Sunat e Muhammadi Goat Farming

Sunat e Muhammadi Goat Farming Goat Farming

18/08/2026

Rajan Puri

13/08/2026

Madrassa Mandi Update.



Copied from Jammu Farmology

🐐 بکریوں کو منرل مکس دینا کیوں ضروری ہے؟السلام علیکم پیارے دوستو! ❤️Sunnat e Muhammadi Goat Farm کے پیج پر خوش آمدید۔اگر...
13/08/2026

🐐 بکریوں کو منرل مکس دینا کیوں ضروری ہے؟

السلام علیکم پیارے دوستو! ❤️
Sunnat e Muhammadi Goat Farm کے پیج پر خوش آمدید۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی بکریاں صحت مند رہیں، اچھی نشوونما کریں اور ان کی reproduction بھی بہتر رہے تو خوراک کے ساتھ منرلز پر بھی توجہ دینا بہت ضروری ہے۔ 👇

🧂 منرل مکس کے ممکنہ فوائد:

✅ ہڈیوں اور جسم کی بہتر نشوونما
✅ جسمانی کمزوری میں کمی
✅ کیلشیم اور فاسفورس کی ضروریات پوری کرنے میں مدد
✅ حاملہ اور دودھ دینے والی بکریوں کی غذائی ضروریات میں مدد
✅ بچوں کی مناسب growth میں مدد
✅ عمومی صحت اور خوراک کے بہتر استعمال میں معاونت

⚠️ اہم بات:
ہر بکری کی ضرورت ایک جیسی نہیں ہوتی۔ عمر، وزن، حمل، دودھ دینے کی حالت اور مکمل خوراک کے مطابق منرلز کی ضرورت مختلف ہو سکتی ہے۔

اس لیے منرل مکس لیبل پر دی گئی ہدایت یا ماہرِ حیوانات کے مشورے کے مطابق استعمال کریں۔ ضرورت سے زیادہ منرل دینا بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

💡 یاد رکھیں:
صرف منرل مکس دینے سے بکری صحت مند نہیں بنتی۔ بہترین نتائج کے لیے متوازن خوراک، مناسب چارہ، صاف پانی، صفائی اور باقاعدہ صحت کا خیال ضروری ہے۔ ❤️

📌 اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم بکریوں کے لیے مکمل منرل مکس کی ترکیب اور روزانہ مقدار کے بارے میں پوسٹ بنائیں تو کمنٹ میں "منرل" لکھیں۔ 👇

❤️ مزید مفید Goat Farming معلومات کے لیے
Sunnat e Muhammadi Goat Farm کو Follow ضرور کریں۔








23/04/2026

بکری کے بچوں (کڈز) کی پیدائش سے لے کر تین ماہ تک کی عمر بہت نازک ہوتی ہے۔ اگر اس دوران صحیح دیکھ بھال کی جائے تو شرح اموات (Mortality) بہت کم ہو جاتی ہے اور بچہ تیزی سے وزن بڑھاتا ہے۔

# # # **مرحلہ 1: پیدائش کے فوراً بعد (پہلا گھنٹہ)**
* **صفائی:** پیدائش کے بعد بچے کی ناک اور منہ سے ریشہ صاف کریں تاکہ وہ سانس لے سکے۔ اگر بکری خود چاٹ کر صاف نہ کرے تو خشک کپڑے سے صاف کریں۔
* **ناف (Navel) کی صفائی:** بچے کی ناف کو 2 انچ چھوڑ کر کسی صاف دھاگے سے باندھ دیں اور کھرچ کر اس پر **ٹیچر آئیوڈین** یا پائیوڈین لگائیں تاکہ انفیکشن نہ ہو۔
* **بولی (Colostrum) پلانا:** پیدائش کے پہلے 30 منٹ سے ایک گھنٹے کے اندر اندر بکری کا پہلا گاڑھا دودھ (بولی) لازمی پلائیں۔ یہ بچے کے لیے ویکسین کا کام کرتا ہے اور اسے بیماریوں سے بچاتا ہے۔

---

# # # **مرحلہ 2: پہلا ہفتہ (خوراک اور حفاظت)**
* **دودھ کی مقدار:** بچے کو دن میں کم از کم 3 سے 4 بار دودھ پلائیں۔ ایک صحت مند بچے کو اپنے وزن کا 10% دودھ روزانہ پینا چاہیے۔
* **سردی گرمی سے بچاؤ:** بچوں کو گیلی جگہ پر نہ رکھیں، نیچے خشک پرالی یا بوری بچھائیں۔ سردیوں میں انہیں دھوپ لگوائیں اور رات کو گرم جگہ رکھیں۔

---

# # # **مرحلہ 3: 15 دن سے ایک ماہ تک (ٹھوس غذا کا آغاز)**
* **Creep Feeding:** جب بچہ 15 دن کا ہو جائے تو اسے ہلکا ہلکا **نرم چارہ (لوسرن)** اور **سٹارٹر ونڈا** چکھانا شروع کریں۔ اس سے بچے کے پیٹ (Rumen) کی نشوونما جلدی ہوتی ہے۔
* **صاف پانی:** 15 دن کے بعد بچے کے سامنے صاف پانی کا برتن رکھیں تاکہ وہ تھوڑا تھوڑا پینا سیکھے۔

---

# # # **مرحلہ 4: دوسرا مہینہ (ڈی ورمنگ اور ویکسین)**
* **ڈی ورمنگ (Deworming):** جب بچہ 30 سے 45 دن کا ہو جائے تو اسے پیٹ کے کیڑوں کی دوا لازمی پلائیں۔ (اپنے ویٹرنری ڈاکٹر کے مشورے سے)۔
* **ویکسینیشن:** 2 ماہ کی عمر میں بچے کو **ET (زہر باد)** کی پہلی ویکسین لگوائیں تاکہ وہ اچانک موت سے بچ سکے۔

---

# # # **مرحلہ 5: تیسرا مہینہ (دودھ چھڑوانا - Weaning)**
* **دودھ کم کرنا:** اس عمر تک بچہ چارہ اور ونڈا کھانا شروع کر دیتا ہے۔ آہستہ آہستہ دودھ کی مقدار کم کریں اور خشک خوراک بڑھائیں۔
* **علیحدگی:** 3 ماہ مکمل ہونے پر بچے کو ماں سے الگ کر دیں (Weaning)۔ اب بچہ مکمل طور پر ونڈے اور چارے پر پل سکتا ہے۔

اگر بکریوں کے بچوں کی ETV ویکسین نہیں کروائی تو ساتھ چھری تیار رکھیں۔🐐 بکری پالنے والوں کے لیے اہم معلومات💉 ETV ویکسین ک...
23/04/2026

اگر بکریوں کے بچوں کی ETV ویکسین نہیں کروائی تو ساتھ چھری تیار رکھیں۔
🐐 بکری پالنے والوں کے لیے اہم معلومات

💉 ETV ویکسین کیوں ضروری ہے؟

بکریوں کے بچوں کو ایک خطرناک بیماری Enterotoxemia (ET) سے بچانے کے لیے ETV ویکسین لگانا بہت ضروری ہے۔ یہ بیماری اچانک حملہ کرتی ہے اور اکثر بغیر کسی واضح علامات کے جانور کی جان لے لیتی ہے۔

🦠 یہ بیماری ایک جراثیم Clostridium perfringens کی وجہ سے ہوتی ہے، جو زیادہ خوراک یا اچانک خوراک کی تبدیلی پر تیزی سے بڑھ جاتا ہے۔

📌 علامات:
• اچانک کمزوری
• دست (کبھی خون والے)
• پیٹ درد
• بعض اوقات اچانک موت

✅ بچاؤ ہی بہترین حل ہے:
• پہلی ویکسین: 1 سے 2 ماہ کی عمر میں
• بوسٹر ڈوز: 15–20 دن بعد
• اس کے بعد: ہر سال ایک بار

⚠️ اہم مشورہ:
اگر آپ بکریوں کو زیادہ دانہ یا اچھی خوراک دے رہے ہیں تو ETV ویکسین لازمی کروائیں، کیونکہ اس صورت میں بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

🐑 اپنے جانوروں کی صحت کا خیال رکھیں اور نقصان سے بچیں!
Bwp Network

منافع بخش بکری فارمنگ کے لئے بکری کی خوراک کس وقت کتنی اور کیا ہونی چاہیے ؟ Goat diet plan for profitable farming 🐐✅👍ایک...
10/04/2026

منافع بخش بکری فارمنگ کے لئے بکری کی خوراک کس وقت کتنی اور کیا ہونی چاہیے ؟
Goat diet plan for profitable farming 🐐✅👍

ایک منافع بخش بکری فارم میں سب سے زیادہ ضروری کام اس کے اخراجات کو کنٹرول کرنا ہے۔ اگر آپ اپنے فارم پر ہونے والے خرچوں کو کم رکھتے ہوے اس سے اچھی پیداوار حاصل کرتے ہیں تو آپ جلد ترقی کر سکتے ہیں ۔ بکری فارم پر ہونے والا سب سے اہم خرچہ بکری کی خوراک پر ہوتا ہے اگر ایک فارمر کو یہ پتا ہو کہ اس کے فارم پر موجود بکریوں کی خوراک کی ضرورت ان کی مختلف حالتوں جیسے گبن خالی دودھ پلانے والی اور اسی طرح بریڈر بکرے اور گوشت پیدہ کرنے والے بکرے کی کیا ہے تو وہ ان اخراجات کو آسانی کے ساتھ کنٹرول کر کے اپنے پیسے زائے ہونے سے بچا سکتا ہے۔

آئیے دیکھتے ہیں کے بکری کی کس حالت میں اس کو کتنی اور کس خوراک کی ضرورت ہوتی ہے:

بکری کے ملاپ سے پہلے کی خوراک:
جدید تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ بکری کو ملاپ کرانے سے دو یا تین ہفتہ پہلے اور دو ہفتہ بعد میں تک ایک خاص طریقہ پر خوراک دی جائے تو وہ زیادہ اور صحت مند بچے پیدہ کرے کے قابل بنائی جا سکتی ہے اس طریقہ کار کو Flushing کہا جاتا ہے۔
اس مقصد کے لئے آپ بکری کو دو سے تین ہفتے پہلے سے زیادہ طاقت والی غذا دیں اس سے آپ کی بکری دو ہفتے میں ہیٹ پر ا کر ملاپ کے لئے تیار ہو جائے گی جیسے :
- اگر جانور چرائی پر ہے تو 6-7 گھنٹے کی اچھی چرائی جس میں پھلی دار پودے بھی شامل ہوں اور 200 سے 250 گرام دانا۔
- اگر جانور فارم یا گھر پر ہو تو سبز چارا اس کے جسمانی وزن کا دس فیصد اس کے علاوہ 250 سے 350 گرام دانہ۔
-اگر خشک چارہ ہو تو جسمانی وزن کا ڈھائی فیصد اور 250 سے 350 گرام دانہ۔
(اس کے ساتھ 20 گرام منرل مکسچر دینا بھی ضروری ہے )
- اگر ونڈا دے رہے ہوں جس میں خشک لوسن اور دانہ شامل ہوتا ہے تو جسمانی وزن کا ڈھائی فیصد کافی ہے۔

گبن بکری کی خوراک:
ایک سمجھدار بکری فارمر ہمیشہ اس بات کا خیال رکھتا ہے کہ اس کی بکری جب گبن ہو جائے تو اس کو اچھی خوراک اور حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ بکری سے اچھی اور صحتمند پیداوار حاصل کر سکے۔
گبن ہو جانے کے تیسرے مہینے تک :
-چرائی والی بکریوں کو کم از کم 6-7 گھنٹے چرائی کے بعد شام میں کم از کم 250 گرام دانہ دینا بہت ضروری ہے اس کے ساتھ کوئی بھی کھل 100 گرام دیں۔
- فارم والی بکریوں کو سبز چارہ پیٹ بھر کر دیں اور اس کے ساتھ 350 گرام مکس دانہ اور 100 گرام کھل دیں۔ اگر چارہ خشک ہے تو جسمانی وزن کا 3 فیصد اور ساتھ 350 گرام مکس دانہ اور 50 گرام کھل دیں ۔
(اس کے ساتھ 20 گرام منرل مکسچر لازمی شامل کریں)
اگر بازاری ونڈا جس میں لوسن شامل ہوتا ہے دیتے ہیں تو جسمانی وزن کا 3 فیصد کافی ہے۔

گبن ہونے کے چوتھے مہینے سے بچہ پیدہ ہونے تک:
جب بکری چوتھے مہینے میں داخل ہوتی ہے تو اس کے پیٹ میں موجود بچہ تیزی سے پرورش پاتا ہے اور بکری کو اس وقت اچھی اور طاقتور خوراک کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔
- اگر بکری چرائی پر جاتی ہے تو یہ دیکھنا ہو گا کہ وہ کس قسم کی خوراک جاصل کرتی ہے اگر فصلوں کے بچے ہوے دانے اور پھلیاں کھاتی ہے تو ٹھیک ہے ورنہ واپسی پر اس کو اضافی چارہ دینا بہت ضروری ہے کم از کم 1 کلو خشک چارہ دیں اور ساتھ 250 گرام دانہ اور 100 گرام کھل دیں اس کے ساتھ 20 گرام کیلشیم کا پاؤڈر بھی دیں۔
- فارم پر بکری کو سبز چارہ پیٹ بھر کر دیں اگر چارہ خشک ہے تو جسمانی وزن کا 4 فیصد دیں ساتھ 400 گرام دانہ دیں اس میں 20 گرام منرل مکسچر اور 25 گرام کیلشیم پاؤڈر ملا لیں اس کے ساتھ کھل 100 گرام دیں اور گنے کا شیرا 50 گرام دیں۔
اگر بازاری ونڈا ہے تو جسمانی وزن کا 4 فیصد کافی ہے۔
آخری 15 دن میں بکری کو 25-50 گرام ڈالڈا گھی روزانہ چوکر میں ملا کر دیں۔
دودھ والی بکری کی خوراک :
بکری جب دودھ دیتی ہے تو اس کو اضافی خوراک کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ کمزور نہ پڑے اور دودھ کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو۔
اس مقصد کے لئے بکری کو معمول کی خوراک کے ساتھ کیلشیم پاؤڈر 20 گرام اور کھل 100 گرام دیں اس کے علاوہ دانہ میں ایک چٹکی سفید زیرہ اور ایک پاؤ مکئی کا دلیہ آدھا پاؤ ٹوٹا یا نکو چاول دیں اس سے بکری کا دودھ بھی بڑھے گا اور کمزور بھی نہیں ہو گی۔
پوسٹ کافی لمبی ہو گئی ہے اس لئے بکروں کی خوراک کے بارے میں اگلی پوسٹ میں بات کریں گے ان شاء اللّه۔



گوٹ فارمنگ میں قربانی ماڈل کیا سو فیصد فائدے مند ہے؟ جی ہاں ، قربانی کے بکرے پالیں روایتی فصلوں کی نسبت قربانی کے بکرے ت...
10/04/2026

گوٹ فارمنگ میں قربانی ماڈل کیا سو فیصد فائدے مند ہے؟

جی ہاں ، قربانی کے بکرے پالیں روایتی فصلوں کی نسبت قربانی کے بکرے تیار کرنا سو فیصد زیادہ فائدہ مند ہے،

ایک ایکڑ لوسن پر بیس بیتل بکرے پال سکتے ہیں، اگر ٹیڈی ہوں تو ڈبل یعنی چالیس تک پال سکتے ہیں۔

اچھی زمین پر کھاد پانی بروقت دیا جائے تو بیس دن تک تیار ہو جاتا ہے ، درمیانی زمین پر پچیس دن اور نارمل زمین پر تیس دن تک کٹ تیار ہو جاتا ہے۔

مارچ سے لیکر نومبر تک لوسن ہر ماہ کاٹ کر خشک کریں جو سردیوں میں استعمال کریں۔

گرمیوں میں جنتر اور گوار کاشت کریں۔ گوار بھی خشک کرکے اسٹاک کر سکتے ہیں جو سردیوں کیلئے بھی موزوں ہے۔

کیا آپ نے کبھی اپنی ایک ایکڑ فصل کا بیس بیتل بکروں کی قیمت سے موازنہ کیا ہے؟ یا چالیس ٹیڈی بکروں کی قیمت سے ؟

Address

Okara
Punjab

Telephone

+923072256967

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sunat e Muhammadi Goat Farming posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share