Burewala Di awaz

Burewala Di awaz Burewala Di Awaz ✍️
Sade Shehar Di Har Khabar, Har Masla, Har Awaz

📍 Burewala, Punjab
📹 Billu Bhatti Style Videos
📢 Awam di awaz hukoomat tak

28/08/2026

چونگی نمبر 5 پہ ٹریفک پولیس اور موٹر سائیکل والے میں چالان پہ جھگڑا

27/08/2026

تھانہ سٹی کی حدود یعقوب آباد گلی نمبر 9 لڑائ جھگڑا
تھانہ سٹی پولیس کا فوری ایکشن لڑائ جھگڑا کرنے والے افراد گرفتار

26/08/2026

بورےوالا میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا
پاکستان بھر کی طرح بورےوالا میں بھی آج 12 ربیع الاول کو جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے منایا گیا۔ شہر بھر میں عاشقانِ رسول ﷺ نے مختلف تقریبات، محافلِ میلاد اور جلوسوں میں بھرپور شرکت کی۔
جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں مختلف مقامات پر محافلِ نعت و میلاد کا انعقاد کیا گیا، جہاں مقررین اور نعت خواں حضرات نے حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
مرکزی جلوس مختلف روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں عاشقانِ رسول ﷺ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور درود و سلام، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور ذکرِ مصطفیٰ ﷺ سے فضا کو معطر کیے رکھا۔
اس موقع پر معروف سماجی و کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی اور جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات میں بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ شرکاء نے حضور نبی کریم ﷺ سے اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔
جشنِ میلاد کے موقع پر شہریوں کی جانب سے مختلف مقامات کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا جبکہ راستوں پر سبیلیں اور لنگر کے انتظامات بھی کیے گئے۔ مجموعی طور پر بورےوالا میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
(نبیل یاسین بھٹی ممبر سٹی پریس کلب بورے والا)

عزمِ آزادی کانفرنس و مشاعرہ کا انعقاد بار ایسوسی ایشن ہال بوریوالا میں ہوا ، تلاوت و نعت کے بعد معروف فیشن ڈیزائنر حمیرا...
25/08/2026

عزمِ آزادی کانفرنس و مشاعرہ کا انعقاد بار ایسوسی ایشن ہال بوریوالا میں ہوا ، تلاوت و نعت کے بعد معروف فیشن ڈیزائنر حمیرا عروج نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور ٹیم زعیم رشید کا شکریہ ادا کیا ، عبدالرؤف چوہدری نے ہاؤس اوپن کیا۔
کانفرس میں صدر بار ایسوسی ایشن بوریوالا رانا الطاف حسین خان ، سیکرٹری بار علی جاوید گجر ، سینئر صحافی ندیم مشتاق رامے ، ایف بی آر انسپیکٹر شمائلہ رسول ، چوہدری محمود اختر گھمن اور پروفیسر ڈاکٹر عبد الشکور نے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔
مشاعرے کی صدارت عالمی شہرت یافتہ شاعر زعیم رشید نے کی۔
مشاعرے میں پروفیسر غزالہ انجم ، پروفیسر ڈاکٹر قربان قاصر ، وحید قریشی ، روشان الحق ، سفیان سیفی اور احسان احسن نے اپنا کلام پیش کیا اور بھرپور داد وصول کی۔
پروگرام کی نقابت کی فرائض عظیم نور قادری نے سرانجام دیے۔
پروگرام میں سید سجاد حسین بخاری ، سید زاہد مشہدی ، صدر پریس کلب آصف علی ، ساجد شاہ نقوی ، چوہدری محمود اختر گھمن ، لبنیٰ ایڈوکیٹ ، مشہور ٹک ٹاکر نبیل بھٹی عرف بلو بوریوالا اور سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
کانفرنس میں مہمانانِ گرامی کو شیڈل سے بھی نوازا گیا ۔

18/03/2026

Eid deals Inshallah best prices 👍

04/03/2026

Ramzan ul Mubarak deal👍 🍎

27/02/2026

Ramzan ki special offers 👍

24/02/2026

Ramzan ul mubrak ki special offer👍 بلو بھٹی

23/02/2026

I phone 13 official Pta available 👍

21/02/2026

I phone 12 pro max available for best price 👍

Address

Burewala
Mandi Burewala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Burewala Di awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share