Kitab Dukaan

Kitab Dukaan Kitab Dukan is Pakistan's Biggest Online Books Portal.Order Online & get delivered at your doorstep.

افغانستان پیپرز  طالبان، القاعدہ، افغان جنگ اور پاکستان.....واشنگٹن سے کابل تک سچ چھپانے کی سازشیں بیان کرتی کہانیاں #1 ...
30/03/2026

افغانستان پیپرز
طالبان، القاعدہ، افغان جنگ اور پاکستان.....
واشنگٹن سے کابل تک سچ چھپانے کی سازشیں بیان کرتی کہانیاں
#1 سب سے زیادہ فروخت ہونے والی تفتیشی کتاب، نیویارک ٹائمز
مصنف:کریگ وائٹ لاک ،ترجمہ : وسیم شیخ
یہ کتا ب واشنگٹن سے کابل تک سچائیوں کو چھپانے کی ان کہی کہانیاںہیں ۔واشنگٹن پوسٹ کے تحقیقی رپورٹرکریگ وائٹ لاک کی یہ انٹرنیشنل بیسٹ سیلر کتاب امریکی اسٹیبلشمنٹ، فوجی کمانڈرز ، پینٹاگون کے حکام اور تین امریکی صدور کے خلاف چارج شیٹ ہے کہ کس طرح امریکی حکومت اور فوج ویتنام جنگ کی طرح افغانستان کی جنگ کی اصل صورتحال کے بارے میں بھی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش میں ملوث رہی۔ واشنگٹن پوسٹ کے رپورٹر کریگ وائٹ لاک نے وائٹ ہاؤس کے حکام، پینٹاگون کمانڈرز ، فرنٹ لائن پر فوجیوں اور امدادی کارکنوںسمیت ہزاروں لوگوں کے انٹرویوز اور خفیہ دستاویزات کے مطالعے سے پتہ چلایا کہ تین امریکی صدور اور ان کے فوجی کمانڈروں نے امریکہ کی طویل ترین جنگ کے بارے میں عوام کو دھوکہ دیا۔ بش ، اوباما اور ٹرمپ سمیت کوئی بھی ناکامی کو تسلیم نہیں کرنا چاہتا تھا ۔ امریکی حکومت افغانستان میں جنگ کے بارے میں زمینی حقائق کے برعکس مکمل طور پر من گھڑت قصے کہانیاں پیش کرتی رہی ۔حقیقت یہ تھی کہ جنگ خراب جا رہی تھی، لیکن رہنما زمینی حقائق سے ہٹ کر مسلسل خوش نما بیانات دے رہے تھے تاکہ تلخ سوالات سے بچ سکیں اور جنگ کو طول دیا جا سکےجو اس وقت تک امریکہ کی سب سے طویل جنگ تھی۔اسی طرز پر، افغان جنگ کے دوران بھی اعلیٰ فوجی قیادت نے میدان جنگ میں اپنی ناکامیوں اور مشکلات کو چھپایا، اورفتح کے جھوٹے دعوے کیے۔
افغانستان پیپرز سینئر امریکی فوجی حکام اور سویلین عہدیداروں کی دھوکہ دہی ،غلطیوں اورجرائم کی فرد جرم ہے جو اس معاملے کو ہمیشہ زندہ رکھے گی اور تنازعہ کو یاد رکھنے کے طریقے کو ہمیشہ کے لیے بدل دے گی ۔
افغانستان پیپرز
مصنف:کریگ وائٹ لاک ،ترجمہ : وسیم شیخ
قیمت: 1800 روپے بمعہ ہوم ڈلیوری، کیش آن ڈلیوری
0325-4090963

Dera Readersعید مبارک May the magic of this Eid bring lots of happiness in your life, and may you celebrate it with all ...
21/03/2026

Dera Readers
عید مبارک
May the magic of this Eid bring lots of happiness in your life, and may you celebrate it with all your close friends and family. Eid Mubarak!"

Kitab Dukaan

02/03/2026
Main Israeli Jasoos Tha | میں اسرائیلی جاسوس تھاوِکٹر اوستروفسکی ایک معروف مصنف، سابق اسرائیلی انٹیلی جنس افسر اور بین ا...
01/03/2026

Main Israeli Jasoos Tha | میں اسرائیلی جاسوس تھا
وِکٹر اوستروفسکی ایک معروف مصنف، سابق اسرائیلی انٹیلی جنس افسر اور بین الاقوامی سیکیورٹی امور کے ماہر ہیں۔ اُن کی یہ شہرہ آفاق کتاب شائع ہوتے ہی عالمی سطح پر غیر معمولی توجہ کا باعث بنی۔ اسرائیلی حکومت نے یہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے اس پر پابندی عائد کر دی کہ اس سے موساد کے اہلکاروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔وکٹر اسرائیلی بحریہ میں سب سے کم عمر سیکنڈ لیفٹیننٹ کے طور پر شامل ہوئے اور بعد ازاں لیفٹیننٹ کمانڈر کے عہدے تک ترقی پائی۔ وہ ہتھیاروں کے ٹیسٹنگ پروگرام کے سربراہ رہے اور ایک پرجوش صیہونی کے طور پر ڈیوڈ بن گوریان کے اس خواب پر یقین کرنے لگے کہ اسرائیل کا شمار دنیا کی سب سے بااثر اور طاقتور ریاستوں میں ہو۔ بعد ازاں انہیں اسرائیل کی اعلیٰ خفیہ ایجنسی موسادکی تربیت کے لیے منتخب کیا گیا، جسے دنیا کی سب سے مؤثر، منظم اور بے رحم ایجنسیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔موساد کی تربیت ڈھائی سال کے نہایت سخت اور صبر آزما مراحل پر مشتمل ہوتی ہے، جن میں ہزاروں امیدواروں میں سے صرف ایک کامیاب ہوتا ہے۔ تربیت کے دوران کیڈٹس کو ایسی عملی کارروائیوں، ذہنی دباؤ اور جسمانی اذیتوں سے گزرنا پڑتا ہے جو بیشتر اسپیشل فورسز اہلکار اپنی پوری زندگی میں بھی نہیں دیکھتے۔ موساد کا اصول واضح ہے — کوئی دوسرا نمبر نہیں، کوئی سمجھوتہ نہیں، صرف کامیابی ہی معیار ہے۔
موساد میں وقت کے ساتھ وِکٹر اوستروفسکی پر ایک تلخ حقیقت منکشف ہوئی کہ موساد کے اندر ایک خودمختار، غیر جوابدہ اور طاقتور طبقہ موجود ہے جو اپنے غیر ذمہ دارانہ اور خود غرضانہ اقدامات کے ذریعے اسرائیل کے حقیقی مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ وکٹر کو متعدد خفیہ آپریشنز کے دوران احساس ہوا کہ یہ عناصر اسرائیلی ریاست کے تحفظ کے بجائے خود اس کے وجود کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ یہی احساس وکٹرکے ضمیر کی آواز بنا اور بالآخر اِسی نے وکٹر کو یہ چشم کشا کتاب لکھنے پر آمادہ کیا۔
یہ کتاب جہاں حقیقت میں موساد میںوکٹر کے تجربات اور دنیا بھر میں اس کی دو دہائیوں کی خوفناک اور بے رحمانہ خفیہ سرگرمیوں کی دھماکہ خیز داستان ہے،وہیں دنیا بھر میں موساد کے دھوکہ دہی پر مبنی ہتھکنڈوں اور جارحانہ کارروائیوں کو بھی بیان کرتی ہے۔
Price Rs: 2000/ Only
Free Home Delivery

28/02/2026

ورلڈ آرڈر پر ثنا اللہ کا بہترین تبصرہ اور تجزیہ

World Order — تعارف
Henry Kissinger کی کتاب ورلڈ آرڈر عالمی سیاست، طاقت کے توازن اور بین الاقوامی نظام کو سمجھنے کے لیے ایک اہم تصنیف سمجھی جاتی ہے۔ اس کتاب میں مصنف نے تاریخ، سفارت کاری اور مختلف تہذیبوں کے سیاسی نظریات کا جائزہ لے کر یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ دنیا میں “عالمی نظام” کیسے قائم ہوتا ہے اور کیسے بدلتا رہتا ہے۔
کتاب کا مرکزی خیال
کتاب کا بنیادی موضوع یہ ہے کہ دنیا میں امن اور استحکام اس وقت ممکن ہوتا ہے جب ممالک ایک مشترکہ اصول یا نظام کو تسلیم کریں۔ ہنری کسنجر بتاتے ہیں کہ مختلف خطوں—جیسے یورپ، مشرقِ وسطیٰ، ایشیا اور امریکہ—نے اپنے اپنے تاریخی تجربات کے مطابق عالمی نظام کو مختلف انداز میں سمجھا ہے۔
اہم موضوعات
کتاب میں درج ذیل موضوعات پر خاص توجہ دی گئی ہے:
یورپ میں طاقت کے توازن کا تصور
چین کی تاریخی حکمتِ عملی
مشرقِ وسطیٰ کے تنازعات
امریکہ کا عالمی کردار
سفارت کاری اور قیادت کی اہمیت
کتاب کی اہمیت
ورلڈ آرڈر صرف تاریخ کی کتاب نہیں بلکہ یہ موجودہ عالمی سیاست کو سمجھنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ مختلف ممالک کے مفادات، نظریات اور طاقت کی سیاست کس طرح عالمی امن اور تنازعات کو متاثر کرتے ہیں۔
خلاصہ
یہ کتاب اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کرتی ہے کہ کیا دنیا میں ایک مشترکہ عالمی نظام قائم ہو سکتا ہے یا نہیں۔ ہنری کسنجر کے مطابق، ایک مستحکم عالمی نظام کے لیے ضروری ہے کہ ممالک ایک دوسرے کے مفادات کو سمجھیں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
یہ کتاب بین الاقوامی تعلقات، سیاست اور تاریخ میں دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے خاص طور پر مفید ہے۔

New ArrivalThe Afghanistan Paper
24/02/2026

New Arrival
The Afghanistan Paper

22/02/2026
قارئین کو رمضان مبارک رمضان المبارک کی نورانی اور بابرکت آمد پر ہم اپنے تمام معزز قارئین کو خلوصِ دل سے مبارکباد پیش کرت...
18/02/2026

قارئین کو رمضان مبارک
رمضان المبارک کی نورانی اور بابرکت آمد پر ہم اپنے تمام معزز قارئین کو خلوصِ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ عظیم اور مقدس مہینہ رحمت، مغفرت، صبر اور شکر کا انمول تحفہ لے کر آتا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے روزوں، عبادات، دعاؤں اور تمام نیک اعمال کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور آپ کی زندگی کو اپنی بے پایاں رحمتوں اور برکتوں سے مالا مال کر دے۔
آئیں ہم سب اس مبارک مہینے کو اپنی روحانی اصلاح، اخلاقی تربیت اور معاشرتی فلاح کا ذریعہ بنائیں، اور ایک دوسرے کے لیے آسانیاں اور محبتیں پیدا کریں۔
اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو صحت، سلامتی، خوشحالی اور دائمی خوشیوں سے نوازے۔ آمین۔
رمضان مبارک 🌙
منیجمنٹ
کتاب روکان لاہور

Address

Mall Road
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 10:00 - 19:00
Tuesday 10:00 - 19:00
Wednesday 10:00 - 19:00
Thursday 10:00 - 19:00
Friday 10:00 - 19:00
Saturday 10:00 - 19:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kitab Dukaan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kitab Dukaan:

Shortcuts

Share

Category