05/02/2026
اج کل ہر انسان صرف ایک ہی بات کر رہا ہے کہ ہمیں کسی سے کیا لینا دینا صرف اپنی زندگی سے مطلب رکھو اور خود جیو لوگوں کا کیا ہے وہ تو باتیں کرتے ہی رہتے ہیں لیکن اپ کو ایک بات بتاؤں یہ جو لوگوں کا ڈر ہے نا یہ یہ ایک ایسا خوف ہے جس سے ہمارے معاشرے میں بے حیائی بے پردگی اور ہر چیز پر ایک قابو تھا لیکن جیسے جیسے یہ ٹرینڈ بنتا جا رہا ہے ہر چیز بے قابو ہوتی جا رہی ہے بچے بڑوں کا ادب نہیں کر رہے کسی بھی طرح کا کوئی فیملی سسٹم نہیں رہتا جا رہا اور کچھ سمجھ میں نہیں ا رہا کہ ہو کیا رہا ہے ہر انسان صرف اپنی زندگی جینا چاہتا ہے حالانکہ انسان اپنے لیے جینے دنیا میں نہیں ایا جینا تو ہمیں ایک دوسرے کے لیے چاہیے اپنے لیے تو جانور بھی جیتے ہیں