Zain Mobile

Zain Mobile we deals all kind of mobiles phone mobile accessories loptop led & other electronics items

رونن اسیسریز کی تمام ماڈلز زین موبائل علی پلازہ میں  دستیاب ہیے رابطہ نمبر 03129901599    Shair Ali GhalibŚhåïr Åłÿ Męęr
15/01/2026

رونن اسیسریز کی تمام ماڈلز زین موبائل علی پلازہ میں دستیاب ہیے
رابطہ نمبر 03129901599




Shair Ali Ghalib
Śhåïr Åłÿ Męęr

موبائل چارجر ۔شاید 2013 کے آس پاس تک ۔۔ موبائل چارجر کا کامصرف بجلی دینا ہوتا ہے ۔۔ بیٹری چارج کرنا ، چارجنگ 5 واٹ تک کی...
01/01/2026

موبائل چارجر ۔

شاید 2013 کے آس پاس تک ۔۔ موبائل چارجر کا کام
صرف بجلی دینا ہوتا ہے ۔۔ بیٹری چارج کرنا ،
چارجنگ 5 واٹ تک کی سپیڈ میں ہوتی تھی ۔۔ بہت سلو ،
چارجر سمارٹ نہیں تھا ۔۔

چارجنگ ٹیکنالوجی نے ترقی کی ۔۔ فاسٹ اور سپر فاسٹ چارجنگ
شروع ہوئی ۔۔

چارجنگ اڈاپٹر بھی سمارٹ ہوگئے ۔۔ وائر کیبل بھی ۔۔

اب ہر موبائل برینڈ الگ الگ نام سے فاسٹ چارج سپورٹ کرتے ہیں ۔۔

• پی ڈی ۔ PD . Power Delivery
انٹرنیشنل ، سامسنگ ، گوگل پکسل ، آئی فون ۔

• کوالکوم ۔ Quick Charge ۔
زیادہ تر سنیپ ڈریگن پروسیسر والے فون ۔

• اوپو ، ریلمی ۔ Vooc / SuperVooc

• ون پلس ۔ Warp/ Dash Charge

• ویوو ۔ Flash Charger

اسی طرح ٹیکنو ، انفینکس وغیرہ ۔۔

موبائل اڈاپٹر اور کیبل بہت سمارٹ ہو گئے ہیں ۔۔
اب یہ صرف بجلی نہیں پھینکتے ، بلکہ موبائل سے سلام دعا
کرتے ہیں ، اس کہ بیٹری کنڈیشن پوچھتے ہیں ،
جیسے موبائل
بتاتا ہے ، اسی حساب سے چارج شروع کرتے ہیں ۔۔
کہ اب موبائل کی بیٹری کتنی موجود ہے ، موبائل کو کتنے
واٹ تک سپیڈ چاہیے ، بیٹری گرم تو نہیں ہو رہی ۔۔
اگر بیٹری مکمل چارج ہو گئی ہے ، تو چارجر آف کر دینا ۔

• پی ڈی . PD . چارجر ۔
یہ انٹرنیشنل چارجنگ پروٹوکول ہے جس کے اڈاپٹر اور کیبل دونوں ٹائپ سی (Type-C to Type-C) ہوتے ہیں۔

بڑی انٹرنیشنل کمپنیوں نے اتفاق کر لیا کہ ہم ایک ہی چارجنگ ٹیکنالوجی بناتے ہیں تاکہ کسٹمر کو ہر نئے فون کے ساتھ الگ چارجر خریدنے کے جھنجھٹ سے نجات ملے اور وہ ایک ہی معیاری چارجر سے اپنے تمام قیمتی فونز باآسانی چارج کر سکے۔

یہی وجہ ہے کہ اب آئی فون ہو ، سام سنگ، یا گوگل پکسل ، ایک ہی پی ڈی چارجر پر چارج ہو جاتے ہیں۔

پی ڈی PD کو آپ ایک چھوٹا سا سوفٹویئر سمجھ لیں ۔۔ جو
ایک کوڈنگ زبان میں موبائل سے معلومات لیتا ہے ۔

پی ڈی اڈاپٹر کے اندر ایک چھوٹا سا سرکٹ / سوفٹویئر ہوتا ہے ۔۔
اور سامسنگ ، گوگل پکسل ، آئی فون کے موبائل فون
میں بھی پاور آئی سی کے ساتھ یہ سرکٹ / سوفٹویئر ہوتا ہے ۔

جب ہم موبائل کو چارجر کے ساتھ لگاتے ہیں ، تو
ایک سیکنڈ کے ہزارویں حصے میں ، یہ سلام دعا کرتے ہیں ۔۔
اسے ٹیکنیکل زبان میں Handshake کہتے ہیں۔
اگر یہ ہینڈ شیک کامیاب نہ ہو، تو چارجر سیکیورٹی کی وجہ سے سپیڈ کم کر دیتا ہے۔

چارجر پوچھتا ہے ، ہاں جی ! ۔۔
میں تیار ہوں، آپ کو کتنی بجلی چاہیے؟
فون جواب دیتا ہے: میری بیٹری ابھی 10٪ پر ہے اور میرا ٹمپریچر بھی ٹھیک ہے، مجھے پورے 45 واٹ ( یا جتنا فون سپورٹ کرتا ہے ) کرنٹ بھیج دو ۔
اسے Handshake کہتے ہیں ۔

اگر فون کی بیٹری 80٪ تک پہنچ جائے، تو فون دوبارہ چارجر
سے کہتا ہے ۔۔ اب بس کر دو، میری بیٹری بھرنے والی ہے، اب سپیڈ کم کر کے 10 واٹ کر دو تاکہ میں گرم نہ ہو جاؤں ۔۔

یہ موبائل فون ، اڈاپٹر ، کیبل ، تینوں چیزیں ، PD کی زبان سمجھتی ہیں ۔۔ ہینڈ شیک کے بعد چارجنگ شروع ہو جاتی ہے ۔

اسی طرح ، اوپو ، ویوو ، ون پلس ، کوالکوم کی چارجر ۔
ہر برینڈ کی ایک اپنی زبان ہوتی ہے ، سوفٹویئر کی زبان ۔۔

یہ چھوٹی سی سوفٹویئر چِپ چارجنگ اڈاپٹر میں بھی انسٹال
ہوتی ہے ۔۔ کیبل بھی یہ زبان سمجھتی ہے ، موبائل کے اندر بھی یہ سوفٹ ویئر لگا ہوتا ہے ۔۔

اس لیے ویوو کا اڈاپٹر صرف ویوو کے موبائل کو فلیش چارج کرے گا ۔۔ اوپو کا اوپو کے موبائل کو ۔

یہاں پر ایک دلچسپ چیز ہے ۔۔

سامسنگ کے فون پی ڈی چارجر کو سپورٹ کرتے ہیں ۔۔
ویوو کا اپنا ، فلیش چارج کے نام سے فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی ہے ۔۔

اب اگر سامسنگ کے فون کو ، ویوو کا فلیش چارج والا ،
چارجر لگائیں تو ۔۔ ان کی زبان الگ الگ ہوتی ہے ۔

چارجر کہتا ہے ۔۔ میں ویوو کی ' فلیش چارج ' زبان بولتا ہوں
اور میرے پاس 80 واٹ کی بجلی دینے کی طاقت ہے،
کیا آپ تیار ہیں ؟

سام سنگ کا فون جواب دیتا ہے ۔۔ بھائی ! میں تو صرف
'پی ڈی' (PD) کی زبان سمجھتا ہوں،
آپ کیا کہہ رہے ہیں مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا ۔۔

نتیجہ کیا نکلتا ہے؟

چونکہ ان دونوں کے درمیان " بات چیت " مکمل نہیں
ہو پاتی اور دونوں ایک دوسرے کی زبان نہیں سمجھ پاتے،
اس لیے وہ ایک دوسرے پر اعتبار نہیں کرتے۔

چارجر اور فون کی بیٹری دونوں ڈر جاتے ہیں کہ کہیں زیادہ کرنٹ سے دھماکہ نہ ہو جائے یا سرکٹ نہ جل جائے۔

ایسی صورتحال میں چارجر بہت ہی " محتاط " ہو جاتا ہے اور وہ
تیز چارجنگ کے بجائے بالکل سست رفتار
(عموماً 5 واٹ یا 10 واٹ) پر بجلی دینا شروع کر دیتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ آپ کا 80 واٹ والا مہنگا چارجر سام سنگ
کے فون کو چارج کرنے میں 3 گھنٹے لگا دیتا ہے، کیونکہ وہ دونوں ایک دوسرے کے لیے " اجنبی " ہوتے ہیں ۔۔

کیبل کا کردار بھی اہم ہے ۔۔!

صرف اڈاپٹر سمارٹ نہیں ہوا ، بلکہ اب کیبل کے اندر بھی
ایک چھوٹی سی چِپ لگی ہوتی ہے
جسے E-Marker کہتے ہیں ۔

یہ چِپ چارجر کو بتاتی ہے کہ فکر نہ کرو ، میں ایک اچھی
کوالٹی کی کیبل ہوں اور مجھ میں اتنی طاقت ہے کہ میں 100 واٹ تک بجلی اپنے اندر سے گزار سکوں ۔۔

اگر آپ چارجر اصلی لگائیں لیکن کیبل ہلکی یا لوکل استعمال کریں،
یعنی کیبل ای مارکر نہ ہو ، تو چارجر کیبل کی بات سن کر سپیڈ خود بخود کم کر دے گا تاکہ کیبل گرم ہو کر پگھل نہ جائے ۔

یہاں ایک دو اور چیزیں بھی ہیں ۔۔

• اچھے چارجرز کے اندر ایک خاص ' حفاظتی سرکٹ ' protection circuit لگا ہوتا ہے جو بجلی کے اتار
چڑھاؤ پر نظر رکھتا ہے۔
اگر کبھی بجلی کا زوردار جھٹکا آئے یا شارٹ سرکٹ ہو، تو یہ سرکٹ خود تو جل جاتا ہے لیکن بجلی کو آگے
نہیں جانے دیتا، جس سے ہمارا قیمتی موبائل فون مکمل
محفوظ رہتا ہے ۔

• پی پی ایس ( PPS )
پی پی ایس (PPS) یہ بھی پی ڈی ٹیکنالوجی کا ایک جدید
فیچر ہے جو چارجر کو یہ طاقت دیتا ہے کہ وہ موبائل کی
ضرورت کے مطابق وولٹیج کو تھوڑا تھوڑا کر کے
تبدیل کر سکے۔
اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ چارجنگ کے دوران موبائل کم گرم ہوتا ہے اور بیٹری زیادہ تیزی اور حفاظت سے چارج ہوتی ہے ۔

آج کل فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی میں ہر برینڈ دوسرے پر
سبقت لے جانا چاہتا ہے ۔۔

چارجنگ کی دنیا میں اس وقت دو الگ الگ نظریات چل رہے ہیں۔
• ایک طرف وہ کمپنیاں ہیں جو "حفاظت اور بیٹری کی زندگی "
پر توجہ دیتی ہیں، یعنی ، بیٹری کو زیادہ فاسٹ چارج کریں
تو اس کی لائف کم ہو سکتی ہے ۔

• اور دوسری طرف وہ کمپنیاں ہیں جو " بجلی کی رفتار " میں
ایک دوسرے سے آگے نکلنا چاہتی ہیں۔۔

گروپ نمبر 1 ۔ یہ گروپ PD والوں کا ہے ۔۔
یعنی
سامسنگ ، آئی فون ، گوگل پکسل ، مائیکروسافٹ ۔۔
ان کے بقول کے زیادہ فاسٹ چارجنگ سے موبائل کی بیٹری
کی لائف کم ہو سکتی ہے ۔
اسی لیے یہ 45 واٹ سے آگے نہیں بڑھ رہے ۔

دوسرے گروپ میں چائنیز اور دوسری موبائل کمپنیاں ۔۔
جیسے ون پلس ، اوپو ، ویوو ، ٹیکنو ، انفینکس ، ریلمی وغیرہ ۔
ان کا ماننا ہے کہ ہماری فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی سے بیٹری کو نقصان نہیں پہنچتا ، کیونکہ بہترین کولنگ سسٹم کی وجہ سے
بیٹری زیادہ ہیٹ نہیں ہوتی ۔

کیونکہ فاسٹ چارجنگ بذات خود نقصان دہ نہیں ، بلکہ بیٹری کا ہیٹ ہونا نقصان دہ ہے ۔

اور فاسٹ چارجنگ والے، گروپ ، موبائل فون میں اب ایک بڑی بیٹری کی جگہ ، دو چھوٹی بیٹریاں لگا دیتے ہیں ، اس طرح ،
80 واٹ کی سپیڈ بھی آگے جا کر دو الگ الگ بیٹریوں میں ،
40/40 کے واٹ سے چارج کرتی ہے ۔

بہ ہر حال ! ۔۔

آج کل بجٹ رینج کے موبائل فون میں بھی 18 واٹ سے
کم چارجنگ نہیں ہونی چاہیے ۔۔ یہ ڈیرھ سے دو گھنٹے میں موبائل کو زیرو سے 100 تک چارج کر دے گا ۔

ورنہ نارمل 33 یا 45 واٹ تک چارجنگ سپیڈ والے موبائل
لینے چاہیے ۔۔

ویوو ابھی تک ابھی Y سیریز کے چھوٹے ماڈل میں ، بڑے آرام سے 15 واٹ کے چارجر چپکا رہا ہے ۔۔
حالانکہ اس بجٹ میں باقی تقریبا سب کمپنیاں ، کم از کم 18 واٹ نہیں تو 33 واٹ تک کا چارجر دے رہی ہیں ۔

اچھا ، ان کی مرضی ۔

لیکن ایک چیز ہمیشہ کیلئے یاد رکھیں ۔۔

چارجر ہمیشہ اوریجنل یا کسی اچھے برانڈ کا ہی استعمال کریں اور لوکل چارجرز سے ہرگز بچیں ۔۔

یہ لوکل چارجر دراصل اصلی برانڈز کی زبان (کوڈنگ) چوری کر کے ایک سستی چِپ میں بھر لیتے ہیں،
جس کی وجہ سے موبائل کا پاور آئی سی دھوکہ کھا کر
" فاسٹ چارجنگ " دکھانا شروع کر دیتا ہے۔

لیکن یہ صرف ایک ریکارڈ شدہ '' جھوٹی سلام دعا '' ہوتی ہے ۔۔

اصلی چارجر کے برعکس یہ بعد میں موبائل کی بات نہیں سنتے اور بس اندھا دھند بجلی پھینکتے رہتے ہیں۔

اس طرح آپ کو سپیڈ تو مل جاتی ہے لیکن ان میں نہ تو پروٹیکشن سرکٹ ہوتا ہے اور نہ ہی یہ
سمارٹ ہوتے ہیں، یہ چارجنگ تو تیز کر دیتے ہیں ،

لیکن کسی بھی خرابی یا بجلی کے جھٹکے کی صورت میں آپ
کے قیمتی فون کو بچانے کی ان میں کوئی صلاحیت
نہیں ہوتی ۔

BEST ICONIC BRAND OF THE YEAR
24/12/2025

BEST ICONIC BRAND OF THE YEAR

22/12/2025



14/12/2025

Thank you

13/09/2025

Stock Available

18/05/2025

Zain❣️

23/04/2025

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا موبائل فون بہترین پرفارمینس دے، ہینگ نہ ہو، اس کی بیٹری اچھی ٹائمنگ دے، اس کی آواز اور ڈسپلے خراب نہ ہو اور اسٹوریج جلدی فُل نہ ہو تو کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ان مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

#چارجر
موبائل فون کو ہمیشہ اوریجنل چارجر سے چارج کریں۔غیر معیاری فاسٹ چارجرز سے بیٹری تو جلدی چارج ہو جاتی ہے لیکن اس سے ایک تو موبائل ہیٹ اپ ہو جاتا ہے دوسرا بیٹری ٹائمنگ خراب ہو جاتی تیسرا بیٹری کا لائف سائیکل کم ہو جاتا ہے۔
سب سے ضروری احتیاط یہ کریں کہ چارجنگ پہ لگا کر موبائل فون استعمال نہ کریں اس سے بیٹری کا نقصان تو ہوتا ہی ہے اس کے ساتھ ساتھ آپ کی اسکرین میں شیڈ آ جاتا جس سے آپ کے موبائل کی مارکیٹ ویلیو کم ہو جاتی ہے۔موبائل کو کبھی دھوپ میں رکھ کر یا سولر پینل کے کرنٹ پر چارج نہ کریں چہ جائیکہ اس میں اچھی کوالٹی کا کنٹرولر لگا ہو۔چارجنگ کے دوران ایک حد سے زیادہ موبائل گرم ہو تو چارجنگ سے اتار دیں۔


اپنے موبائل میں غیر ضروری ایپس ہرگز انسٹال نہ کریں ایک تو یہ آپ کی اسٹوریج کم کر دیتی ہیں دوسرا انٹرنیٹ آن کرنے پر ایڈز کی بھرمار اس کے علاوہ ہے۔تیسرا حتیٰ الامکان کوشش کریں کہ گوگل پلے اسٹور، ایپل اسٹور، ہواوے اسٹور کے علاوہ انٹرنیٹ سے ڈائریکٹ کوئی ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال نہ کریں کیونکہ یہ آپ کے موبائل فون کیلئے محفوظ نہیں۔


کسی قسم کا اسٹوریج کلینر یا اینٹی وائرس انسٹال نہ کریں کیونکہ ہر موبائل کمپنی اپنی ڈیوائس میں Built-in یہ دونوں چیزیں مہیا کرتی ہے وہی استعمال کریں۔


سوشل میڈیا ایپس جیسا کہ فیس بک، یوٹیوب، انسٹا گرام وغیرہ میں چیزیں ڈاؤن لوڈ کرکے مت رکھیں جو ویڈیو یا ڈاکومنٹس چاہیئے ہوں انہیں ڈاؤن لوڈ کر کے گیلری میں رکھ لیں ایپ میں ڈاؤنلوڈ کرنے سے ایپ ڈیٹا بڑھ جاتا جو موبائل کو Slow کرنے کا باعث بنتا ہے بالخصوص YouTube Downloads اور Facebook Saved Videos وغیرہ


اپنے موبائل فون کی اسپیڈ بڑھانے یا ورژن اپ ڈیٹ کرنے کیلئے کبھی بھی اسے Root مت کروائیں۔اس سے آپ کا موبائل کھلی کتاب کی مانند ہو جاتا ہے جس کا ڈیٹا اور اکاؤنٹس باآسانی ہیک کیے جا سکتے ہیں۔


کوشش کریں کہ ہر ماہ موبائل میں موجود ڈیٹا سے Junk files, Cache files, Duplicate files اور ایکسٹرا ڈیٹا ڈیلیٹ کرتے جائیں۔
اس کیلئے موبائل کے فائنل مینیجر میں جا کر اوپر Search Bar میں junk file, cache files سرچ کر لیں وہ شو ہوں تو انہیں ڈیلیٹ آل کر دیں۔فائل مینیجر میں Data Analysis کا آپشن ہو تو اسے استعمال کریں اور یہ سب فائلز ڈیلیٹ کر دیں۔
اینڈرائڈ فولڈر میں جا کر وہاں WhatsApp پھر Media میں جائیں وہاں Images, audio files, Videos والے فولڈر کھولیں ان میں جو Sent files کے فولڈرز ہوں انہیں خالی کر دیں کہ فائلز سینڈ ہو چکیں لیکن آپ کے موبائل میں پڑی جگہ گھیر رہی ہوتی ہیں۔
نیز ہفتے میں کم از کم ایک بار موبائل 1 گھنٹہ کیلئے بند کر لیا کریں تاکہ ڈیوائس کو کچھ ریسٹ مل سکے۔
بیرونی صفائی کیلئے موبائل کا کوّر اتاریں گھر میں پڑے فالتو دانتوں والے برش سے موبائل کی چارجنگ سلاٹ، اسپیکر، ائیر پیس، آڈیو جیک (ھینڈ فری جیک) وغیرہ کو نرمی سے صاف کر لیں۔پلے اسٹور پر ایک ایپ Clear Wave کے نام سے موجود ہے وہ انسٹال کر کے دو بار پلے کر لیں وہ مختلف قسم کی ساؤنڈز پلے کرتے ہوئے موبائل کے اسپیکرز وغیرہ میں آئی ڈسٹ کو نکال دے گا۔
گھر میں Glass-Cleaner موجود ہو تو کپڑے پہ لگا کر اس سے موبائل کو صاف کر لیں لیکن خیال رکھیں کہ لیکوئیڈ موبائل کے مائیک، اسپیکر، سم سلاٹ، ھینڈ فری جیک، ائیر پیس یا وائس کینسلیشن ہول میں نہ جائے۔واٹر پیک موبائلز اس احتیاط سے مستثنیٰ ہیں۔


آنکھوں کی حفاظت کیلئے موبائل میں موجود Eye Comfort یا Eye Protection کو ہمیشہ آن رکھیں اور اپنے موبائل پر اچھی کوالٹی کا پروٹیکٹر گلاس لگوائیں اگر Mate Glass مل جائے تو بہتر ہے کہ وہ موبائل کی تیز نقصان دہ روشنی کو 40 فیصد تک کم کر دیتا ہے۔
کانوں کی حفاظت کیلئے موبائل کے ائیر پیس کا والیوم کبھی فُل نہ رکھیں بلکہ اسے 70/80 فیصد پہ رکھیں اور اگر ائیر پوڈز، بلو ٹوتھ ہینڈ فری یا وائر ہینڈ فری استعمال کرتے ہیں تو ہمیشہ کمپنی کی اوریجنل یا کم از کم اچھی کوالٹی کی استعمال کریں جس میں سماعت سے متعلق حفاظتی Decibel level کا خیال رکھا گیا ہو۔

19/04/2025
09/02/2025




Address

Hussani Chowk
Skardu

Telephone

+923554107459

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zain Mobile posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share