Molana Abdul Wasiu Hanfi

Molana Abdul Wasiu  Hanfi اصلاح عقائد ،اعمال،اخلاق

16/07/2026
*25 روزہ آن لائن صراط مستقیم کورس*🎁 روزانہ صرف ایک گھنٹے میں سیکھیں ۔۔ 📌 منتخب آیات و احادیث؛ 📌 طہارت، نماز، زکوۃ، نکاح ...
16/07/2026

*25 روزہ آن لائن صراط مستقیم کورس*

🎁 روزانہ صرف ایک گھنٹے میں سیکھیں ۔۔

📌 منتخب آیات و احادیث؛
📌 طہارت، نماز، زکوۃ، نکاح و طلاق کے بنیادی مسائل،
📌 خوشگوار زندگی کے مشورے،
📌 بنیادی عقائد،
📌 مسنون دعائیں

اور بہت کچھ...

✅ حضرات و خواتین کے لیے الگ الگ کلاسز

🪀 رابطہ ای مرکز شارٹ کورسز:
+923206413074

14/07/2026

مرکز اہل السنہ والجماعہ سرگودھا میں بارش

12/07/2026

*الحمد للہ ثم الحمدللہ صدیوں کا قرض اتر گیا*
*متکلم اسلام کی بارہ کتب کا حسین گلدستہ آ چکا*

*صحابہ کرام و اہل بیت کرام رضی اللہ عنہم(حیات و خدمات، فضائل و مناقب اور اعتراضات و جوابات*

*مؤلف: متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ*

✍️.....*مولانا محمد کلیم اللہ حنفی*

اسلام کی پوری علمی، عملی اور تہذیبی عمارت جن نفوسِ قدسیہ کے ذریعے امت تک پہنچی، وہ حضراتِ صحابہ کرام اور اہلِ بیتِ اطہار رضی اللہ عنہم ہیں۔

یہی وہ مقدس جماعت ہے جس نے قرآنِ کریم کی حفاظت، سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی اشاعت، دینِ اسلام کی دعوت اور اقامتِ دین کی ایسی بے مثال تاریخ رقم کی جس پر پوری امت کو فخر ہے۔ لیکن افسوس کہ ہر دور میں انہی مقدس شخصیات کو اعتراضات، شبہات، تاریخی تحریفات اور فرقہ وارانہ تعصبات کا نشانہ بنایا گیا۔

عصر حاضر میں ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا نے ان اعتراضات کو مزید وسعت دی، جس کے نتیجے میں ایک جامع، مستند، معتدل اور عام فہم علمی سرمایہ وقت کی اہم ضرورت بن چکا تھا۔

استادِ محترم شیخ و مربی متکلمِ اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالیٰ نے اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے صحابہ کرام و اہل بیت کرام رضی اللہ عنہم پر مشتمل بارہ مستقل کتب کا یہ عظیم الشان سلسلہ مرتب فرمایا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ صحابہ کرام و اہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم کے فضائل، سیرت، خدمات اور ان پر کیے جانے والے اعتراضات کے رد میں ہر دور کے ائمہ، محدثین، مفسرین اور علماءِ امت نے گراں قدر علمی خدمات انجام دی ہیں، جن سے امت کا علمی سرمایہ بے حد وسیع اور مالا مال ہے۔

تاہم زمانے کے بدلتے ہوئے حالات، نئے اعتراضات، منتشر علمی مواد اور عصرِ حاضر کی ضروریات اس بات کی متقاضی تھیں کہ ان تمام مختلف علمی مباحث کو ایک مربوط، جامع، مستند، عام فہم اور تحقیقی سلسلۂ کتب کی صورت میں پیش کیا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے یہ سعادت استاد محترم متکلمِ اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کے حصے میں لکھی۔ اس اعتبار سے بجا طور پر کہا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اس موضوع کے حوالے سے امت پر عائد ایک عظیم علمی ضرورت، بلکہ صدیوں سے محسوس کی جانے والی ایک علمی ذمہ داری کو پورا کرنے کی کامیاب کوشش فرمائی ہے۔

امید ہے کہ یہ بارہ کتب آئندہ بھی اہلِ علم، طلبہ، خطباء، محققین اور عام مسلمانوں کے لیے معیارِ تحقیق، معتبر مرجع اور فکری رہنمائی کا اہم ذریعہ بنی رہیں گی اور ان شاء اللہ آنے والی نسلیں بھی اس علمی ذخیرے سے اسی طرح استفادہ کرتی رہیں گی۔

کتب کی ترتیب درج ذیل ہے:

*1: خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ (حصہ اول حیات و خدمات حصہ دوم اعتراضات و جوابات)*

*2: خلیفہ دوم سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ (حصہ اول حیات و خدمات حصہ دوم اعتراضات و جوابات)*

*3: خلیفہ سوم سیدنا عثمان ذوالنورین رضی اللہ عنہ (حصہ اول حیات و خدمات حصہ دوم اعتراضات و جوابات)*

*4: خلیفہ چہارم سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ (حصہ اول حیات و خدمات حصہ دوم اعتراضات و جوابات)*

*5: سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما (حصہ اول حیات و خدمات حصہ دوم اعتراضات و جوابات)*

*6: سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما (حصہ اول حیات و خدمات حصہ دوم واقعہ کربلا پس منظر حقائق و نتائج حصہ سوم اعتراضات و جوابات)*

*7: سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما (حصہ اول حیات و خدمات حصہ دوم اعتراضات و جوابات)*

*8: امہات المومنین رضی اللہ عنہن (حصہ اول حیات و خدمات حصہ دوم اعتراضات و جوابات)*

*9: اولادِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم (حصہ اول حیات و خدمات حصہ دوم اعتراضات و جوابات)*

*10: صحابہ و اہل بیت رضی اللہ عنہم (حصہ اول فضائل ومناقب حصہ دوم اعتراضات و جوابات)*

*11: تذکرہ صحابہ و اہل بیت رضی اللہ عنہم (سوالا جوابا)*

*12: دس عقائد و نظریات مع مشاجرات*

ان تصنیفات کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ استاد محترم نے محض فضائل و مناقب بیان کرنے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ ان مقدس شخصیات کے بارے میں پیدا کیے جانے والے قدیم و جدید اعتراضات، شبہات اور تاریخی مغالطوں کا علمی، تحقیقی اور مدلل جائزہ لے کر ان کے شافی اور اطمینان بخش جوابات بھی پیش کیے ہیں۔ ہر مسئلے کو قرآن، حدیث، آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم، اقوالِ ائمہ رحمہم اللہ اور معتبر تاریخی مصادر کی روشنی میں اس انداز سے واضح کیا گیا ہے کہ انصاف پسند قاری خود حقائق تک پہنچنے پر آمادہ ہو جاتا ہے۔

اس سلسلۂ کتب کا ایک اہم امتیاز یہ بھی ہے کہ مؤلف نے اختلافی مباحث میں نہ جذباتیت اختیار کی ہے، نہ تعصب، نہ غیر ضروری طوالت اور نہ ہی غیر علمی اسلوب؛ بلکہ اعتدال، متانت، اختصار، جامعیت، دعوتِ فکر اور مضبوط استدلال کو اپنا شعار بنایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ کتب صرف اپنے موقف کے اثبات تک محدود نہیں رہتیں بلکہ قاری کو تحقیق، انصاف اور علمی دیانت کی راہ اختیار کرنے کی دعوت بھی دیتی ہیں۔

ان کتابوں کی زبان شستہ، عام فہم اور دل نشین ہے، جبکہ ترتیب نہایت منظم اور تدریجی ہے۔ علمی تحقیق کے ساتھ ساتھ تربیتی پہلو بھی نمایاں ہے، جس سے قاری کے دل میں صحابہ کرام اور اہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم کی محبت، عظمت، توقیر اور اتباع کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ اسی کے ساتھ تاریخ کے غبار میں چھپے ہوئے حقائق بھی روشن ہو کر سامنے آتے ہیں اور بہت سے ذہنی اشکالات دور ہو جاتے ہیں۔

صحابہ کرام و اہل بیت رضی اللہ عنہم کے موضوع پر ہر دور میں جلیل القدر علماء نے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اور امت کا علمی سرمایہ اس حوالے سے بے حد وسیع ہے، لیکن ان تمام مختلف جہات کو جس جامعیت، معنویت، اختصار، حسنِ ترتیب، مضبوط دلائل، اعتدالِ فکر اور دعوتی اسلوب کے ساتھ ایک مربوط سلسلۂ کتب کی صورت میں جمع کیا گیا ہے، اس کی مثال معاصر علمی مواد میں کم ہی دکھائی دیتی ہے۔

یہ بارہ کتب اتفاقی و حادثاتی طور پر نہیں لائی گئیں بلکہ حالات کا ادراک بلند فکری اور برسوں کی مسلسل محنت ہے۔ ہر طالب علم، ہر عالم، ہر خطیب، ہر داعی اور ہر انصاف پسند قاری کے لیے یہ مجموعہ مطالعہ، تدریس، تحقیق اور دعوت کے میدان میں نہایت قیمتی سرمایہ ثابت ہوگا۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ استاد محترم کی ان مخلصانہ علمی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، انہیں مزید دین کی خدمت کی توفیق دے اور اس علمی ذخیرے کو امتِ مسلمہ کے لیے ہدایت، بصیرت اور اتحاد کا مؤثر ذریعہ بنائے۔

*آمین بجاہ النبی الکریم صلی اللہ علیہ وسلم*

ڈاک خرچ سمیت ۔10500

رابطہ۔03012330285

Address

Lahore
Sargodha

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Molana Abdul Wasiu Hanfi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share