10/10/2026
اب وقت آ گیا ہے!
عمران خان کی رہائی اور قوم کے مفاد کے لیے جو کچھ کرنا تھا، وہ کر دیا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ آپ لوگ آگے بڑھیں اور اپنے حق کے لیے آواز بلند کریں۔
اب اس نظام کو شکست دینے کا وقت ہے۔ یہ نظام چاہتا ہے کہ اسے زبردستی خیبر پختونخوا میں نافذ کیا جائے، لیکن ہمیں اس کی راہ میں رکاوٹ بننا ہے اور اپنے حقوق، اپنے مستقبل اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے کھڑا ہونا ہے۔
اگر اب نہیں نکلو گے تو کب نکلو گے؟
یاد رکھیں! آج کے فیصلے ہی کل کے مستقبل کا تعین کرتے ہیں۔ اگر ہم نے اس وقت درست فیصلے نہ کیے اور اپنے حقوق کے لیے آواز نہ اٹھائی، تو ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل تاریکی میں ڈوب سکتا ہے۔
ابھی وقت ہے، بیدار ہونے کا، متحد ہونے کا اور اپنے مستقبل کے لیے پُرامن جدوجہد کرنے کا!
✊ قوم کے مفاد کے لیے متحد ہو جاؤ، اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھاؤ!
#خیبرپختونخوا