری ہوم ڈیلوری

15/12/2025

اسلامی کتب (موضوع خطابت)
قیمت 1695 بمعہ ڈیلوری کیش آن ڈیلوری
زیر نظر کتاب حسن الخطاب
مصنف علامہ سائیں غلام رسول قاسمی صاحب قادری نقشندی

اس کتاب میں قرآن و سنت کی روشنی میں مختلف موضوعات پر نہایت علمی اور وقت کے تقاضوں کے عین مطابق 104 سے زائد خطابات تحریر کیے گئے ہیں ، معتبر اور مستند حوالوں سے تخریج کر دی گئی ہے ۔ کتاب کے شروع میں خطابت اور امامت کورس ، جمعہ و عیدین اور نکاح کے خطبے لکھ دیے گئے ہیں ۔ ایک علمی اور ذمہ دار خطیب کے لیے یہ کتاب بہت مفید ہے

صفحات 800
70 گرام امپورٹڈ پیپر کوالٹی
قیمت 1695 بمہ ڈلیوری کیش آن ڈلیوری

پورے پاکستان بھر میں ابھی ارڈر کرنے کے لیےBOOKNOW کے بٹن پر کلک کریں اور نیچے دیے گئے فارم میں اپنا نام شہر تحصیل اور ضلع درج کریں

یا ڈائریکٹ ہمارے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں
https://wa.me/923327591332

مزید کتب کی خریداری کے لیے نیچے دیے گیا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں👇🏻
https://chat.whatsapp.com/E6P5FnagZ1B35ViUouEYRI?mode=hqrt1

قیمت 1495 بمعہ ڈیلوری کیش آن ڈیلوریزیر نظر کتاب برصغیر کے متجدّدین — ایک فکر انگیز اور ایمان افروز مطالعہ_______________...
07/12/2025

قیمت 1495 بمعہ ڈیلوری کیش آن ڈیلوری
زیر نظر کتاب برصغیر کے متجدّدین — ایک فکر انگیز اور ایمان افروز مطالعہ
________________________

یہ دور فتنوں کا دور ہے، نظریاتی الجھنیں، فکری انحرافات اور شخصی تقدیس کے پردوں میں لپٹے گمراہ کن افکار ہر طرف عام ہیں۔ ایسے میں ہر مسلمان کے لیے لازم ہے کہ وہ صرف قرآن و سنت پر نہیں بلکہ ان کے خلاف اٹھنے والی تحریکات اور شخصیتوں کو بھی پہچانے، تاکہ اپنے ایمان اور عقیدے کی حفاظت کر سکے۔

بر صغیر پاک وہند کی سرزمین پر وہ بد نما داغ جنہوں نے اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اسلام کا شیرازہ بکھیر دیا،
زیر نظر کتاب اسی موضوع پر لکھا گیا ہے کتاب میں
غلام احمد قادیانی
غلام جیلانی برق
عنایت اللہ مشرقی
کیپٹن مسعود عثمانی
نیاز فتح پوری
عبد اللہ چکڑالوی
جاوید احمد غامدی
محمد شیخ
اور انجنئیر محمد علی مرزا جیسے 28 متجددین کے نظریات و افکار کو تفصیل سے لکھا گیا ہے، عصر حاضر میں ایک عالم دین کے لیے دفاع اسلام کی خاطر اس قسم کے افکار سے آگاہی از حد ضروری ہے۔۔
کتاب کے چند ہی نسخے ہیں ساتھی جلد از جلد رابطہ کریں۔۔۔
صفحات کتاب:650

قیمت 1495 بمع ڈلیوری کیش اون ڈلیوری

یہ کتاب گھر بیٹھے ارڈر کرنے کے لیےBOOKNOW کے بٹن پر کلک کریں اور نیچے دیے گئے فارم میں اپنا نام شہر تحصیل و ضلع درج کریں
:
یا ڈائریکٹ ہمارے واٹس ایپ پر رابطہ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں
https://wa.me/923327591332

مزید کتب کی معلومات کے لیے نیچے دیا گیا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
https://chat.whatsapp.com/E6P5FnagZ1B35ViUouEYRI?mode=hqrt1

زیر نظر کتاب جمہرۃ انساب العرب:قیمت 1395 بمعہ ڈیلوری کیش آن ڈیلوری🚛علامہ ابن حزم اندلسی ترجمہ: ڈاکٹر مفتی محمد بلالتعارف...
06/11/2025

زیر نظر کتاب جمہرۃ انساب العرب:
قیمت 1395 بمعہ ڈیلوری کیش آن ڈیلوری🚛
علامہ ابن حزم اندلسی
ترجمہ: ڈاکٹر مفتی محمد بلال
تعارف وتبصرہ: محمد فھد حارث
پانچویں صدی ہجری کے اندلسی عالم علامہ ابن حزم ظاہری (متوفی ۴۵۶ ہجری) کی معرکۃ الآراء کتاب "جمہرۃ انساب العرب" کا پہلی مرتبہ اردو ترجمہ۔

علامہ محمد بن علی بن احمد بن سعید ابن حزم ظاہری الاندلسی (۳۸۴ ھ ۔ ۴۵۶ھ)کی جمہرۃ انساب العرب کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ کتاب نبیﷺ کے ہر اس صحابی اور واقعہ سیرت میں ذکر کردہ بیشتر افراد کے نسب کو بیان کرتی ہے جن کا ذکر سرسری طور پر نبی ﷺ کے کسی بھی واقعہ میں ہو۔

مثال کے طور پر علامہ ابن حزم انصار کے ذکر میں عدی بن غنم بن کعب بن سلمہ کی اولاد کی سرخی کے تحت براء بن معرور بن صخر بن خنساء بن سنان بن عبید بن عدی بن غنم بن کعب بن سلمہ کا ذکر کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ یہ بیعت عقبہ میں شریک تھے اور نقیب ہوئے۔ یہ وہ پہلے شخص ہیں جنہیں قبلہ رخ دفن کیا گیا۔ ان کے بیٹے بشر بن براء وہ ہیں جنہوں نے رسول اللہﷺ کے ساتھ زہر آلود بکری کا گوشت کھایا تھا اور اسی زہر آلود گوشت کے اثرات کی وجہ سے ان کی وفات ہوئی تھی۔

اسی طرح عربی متن کے صفحہ ۳۴۶ پر بنو سعد بن مرۃ بن مالک بن أوس کے ذیل میں سیدنا حُباب بن زید بن تیم کا ذکر کرتے ہیں اور ساتھ بتاتے ہیں کہ ان کی سگی چچازاد لڑکی؛ ام علی بنت خالد بن تیم بن أمیہ تھی، جس کے گھر اذان کی وحی اتری تھی۔ بعینہٖ صفحہ ۳۵۲ پر بنو نجار کے براء بن اوس بن خالد کا ذکرکرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ یہ آپ رسول اللہ ﷺ کے صاحب زادے؛ ابراہیم کے رضاعی والد ہیں، اس لیے کہ ان کی اہلیہ؛ ام بردہ نے رسول اللہ ﷺ کے صاحب زادے ابراہیم کو دودھ پلایا تھا۔

صفحہ ۳۵۵ پر علامہ ابن حزم رئیس المنافقین عبداللہ بن ابی کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ یہ ابن سلول کہلاتا تھا، سلول اس کی دادی کا نام تھا جس کی طرف یہ منسوب ہے، اس کے خاندان کی رہائش بنی نجار اور بنی ساعدہ کے مکانات کے درمیان تھی، عبد اللہ بن أبی کے بیٹے؛ عبد اللہ بن عبد اللہ، بدری اور فضلاء صحابہ کرام میں سے تھے، جنگ یمامہ میں سیدنا عبد اللہ بن عبد اللہ شہید ہوئے۔ صفحہ ۲۰۰ پر تیم بن عبد مناۃ بن أُدّ کی اولاد کے ذکر میں لکھتے ہیں کہ قطام بن شِجنۃ بن عدی بن عامر بن عوف بن ثعلبہ بن سعد بن ذہل، یہ وہ عورت ہے جس سے عبد الرحمن بن ملجم نے نکاح کیا تھا اور اس عورت کا مہر ؛ سیدنا علی کو قتل کرنا طے ہوا تھا، یہ عورت؛ خارجیہ تھی، اس کا باپ؛ شِجنۃ تھا، اور اس کابھائی؛ أَخضَر بن شِجنۃ تھا، قطام کے باپ اور بھائی دونوں جنگ نہروان میں مارے گئے تھے۔

گویا جیسے کتب اصول فقہ میں اصول بیان کرکے بطور مثال عام زندگی کی مثالوں سےعملی تطبیق پیش کی جاتی ہے، بعینہ علامہ ابن حزم کسی بھی صحابی یا دورِ نبویﷺ میں موجود شخص کے نسب کا تذکرہ کرنے کے بعد پوری کوشش کرتے ہیں کہ بطور مثال سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس صحابی یا شخص کا کوئی واقعہ بھی نقل کردیں۔

اس قسم کی نادر معلومات کتبِ انساب میں صرف علامہ ابن حزم کی جمہرۃ انساب العرب میں ہی ملتی ہے۔ اور یقیناً یہ ایسی کتاب ہے جو اسلامی تاریخ کی کئی "خالی جگہوں نہ صرف پٗر کرتی ہے" بلکہ مصادر تاریخ میں درج نہ ہونے والی بہت سی معلومات بھی بہم پہنچاتی ہے۔ میرے ناقص علم کی حد تک انساب پر اس سے زیادہ مفصل، مکمل اور جامع کتاب کوئی دوسری نہیں۔

اور حیرت و استعجاب اس بات پر ہے کہ اس قدر وقیع و علمی کتاب ابھی تک ترجمہ ہونے کی سعادت سے محروم تھی۔اللہ خوش رکھے ڈاکٹر مفتی محمد ابراہیم بلال بربری حفظہ اللہ کو انہوں نے اس کتاب کا ترجمہ پاک وہند میں پہلی مرتبہ کیا اور آج یہ کتاب ترجمہ ہوکر آپ حضرات کے ہاتھوں میں موجود ہے۔

قیمت 1395 بمعہ ڈیلوری کیش آن ڈیلوری 🚛🚛
ابھی پورے پاکستان بھرمیں کسی بھی جگہ سے گھر بیٹھے آرڈر کرنے کے لیے BOOKNOW کے بٹن پر کلک کریں اور نیچے دیے گئے فارم میں اپنا نام شہر تحصیل و ضلع درج کریں

یہاں ڈائریکٹ ہمارے واٹس ایپ نمبر پر ایڈریس سینڈ کریں
📞0332 7591332

زیر نظر کتاب مولانا انگلش گرامرانگریزی زبان سیکھنے والوں اور طلبہ کے لیے ایک مستند، جامع اور آسان فہم کتابیہ کتاب مولانا...
06/09/2025

زیر نظر کتاب مولانا انگلش گرامر
انگریزی زبان سیکھنے والوں اور طلبہ کے لیے ایک مستند، جامع اور آسان فہم کتاب

یہ کتاب مولانا عبدالحمید یوسف بستوی صاحب کی علمی کاوش ہے جو انگریزی گرامر کو نہایت سہل، مرحلہ وار اور مثالوں کے ساتھ بیان کرتی ہے تاکہ ہر قاری آسانی سے سمجھ سکے۔

کتاب کی اہم خصوصیات:
✅ گرامر کے تمام بنیادی اور اعلیٰ قواعد کی تفصیلی وضاحت
✅ ہر موضوع پر آسان مثالیں اور مشقیں تاکہ قاری فوراً پریکٹس کر سکے
✅ طلبہ، اساتذہ اور خود سیکھنے والوں کے لیے یکساں مفید
✅ سادہ اور بامحاورہ اردو میں تشریح، جس سے انگریزی سیکھنا آسان ہو جاتا ہے
✅ اسکول، کالج اور دینی مدارس کے طلبہ کے لیے بہترین نصاب

🌟 "مولانا انگلش گرامر" وہ کتاب ہے جو انگریزی زبان میں مہارت حاصل کرنے اور امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے نہایت مددگار ہے۔

قیمت 1395بمعہ ڈیلوری کیش ان ڈلیوری

اس کتاب کا پاکستان بھر میں گھر بیٹھے ارڈر کرنے کے لیے ابھی Get Offer ke کے بٹن پر کلک کریں اور نیچے دیے گئے فارم میں اپنا نام شہر تحصیل اور ضلع درج کریں

مزید معلومات کے لیے نیچے دیے گے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں 03327591332

چند معروف لیکن غیر مستند اس کتاب کے مطالعہ کے دوران متجہ زیل باتیں نشین کرنی چاہیے  یہ کتاب ایک مقدمہ اور کل چھ ابواب ان...
28/01/2025

چند معروف لیکن غیر مستند
اس کتاب کے مطالعہ کے دوران متجہ زیل باتیں نشین کرنی چاہیے
یہ کتاب ایک مقدمہ اور کل چھ ابواب ان کی ذیلی فصلوں پر مشتمل ہے جن میں پہلے باب میں حدیث موضوع کی تعریف اس کا حکم اور حدیث گھڑنے کے اسباب ذکر کیے گئے ہیں باقی پانچ ابواب میں کل 59 ایسی روایات ذکر کی گئی ہیں جن کی نسبت حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف درست نہیں
اس کتاب میں درج حدیث کے نمبر شمار میں موضوع روایات پر حدیث کا اطلاق لغوی معنی کے اعتبار سے کیا گیا ہے اس اصطلاحی معنی یعنی حدیث نبوی کے اعتبار سے لفظ حدیث کا اطلاق نہیں کیا گیا
احادیث پر موضوع اور من گڑت ہونے کا حکم لگانے کے لیے محتاط اور معتدل ائمہ احادیث کے اقوال اور کتب کا سہارا لیا گیا ہے مثلا
حافظ ابن حجر اسقلانی رحمت اللہ علیہ علامہ
سخاوی رحمۃ اللہ علیہ علامہ سیوطی رحمۃ اللہ علیہ
حافظ عجلونی رحمۃ اللہ علیہ اور ملا علی قاری وغیرہ
اپنی ذاتی رائے یا ذاتی تحقیق سے کلی طور پر اجتناب کیا گیا ہے یعنی اس کتاب میں مصنف کی حیثیت محقق کی نہیں بلکہ محض ناقل کی ہے
جو ائمہ حدیث احادیث پر لگانے میں متشد مشہور ہیں
ان کے اقوال کی بناد پر کسی حدیث پر موضوع ہونے کا حکم نہیں لگایا گیا ہے بلکہ ایسے حضرات کے اقوال کو بعض مقامات پر محض تائیدی حیثیت سے ذکر کیا گیا ہے

ہدیہ 895 بمعہ ڈیلوری کیش آن ڈیلوری

Address

Gzni Street Urdu Bzar
Lahore
54000

Telephone

+923214830284

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kitab. Nagri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kitab. Nagri:

Share

Category