One Ten Books

One Ten Books The Company recognizes the importance of respecting and supporting the communities in which it opera www.onetenbooks.com then we've published bookse worldwide.

With the help of Almighty Allah & his belovers Mohammad o Alay Mohammad, we've taken a decision to launch a production company under the name of 'ONE TEN'

'One Ten' is a releasing & distribution company of NOHAS, MANQABATS, NAATS, MAJALIS, JASHNS in the form of Books, Audio & Video CDs & DVDs

As per our slogan "PROMOTING AZADARI WORLDWIDE", first we've made a proper website www.oneten.com.pk, th

en we've launched a company cause internet websites are only present media connecting people around the world. We're working as a bridge between Nohakhwans & Media such as Local & International Cable Networks, Internet Websites & TV Channels.

'One Ten' Group started OneTen Books in an'12 & as per our previous practice we've first made a website i.e. One Ten Books is a presentation of "voice of shia" writings of our beloved Ulama e Karam, Poets, Nohakhwans, Scholars, and Media Personalities etc. We don't need any type of donation for ONE TEN GROUP. We only need your advertisements in ONE TEN MAGAZINE, from which you can promote Azadari & also promote your products by using One Ten Production & magazine network. So, plz lets join hands & work together for PROMOTING OF AZADARI WORLDWIDE. Thanking You. Rizwan Zaidi
Managing Director
ONE TEN GROUP

8June Allama Hafiz Tassaduq Hussain Offical Sb Ki Birthday Par Un K Farzand Razi Mehdi sb K sath Cake Kata
08/06/2023

8June Allama Hafiz Tassaduq Hussain Offical Sb Ki Birthday Par Un K Farzand Razi Mehdi sb K sath Cake Kata

22/12/2022

دنیائے عرفان میں سلطان العلماء اعلیٰ اللہ مقامہ کے مقام پر ایک جامع ویڈیو ان شاء الله جلد مومنین کی خدمت میں پیش کی جائے گی

Very Productive Meeting with Mr Kamran Abid  Hussain(Senior Regional Marketing RepresentativeTurkish Airlines. Inc,)Mr S...
03/11/2022

Very Productive Meeting with Mr Kamran Abid Hussain
(Senior Regional Marketing Representative
Turkish Airlines. Inc,)
Mr Syed Hassan Ali Shah
(Director sales and groups Six Sigma Group)
With Syed Tahseen Abbas (C.E.O: One Ten Books )

Director Of One Ten Books Syed Tahseen Abbas Sb Nay Moula K Manzoor Nazar Shair e Ahlebait esw Janab Hussnain Akbar Sb S...
06/10/2022

Director Of One Ten Books Syed Tahseen Abbas Sb Nay Moula K Manzoor Nazar Shair e Ahlebait esw Janab Hussnain Akbar Sb Se Sharjah UAE main Mulaqat Ki

14/07/2022

📚📚COMING SOON📚📚

ادارہ سبیل سکینہ سلام اللہ علیہا کی محرم 2022 میں شائع ہونے والی کتاب ہمارے دل کے بہت قریب ہے۔ واقعہ کربلا اور شہادت سید الشہداء علیہ السلام پر اردو زبان میں بے شمار کتب لکھی گئی ہیں جن میں سید کی شہادت کے مختلف اسرارورموز کا انکشاف ہوا ہے مگر یہ اردو زبان میں پہلی بار ہونے جارہا ہے کہ واقعہ کربلا کو ایک عالمی رزمیے (EPIC) کی طرز پر پیش کیا جا رہا ہے۔
یعنی جس طرح یونان میں معروف 💥Iliad💥 اور 💥Odyssey💥 یا مغرب میں 💥The Epic of Gilgamesh💥 ہیں تاہم اب وقت آگیا ہے کہ دنیا 🔥کائنات کے سب سے عظیم رزمیے🔥 کو جانے

کتاب
خونِ خدا
(کائنات کا سب سے عظیم رزمیہ)
God's Sacrifice: The Epic Saga of Hussein and His Legendary Martyrdom

اج سے 1355 سال قبل، ماہ نو کے دسوے روز طلوع آفتاب کے کچھ ہی گھنٹوں کے اندر عراقِ عرب کے ایک چھوٹے سے کربلا نامی ریگزار میں مرد عورتوں اور بچوں کے ایک قلیل قافلے کو ایک ایسے لشکر نے بے دردی سے قتل کیا جس کی تعداد کم سے کم 30 ہزار تھی۔ ان اوباشوں کے جھنڈ کو بظاہر فقط چار گھنٹے لگے اُس قافلے کو ختم کرنے میں۔ اُس قلیل قافلے کا سربراہ حسین تھا ، حسین خدا کے آخری نبی کا نواسہ۔ قافلے کو شکست دینے اور مردوں کو بے رحمی سے قتل کرنے کے بعد جو خواتین اور بچّے بچے اُنہیں قیدی بنا لیا گیا۔
اس کے بعد اوباشوں کے اس جھنڈ نے مردوں کے سروں کو کاٹ کر ان کے قیدی حرم کے ساتھ اپنی جیت کا نشان بنا کر بستی بستی شہر شہر مُلک مُلک پِھرآیا. اور پھر سب ختم ہو گیا!
سب کچھ
مگر خاک و خون سے بھرے اس رزمیے میں حسین ایک ما بعد التاریخ ہیرو بن گیا، وہ ہیرو جس نے فقط ایک نہ سے حق اور باطل کا فیصلہ کردیا۔ ایک ایسا افسانوی کردار جس کا ارستیا اعلیاڈ، اوڈیسی یا شاہ نامے کے کرداروں سے بہت بالا ہے

عقل اس داستان کو ماننے سے قاصر ہے۔ مگر یہ کوی کہانی نہیں...
حقیقت ہے!

14/03/2022

🔥بالآخر انتظار ختم ہوا 🔥


❤️NEW BOOKS ALERT!❤️
📚 شعبان المعظم کے مبارک ماہ قارئین کے لئے ایک نایاب تحفہ۔ بیروتی جلد اور 15 رمضان تک رعایتی قیمت مع فری ہوم ڈیلیوری کے ساتھ📚

کتاب
شرح حدیث شریف الکساء
(دو جلدوں پر مشتمل حدیث کساء کی مکمل اور جامع شرح)

تالیف
استاد فیض اللہ ویسی

ترجمہ
سید فواد حیدر کاظمی

موضوع: شرح
صفحات: 1250 (2 جلد)
اصل قیمت: 2500
رعایتی قیمت 2000
⭐FREE HOME DELIVERY⭐

سائز: SPECIAL
ناشر: سبیل سکینہ سلام اللہ علیہا

کتاب کا مختصر تعارف

اردو زبان میں حدیث کسا پر کئی کتابیں لکھی اور شائع کی گئی ہیں جن میں علامہ سید علی افضال زیدی صاحب کی شرح حدیث کسا سرفہرست ہے۔
بے شک یہ تمام کتب علمی اعتبار سے اپنا مقام رکھتی ہیں مگر یہ مختصر ہیں اور ان میں رجالی و کلامی تحقیقات شامل نہیں کی گئی جو کہ دور حاضر کی اہم ضرورت ہے.

کتاب ھذا استاد فیض اللہ ویسی کی شہرہ آفاق فارسی کتاب 'الانوار السماويه في شرح حديث الشريف الكساء' کا اردو ترجمہ ہے جس کے ترجمے کی سعادت ہمارے بھائی سید فواد حسین شاہ کاظمی از قم المقدس کے حصے میں آئی ہے۔

ادارہ سبیل سکینہ سلام اللہ علیہا کی ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ جن موضوعات پر بھی کام کیا جائے ان میں بہترین کتب کا انتخاب ہو اور ان کے معیاری اور تحریف سے پاک تراجم قارئین تک پہنچایے جانیں۔ جہاں احادیث نقل ہوں ان کے عربی متن مع اعراب و استخراج شامل کئے جائیں تو ہم نے کتاب ھذا میں بھی اپنے اس اصول کو ملحوظ خاطر رکھا ہے۔
اسی کے ساتھ ساتھ کتاب ھذا میں حدیث کسا کی سائنسی تشریحات بھی شامل کی گئی ہیں جو اس کتاب اس نوعیت کی ہر کتاب سے منفرد بناتی ہے۔

قارئین سے گزارش ہے اس کتاب کا مطالعہ کرتے وقت ہمارے حق میں مسلسل دعا فرماتے رہے

دعا ہے بارگاہ حضرت حجت عجل اللہ تعالی فرجہ شریف میں کہ ہمیں ہمارے مقصد ترویج علوم اہلبیت علیہم السلام میں کامیاب فرمائیں

اللہم عجل لولیک الفرج

فرقان حیدری
سبیل سکینہ سلام اللہ علیہا
پاکستان

06/02/2022

🎆📚♥️ COMING THIS RAJAB♥️📚🎆

اردو زبان میں پہلی بار حدیث کسا کی مکمل شرح
دو جلدوں میں انشاءاللہ قارئین کی خدمت میں بہت جلد پیش کی جائے گی🥳🥳

ادارہ سبیل سکینہ سلام اللہ علیہا اس کتاب کے پری آرڈر کا کیمپئن بہت جلد شروع کرنے جا رہا ہے جس میں قارئین کو کو رعایی قیمت 🔥 DISCOUNTED PRICE 🔥 اور ساتھ فری ھوم ڈلیوری 🔥 FREE HOME DELIVERY🔥 بھی ملے گی

جن احباب کا بھی کتاب کو خریدنے کا ارادہ ہو وہ اپنی کاپیاں ہمارے کمپین شروع ہونے کے بعد بک کروا لیں🙏🙏

ادارہ

01/07/2020
26/12/2019

NEW BOOK ALERT!

کتاب
ثورة المختار
(معرفت امیر مختار رحمتہ اللہ علیہ پر معرکۃ الآراء کتاب)
مؤلف
علامہ ابوالفاضل رضوی اردکانی
مترجم
علامہ الطاف حسین کلاچی
موضوع: تاریخ
صفحات: 655
سائز: special
قیمت: -/800
With Free Home Delivery
ناشر: سبیل سکینہ سلام اللہ علیہا پاکستان

کتاب کا تعارف

یہ کتاب منتقم قرار امیر مختار رحمتہ اللہ علیہ پر لکھی گئی عربی زبان کی سب سے مفصل اور کامل کتاب ہے
اس کتاب میں نا تو صرف تاریخ قیام مختار درج ہے بلکہ معرفت مختار کے باب میں ہر نکتے پر تفصیلی گفتگو قلمبند کی گئی ہے جیسے

+مناقب مختار پر قرآنی آیات احادیث معصوم علیہم السلام اور فرامین علمائے اثناعشریہ شیخ مفید علیہ الرحمہ سے لے کر سید خوئی اعلیٰ اللہ مقامہ تک تمام درج کی گئی ہیں
+ذات امیرمختار پر اغیار کے تمام اعتراضات کا تفصیلی جواب دیا گیا ہے

نسخہ ہذا کی انفرادیت

جب ادارہ سبیل سکینہ سلام اللہ علیہا تشکیل پایا تو یہ دوسری کتاب تھی جسے ہم نے منتخب کیا ترجمہ کے لئے
موضوع امیرمختار پر 28 کتب عربی و فارسی دیکھنے کے بعد ہم نے اس کتب کا اسی لیے انتخاب کیا کہ اس میں تمام موضوعات پر تمام ابحاث بہت مفصل کی گئی ہیں اور ہمیں یہ یقین تھا کہ اس کتاب کے شائع ہو جانے کے بعد اردو زبان میں اس موضوع پر اس سے زیادہ کامل کتاب نہ کبھی تھی اور نہ آنے والے کئی سالوں میں ہوگی

پہلے ادارہ اس کتاب کو اپنے شیڈول کے مطابق 14 رمضان 2020 یوم شہادت امیر مختار پر شائع کرنا چاہتا تھا مگر حالات حاضرہ اور ضرورت ملت جعفریہ پاکستان کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اپنے شیڈول کو تبدیل کیا اور اس کتاب کو بہت جلد پرنٹنگ پر بھیجا اور اج 26 دسمبر 2019 کو اسے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جارہاہے

اس میں تمام درج احادیث کے عربی متن مع اعراب شامل کیے گئے ہیں اور ان کے حوالہ جات اور اسناد پر حواشی میں بحث کی گئی ہے جس کے ساتھ ساتھ ان احادیث کے صحیح ہونے یا نہ ہونے کے جاری کردہ احکام بھی نقل کیے گئے ہیں
اس کے ساتھ مترجم کتاب علامہ الطاف حسین کلاچی کا ایک مفصل مقدمہ بھی شامل ہے جو کہ اس کتاب کو بہت خوبصورتی کے ساتھ پیش کرتا ہے

ساتھ ہم یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس کتاب کا اردو میں پہلا ترجمہ 1995 میں علامہ اختر عباس کے قلم سے ہوا مگر اس کتاب کا مسئلہ یہ تھا کہ وہ ایک منتخب ترجمہ تھا اور اس میں کسی بھی قسم کی تحقیق کو شامل نہیں کیا گیا تھا، ہم یہ بھی شامل کرتے چلیں کہ ہم نے اس نسخے سے بالکل بھی استفادہ حاصل نہیں کیا بلکہ زینہ اول سے جدید ترجمہ کروانے کو زیادہ ترجیح دی

ہمیں یقین ہے اس کتاب کے شائع ہونے کے بعد امیر مختار پر ہونے والے اغیار کے اعتراضات کا سدباب ہوگا اور ہم اپنے قارئین سے گزارش کرتے ہیں کہ ہماری دیگر کاوشوں کی طرح اس کتاب کو بھی پسند فرمائے گا اور دیگر کتب کی طرح اس کا بھی انتظار کیجئے گا

مالک ہمارا حامی و ناصر ہو

اللہم عجل لولیک الفرج

ادارہ

26/11/2019

Coming Soon

کتاب
بائبل میں شیعہ عقائد
Shi'i beliefs in the Bible
مؤلف
تھامس میک ایلین
Thomas McElwain

یہ کتاب 'بائبل میں شیعہ عقائد' جو کہ 'خطبات لندن' یا 'Lectures in London' کے نام سے بھی معروف ہے دراصل تھامس میک ائیلین کے ان خطبات کا مجموعہ ہے جس میں وہ عہد نامہ عتیق و جدید سے شیعہ عقائد کا استنباط کرتے ہیں۔

اس ترجمہ کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں انجیل مقدس سے نقل کردہ اصطلاحات علم الکلام کا خاص خیال کیا گیا ہے اور جہاں ضرورت محسوس ہوئی مسیحی متکلمین سے تصحیح بھی کروائی گئی ہے

جہاں تک آیت انجیل کے تراجم کی بات ہے تو ہم نے انگریزی کے کنگ جیمز ورژن King James version سے بھرپور استفادہ کیا البتہ آیات کو انگریزی کے بجائے ان کی اصل زبان عبرانی Hebrew میں نقل کیا گیا ہے
اسی طرح جہاں قرآنی آیات کا ذکر ہوتا ہے وہاں آیات نقل کی گئی ہیں جبکہ اصل خطبے میں ان کا انگریزی ترجمہ بیان کیا گیا تھا ہم نے مولوی فرمان علی کے ترجمے کو استعمال کیا ہے
جہاں مناسب محسوس ہوا حواشی بھی شامل کیے ہیں

المختصر کہ اس مجموعے کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ یہ اقوام عالم کے ادباء اور شائقین و محققین ادیان ابراہیمی کے لیے مفید ثابت ہو نہ صرف اہل تشیع کے لیے

ادارہ اس کتاب کو یوم ولادت حضرت عیسی علیہ السلام بمطابق تاریخ شمسی 25 دسمبر 2019 یعنی بیوم عید النصاری Christmas کو شائع کرنا چاہتا تھا مگر جیسے ہم نے اپنی پچھلی پوسٹ میں بتایا کہ حالات حاضرہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اپنے شیڈول کو کتاب 'ثورة المختار' کیلئے تبدیل کیا سو اب کتاب ہذا کو بمطابق تاریخ شمسی 12 اپریل 2020 بیوم عیدالفصح Easter پر شائع کیا جائے گا

دعا ہے بارگاہ حضرت حجت عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی وہ ہماری محنتوں کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے

اللہم عجل لولیک الفرج

فرقان حیدری

ادارہ

Address

23km Chung Multan Road
Lahore

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 13:00

Telephone

+92-308 453 8078

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when One Ten Books posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to One Ten Books:

Share

Category