Green Soul by ShaZ

Green Soul by ShaZ Kitchen Gardening • Garden Decor • Green Living
Where seeds become gardens and gardens become stories.

At Green Soul, we are more than a team – we are a community united by a shared vision of sustainability, creativity, and empowerment. Our diverse group of passionate individuals is dedicated to promoting eco-friendly living, encouraging kitchen gardening, and fostering self-reliance through craft and build workshops. We believe in the power of collaboration and inclusivity, bringing together women, senior citizens, artists, intellectuals, and gardeners to create a vibrant network. Together, we aim to inspire a holistic lifestyle, nurture nature, and uplift communities, all while cultivating a greener, more mindful future. Join us as we grow, build, and thrive – one seed, one craft, and one step at a time.

06/06/2026

گلابی پھول...
نیلا آسمان...
اور ایک بنجارہ دل...
کبھی کبھی خوشی اتنی ہی ہوتی ہے
بس ایک لمحہ...
جو دل کی ہتھیلی پر آ کر بیٹھ جائے
اور تم اسے پکڑنے کے بجائے...
محسوس کر لو! 🌿✨

🌸💙🌿

Shaz Mala

06/06/2026

🌿 Green Soul by ShaZ

آج پارک میں تصویریں بناتے ہوئے احساس ہوا...

خوبصورتی اکثر وہیں ہوتی ہے جہاں کسی کی نظر نہیں جاتی۔۔۔ب🐦☘️🕊️

گھاس میں کھلے ننھے سفید اور پیلے پھول...
املتاس کی سنہری بارش...
بوتل برش کے سرخ شعلے...
یہ سب خاموشی سے اپنا کام کر رہے تھے۔۔۔

نہ شور
نہ نمائش
نہ validation کی ضرورت
🌼
فطرت کا ایک عجیب اعتماد ہے
وہ کھلتی ہے... چاہے کوئی دیکھے یا نہ دیکھے

شاید اسی لیے مجھے پودے پسند ہیں۔
یہ سکھاتے ہیں کہ موجود رہو، اپنا رنگ دکھاؤ اور ہر وقت توجہ مانگنے کی ضرورت نہیں۔

آج پارک میں تم کیا دیکھتے؟
وہ جو سب دیکھتے ہیں...
یا وہ جسے اکثر لوگ نظر انداز کر دیتے ہیں؟

🌿💛















🌼🍃💛

Shaz Mala

05/06/2026

اگر عشق ہوتا تو تجھ سے ہوتا۔۔۔ قدرت! 🌱

انسانوں کی بناوٹ اور نقلی پن سے بہت بہتر نیچر یا حسین قدرت کے سنگ وقت گزارنا اچھا ہے۔

سادگی سے محبت ہے اور قدرت سے وہ عشق ہے جس میں نہ کوئی مطالبہ ہے، نہ کوئی توقع، بس ایک گہرا سکون ہے۔

قدرت اور شاز—ایک ایسی دوستی جس کے لیے مجھے کسی اپروول کی ضرورت نہیں۔۔۔🥰

کیا آپ کا دل چاہتا ہے قدرت کے ساتھ چند لمحوں کے لیے دنیا داری بھلا دی جائے؟ اچھا لگے گا جو آپ بھی کچھ شئیر کریں۔۔۔ شاز کے ساتھ 😊❤️🕊️🐦☘️





Shaz Mala

اکثر ہم زندگی کی بھاگ دوڑ میں سکون باہر ڈھونڈتے ہیں، جبکہ سکون اکثر ہمارے قریب ہی کہںیں بکھرا ہوتا ہے۔ 🌿شاز نے جب سے اپن...
05/06/2026

اکثر ہم زندگی کی بھاگ دوڑ میں سکون باہر ڈھونڈتے ہیں، جبکہ سکون اکثر ہمارے قریب ہی کہںیں بکھرا ہوتا ہے۔ 🌿

شاز نے جب سے اپنے آس پاس کی چھوٹی چھوٹی چیزوں پر توجہ دینا شروع کی ہے، اس کی زندگی کا نظریہ بدل گیا ہے۔

قدرت کی ہر ترتیب میں ایک خاموش پیغام ہے۔

آپ کے نزدیک قدرت یا فطرت کا سب سے بڑا سبق کیا ہے؟

یا آپ کے آس پاس وہ کون سی ایسی چیز ہے جو آپ کو پرسکون کرتی ہے؟

نیچر لورز! کمنٹس میں بتائیں... آپ کے مشاہدات اور جواب پڑھنے کا دل چاہتا ہے۔۔۔😊🐦☘️




Shaz Mala

03/06/2026

قدرت کے قریب، خود سے ملاقات 🌿✨

فطرت کے کینوس پر بکھرے یہ چھوٹے چھوٹے نظارے ہی تو زندگی ہیں۔ کبھی کھلتے ہوئے پھولوں کی نرمی، تو کبھی بیجوں اور درختوں کی خاموش کہانی۔ یہ مشاہدات صرف تصویریں نہیں، بلکہ سکون کے وہ لمحات ہیں جو مجھے زمین سے جوڑے رکھتے ہیں۔ 💚

اور 'Green Soul' کا مطلب ہی یہی ہے کہ ہم قدرت کی اس سادگی میں اپنی روح کی تازگی تلاش کریں۔ آج جب میں نے ان نباتاتی خزانوں کو قریب سے دیکھا، تو مجھے محسوس ہوا کہ زندگی کا اصل حسن تو انہی چھوٹی چھوٹی باریکیوں میں پوشیدہ ہے۔ 🌸🍂

آپ آج فطرت کے ساتھ کیسے جڑے؟ کیا آپ نے بھی اپنے ارد گرد قدرت کا کوئی ایسا خوبصورت لمحہ محسوس کیا؟ کمنٹس میں مجھے ضرور بتائیں! 👇
#فطرت #سکون

Address

Lahore
54770

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Green Soul by ShaZ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category