Mobi Store

Mobi Store Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mobi Store, Mobile Phone Shop, E-Tachi Mobiles Service Center Shop No 37 1st Floor Sultan Mobile Center, Multan.

We Are Offering Best Tech Gadgets And General use Products Deals At This Page to make a Strong Community of Users and Provide Them Quality Products

https://www.facebook.com/share/15wp5fJLr8/

"وہ بلی اور وہ بچہ" — ایک لمحہ جو انسانیت کا امتحان بن گیاکل گلی سے گزرتے ہوئے میں نے ایک منظر دیکھا جس نے دل ہلا کر رکھ...
22/04/2025

"وہ بلی اور وہ بچہ" — ایک لمحہ جو انسانیت کا امتحان بن گیا
کل گلی سے گزرتے ہوئے میں نے ایک منظر دیکھا جس نے دل ہلا کر رکھ دیا۔
میرے آگے ایک فیملی اپنے چھوٹے بچے کے ساتھ چل رہی تھی۔ قریب ہی ایک بلی اپنے ننھے بچوں کے ساتھ بیٹھی تھی۔ اچانک وہ بچہ بھاگ کر بلی کے پاس گیا اور ایک بڑا پتھر اس پر دے مارا، جو بلی کی آنکھ کے قریب لگا۔ بلی کی تکلیف بھری چیخیں نکلتیں، مگر بچے کے ماں باپ نہ صرف خاموش رہے بلکہ ہنسنے لگے۔
بلی، جو اپنے بچوں کی خاطر ہلی بھی نہیں، وہیں بیٹھی رہی۔ بچہ ایک اور بڑا پتھر اٹھا چکا تھا۔ میں نے بائیک روکی، قریب جا کر اس کا ہاتھ روکا۔ اتنے میں اس کا والد آیا اور مجھ پر چڑھ دوڑا کہ "میرے بچے کو کیوں روکا؟"
میں نے کہا، "یہ بچہ ایک ماں پر پتھر برسا رہا ہے، اور آپ ہنس رہے ہیں؟" کہنے لگا "یہ تو جانور ہے!"
میں نے جواب دیا: "آپ بھی بایولوجی کے لحاظ سے جانور ہی ہیں، فرق صرف عقل کا ہے۔ مگر آپ نے اس عقل کا استعمال نہیں سیکھا۔"
اگر آپ بلی کو دودھ نہیں دے سکتے تو کم از کم اُس پر ظلم نہ کریں۔
ہم نے بچوں کو سکھایا ہی نہیں کہ جانور بھی جاندار ہوتے ہیں، اُنہیں بھی درد ہوتا ہے، ان کے بھی بچے ہوتے ہیں، خواب، تکلیفیں اور ضرورتیں ہوتی ہیں۔
کئی بار دیکھا ہے، بچے جانور دیکھ کر فوراً پتھر یا ڈنڈا اٹھا لیتے ہیں — اور افسوس! بعض والدین خود بچوں کو ہاتھ میں پتھر پکڑا کر کہتے ہیں "مارو!" اور جب بچہ صحیح نشانہ لگائے، تو اُسے شاباش ملتی ہے۔ یہ انسانیت ہے؟
اگر آپ کے بچے کو کوئی اسی طرح تکلیف دے، تو کیا آپ برداشت کریں گے؟ تو پھر کسی بے زبان جانور پر ظلم کر کے خوشی کیسے محسوس ہوتی ہے؟
یہ رویے بچپن میں سکھائے جاتے ہیں، اور بڑے ہو کر یہی بچے ظالم بن جاتے ہیں۔
بچوں کو پہلے اچھا انسان بنائیں، پھر ڈاکٹر، انجینئر یا وکیل۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"ان بے زبان جانوروں کے بارے میں اللہ سے ڈرو…" (ابو داؤد)
اور فرمایا:
"زمین والوں پر رحم کرو، آسمان والا تم پر رحم کرے گا۔"
جانور اگر نقصان دے، تو بچاؤ کریں — مگر جو بے ضرر ہو، اسے مارنا ظلم ہے۔
اگر مدد نہیں کر سکتے، تو کم از کم تکلیف نہ دیں۔ اگر بلی یا کتیا کے ساتھ چھوٹے بچے ہوں، تو اسے چند دن دودھ یا روٹی دے دیں۔ پرندے اگر بار بار کھانے کی تلاش میں آئیں، تو تھوڑا سا دانہ رکھ دیں۔
اللہ فرماتا ہے:
"ھل جزا الاحسان الا الاحسان"
یعنی "نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا کیا ہے؟"
آئیے وعدہ کریں:
ہم اپنے بچوں کو سکھائیں گے کہ جانور بھی جاندار ہوتے ہیں۔ نہ خود کسی جانور کو تکلیف دیں گے، نہ کسی اور کو ایسا کرنے دیں گے۔
انسانیت کا مطلب صرف انسانوں سے محبت نہیں — بلکہ ہر جاندار سے رحمت کا سلوک ہے۔

08/04/2025
فاسٹ چارجنگ اڈاپٹر!آج کل موبائل فونز ہماری روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بن چکے ہیں اور ہمیں ایک ایسے چارجر کی ضرورت ہوتی ہے...
31/03/2025

فاسٹ چارجنگ اڈاپٹر!

آج کل موبائل فونز ہماری روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بن چکے ہیں اور ہمیں ایک ایسے چارجر کی ضرورت ہوتی ہے جو نہ صرف تیز ہو بلکہ محفوظ بھی ہو۔ اسی لیے ہم آپ کو بتا سکتے ہیں کہ کون سا چارجرآپ کے موبائل کو انتہائی تیز اور محفوظ طریقے سے چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

السلام علیکم!کیسے ہیں آپ سب ؟کیا آپ بھی اس بات سے تنگ ہیں کہ لوڈ کرواتے ہیں بیلنس اڑ جاتا ہے حالانکہ ایڈوانس بھی نہیں لی...
24/03/2025

السلام علیکم!
کیسے ہیں آپ سب ؟
کیا آپ بھی اس بات سے تنگ ہیں کہ لوڈ کرواتے ہیں بیلنس اڑ جاتا ہے حالانکہ ایڈوانس بھی نہیں لیا ہوا ہوتا۔
تو پھر وجہ کیا ہے ؟
چلیں میں بتاتا ہوں!
بعض اوقات کمپنی کی طرف سے یا پھر ہماری اپنی غلطی سے کچھ غیر ضروری آفرز ایکٹیویٹ ہو جاتی ہے جن کے دو روپے ، چار روپے وغیرہ وغیرہ ٹیکس روزانہ کی بنیاد پر ہوتا ہے ۔
جتنی آفرز ہونگی اتنے زیادہ پیسے ہونگے اور وہ بیلنس کرواتے ہی کٹ جائیں گے ۔
تو اس کا حل کیا ہے ؟
*6611 #
اس کو ڈائل کریں آپ کو آپشن شو ہو جائیں گے
1. List of Activated VAS
2. New VAS
3.VAS-Unbscription
(ETC)
آپ نے ایک ڈائل کرکے وہ آفر دیکھ لینی ہے جو غیر ضروری ہو پھر تین ڈائل کر کے ان کو ختم کر دینا ہے۔
لیں جی آپ کا مسلئہ حل ہو گیا۔
(یہ جیز یوزرز کے لیے ہے باقی پر بھی کام کرے گا یا نہیں اس کا علم نہیں)
اور اس کے ساتھ ساتھ اگر آپ چاہتے ہیں بیلنس ڈیٹا آن کرنے پر بھی سیو رہے تو :
*275 #
اور اگر بیلنس ہائیڈ/چھپانا چاہتے ہیں:
*869 #
ظاہر کرنا ہوتو اس کوڈ کو ملا کر آفر ختم کردیں۔
Store Rashid Ali

پاکستان میں  دھوکا اور کھوتا ھمیشہ کھانے کے بعد ھی پتہ چلتا ھے۔  اب تو کھا لیا آپ نے بھی۔ 😂👀💔
23/03/2025

پاکستان میں دھوکا اور کھوتا ھمیشہ کھانے کے بعد ھی پتہ چلتا ھے۔ اب تو کھا لیا آپ نے بھی۔ 😂👀💔

آ جاو ہم سب ایک دوسرے کو فالو کرتے ہیں اور اپنی کمیونٹی کو بہتر بنانے ہیں
23/03/2025

آ جاو ہم سب ایک دوسرے کو فالو کرتے ہیں اور اپنی کمیونٹی کو بہتر بنانے ہیں

اب کوئی بھاگ کر دکھائے
23/03/2025

اب کوئی بھاگ کر دکھائے

یہ بہت پرانا فراڈ ابھی بھی چل رہا ہے
23/03/2025

یہ بہت پرانا فراڈ ابھی بھی چل رہا ہے

میں نے آج ایک تجربہ کیا ہےمیں نے دو اینڈریوڈ فون لئے، ایک میرا پرانا موبائل تھا اور ایک برینڈ نیو موبائلمیرے پرانے موبائ...
21/03/2025

میں نے آج ایک تجربہ کیا ہے

میں نے دو اینڈریوڈ فون لئے، ایک میرا پرانا موبائل تھا اور ایک برینڈ نیو موبائل

میرے پرانے موبائل میں تصاویر، ویڈیوز، سوشل میڈیا اکاؤنٹس، کانٹیکٹس وغیرہ سب کچھ موجود تھا، نئے موبائل میں بلکل کوئی اپلیکشن نہیں تھی اور نہ ہی کسی کا نمبر سیوو تھا، نہ ہی میں نے نئے موبائل میں سم لگائی تھی

میں نے دونوں موبائلوں میں ایک قرض دینے والی اپلیکشن کو انسٹال کیا جس کا نام سمارٹ قرضہ تھا

اپلیکشن انسٹال ہونے کے بعد میں نے دونوں موبائلوں میں اپلیکشن کو کھولا

اپلیکشن میں لاگ اِن ہونے کے لئے دونوں نئے اور پرانے موبائل میں ایک جیسا طریقہ کار فالو کیا، دونوں میں اپلیکشن لاگ اِن ہوگئی، لاگ اِن ہونے کے بعد جب قرض لینے کی باری آئی تو جو ایپلیکیشن پرانے موبائل میں تھی اُس اپلیکشن سے قرض دیا جارہا تھا، لیکن نئے موبائل میں موجود اپلیکشن قرض نہیں دے رہی تھی

کیا آپ جانتے ہیں ایسا کیوں ہوا

ایسا اسلئے ہوا کیونکہ پرانے موبائل میں میری ذاتی تصاویر، ویڈیوز اور میرے رشتے داروں کے نمبرز موجود تھے، لیکن نیا موبائل بلکل خالی تھا

پرانے موبائل میں قرض اسی لئے دیا جارہا تھا کیونکہ قرض دینے کے بعد یہ اپلیکشن میری تصاویر، ویڈیوز اور موبائل میں موجود نمبروں تک ایکسس حاصل کرلیتی اور پھر مجھے سالوں تک بلیک میل کرکے مجھ سے پیسے لئے جاتے

نئے موبائل میں چونکہ نہ کوئی نمبر محفوظ تھا، نہ کوئی تصویر نہ کوئی ویڈیو تھی تو اگر نئے موبائل پر مجھے قرض دیا جاتا تو اُنکو وہی پیسے ملتے جو وہ مجھے قرض کی صورت میں دیتے، بلیک میل نہیں کرسکتے تھے لہٰذا ایک ہی اپلیکشن نے دو موبائلوں میں الگ الگ ردِ عمل دیا

اسی طرح میں نے اِن دو موبائلوں سے بیک وقت ایک ہی لوکیشن سے ایک ہی جگہ جانے کیلئے آن لائن اُبر ٹیکسی بُک کروائی

ایک موبائل کی بیٹری 87 فیصد اور دوسرے کی 3 فیصد تھی، 87 فیصد بیٹری والے موبائل میں اُبر نے کم کرایہ بتایا جبکہ 3 فیصد بیٹری والے موبائل میں زیادہ کرایہ بتایا گیا جبکہ میں نے جانا ایک ہی جگہ سے تھا اور جانا بھی ایک ہی جگہ تھا

یہ اس لئے ہوا کیونکہ اُبر کی اپلیکشن کو لگا کہ 3 فیصد بیٹری والے موبائل کا صارف ایمرجنسی میں ہے اور اسکے موبائل کی بیٹری ختم ہونے والی ہے تو یہ ہر حال میں ٹیکسی بک کروائے گا کیونکہ اس وقت یہ مجبور ہے، جبکہ 87 فیصد بیٹری والے موبائل میں اُبر اپلیکشن نے یہ نتیجہ نکالا کہ ہوسکتا ہے یہ صارف زیادہ کرایہ دیکھ کر کسی اور اپلیکشن سے ٹیکسی بک کروا لے لہٰذا یہاں جائز کرایہ بتایا گیا

اصل میں یہ سب میں نے ایک ریسرچ پیپر میں پڑھا تھا تو آج سوچا کہ تجربہ کرلوں

With Sidra Naseem  – I just got recognised as one of their top fans! 🎉
19/03/2025

With Sidra Naseem – I just got recognised as one of their top fans! 🎉

Address

E-Tachi Mobiles Service Center Shop No 37 1st Floor Sultan Mobile Center
Multan
66000

Opening Hours

Monday 10:00 - 22:00
Tuesday 10:00 - 22:00
Wednesday 10:00 - 22:00
Thursday 10:00 - 22:00
Friday 10:00 - 22:00
Saturday 10:00 - 22:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mobi Store posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share