08/01/2023
بے عمل کو دنیا میں راحتیں نہیں ملتیں
دوستو دعاؤں سے جنتیں نہیں ملتیں
اس نئے زمانے کے آدمی ادھورے ہیں
صورتیں تو ملتی ہیں سیرتیں نہیں ملتیں
اپنے بل پہ لڑتی ہے اپنی جنگ ہر پیڑھی
نام سے بزرگوں کے عظمتیں نہیں ملتیں
شہرتوں پہ اترا کر خود کو جو خدا سمجھے
منظر ایسے لوگوں کی تربتیں نہیں ملتیں
👎👎👎
جناب منظر بھوپالی کلام پیش کر رہے ہیں(اِنتخاب حکیم خلیق الرحمٰن)