Madni Book Centre

Madni Book Centre ایجوکیشن خبریں اور ِعلم و اَدب اور تعلیم کے فروغ کیلئے پیج لائک کریں

2026تمام پنجاب بورڈ رزلٹ شیڈول
05/08/2026

2026تمام پنجاب بورڈ رزلٹ شیڈول

ساہیوال: میٹرک سالانہ امتحانات 2026ء کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ساہیوال: امتحان میں 84,159 طلبہ و طالبات میں س...
05/08/2026

ساہیوال: میٹرک سالانہ امتحانات 2026ء کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔

ساہیوال: امتحان میں 84,159 طلبہ و طالبات میں سے 54,788 کامیاب، مجموعی شرحِ نتیجہ 65.10% رہا۔

ساہیوال: امتحان میں لڑکیوں کی کامیابی کی شرح 70.88% جبکہ لڑکوں کی 58.75% رہی۔

ساہیوال: منصف بشیر اور عبداللہ ناصر نے 1191 نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

ساہیوال: گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول 168/9-L کے منصف بشیر 1191 نمبروں کے ساتھ اوورال ٹاپ پوزیشن پر رہے۔
ساہیوال: عارف والا کے نیو بیکن ہاؤس ہائی سکول کے عبداللہ ناصر نے بھی 1191 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ساہیوال: عارف والا کے بیسٹ انٹرنیشنل سکول کی طالبہ رابیطہ رمضان نے 1190 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔
ساہیوال: تیسری پوزیشن پر الائیڈ سکول اوکاڑہ کے محمد منیب احمد اور دی ایجوکیٹرز حجرہ شاہ مقیم کی آمینہ عامر 1188 نمبروں کے ساتھ مشترکہ طور پر کامیاب رہے۔

02/08/2026
14/03/2026

📢 میٹرک امتحان 2026 –ساہیوال بورڈ نے رول نمبر سلپس جاری

طلبہ و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ میٹرک 2026 کے امتحانات کے لیے رول نمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں۔

🔹 پرائیویٹ امیدوار اپنی رول نمبر سلپ اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

🔹 ریگولر طلبہ اپنی رول نمبر سلپ اپنے متعلقہ اسکول سے حاصل کریں۔

براہِ کرم یہ پیغام زیادہ سے زیادہ طلبہ تک پہنچا دیں تاکہ سب بروقت اپنی رول نمبر سلپ حاصل کر سکیں۔ 📄

PECTAA گریڈ-8 سالانہ امتحان 2026صرف وہ طلباء جو رول نمبر سلپس رکھتے ہیں وہ PECTAA امتحانات میں شامل ہوں گے۔ اگر کوئی طال...
09/03/2026

PECTAA گریڈ-8 سالانہ امتحان 2026

صرف وہ طلباء جو رول نمبر سلپس رکھتے ہیں وہ PECTAA امتحانات میں شامل ہوں گے۔ اگر کوئی طالب علم دیر سے شامل ہوا ہو یا اس کے پاس رول نمبر سلپ نہ ہو، تو وہ اپنے متعلقہ اسکولز میں SBA امتحانات دیں گے۔ اگر کسی طالب علم کی تفصیلات، نام وغیرہ میں غلطی ہے، تو بھی انہیں امتحانات میں شامل ہونا چاہیے۔

18/01/2026

میٹرک (دہم) کے امتحانات

📌 میٹرک جماعت دہم کے سالانہ امتحانات 27 مارچ سے شروع ہوں گے۔

*نہم (9th) کے امتحانات*
📌 نہم جماعت کے سالانہ امتحانات 14 اپریل سے شروع کیے جائیں گے۔

*انٹرمیڈیٹ (بارہویں / سیکنڈ ایئر)*
📌 سیکنڈ ایئر کے امتحانات 5 مئی سے شروع ہوں گے۔

*انٹرمیڈیٹ (گیارھویں / فرسٹ ایئر)*
📌 فرسٹ ایئر کے امتحانات 24 مئی سے شروع ہوں گے۔

📌 بورڈ کی اسناد (سرٹیفکیٹ) عام طور پر امتحان کے تقریباً 2 سال بعد جاری کی جاتی ہیں۔

📌 ریگولر امیدواروں کی اسناد ان کے اسکول میں آ جاتی ہیں۔

📌 پرائیویٹ امیدواروں کی اسناد ڈاک کے ذریعے (Post Office) ان کے پتے پر بھیج دی جاتی ہیں۔

📌 جو امیدوار امپروومنٹ یا سپلی کا امتحان دیں گے، وہ اسی سلیبس کے مطابق ہوگا جس سلیبس کے تحت پہلے امتحان دیا گیا تھا۔ نیا سلیبس امپروومنٹ یا سپلی کے لیے لاگو نہیں ہوگا۔

📌 اس وقت تک چھٹیوں میں توسیع کے حوالے سے بورڈ یا حکومت کی جانب سے کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا جیسے ہی کوئی سرکاری اعلان آئے گا، بروقت آگاہ کر دیا جائے گا۔

📌 جماعت نہم/دہم کی پیئرنگ اسکیم (پیکٹا) کی جانب سے باقاعدہ طور پر جاری کر دی گئی ہے۔

📌 طلبہ سے گزارش ہے کہ تیاری پیئرنگ اسکیم کے مطابق کریں تاکہ بہتر نتائج حاصل ہو سکیں۔

23/12/2025

تمام نجی و سرکاری کالجز کو 23 دسمبر سے 12 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں۔۔۔

21/12/2025

پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے 10 جنوری تک تعطیلات ہوں گی۔
اس دوران تمام سرکاری اور نجی اسکولز 10 جنوری تک بند رہیں گے، جبکہ 11 جنوری بروز اتوار ہفتہ وار چھٹی ہے۔ تمام سرکاری پرائیویٹ اسکولز 12 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔

اسلام آباد کے وفاقی اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تمام تعلیمی ادارے 26 دسمبر 2025 سے 3 جنوری 2026 تک بند رہیں گے۔

18/11/2025

معزز سکول سربراہان کی خدمت میں ایک نہایت اہم گزارش

اطلاعاً عرض ہے کہ PECTA کی جانب سے جاری کردہ حالیہ نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے تعلیمی سال سے نہم کلاس کا سلیبس دوبارہ تبدیل کیا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں تمام سکولوں، خصوصاً نجی تعلیمی اداروں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ جو اس وقت پری نائن میں موجودہ نہم جماعت کی نئی کتابیں پڑھا رہے ہیں، براہِ کرم فی الحال ان کتابوں کی تدریس مؤخر کر دیں۔

چونکہ آئندہ سال سلیبس دوبارہ تبدیل کیا جا رہا ہے، اس لیے مناسب یہی ہے کہ نئے تعلیمی سال اور نئی کتابوں کے سرکاری اعلان تک انتظار کیا جائے، تاکہ طلباء، اساتذہ اور والدین غیر ضروری پریشانی اور بار بار تبدیلی کے عمل سے بچ سکیں۔

براہ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ معلومات بروقت تمام متعلقہ اداروں تک پہنچ سکیں۔

Address

Thana Road Girls City Highy School Pakpattan
Pakpattan
57400

Telephone

+923049308999

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Madni Book Centre posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Madni Book Centre:

Shortcuts

Share

Category