365 Quranic Principles for Successful Life By Dr Ali Waqar Qadri

365 Quranic Principles for Successful Life By Dr Ali Waqar Qadri With insights rooted in Quranic teachings, the book is a daily guide for personal gro

"Authored by Dr. Ali Waqar Qadri, this book unveils 365 transformative principles from the Quran, offering timeless wisdom for achieving success in every aspect of life.

THESIS RESEARCH COUNSELLING & ACADEMIC GUIDANCEFor BS • MPhil • PhD Students📚 Professional Research Guidance byProf. Dr....
15/09/2026

THESIS RESEARCH COUNSELLING & ACADEMIC GUIDANCE
For BS • MPhil • PhD Students
📚 Professional Research Guidance by
Prof. Dr. Ali Waqar Qadri
Build your Thesis and Research Work on a strong academic foundation.
You will receive practical, step-by-step academic guidance in the following areas:
Our Research Guidance Includes
1. Research Topic Selection & Refinement
2. Research Proposal Development
3. Research Methodology Guidance
4. Literature Review & Reference Books
5. Research Gap Identification
6. Research Questions & Objectives
7. Academic Writing & Thesis Structure
8. Data Analysis & Interpretation
9. References & Citation Guidance
10. Thesis Review & Academic Improvement
11. Viva & Research Presentation Preparation
✨ From Research Idea to Academic Excellence
BS | MPhil | PhD
Research • Guidance • Excellence
📩 For Thesis Counselling & Academic Guidance
Contact for Consultation & Registration:
📞 +92 313 5369154
Prof. Dr. Ali Waqar Qadri
🌐 qics.edu.pk

اب پروفیسر ڈاکٹر علی وقار قادری کی تمام تصانیف ایک جگہ دستیاب ہیں۔https://qics.edu.pk/booksاس لنک پر کلک کریں اور پروفیس...
10/08/2026

اب پروفیسر ڈاکٹر علی وقار قادری کی تمام تصانیف ایک جگہ دستیاب ہیں۔
https://qics.edu.pk/books
اس لنک پر کلک کریں اور پروفیسر ڈاکٹر علی وقار قادری کی تمام کتب بآسانی حاصل کریں۔
اکثر دوستوں کی طرف سے یہ تقاضا کیا جاتا تھا کہ یہ کتب سافٹ میں دستیاب نہیں، اب اس ویب سائیٹ پر تمام کتب سافٹ میں بھی دستیاب ہیں۔
ویب سائیٹ وزٹ کریں اور دوسروں کو شئیرکریں۔
ایڈمن

Quraniyat/قرآنیات قرآن مجید اور تعمیرِ شخصیت Author: Dr. Ali Waqar Qadri PDF Rs. 120.00 Shop Now

پروفیسر ڈاکٹر علی وقار قادری کی کتاب "فہم القرآن، قرآن مجید کے 365 اصول سال کے 365 دنوں کی مناسبت سے" کو اصول وار پبلک ک...
13/07/2026

پروفیسر ڈاکٹر علی وقار قادری کی کتاب "فہم القرآن، قرآن مجید کے 365 اصول سال کے 365 دنوں کی مناسبت سے" کو اصول وار پبلک کیا جارہا ہے۔ احباب اس سے فائدہ اٹھائیں، دوسروں تک شئیر کریں۔ اگر کوئی یہ مکمل کتاب حاصل کرنا چاہیے تو اس نمبر پر رابطہ کرے
03135369154، 03069131736۔۔ایڈمن
اُصول نمبر1
عنوان:اللہ تعالٰی کا ایڈریس
آیت:
وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ ۖ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ ۖ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي
ترجمہ:
اور (اے حبیب!) جب میرے بندے آپ سے میری نسبت سوال کریں تو (بتا دیا کریں کہ) میں نزدیک ہوں، میں پکارنے والے کی پکار کا جواب دیتا ہوں جب بھی وہ مجھے پکارتا ہے۔
اُصول:
٭ یہ آیت ہر انسان کی فطرت میں پوشیدہ ایسی طلب کو واضح کر رہی ہے جو اس کے اندر کی پکار ہے،تمام جدوجہد کا حاصل ہے اورقلب کا اطمینان ہے۔یعنی اس کے رب کا ایڈریس۔
٭کون ہے جس کو اللہ تعالیٰ کا ایڈریس نہیں چاہیے؟کون ہے جو اس سے اپنی حاجات بیان کرنے کے لیے مارامارا نہیں پھرتا؟کون ہے جو اللہ تعالیٰ سے ملنا نہیں چاہتا؟ یہ تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں اگر اللہ تعالیٰ کا ایڈریس مل جائے۔
٭دوسرا مسئلہ یہ ہے اگر ایڈریس اتنی دور کا ہو کہ غریب آدمی جا ہی نہ سکے ،پھر بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا،اگر ایڈریس ایسا ہو کہ ہر کوئی جا سکے تب فائدہ ہے۔
٭تیسرامسئلہ یہ ہے کہ کیا اللہ تعالیٰ سے ملنے سے پہلے سیکرٹری سے appointment لینے کی ضرورت تو نہیں؟کیوں کہ دنیا میں تو کسی بڑے سے ملنے کے پروٹوکولز ہوتے ہیں۔کئی کئی مہینوں کا ٹائم نہیں ملتا۔کیا اللہ تعالی ٰ سے ملنے کے لئے ایسے پروٹوکولز تو نہیں؟
٭چوتھا مسئلہ یہ ہے کہ عرضی کا جواب کب تک ملتا ہے؟بڑے لوگ تو کئی کئی مہینے گزارش پر جواب نہیں دیتے ،کیا اللہ تعالیٰ کا معاملہ بھی ایسا ہی ہے؟
٭ان چاروں سوالوں کا جواب اس آیت میں دے دیا گیا ہے۔:
• پہلے سوال کا جواب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ قریب ہے،مگرکتنا؟ بتایا کہ شہ رگ سے بھی زیادہ۔ یعنی تم بھی اتنا اپنے قریب نہیں جتنا وہ تمھارے قریب ہے۔پس ایڈریس کا مسئلہ حل ہوا، اب ملنے کا ارادہ کیجئے۔
• دوسرے سوال کا جواب یہ ہے کہ وہ ہر امیر،غریب، کالا، گورا، اس کو ماننے والا اور اس کو نہ ماننے والا،جاہل یا پڑھا لکھا، وہ سب کے اتنے ہی قریب ہے،یہ مسئلہ بھی حل ہوا ۔اب اپنی حالت کو مت دیکھئے ملاقات کی تیاری کیجئے۔
• تیسرے سوال کا جواب دیا کہ کسی appointment کی ضرورت نہیں ۔وہ ہر لمحہ اپنے بندوں کا انتظارکر رہا ہے،اس کے پاس جانے میں وقت کی قید بھی نہیں ، جو صبح جاناچاہے جاسکتا ہے، جو دوپہر کوجاناچاہے جا سکتا ہے،جو گہری اندھیری رات کو جانا چاہے جا سکتا ہے،وہ ہر وقت ملاقات کے لیے تیار ہے۔
• چوتھا مسئلہ بھی حل ہوا کہ اسکے دربار میں پیش کردہ گزارش جواب کی منتظر نہیں رہے گی بلکہ وہ کہتا ہے میں اس جواب دیتا ہوں۔کوئی عرضی unattended نہیں چھوڑتا۔عرضی کا جواب دیتے ہوئے عرضی کرنے والے کی حیثیت کو نہیں دیکھتا بلکہ نیت کو دیکھتا ہے۔
٭اس کے بعد وہ ترغیب بھی دیتا ہے اور خواہش کا اظہار بھی فرماتا ہے کہ مجھ سے ملتے رہا کرو،جو زیادہ دیر نہ ملےاس سے ناراض بھی ہو جاتا ہے۔
٭اس سب کے باوجودبھی جو اس سے ملنے نہ جائے، سمجھ لیجئے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے ملنے کا شوق ہی نہیں رکھتا،اس کا دعوٰی ءمحبت محض جھوٹ ہے۔

تصوف کا اصل مقدمہجاہلی تصوف کا ردحقیقی تصوف پر معاصر معترین کے استدلال کا رد اور حقیقی تصوف کا اصل بیانیہ حصہ اول
26/05/2026

تصوف کا اصل مقدمہ
جاہلی تصوف کا رد
حقیقی تصوف پر معاصر معترین کے استدلال کا رد اور حقیقی تصوف کا اصل بیانیہ
حصہ اول

📖 پیغامِ قرآن📘 Message of the Qur’an📘 پارہ اوّل / جلد اوّل📘 Para One / Volume Oneسُورۃ الفاتحہ — حصہ دوم (آیات 4–5)📌 مرک...
25/02/2026

📖 پیغامِ قرآن
📘 Message of the Qur’an

📘 پارہ اوّل / جلد اوّل
📘 Para One / Volume One

سُورۃ الفاتحہ — حصہ دوم (آیات 4–5)

📌 مرکزی مضمون: تعلقِ بندہ با اللہ

🔹 إِيَّاكَ نَعْبُدُ — تعلقِ عبادت
🔹 وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ — تعلقِ استعانت
🔹 اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ — تعلقِ ہدایت

✨ کامل زندگی کا راستہ:
عبادت، استعانت اور صراطِ مستقیم کی طلب۔

📚 مصنف: ڈاکٹر علی وقار قادری
📱 خصوصی سہولت: QR کوڈ اسکین کر کے ویڈیو لیکچر ملاحظہ کریں۔









کتاب کے حصول کے لیے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں
03069131736
03160400959

(📖 کتاب: قرآنِ مجید کے 365 اصول📖 Book: 365 Principles of the Holy Qur’an for 365 Days of the Year📖 Qur’anic Principle – ...
22/02/2026

(📖 کتاب: قرآنِ مجید کے 365 اصول
📖 Book: 365 Principles of the Holy Qur’an for 365 Days of the Year

📖 Qur’anic Principle – No. 92
اصول نمبر: 92

📌 عنوان: مستقل صبر اور تقویٰ تمام جالوں کو پلٹ دیتے ہیں
📌 Title: Consistent Patience and Taqwa Turn All Traps Upside Down

"کیا مشکلات، سازشیں اور آزمائشیں انسان کو شکست دے سکتی ہیں؟"
"Can hardships, plots, and trials truly defeat a believer?"

✨ قرآنِ مجید کا اصول یہ سکھاتا ہے کہ اگر انسان مستقل صبر اور تقویٰ اختیار کرے تو دشمنوں کی تدبیریں، حالات کی سختیاں اور شیطانی جال خود ہی پلٹ جاتے ہیں۔
The Holy Qur’an teaches that when a person adopts steadfast patience (Sabr) and conscious God-fearing righteousness (Taqwa), the plots of enemies and the severity of circumstances ultimately collapse and reverse against them.

🌿 صبر وقتی نہیں بلکہ مستقل مزاجی کے ساتھ ہو۔
🌿 تقویٰ وقتی جذبات نہیں بلکہ زندگی کا مستقل رویہ ہو۔

جب یہ دونوں صفات جمع ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ کی نصرت شاملِ حال ہو جاتی ہے، اور جو جال بچھائے جاتے ہیں وہی بچھانے والوں پر الٹ جاتے ہیں۔

📚 مصنف: ڈاکٹر علی وقار قادری
📚 Author: Dr. Ali Waqar Qadri

#365اصول
#صبر #تقویٰ
#ہدایت

📖 کتاب: قرآنِ مجید کے 365 اصول📖 Book: 365 Principles of the Holy Qur’an for 365 Days of the Year📖 Qur’anic Principle – N...
18/02/2026

📖 کتاب: قرآنِ مجید کے 365 اصول
📖 Book: 365 Principles of the Holy Qur’an for 365 Days of the Year

📖 Qur’anic Principle – No. 91
اصول نمبر: 91

📌 عنوان: بدترین اخلاق اور اعلیٰ ترین اخلاق
📌 Title: The Worst Character Traits and the Highest Moral Excellence

"قرآنِ مجید کے مطابق بدترین اخلاق کیا ہے اور اعلیٰ ترین اخلاق کون سا ہے؟"
"According to the Holy Qur’an, what is the worst moral trait and what is the highest moral excellence?"

📚 مصنف: ڈاکٹر علی وقار قادری
📚 Author: Dr. Ali Waqar Qadri

#365اصول
#اخلاق
#ہدایت

10/02/2026

ڈاکٹر عارف صدیقی صاحب ڈاکٹر علی وقار قادری کی معرکۃ الارا کتاب پیغام قران یعنی رکوعہ متعلق قران کا تعارف پیش فرماتے ہوئے۔
ڈاکٹر عارف صدیقی صاحب ( معروف ٹرینر ) کے ڈاکٹر قادری کی معرکۃ الآرا کتاب پیغام قران (رکوع اور مطالعہ قران( کے بارے میں تاثرات
استاذ ڈاکٹر علی وقار قادری کی نوجوانوں کو قرآن مجید کی طرف راغب کرنے کے ہے اور شاندار کاوش
پیغام قرآن
پہلا پارہ
رکوع وار مطالعہ
اس کتاب میں ہر رکوع کا ایک الگ عنوان قائم کیا گیا ہے اور اس عنوان کی روشنی میں پورے رکوع کا مطالعہ کیا گیا ہے۔
اس کتاب کی دیگر خصوصیات درج ذیل ہیں:
اس کتاب میں قرآن مجید کے ہر رکوع کو ایک مستقل عنوان دیا گیا ہے، جس سے ایک عام فرد بھی رکوع کے موضوع کو آسانی سے سمجھ سکتا ہے ۔
یہ کام پچھلی تفسیروں کا خلاصہ نہیں بلکہ آج کے ماحول اور آج کے مسائل کی روشنی میں قرآن فہمی کی ایک کوشش ہے۔
اس کتاب میں قرآن مجید کے عملی، اطلاقی اور معاشرتی پہلوؤں پر زیادہ توجہ دی گئی ہے تاکہ عملی زندگی کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جا سکے۔
جہاں فقہی مسائل کا بیان ہے وہاں مذاہب خمسہ کی آراء کو بیان کر دیا گیا ہے تاکہ ہر کوئی اپنے اپنے نقط نظر کے مطابق رہنمائی پاس سکے۔
اعتقادی مسائل کو اختصار مگر جامعیت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے اور بیان کرتے ہوئے آسان زبان کا استعمال کیا گیا تاکہ ہر عام آدمی بات کو سمجھ سکے۔
اس کتاب میں قرآن مجید تعلیمات میں وسعت، جامعیت، تغیر پذیر ماحول میں تغیر احکام کی گنجائش جیسے پہلوؤں کو خاص طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔
اس کتاب میں اثبات احکام کے حوالے سے قرآنی منہج کو خاص طور پہ بیان کیا گیا ہے جو کہ معقول اور منطقی منہج ہے۔
اس کتاب میں ہر رکوع کے مرکزی پیغام کو بنیاد بنا کر بات پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
اس کتاب میں ہر رکوع کے ساتھ ایک بار کوڈ دیا گیا ہے جس کو سکین کر کے براہ راست اس رکوع کا آڈیو اور ویڈیو لیکچر سن سکتے ہیں۔
کتاب خریدنے کے لیے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں۔
03160400959
03069131736





علامہ اقبال ؒ امت محمدیہ ﷺ کےنشیب وفرازکا عالمگیر ادراک رکھنے والی شخصیت ہیں۔آپ کی فکر نے مذہب، سیاست، سماجیات، معاشرت،ف...
13/01/2026

علامہ اقبال ؒ امت محمدیہ ﷺ کےنشیب وفرازکا عالمگیر ادراک رکھنے والی شخصیت ہیں۔آپ کی فکر نے مذہب، سیاست، سماجیات، معاشرت،فکر ونظر ،الغرض ہر جہت سے ،ہر سطح کے لوگوں پر اپنے اثرات چھوڑے ہیں۔اقبالؒ کی فکر ایسی زندہ فکر ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ مزید عیاں ہور ہی ہے۔فکر اقبالؒ کی اس طور پر بالیدگی کی وجہ علامہ اقباؒل خودیہ بیان فرماتے ہیں کہ اس کا مآخذ قرآن ہے۔علامہ کو میسر آنے والی اس شہرت کے باوجود "اقبالؒ کے قرآنی افکار" پرایسی معیاری کتب بہت کم میسر ہیں جن میں گہرائی اور گیرائی کے ساتھ Focus رہتے ہوئے اقبال ؒ کی فکر کے مختلف گوشوں کو تلاشنے اور پھران پہلوؤں سے متعلق حتمی رائے قائم کرنے کی کوشش کی گئی ہو۔
ڈاکٹر علی وقار قادری کی زیر نظر کتاب"علامہ اقبال کے قرآنی افکار"میں فکر اقبالؒ کے سات گوشے نمایا ں کئے گئے ہیں۔ منہج کتاب یہ ہے پہلے کسی ایک گوشے کے حوالے سے پوری محنت کےساتھ اقبالؒ کے نقطہ نظر کو بیان کیا گیا ہے اور پھر یہ واضح کیا گیا ہے اس خاص فکر کے حوالے سے اقبالؒ نےکن قرآنی مقامات سے استدلال کیا ہے۔کتاب میں درج ذیل سات افکار پر شرح وبسط سے بات کی گئی ہے:
1. علامہ اقبالؒ کے افکار کی بنیادقرآن مجید ہے
2. علامہ اقبالؒ کے نزدیک شعور انسانی کے تشکیلی اجزاء(اقبالؒ کا تصو رخودی اورقرآن )
3. علامہ اقبالؒ کے معاشی افکار اورقرآن
4. علامہ اقبالؒ کے نزدیک قرآن مجید کی غایت نزول
5. علامہ اقبالؒ کے سیاسی افکار اورقرآن
6. علامہ اقبالؒ کا تصور بقائے دوام اور قرآن
7. علامہ اقبال کا تصور کائنات اور قرآن

مولائے کائنات آیۃ حکمت کے آئینے میں ایک آیت کی روشنی میں مولاعلی کرم اللہ وجھہ الکریم کی پوری حیات مبارکہ بیان کرنے کی ک...
13/01/2026

مولائے کائنات آیۃ حکمت کے آئینے میں
ایک آیت کی روشنی میں مولاعلی کرم اللہ وجھہ الکریم کی پوری حیات مبارکہ بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
قرآن حکیم میں لفظ حکمت کا استعمال
مولاعلی علیہ السلام اور آیۃ حکمت
• مولائے کائنات علیہ السلام اور علم القرآن
• مولائے کائنات علیہ السلام اور علم التفسیرالقرآن
• مولائے کائنات علیہ السلام اور علم القرأۃ
• مولائے کائنات علیہ السلام اور علم الفقہ
• حضرت علی علیہ السلام اور Labour Law(قانون محنت)
• حضرت علی علیہ السلام اور جبری اقبال جرم کا اصول
• مولائے کائنات علیہ السلام اور علم حدیث/سنت
• مولائے کائنات علیہ السلام اورعلم بالتورات و الانجیل
• مولائے کائنات علیہ السلام اورعلم الکلام، علم نحو، علم الفرائض
• مولائے کائنات علیہ السلام علم التصوف، علم البلاغت
• مولائے کائنات علیہ السلام اور علم الفرائض
• مولائے کائنات علیہ السلام اور علم النحو
• مولائے کائنات علیہ السلام اور علم فصاحت
• مولائے کائنات علیہ السلام کا علم شعر
• مولائے کائنات علیہ السلام کا علم التعبیر الرویا
• جناب امیر علیہ السلام کا علم الجفر و الجامعتہ
• مولائے کائنات علیہ السلام کا علم ہیئت
• مولائے کائنات علیہ السلام کا علم الحساب
• مولائے کائنات علیہ السلام اور علم المیراث

Address

Township
Lahore
54700

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 365 Quranic Principles for Successful Life By Dr Ali Waqar Qadri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share