Madni books and sports center

Madni books and sports center Madni books and sports center man school k mutlaqa har chez munsab qimat per dastyab hai.

25/11/2022

*📞فون نمبروں کے بارے میں دلچسپ اور معلوماتی حقائق🧐*

*ماضی* میں انسان اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے رابطے کیلئے مختلف طریقے استعمال کرتارہا،
الیگزینڈر گراہم بیل نے 2 جون 1875ءکو ٹیلی فون ایجاد کرکے انسان کو آواز کے ذریعے ایک دوسرے کے حال احوال سے باخبر رہنے اور اپنے حال احوال سے آگاہ کرنے کے قابل بنادیا۔

*فون نمبروں کی ایجاد سمیت ان کے بارے میں چند ایسے حقائق جن سے آپ اس سے پہلے شاید واقف نہیں ہوں گے۔*

*فون نمبر کی ایجاد:*

*فون نمبر* ایجاد کئے جانے سے پہلے فون کالیں فون کے مالک کے نام کے ذریعے کی جاتی تھیں جس شخص نے کسی کو کال کرنا ہوتی وہ ایکسچینج میں موجود آپریٹر کو اپنے مطلوبہ شخص کا نام بتاتا، آپریٹر اپنے سامنے موجود بہت سی ٹیلی فون لائنوں میں سے ایک لائن کے ذریعے اس شخص سے کال ملادیتا۔

ٹیلی فون کے موجد الیگزینڈر گراہم بیل کے دوست ڈاکٹر موسس نے فون نمبروں کی ایجاد میں بنیادی کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا طریقہ اختراع کیا جائے کہ لوگ ہنگامی حالت میں آپریٹر کی مدد کے بغیر مطلوبہ شخص سے جلد رابطہ کرسکیں۔ چنانچہ ٹیلی فون رکھنے والوں کے ناموں کی بجائے ہر شخص کے لئیے مخصوص نمبر مختص کیا گیا۔ ٹیلی فون نمبر پہلی بار امریکہ کے شہر لوویل میں 1879ءسے 1880ءکے درمیانی عرصے میں استعمال کئے گئے۔

یہ نظام اتنا پسند کیا گیا اور اتنا کارآمد ثابت ہوا کہ اسے آج بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

*پہلا تجارتی ٹیلی فون ایکس چینج:*

*28* جنوی 1878ءکو امریکہ کے شہر نیوہیومن کی بورڈمین بلڈنگ میں دنیا کا پہلا تجارتی ٹیلی فون ایکس چینج قائم کیا گیا تھا۔ اسے ڈسٹرکٹ ٹیلی فون کمپنی آف نیوہیومن کا نام دیا گیا تھا۔
تجارتی ٹیلی فون ایکس چینج کا تصور امریکہ کی خانہ جنگی میں حصہ لینے والے ایک سابق فوجی اور ٹیلی گراف آفس کے منیجر جارج کوائے اور ان کے دو ساتھیوں ہیرک فراسٹ اور والٹر لیوس نے پیش کیا تھا۔

*گھومنے والا ڈائل:*

1875ءمیں ٹلی فون کی ایجاد کے بعد سے ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ ٹیلی فون پر رابطے کا تیز رفتار نظام وضع کیا جائے۔ آخر 1891ءمیں ایلمن براؤ سٹروگر نے ٹیلی فون کا ڈائل ایجاد کیا۔ ڈائل والا پہلا فون 1892ءمیں استعمال کیا گیا۔

*ٹیلی فون کی پیڈ:*

بیل لیبارٹریز کے جان ای کارلن نے ٹیلی فون کا
*کی پیڈ* ایجاد کیا تھا۔ کی پیڈ میں اعداد اور نشانات تین عمودی اور چار افقی خطوط میں ترتیب دئیے جاتے ہیں جس کے نچلے دائیں کونے میں ”ہیش کی“ اور نچلے بائیں کونے میں سٹار یا ”ایسٹیرسک کی“ ہوتی ہیں۔

*آٹو میٹک ٹیلی فون ایکس چینج*

99 لائنوں والا پہلا آٹو میٹک ٹیلی فون ایکس چینج امریکہ کی ریاست انڈیانا کے شہر لاپورٹے میں نصب کیا گیا تھا۔

*ایریا کوڈ*

اگرچہ ایریا کوڈ کا تصور بیسویں صدی کے پانچویں عشرے میں پیش کیا گیا تھا لیکن اس کا باقاعدہ اجرا و آغاز 1951ءمیں امریکہ کی ریاست نیو جرسی کے لئے ایریا کوڈ متعارف کروانے سے ہوا، نیوجرسی کا ایریا کوڈ 201 ہے۔

*ہنگامی نمبر*

ہنگامی نمبر تین یا چار اعداد پر مشتمل ہوتے ہیں تاکہ لوگ انہیں آسانی سے یاد رکھ سکیں اور ہنگامی ضرورت کے وقت تیزی اور آسانی سے ڈائل کرسکیں۔
انہیں کسی ملک کے کسی بھی حصے کے رہنے والے لوگ ہنگامی ضرورت کے وقت استعمال کرسکتے ہیں۔
انہیں یونیورسل ایمرجنسی ٹیلی فون نمبر بھی کہا جاتا ہے۔ ہنگامی نمبروں کا نظام بھی امریکہ میں وضع کیا گیا تھا جس کے کامیاب ہونے کے بعد دنیا کے دوسرے ملکوں نے بھی یہ نظام اپنالیا۔

*مہنگاترین فون نمبر*

دنیا کا سب سے زیادہ قیمت پر فروخت ہونے وال سیل فون نمبر *6666666* ہے۔ اسے خیراتی مقصد سے قطر میں فروخت کیا گیا تھا۔ اس نمبر کے خریدار نے اس کے لئے 27 لاکھ ڈالر کی سرچکرادینے والی رقم ادا کی تھی۔ چین میں نمبر *88888888* دو لاکھ اسی ہزار ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔

*فلموں میں استعمال ہونے والے تخیلاتی ٹیلی فون نمبر*

امریکہ اور برطانیہ کی حکومتوں نے فلموں میں استعمال کے لئے فرضی ٹیلی فون نمبر وضع کئے ہیں۔ امریکی فلموں کے کرداروں کے ٹیلی فون نمبر 555 سے شروع ہوتے ہیں تاہم بعض فلم سازوں نے اس اصول سے انحراف کرتے ہوئے اپنی فلموں کے کرداروں کو اصل فون نمبروں سے مماثل فون نمبر استعمال کرتے دکھایا ہے۔

*فون نمبر میجک ٹرک*

ریاضی خشک علم تو ہے مگر اس کے اصول استعمال کرتے ہوئے بہت سے دلچسپ کھیل بھی ایجاد کئے جاچکے ہیں۔
ٹیلی فون نمبروں کے ضمن میں بھی ایک میجک ٹرک موجود ہے جو کچھ یوں ہے:

*کوئی بھی سات اعداد والا ٹیلی فون نمبر لیجئے۔ مثال کے طور پر 9417990 لیجئے۔ اس کے پہلے تین اعداد کو 80 سے ضرب دیجئے۔ جو حاصل آئیے اس میں ایک جمع کیجئے۔ حاصل جمع کو 250 سے ضرب دیجئے۔ حاصل ضرب میں اصل فون نمبر کے آخری چار اعداد جمع کیجئے۔ اس کے بعد آخری چار اعداد دوبارہ جمع کیجئے۔ حاصل جمع میں سے 250 نفی کردیجئے۔ اور باقی بچنے والے اعداد کو 2 سے تقسیم کردیجئے۔ آپ کے سامنے وہی نمبر ہوگا جو آُ پ نے ابتدا میں منتخب کیا تھا

Madni books and sports center islamgarh Man nevy blue shal dastyab han
19/11/2022

Madni books and sports center islamgarh Man nevy blue shal dastyab han

18/11/2022

کیا آپ جانتے ہیں🤔‼️🤔

👤انسانوں کو نر مچھر نہیں بلکہ مادہ مچھر کاٹتی ہیں؟

جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے✅

🦟نر مچھر ہمارا خون ہرگز نہیں چوستے کیونکہ اصل میں خون مچھر کی بنیادی خوراک ہے ہی نہیں
بلکہ ان کی بنیادی خوراک Nectar Juice ہے جو کہ پودوں(خاص طور پہ پھولوں سے حاصل ہوتا ہے)
لیکن مادہ مچھر انرجی کیلئے تو Nectar کا استعمال کر لیتی ہے لیکن اسے انڈوں کیلئے جس پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے وہ اسے صرف خون سے ہی حاصل ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ صرف مادہ مچھر ہی ہمیں کاٹتے ہیں
(کیونکہ نر مچھر اپنی خوراک Nectar سے ہی پوری کر لیتے ہیں)

✍🏻 تحریر 📚
♥️شمیر رضا عطار♥️

18/11/2022

ایک بزرگ تھے کسی دکان پر سودا لینے گئے٬
اور جب 500 کا نوٹ دیا تو دکاندار نے کہا...
بابا جی!
یہ 500 اور 1000 کے نوٹ تو منسوخ ہو گئے ہیں..

بابا جی رونے لگ گئے،
دکاندار نے کہا...
آپ روئیں نہیں میں آپ کوویسے ہی سودا دے دیتا ہوں.
فرمایا..
. نہیں نہیں مجھے سودے کی ضرورت نہیں اتنا روئے کہ لوگ حیران.
کسی نے کہا کہ بابا جی !
اتنا کیوں رو رہے ہو؟
اگر وہ آپ کو سودا نہیں دیتا تو ہم پیسے تبدیل کر دیتے ہیں اورآپ سودا لے جائیں.
وہ کہنے لگے.بچو! میں اس لیے نہیں رو رہا کہ آج 500/1000 کے نوٹ منسوخ ہوجانے سے سودا نہیں ملے گا میں تو اس بات پر رو رہا ہوں کہ مجھے یہ خیال آیا کہ میں نے کچھ رقم جمع کی تھی ٬
آج میں اسکے عیوض سودا لینے آیا لیکن جب میں دکاندار کے پاس آیا تو دکاندار نے کہا کہ یہ نوٹ منسوخ شدہ ہیں.
پھر میں نے اپنے آپ سے کہا...
او بندے! آج اپنے جن عملوں کو تم صالح سمجھتے ہو اگر قیامت کے دن٬
اللہ تعالیٰ نے یہ فرما دیا:
" یہ اعمال منسوخ کئے جاتے ہیں تو پھر تمہارا کیابنے گا.دنیا میں تو میں اور بھی پیسے لے لوں گا سودا خرید لوں گا..!!مگر آخرت میں تو اور عمل نہیں لا سکوں گا کیا وہاں آپ میرے اعمال کیساتھ اپنے اعمال تبدیل کر سکتے ہیں‫‫؟؟؟اور کیا آپکے اعمال بھی قابلِ قبول ہونگے‫‫...؟؟؟مجھے تو آخرت یاد آ گئی.

18/11/2022
Madni books and sports center islamgarhMan school bags dastyab han
16/11/2022

Madni books and sports center islamgarh

Man school bags dastyab han

Address

Madni Books And Sports Center Opposite Sunire Bank Islamgarh Teh Islamgarh Dis Mirpur Azad Kashmir
Mirpur
10470

Opening Hours

Monday 09:00 - 19:59
Tuesday 09:00 - 19:00
Wednesday 09:00 - 19:00
Thursday 09:00 - 19:00
Friday 09:00 - 19:00
Saturday 09:00 - 19:00
Sunday 09:00 - 19:00

Telephone

+923495877558

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Madni books and sports center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Madni books and sports center:

Shortcuts

Share

Category