Order Today

Order Today This page is for Business and educational purposes only.

19/08/2025

🌧️🌊 A devastating cloudburst hit Swat, causing sudden flooding and destruction in many areas. Prayers for the safety of everyone affected. 🙏

🌧️ سوات بونیر کلاؤڈ برسٹ – ایک دل دہلا دینے والی کہانیگزشتہ روز سوات اور بونیر کے پہاڑی علاقوں میں اچانک کلاؤڈ برسٹ (C...
19/08/2025

🌧️ سوات بونیر کلاؤڈ برسٹ – ایک دل دہلا دینے والی کہانی

گزشتہ روز سوات اور بونیر کے پہاڑی علاقوں میں اچانک کلاؤڈ برسٹ (Cloud Burst) ہوا، جس کے نتیجے میں زور دار بارشوں نے گھنٹوں کے اندر اندر تباہی مچا دی۔ پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی آگئی، اور سیلابی ریلے آبادیوں کی طرف بڑھ گئے۔

مقامی لوگوں کے مطابق، چند لمحوں میں پر سکون فضاء شور اور تباہی میں بدل گئی۔ گھروں میں پانی داخل ہوگیا، کھڑی فصلیں اور باغات بہہ گئے، جبکہ کئی سڑکیں اور پل ٹوٹنے سے علاقے کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔

ریسکیو ٹیمیں اور مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خواتین اور بچے شدید خوفزدہ ہیں اور مقامی آبادی کو خوراک اور پینے کے صاف پانی کی اشد ضرورت ہے۔

ماہرین کے مطابق، کلاؤڈ برسٹ ایک غیر متوقع اور شدید بارش ہوتی ہے جو چند منٹوں میں خطرناک سیلابی صورتحال پیدا کر دیتی ہے۔ ایسے واقعات ماحولیاتی تبدیلیوں اور جنگلات کی کٹائی کے باعث زیادہ خطرناک ہو رہے ہیں۔

یہ آفت ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پہلے سے تیار رہنا اور ماحول کو محفوظ رکھنا نہایت ضروری ہے۔

19/08/2025

🌧️⛰️ سوات بونیر میں اچانک کلاؤڈ برسٹ کے باعث شدید بارشوں نے تباہی مچا دی۔ پہاڑی علاقوں میں سیلابی ریلوں نے زندگی مفلوج کر دی۔ متاثرہ عوام کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ 🤲

#سوات #بونیر #کلاؤڈبرسٹ #بارش #سیلاب #پاکستان

18/08/2025

Counting 1 2 3 numbers and have some fun

🎉 Just completed level 3 and I'm so excited to continue growing as a creator on Facebook!
04/05/2025

🎉 Just completed level 3 and I'm so excited to continue growing as a creator on Facebook!

افـغانـی قــوم جــو  40 سال پہـلے خالـی ہاتـھ یـہاں آئـے تھے۔۔۔انہوں نے بھـیک نہیں مانـگی،سـڑک کـنارے اپـنی کاروبار بــن...
13/04/2025

افـغانـی قــوم جــو 40 سال پہـلے خالـی ہاتـھ یـہاں آئـے تھے۔۔۔
انہوں نے بھـیک نہیں مانـگی،سـڑک کـنارے اپـنی کاروبار بــنایا.. چشـمے،ٹـوپیاں،جـوتے،قـالین،کـپڑے بیـچے،جـوتے پالـش کـئے،دفـتروں مـیں جاکـر مـزدوریاں کـیں، چـوکـیداری کی۔ مــگر کـسی کے سامـنے سـر نـہیں جــکایا ...
خـودداری کی زندگی گزاری،
کبھی انکی خواتین کو بے پـردہ نہیں دیـکھا،
عـزت کیساتھ قابل فـخر زنـدگی گـزار کـر واپـس جـانے والے ان غـیرتمـندوں کو سـلام👋
اور انکے مستقبل کیلئے نیک تمنائیں
۔

آج سے بیس سال پہلے اس منڈی میں لی گئی تصویر کی کہانی۔ یہ چھوٹا بچہ میں ہوں اور ساتھ میں بیٹھا شخص میرا استاد جس سے منڈی ...
11/04/2025

آج سے بیس سال پہلے اس منڈی میں لی گئی تصویر کی کہانی۔ یہ چھوٹا بچہ میں ہوں اور ساتھ میں بیٹھا شخص میرا استاد جس سے منڈی کا بہت کچھ سیکھا۔

یہ کہانی ہے ایک ایسے لڑکے کی، جو خواب تو دیکھتا تھا آسمانوں کے، لیکن قدموں تلے کی زمین اکثر دلدل بن جاتی تھی۔
میرا نام عدنان مایار
میرا اور منڈی کا رشتہ کوئی عام سا قصہ نہیں، یہ ایک ایسا بندھن ہے جو زندگی کے کڑوے کسیلے تجربات سے باندھا گیا۔
سن 2005 تھا، جب میں پانچویں جماعت سے ہائی سکول میں داخل ہوا۔ دل میں خوشیوں کی بہار تھی، ماں کی آنکھوں میں خوابوں کی چمک، اور والد صاحب کے چہرے پر فخر کی مسکراہٹ۔ مگر تقدیر کے فیصلے نرغہ ڈال چکے تھے۔

باپ کا سایہ اٹھا تو لگا جیسے وقت کا پہیہ اچانک بند ہو گیا ہو۔ ابھی تو میں اپنے خوابوں کی دیوار پر رنگ بھرنے ہی لگا تھا کہ قسمت نے ہاتھ سے برش چھین لیا۔ والد صاحب کے انتقال نے مجھے یوں جکڑ لیا جیسے طوفان کسی کمزور کشتی کو اپنے گھیرے میں لے لے۔
لیکن میں بکھرا نہیں۔ ایک ہفتے کے اندر اندر میں نے ہمت باندھی اور منڈی کا رخ کرلیا۔
میری پہلی مزدوری: رات بھر ٹماٹر کی چھانٹی، صرف 30 روپے یومیہ۔ شاید رقم کم تھی، لیکن حوصلہ اس سے کہیں زیادہ بڑا تھا۔

رات کی تاریکی میں جب دوسروں کے گھر کے چراغ بجھ جاتے، میں منڈی کی لالٹینوں کی روشنی میں اپنے خوابوں کی مشق کرتا۔
ٹماٹروں کی خوشبو، گاڑیوں کی چیخ پکار، اور مزدوروں کی آوازیں — سب کچھ میرے لیے ایک نئی دنیا کا آغاز تھا۔
گرمیوں کی تین مہینے کی چھٹیاں اتی تو میں منڈی میں حاضر ہوتا، سردیوں میں بھی جب چند دن کی چھٹیاں ملتی تھی، تو پھر منڈی کا رخ ہوتا۔ اور سکول کے دنوں میں گاؤں میں کھیتوں میں کام کرتا تھا۔ یوں پڑھائی اور مزدوری کا سفر ساتھ ساتھ چلتا رہا۔

سکول میں میں ہمیشہ پوزیشن لیتا۔ چھٹی جماعت سے لے کر دسویں تک، میں نے پہلی پوزیشن کا پرچم تھامے رکھا۔ سکول کی دیواروں پر جب میرا نام چمکتا تھا، تو پسینے سے بھیگا میرا بدن اور تھکا چہرہ، ایک ان دیکھے سکون سے بھر جاتا۔
پھر مردان پوسٹ گریجویٹ کالج کا خواب، جو ہر نوجوان کی تمنا تھی، میرا بھی منزل بن گیا۔ اللہ کا شکر، میرا نام میڈیکل سٹوڈنٹس کی فہرست میں آ گیا۔

لیکن... زندگی ہمیشہ آسانی کا دوسرا رخ نہیں دکھاتی۔ ذمہ داریوں کا بوجھ بڑھتا گیا، اور مجھے مردان چھوڑنا پڑا۔ اسلام آباد کے H-9 کالج میں بی کام میں داخلہ لیا۔ اکاؤنٹنگ میرے لیے اجنبی زبان تھی، مگر میں نے اس زبان کو بھی سیکھ لیا۔ یہاں تک کہ سالانہ امتحان میں، میں اپنے دوستوں کو پڑھانے لگا۔
میرا داخلہ ایچ ایٹ کامرس کالج میں ہو تھا مگر مارننگ شفٹ میں جانا مشکل ہوتا تھا کیونکہ پیٹ بھرنے کے لئے منڈی میں کام کرنا ضروری تھا

رات کا وقت منڈی کی خاک چھانتے گزرتا۔ ان دنوں پاک بھارت تجارتی راستے کھلے تھے، منڈیوں میں رونق عروج پر تھی۔ میں رات 8 بجے سے صبح 2 بجے تک آف لوڈنگ کرتا، پھر مختصر آرام کے بعد فجر کے وقت سے لے کر دن 10 بجے تک ٹماٹر بیچتا۔
اور پھر کالج کی راہ لیتا۔ اور یوں بی کام کا سفر کامیابی کے ساتھ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے مکمل ہوگیا۔ بی کام مکمل ہوتے ہی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے بی ایڈ میں ایڈمیشن لیا اور ساتھ ہی فیڈرل اردو یونیورسٹی میں ماسٹر ان فنانس کا داخلہ مل گیا اور یوں یہ سفر بھی کامیابی کے ساتھ اپنے منزل تک پہنچ گیا۔ علم کی روشنی نے مزید علم کی بھوک بڑھادی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایم ایڈ کا ایڈمیشن لیا اور کچھ مہینوں بعد رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ایم فل فنانس کا داخلہ لیا اور یہ سفر بھی اللّٰہ تعالیٰ کے فضل اور کرم سے کامیاب رہا۔ اور اب الحمدللہ، پی ایچ ڈی فنانس کا سفر بھی نمل یونیورسٹی اسلام آباد سے جاری ہے۔ میں نے کبھی تھکن کو راستے کی دیوار نہیں بننے دیا۔
منڈی کی مٹی میں پسینہ بہایا، ریڑھی کھینچی، ہوٹل پر کام کیا، لوڈنگ آف لوڈنگ کی، پیاز آلو مرچوں سے ہاتھ رنگے، مگر کبھی ہاتھ روکنے کا خیال نہیں آیا۔
میں نے ہمیشہ یقین رکھا کہ مزدوری میں عزت ہے، اور آج اس یقین کا پھل پا رہا ہوں۔

میری یہ کہانی ان نوجوانوں کے لیے ہے جو کاموں کو طبقوں میں بانٹ بیٹھے ہیں۔ سچ یہ ہے کہ محنت کبھی چھوٹی نہیں ہوتی۔
بس شرط یہ ہے کہ منزل کے خواب سے نظر نہ ہٹے۔ راستے کٹھن ہوں گے، لیکن رب کریم راستے کھولتا جائے گا۔

اور سب سے بڑھ کر، اللہ تعالیٰ نے مجھے آپ سب کا بے پناہ پیار دیا۔ یہی میری سب سے بڑی دولت ہے۔

اللّٰہ آپ سب کو سلامت رکھے، آپ کی دعاؤں کا طلبگار

https://wa.me/p/9302596873167667/923119099667
24/02/2025

https://wa.me/p/9302596873167667/923119099667

Cctv – 1080p Full Hd Cctv Camera -cctv Camera Wifi – Wifi Smart Camera – Wifi Camera -home Security Camera – Smart Camera Wifi – Cctv Wifi – Wifi Camera Bulb Socket – Security Camera For Home Wifi – Camera Cctv – Security Camera – Security Camera · PKR3,200.00

Address

Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Order Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Order Today:

Share