Umer Traders and Suppliers

Umer Traders and Suppliers ہمارےدو بنیادی اصول ہیں
1) کاروبار 100فیصد شرعی اصولوں کے مطابق کرنا
2)صرف معیاری اشیاء فراہم کرنا

29/06/2022

اگر یہ خبر درست ہے تو بہت خوشی کی بات ہے۔

26/06/2022

سود کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے والے تمام بینکوں کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

سترفیصد گھریلو جھگڑے اسی وجہ سے ہوتے ہیں۔ اگر اس مسئلے کو اچھی طرح سمجھ لیا جائے تو گھر کا ماحول پرسکون ہوسکتا ہے۔ضرور س...
13/01/2022

سترفیصد گھریلو جھگڑے اسی وجہ سے ہوتے ہیں۔ اگر اس مسئلے کو اچھی طرح سمجھ لیا جائے تو گھر کا ماحول پرسکون ہوسکتا ہے۔ضرور سنیے، عمل کیجیے اور صدقہ کی نیت سے آگے بھی شئیر کردیجیے۔جزاکم اللہ خیرا

# Saas_Bahu ► Subscribe: https://www.youtube.com/M***iUmerAbbasi

08/08/2021

صرف ایک آپشن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طارق بن زیاد صرف سات ہزار فوجی لے کر اندلس پہنچ گئے۔ چار بڑی کشتیاں کئی روز تک فوج کو وہاں اتارنے میں مشغول رہیں۔ مشہور ہے کہ اندلس کنارے جیسے ہی پورا لشکر منتقل ہوا تو طارق نے چاروں کشتیاں جلانے کا حکم دیدیا۔ فتح یا موت، ان دو راستوں کے علاوہ تیسرا کوئی آپشن باقی نہیں رہا۔ علامہ اقبال نے اسی پر کہا:
طارق چو بر کنارہ اندلس سفینہ سوخت
گفتند کار تو، بہ نگاہ خرد خطاست
(طارق نے جب اندلس کے ساحل پر کشتی جلادی، تو لوگوں نے کہا کہ عقل کی نظر میں تمہارا یہ عمل بڑی غلطی ہے)
لیکن وقت نے ثابت کیا کہ طارق بن زیاد کی یہ غلطی ہی اس کی سب سے بڑی طاقت بنی۔ اس نے اپنے ساتھیوں کو بیان کرتے ہوئے کہا تھا: ”لوگو! تمہارے لیے بھاگنے کی جگہ ہی کہاں ہے؟ تمہارے پیچھے سمندر ہے اور آگے دشمن، لہذا خدا کی قسم! تمہارے لیے اس کے سوا کوئی راستہ نہیں کہ تم اللہ کے ساتھ کیے ہوئے عہد میں سچے اترو اور صبر سے کام لو۔ یاد رکھو! تم اس جزیرے میں ان یتیموں سے زیادہ بے آسرا ہو جو کسی کنجوس کے دسترخوان پر بیٹھے ہوں“۔ (سفر در سفر، صفحہ نمبر:20) طارق بن زیاد نے مٹھی بھر لشکر کے ساتھ ایک اجنبی ملک میں، ایک لاکھ دشمن کی فوج کو شکست دیدی۔ یہ تھی، یکسوئی، دلجمعی اور ارتکاز و فوکس۔
200 قبل مسیح اور چین کا مشہور جنرل شیانگ یو، اپنی فوج کو لیے دریا کے پار اترتا ہے۔ طویل سفر سے تھکے ہارے فوجی جیسے ہی دریا کے پار کشتیوں سے اترے، فورا ہی تھک کر نیند کی وادیوں میں چلے گئے۔ اگلے روز فوجیوں کی آنکھ کھلی تو ان کے سامنے جہازوں کا جلا ہوا ملبہ پڑا تھا اور شیانگ یو کہہ رہا تھا: تمہارے پاس دو ہی راستے ہیں: لڑو اور جیت جاؤ یا پھر موت کو گلے لگالو۔
طارق بن زیاد سے صدیوں بعد اسپین کا ایک جنگجو میکسیکو پر حملہ آور ہوا: ہرنان کورٹیس (Hernan Cortes) اس نے میکسیکو کے مشرقی ساحل پر اترنے کے بعد اپنی کشتیاں جمع کیں اور ان میں چھید کرکے سمندر میں ڈبودیا۔
ہماری عقل کہتی ہے کہ واپسی کا ایک نہیں، کئی دروازے کھلے رکھنے چاہئیں۔ ایک بزنس نہیں کئی بزنس شروع کرنے چاہئیں۔ ایک کتاب نہیں بیک وقت کئی کتابیں پڑھنی چاہئیں۔ ایک جگہ نہیں بیک وقت کئی جگہ کام کرنا چاہیے۔ ایک کام نہیں، بیک وقت کئی کام کرنے چاہئیں۔ اپنی پراڈکٹ کے لیے ایک نہیں، کئی میدان منتخب کرنے چاہئیں۔
مگر تجربہ بتاتا ہے کہ یہ سارے رستے ناکامی ہیں۔ آپ جتنے امکانات کھولتے چلے جاتے ہیں، اتنے ہی ناکامی کے قریب ہوتے جائیں گے۔ اگر آپ نے تین بزنس اس نیت سے شروع کیے کہ ان میں سے کوئی نہ کوئی کامیاب ہوجائے گا تو یقین کیجئے ایک بھی کامیاب نہیں ہوگا۔ جو کمپنی بیک وقت کئی طبقات زندگی کو اپنا ہدف بنا کر چیز بیچتی ہیں، ان کو کوئی خریدار نہیں ملتا۔ جو CEO بیک وقت تین چار آپشنز پر غور و فکر کررہا ہوتا ہے، آخر میں اس کا کوئی آپشن بھی کامیابی سے ہم کنار نہیں ہوپاتا۔ اسی لیے فوکس کیجئے، ارتکاز کیجئے، یکسوئی حاصل کیجئے، ایک کام کیجئے مگر دلجمعی سے کیجئے۔ دوسرے آپشن بھول جائیے، منزل آپ کے قدم چومے گی۔ جیسے کئی گھروں کا مہمان بھوکا رہ جاتا ہے، ویسے ہی امکانات کے دروازے کھلے رکھنے والا ناکام ہوجاتا ہے۔
عبدالمنعم فائز
معروف ہفت روزہ شریعہ اینڈ بزنس کے لیے لکھی گئی تحریر

10/05/2021

Khulasa e Quran - Parah # 21Summary of Quran - Juz 21 خلاصہ قرآن اکیسواں پارہM***i Umer Abbasi► Subscribe: https://ww...

09/05/2021

Khulasa e Quran - Parah # 20Summary of Quran - Juz 20 خلاصہ قرآن بیسواں پارہM***i Umer Abbasi► Subscribe: https://www...

Very nice view. Very sweet voice ۔ Azan echoes on Tower Bridge in London. May this voice be heard five times a day. Amee...
08/05/2021

Very nice view. Very sweet voice ۔ Azan echoes on Tower Bridge in London. May this voice be heard five times a day. Ameen
لندن کے ٹاور بریج پر آذان کی گونج۔ خوب صورت منظر، دل کو موہ لینے والی آواز۔ اللہ کرے یہ نغمہ ہر روز پانچ مرتبہ یہاں گونجا کرے۔آمین

Azan on Tower Bridge London Tower Bridge London per Azan آذان جمیل علی جسرالبرج لندن

07/05/2021

Khulasa e Quran - Parah # 19Summary of Quran - Juz 19 خلاصہ قرآن انیسواں پارہM***i Umer Abbasi► Subscribe: https://ww...

Address

Lora Road, Main Ghora Gali Bazar
Murree
47110

Telephone

+923148166095

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Umer Traders and Suppliers posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Umer Traders and Suppliers:

Shortcuts

Share