Desi zaiqa 365

Desi zaiqa 365 ہمارا مقصد اپنے قابل قدر صارفین کو پاکستان بھر میں بہترین معیار کی آرگینک مصنوعات فراہم کرنا ہے

11/09/2024

دعا کیوں قبول ہوتی ہے
"راز (A Well Kept Secret)"

تحریر: عدیل خان طاہر خیلی

سیپئنز میں نوح ہراری لکھتا ہے لگ بھگ ستر ہزار سال قبل نسل انسانی شعور کی حدود میں داخل ہوئی، اگلے پچاس سے ساٹھ ہزار سال انسان چھوٹے چھوٹے گروہوں میں دنیا میں چلتے پھرتے آوارہ گردی کرتے رہے، کوئی دس بارہ ہزار سال قبل گندم انسانوں کی زندگی میں داخل ہوئی اور آوارہ، خونخوار، جنگلی، شکاری انسان کسان بن گیا اور ٹک کر ایک جگہ رہنے لگا، زراعت کے لیئے وافر پانی اور زرخیر مٹی چائیے ہوتی ہے اور ایسی جگہ دریا کا کنارہ ہی ہو سکتی ہے، یہ ہی وجہ ہے کے تمام قدیم اور بڑی تہذیبیں دریائے نیل، دجلہ و فرات اور دریائے سندھ کے آس پاس پروان چڑھیں۔
زرعی دور سے پہلے انسان مسلسل چلتے رہتے تھے جہاں شکار اور پانی کم ہوا انسان آگے کو چل پڑے، اس طرح خوراک کے معاملات انسان کے اپنے ہاتھ میں تھے لیکن زراعت پر انحصار بڑھنے سے خوراک کے معاملات انسان کے ہاتھ سے نکل گئے اور اب انسان ایسی چیزوں کا مجبور ہوا جو اسکے ہاتھ میں نہیں تھیں جیسا کہ بارش، گرمی، سردی، طوفان، خشک سالی، فصلوں کی بیماریاں، کیڑے مکوڑے وغیرہ۔
انسان نے موسموں، گرمی، سردی اور دوسرے قدرتی عوامل کی طاقت اور تباہ کاری دیکھی تو خود کو بہت بے بس محسوس کیا، لیکن قدرت نے انسان کے اندر "زندہ رہنے" کی زبردست خواہش ڈال رکھی ہے، انسان نے خود کو قدرتی مظاہر کی طاقت اور غیر یقینی صورت حال پر قابو پانے کے لیئے دیوی دیوتا گڑنے شروع کر دیئے، جس چیز کو انسان نے طاقتور پایا اس کا ایک دیوتا بنا ڈالا، اس طرح انسانی تاریخ میں ہزاروں مذاہب ظاہر ہوئے اور وقت کے ساتھ غائب ہو گئے۔
انسان کے ہزاروں سال کے شعوری ارتقاء کے دوران اس نے کسی نہ کسی بہت طاقتور ہستی کو مانا ہے جو سب سے زیادہ طاقتور ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
اس ہستی کو انسانوں نے اپنے اپنے عقیدے اور نظریے کے مطابق نام دیئے، یہاں تک کہ آج کا مغرب کا ماڈرن انسان تمام مذاہب کا انکار کر کے اس طاقت کو کبھی نیچر کہتا ہے اور کبھی یونیورس۔
آج کے دور میں بھی سینکڑوں مذاہب اور نظریات موجود ہیں، تمام مذاہب کی تعلیمات مختلف ہو سکتیں ہیں مگر سب کسی نہ کسی بڑی طاقت کو مانتے ہیں اور سب کے سب دعا پر یقین رکھتے ہیں اور دعا مانگتے ہیں۔
اور سب سے حیرانگی کی بات یہ ہے کہ متضاد نظریات کے ماننے والے اور ایک دوسرے کو قابل گردن زنی سمجھنے والے سب دعا کے قائل ہیں اور صدق دل سے مانتے ہیں کہ دعا قبول ہوتی ہے۔
کوئی پتھر سے مانگ رہا ہے، کوئی گاڈ سے، کوئی بھگوان سے اور کوئی نیچر سے، اور دعائیں سب کی قبول ہو رہی ہیں۔
میرا ذاتی تجربہ یہ رہا ہے کہ مطمئن دل کے ساتھ کوئی چیز آپ نے مانگی یا خواہش کی اور اس کے ہونے پر آپ نے یقین کر لیا اور اس کو حاصل کرنے کے لیئے پورے اعتماد کے ساتھ آپ نکل پڑے تو وہ کام جاتا ہے۔
دل کا اطمینان اور دماغ کا یقین دعا کا نوے فیصد حصہ ہے اور اس کا تعلق کسی رنگ نسل یا نظرئیے سے نہیں جس نے بھی مطمئن دل کے ساتھ یقین کر لیا اسکے بیڑے پار ہوگئے۔
اسی وجہ سے تمام بڑے مذاہب "یقین اور ایمان کی پختگی" پر سب سے زیادہ زور دیتے ہیں کہ اصل معاملہ یہ ہی ہے۔
مطمئن دل کے ساتھ کسی بات کے ہونے پر یقین کیا جاتا ہے اور وہ ہو جاتی ہے، آخر ایسا کیسے ہوتا ہے؟؟؟ اس پر مختلف نظریات کے ماننے والوں نے ہزاروں کتابیں لکھی ہیں مگر آج تک تمام انسان کسی ایک رائے پر متفق نہیں ہو سکے، میرے ذاتی خیال میں یہ قدرت کا well kept secret ہے،اور اس بات سے فرق بھی کیا پڑتا ہے کہ یہ کیسے ہوتا ہے؟ اہم بات یہ ہے کہ یہ سب مانتے ہیں کہ ایسا ہی ہوتا ہے۔
آپ کا تعلق کسی بھی مذہب یا نظریے سے ہے اگر کھلی آنکھوں کے ساتھ معجزات ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں تو اپنے ایمان اور یقین کو پختہ تر کرتے چلے جائیں۔

Adeel Khan بشکریہ

10/06/2024
تخم ملنگا۔۔۔۔۔۔بلنگو۔۔۔۔۔ سستا بھی۔۔۔ گرمی کا توڑ بھی۔۔فوائد سے بھرپور بھی۔۔۔۔۔ اور خوش ذائقہ بھی۔۔۔۔بلنگو کی تفصیلات پڑ...
02/06/2024

تخم ملنگا۔۔۔۔۔۔بلنگو۔۔۔۔۔ سستا بھی۔۔۔ گرمی کا توڑ بھی۔۔
فوائد سے بھرپور بھی۔۔۔۔۔ اور خوش ذائقہ بھی۔۔۔۔

بلنگو کی تفصیلات پڑھنے سے پہلے 1 چھوٹا سا نوٹ پڑھ لیجیے۔۔۔۔
صاف ستھرا بلنگو خریدنے کے لیے ہم سے رابطہ کیجئے۔۔۔ صرف 350 روپے پاؤ۔۔۔1350 روپے کلو
اس کے علاوہ ہمارے پاس۔۔۔ دیسی گھی۔۔۔ دیسی اچار۔۔۔ جنگلی شہد۔۔۔ ڈرائی فروٹس ۔۔۔ مسالہ جات۔۔۔ مربہ جات ۔۔۔ دیسی مہندی۔۔۔ انڈین اور پاکستانی چھلکا اسپغول۔۔۔ ساغو دانہ وغیرہ دستیاب ہیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تخم ملنگا کے بیج چھوٹے تو ضرور ہوتے ہیں مگر یہ مختلف نیوٹرنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، اس لیے انہیں سینکڑوں سالوں سے صحت کو برقرار رکھنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ بیج اینٹی آکسیڈنٹس، منرلز، اور فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تخم ملنگا میں فیٹی تھری ایسڈز بھی پائے جاتے ہیں جو دل اور ہڈیوں کی صحت برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، اس کے علاوہ بلڈ شوگر لیول کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

دو چائے کے چمچ تخم ملنگا کے بیجوں میں ساڑھے چار گرام پروٹین، ساڑھے آٹھ گرام فیٹ، پانچ گرام الفا لینولینک ایسڈ، بارہ گرام کاربز، دس گرام فائبر، کیلشیم، آئرن، میگنیشیم، فاسفورس۔ زنک، وٹامن بی1، اور وٹامن بی3 پائے جاتے ہیں۔

تخم ملنگا کے بیجوں کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے، اس سے کھانوں کا ذائقہ بڑھایا جا سکتا ہے، جب کہ تخم ملنگا کو پانی۔۔۔ دودھ اور مزیدار مشروبات میں شامل کر کے استعمال کیا جاتا ہے۔

• تخم ملنگا کے فوائد

• وزن میں کمی

• اینٹی آکیسڈنٹس سے بھرپور

• ہڈیوں اور پٹھوں کی صحت میں بہتری

• سوزش میں کمی

• دل کی بیماریوں کے خطرات میں کمی

• آنتوں کی صحت میں بہتری

• انرجی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ

• حیض کے درد سے نجات

• پروٹین سے بھرپور

• بلڈ شوگر لیول میں بہتری

• قبض سے چھٹکارا

• جسمانی درجہ حرارت میں کمی

• جِلد اور بالوں کی صحت میں بہتری

تخم ملنگا کے فوائد

تخم ملنگا کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے مندرجہ ذیل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

وزن میں کمی

تخم ملنگا کو وزن اور پیٹ کی چربی کو کم کرنے کا مؤثر طریقہ سمجھا جاتا ہے کیوں کہ اس میں فائبر کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ جب آپ تخم ملنگا سے یہ فائبر حاصل کرتے ہیں تو اسے ہضم ہونے میں کافی وقت درکار ہوتا ہے۔

اسپغول کے استعمال سے بے وقت بھوک سے نجات ملتی ہے، جس سے وزن میں کمی لانے کے عمل میں مدد ملتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان بیجوں میں فیٹی تھری ایسڈز بھی پائے جاتے ہیں جو وزن میں کمی لانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ وزن کو مؤثر طریقے سے کم کرنے کے لیے تخم ملنگا کو نہار منہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

رات کو ایک سے دو چمچ تخم ملنگا تھوڑے سے پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح اٹھ کر ایک سے دو گلاس پانی میں بھگوئے ہوئے تخم ملنگا کو استعمال کر لیں، تاہم اس مشروب میں چینی یا کوئی میٹھا شربت شامل کرنے سے گریز کریں، کیوں کہ چینی وغیرہ شامل کرنے سے وزن کم کرنے میں مدد نہیں ملے گی۔

اینٹی آکیسڈنٹس سے بھرپور

یہ بیج اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم کو فری ریڈیکلز سے پہنچنے والے نقصان سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتے ہیں، فری ریڈیکلز کی وجہ سے سیلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے اس لیے ان سے بچاؤ ضروری ہوتا ہے۔

تخم ملنگا میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس دل اور جگر کی صحت میں بہتری لاتے ہیں، اور اس کے ساتھ ساتھ کینسر کے خطرات کو بھی کم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان اینٹی آکسیڈنٹس میں بلڈ پریشر اور سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔

ہڈیوں اور پٹھوں کی صحت میں بہتری

تخم ملنگا میں کیلشیم اور میگنیشیم وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، ہر روز تخم ملنگا کے بیجوں کا ایک چمچ استعمال کرنے سے جسم کو کیلشیم، میگنیشیم، اور آئرن کی مطلوبہ مقدار کا پندرہ فیصد حاصل ہوتا ہے۔

جسم کو یہ نیوٹرنٹس حاصل ہونے سے پٹھوں اور ہڈیوں کی صحت میں بہتری آتی ہے۔ اس کے علاوہ تخم ملنگا کے بیج ان لوگوں کے لیے کیلشیم اور میگنیشیم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں جو ڈیری پروڈکٹس کے استعمال سے قاصر ہوتے ہیں۔

سوزش میں کمی

کچھ طبی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تخم ملنگا کے استعمال سے جسمانی سوزش سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے کیوں کہ اس میں کیفک ایسڈ نامی اینٹی آکسیڈنٹ پایا جاتا ہے جو سوزش کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ تخم ملنگا کے استعمال سے سوزش کی وجہ سے لاحق ہونے والی جان لیوا اور دائمی بیماریوں جیسا کہ کینسر، ذیابیطس، اور دل کے مسائل کے خطرات میں بھی کمی آتی ہے۔

دل کی بیماریوں کے خطرات میں کمی

طبی ماہرین کے مطابق تخم ملنگا کے استعمال سے دل کی بیماریوں کے خطرات میں کمی آتی ہے کیوں کہ بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تخم ملنگا میں موجود فائبر کی وجہ سے خون میں موجود نقصان دہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ دل کی صحت میں بہتری اور اس کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے آپ باقاعدگی کے ساتھ تخم ملنگا کو استعمال کر سکتے ہیں۔

آنتوں کی صحت میں بہتری

تخم ملنگا کو آنتوں کی صحت میں بہتری لانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے کیوں کہ اس میں پائا جانے والا فائبر نہ صرف آنتوں کی صحت میں بہتری لاتا ہے بلکہ اسے برقرار بھی رکھتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ طبی تحقیقات کے مطابق تخم ملنگا میں پری بائیوٹک خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جو کہ آنتوں میں صحت مند بیکٹیریا کی افزائش میں مدد فراہم کرتی ہیں اور آنتوں کی سوزش کو بھی کم کرتی ہیں، تاہم آنتوں کے مسائل سے چھٹکارا پانے کے لیے تخم ملنگا کے بیجوں کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا ضروری ہوتا ہے۔

انرجی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ

یہ بیج مختلف فیٹ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں، خاص طور پر ان میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں جو کہ اسے صحت مند غذا بناتے ہیں۔ اگر تخم ملنگا کو صبح ناشتے میں استعمال کیا جائے تو سارا دن تھکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑتا کیوں کہ اس کے استعمال سے جسم کو انرجی ھاصل ہوتی ہے۔

اس لیے نہار منہ سادہ پانی کے بجائے تخم ملنگا ملا پانی ایک بہترین آپشن ثابت ہو سکتا ہے۔

حیض کے درد سے نجات

کچھ خواتین کو حیض کے دوران درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کہ کافی بے چینی کا باعث بن سکتا ہے۔ حیض کے درد سے چھٹکارا پانے کے لیے تخم ملنگا کو پانی کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تخم ملنگا کے استعمال سے جسم میں موجود ایسے مرکبات کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے جو حیض کے دوران درد کی وجہ بنتے ہیں۔ حیض کے درد دسے نجات حاصل کرنے کے لیے تخم ملنگا کے پتے بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

پروٹین سے بھرپور

تخم ملنگا کے بیجوں سے پروٹین بھی کافی مقدار میں حاصل کیا جا سکتا ہے کیوں کہ دوسرے بیجوں کی نسبت اس میں پروٹین کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔

اگر آپ گوشت وغیرہ سے پروٹین حاصل نہیں کرتے تو تخم ملنگا کے استعمال کو یقینی بنانا چاہیئے کیوں کہ اس کے استعمال سے جسم کو ضروری پروٹین حاصل ہو گا اور صحت میں واضح بہتری بھی آئے گی۔

بلڈ شوگر لیول میں بہتری

تخم ملنگا میں پائے جانے والے فائبر کی وجہ سے نہ صرف بھوک کی شدت میں کمی آتی ہے بلکہ وزن کو کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ فائبر کی وجہ سے بلڈ شوگر لیول بھی نارمل رہتا ہے۔

خون میں شوگر کا لیول زیادہ ہونے کی وجہ سے کئی بیماریوں کے خظرات بڑھ جاتے ہیں، اس لیے شوگر کے لیول کو نارمل رکھنے کے لیے تخم ملنگا کے بیجوں کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا چاہیئے۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق ایسے مریض جو ذیابیطس ٹائپ ٹو کا شکار تھے، ان کے دس گرام تخم ملنگا کے بیج ہر روز استعمال کرنے سے دوسروں کی نسبت شوگر لیول میں سترہ فیصد تک کمی آئی۔

قبض سے چھٹکارا

قبض سے نجات حاصل کرنے کے لیے ایسی غذائیں استعمال کی جاتی ہیں جو فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں، تخم ملنگا چوں کہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے اس لیے اسے قبض کا بہترین علاج سمجھا جاتا ہے۔

قبض سے چھٹکارا پانے کے لیے تخم ملنگا کو دودھ یا پانی میں شامل کر کے استعمال کیا جاتا ہے۔

جسمانی درجہ حرارت میں کمی

موسم گرما کے دوران اکثر لوگ ہیٹ ویوو کا شکار ہو جاتے ہیں اور ان کے جسمانی درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ گرمیوں کے دوران استعمال ہونے والے کسی بھی مشروب میں تخم ملنگا کے بیجوں کو شامل کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے، جس سے نہ صرف جسم میں پانی کی کمی واقع نہیں ہو گی بلکہ جسمانی درجہ حرارت بھی معتدل رہے گا۔

جِلد اور بالوں کی صحت میں بہتری

تخم ملنگا کو ایک قدرت ڈی ٹاکس سمجھا جاتا ہے جو جسم سے مضر صحت ذرات کو خارج کر کے جِلد کی صحت میں بہتری لاتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ان بیجوں میں اینٹی فنگل اور اینٹی مائیکروبیل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو صحت کے لیے نہایت مفید ہیں، اس کے علاوہ تخم ملنگا میں پروٹین بھی پایا جاتا ہے جو بالوں کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے اور بالوں کی خشکی سے بھی نجات دیتا ہے۔

تخم ملنگا کے مزید طبی فوائد کے متعلق جاننے کے لیے آپ کسی ماہرِ غذائیت کے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں، علامہ گوگل سے رہنمائی لے سکتے ہیں۔۔۔اور اپنے کسی حکیم یا طبیب سے بھی مشورہ کر سکتے ہیں۔۔۔۔
صاف ستھرا بلنگو خریدنے کے لیے ہم سے رابطہ کیجئے۔۔۔ صرف 350 روپے پاؤ
1350 روپے کلو
اس کے علاوہ ہمارے پاس۔۔۔ دیسی گھی۔۔۔ دیسی اچار۔۔۔ جنگلی شہد۔۔۔ ڈرائی فروٹس ۔۔۔ مسالہ جات۔۔۔ مربہ جات ۔۔۔ دیسی مہندی۔۔۔ انڈین اور پاکستانی چھلکا اسپغول۔۔۔ ساغو دانہ وغیرہ دستیاب ہیں۔۔
والسلام

Wa.me/923146766176اسپغول کا چھلکا، فوائد اور احتیاطی تدابیر اسپغول کا چھلکا ایک ایسی چیز ہے، جس میں طب کے مطابق بہت فوائ...
02/06/2024

Wa.me/923146766176

اسپغول کا چھلکا، فوائد اور احتیاطی تدابیر
اسپغول کا چھلکا ایک ایسی چیز ہے، جس میں طب کے مطابق بہت فوائد پائے جاتے ہیں۔ اکثر آپ کے مشاہدے میں آیا ہو گا کہ کئی ایک بیماریوں یا بے اعتدالیوں کی صورت میں طبیب اسپغول کا چھلکا استعمال کرنے کی ہدایت کرتا ہے۔ تجربات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ روزمرہ زندگی میں اس کا استعمال ہمیں کئی ایک بیماریوں سے راحت دیتا ہے۔ اس کا شمار ریشہ دار غذا میں ہوتا ہے، جو کہ اگر بطور سپلیمنٹ لیا جائے، تو اس کے ریشے بہت مفید ثابت ہوتے ہیں۔ اس کو کئی ایک چیزوں کے ساتھ بھی ملایا جاتا ہے، جس سے اس میں ریشے یا فائبر کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ یہ کارپوہائیڈریٹ کو مناسب مقدار میں کنٹرول میں کرتا ہے، جو اعلیٰ فائبر فراہم کرتا ہے۔ سو گرام اسپغول 71 گرام فائبر فراہم کرتا ہے۔ یہ بڑی آنت کی صفائی کے لئے ایک بہترین قدرتی علاج ہے۔ اسپغول فضلات اور آنتوں میں اضافی پانی جذب کرتا ہے، جس سے انہضام کی نالی صاف ہوتی ہے۔ اسہال، اپھارہ اور قبض جیسے مسائل کے اندر سکون فراہم کرتا ہے۔

اسپغول کے فوائد:

بطور فائبر سپلیمنٹس استعمال کرنے سے اسپغول جسم میں (ایل ڈی ایل ) یعنی برے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

دانتوں میں ہونے والے درد کو روکنے کے لئے، سرکہ میں بھگو کر دانتوں پر لگانے سے راحت ملتی ہے۔

اسپغول بھوک اور طلب کم کرکے وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ اس مقصد کے لئے کھانے سے آدھا گھنٹے پہلے ایک چمچ اسپغول پانی میں ملا کر استعمال کیا جائے۔

ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں روزانہ بارہ گرام اسپغول کا استعمال بلڈ پریشر کو کم کرسکتا ہے۔

آنتوں کو صحت مند رکھتا ہے اور بواسیر میں ہونے والی تکلیف میں بے حد مفید ہے۔

یہ شریانوں کے اندر جمی چکنائی کو دور کرکے برے کولیسٹرول کو کم کرتا ہے، لہذا اسکے استعمال سے دل کی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔

اسپغول ذیابیطس کے مرض کے خطرے سے بچاتا ہے۔ خون میں شوگر کی سطح اور انسولین میں باقاعدگی رکھ کر کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بناتا ہے۔

اسپغول پانی میں ملاکر پینے سے عمل انہضام کی نالی کے ذریعے اسٹول بآسانی گزرنے میں مدد کرکے قبض سے بچاتا ہے۔

اسپغول کا استعمال اسہال اور اسکی وجہ سے ہونے والی پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔
استعمال سے پہلے چند ضروری احتیاطی تدابیر:

گردوں، شوگر کے مریض اور جن کا علاج جاری ہے، وہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔

اگر کوئی دوا باقاعدگی سے لیتے ہیں تو دوا سے ایک گھنٹہ پہلے یا دو گھنٹے بعد اس کا استعمال کریں۔

پانی کی مناسب مقدار کے بغیر اس کا استعمال سوجن اور دم گھٹنے کا سبب بن سکتا ہے۔

آنتوں کی تکلیف، یا خوراک نگلنے میں مشکل ہو، تشنج یا معدے کی نالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ کا مسئلہ ہے تو استعمال سے گریز کریں۔

ادویات کے ہمراہ اسپغول کے استعمال سے ضمنی اثرات یا سائڈ افیکٹس کا امکان ہے۔ لہٰذا ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال سے گریز کیاجائے۔

WA.me/923146766176استعمال کرنے والوں کا کہنا ہےکہ شاہی ستو واقعی لاجواب ھےپیشِ خدمت ہے وادی کوہ سلیمان تونسہ شریف کی مشہ...
29/05/2024

WA.me/923146766176

استعمال کرنے والوں کا کہنا ہے
کہ شاہی ستو واقعی لاجواب ھے

پیشِ خدمت ہے وادی کوہ سلیمان تونسہ شریف کی مشہورِ زمانہ سوغات "شاہی ستو"

یہاں وہاں عام دستیاب ستو سے بہت مختلف اور بہت بہتر چیز شاہی ستو کے اجزاء درجِ ذیل ہیں
•دیسی گندم •دیسی جَو •چھوٹی الائچی •کالی مرچ •سونف •زیرہ •دھنیا •صندل سفید •بَکھڑا •گلاب کے پھول

🔴ستو …… تعارف ۔ تاریخ ۔ طریقہ استعمال

#تاریخ ایک مخصوص روایتی طریقے سے تیار کیا جانے والا پختہ سفوف یعنی کہ پاوڈر ہے جو صدیوں سے انسان کے زیرِ استعمال ہے یہ اپنی بہتر افادیت اور استعمال میں سہولت کی وجہ سے روز مرہ خوراک کا آسان اور مناسب ترین متبادل ہے چنانچہ زمانہِ قدیم میں سفری قافلوں اور جنگی لشکروں کیلئے اہم سمجھا جاتا تھا

#تعارف ستو مزاجاً سرد تر مفرح اور مقوی ہے طِبی فوائد کے حساب سے گرمی کا اثر دور کرنے بھوک مٹانے پیاس ختم کرنے معدے کی اصلاح طبیعت میں فرحت نشاط اور تازگی پیدا کرنے کیلئے مفید ہے بڑی عمر کے لوگ یا کسی مستقل مرض جیسے بدہضمی شوگر بلڈ پریشر وغیرہ میں جکڑے افراد کیلئے بہترین آسان ہلکی پھلکی متبادل غذاء ہے

#تیاری دانے ہاتھ سے صاف کرنا پانی میں دھونا ابالنا خشک کرنا بھوننا اور پھر پِسائی اپنی اصل ترکیں پہ ستو تیار کرنے کا عمل کافی مشکل اور محنت طلب کام ہے یہی وجہ ہے کہ فی زمانہ اِس کا استعمال کم ہوتا جا رہا ہے کچھ ہی لوگ اِسے تیار کرتے ہیں اور عموماً ذاتی ضرورت جتنا بناتے ہیں

#پیشکش بتدریج ختم ہوتی اِس قدیم روایت اور لذیذ خوراک کو پھر سے رواج دینے کیلئے ہم اِسے پروفیشنل آفیشل طور پہ بنا رہے ہیں اور آنلائن ڈیلنگ کے ذریعہ پورے پاکستان میں سپلائی دی جاری ہے چنانچہ آپ کو کوئی مشقت نہیں اٹھانی بس ہمیں حکم کریں گھر بیٹھے منگائیں اور مزے دار ستو سے لطف اندوز ہوں نیز اپنے عزیزواقارب اساتذہ کرام دوست احباب کو بطور تحفہ بھی یہاں سے بھجوا سکتے ہیں ہمارے ہاں تیار کرنے کا طریقہ وہی قدیمی روایتی ہے جبکہ افادیت لذت تاثیر کو مزید بہتر کرنے کیلئے متعدد مقوِّی فرحت بخش اجزاء بھی شامل ہیں جس جس نے استعمال کیا پسند کیا تعریف کی اطمینان کا اظہار کیا

🔴 شاہی ستو تیاری کا طریقہ
دانے چھاننا دھونا دھوکر دیگ کے اندر گرم پانی میں ابالنا ابلنے کے بعد پراپر 20/25 منٹ دم پہ رکھا جاتا ہے پھر دھوپ میں سکھاتے ہیں پھر دیگچی میں بھونا جاتا ہے پھر دیگر اجزاء مکس کرکے چکی پہ پیسا جاتا ہے

#ستوکھانےکاطریقہ
ایک کٹورے میں دو تین چمچ ستو کے ساتھ حسبِ مزاج میٹھا مکس کرکے تھوڑا تھوڑا پانی ڈالیں یہ کسٹرڈ جیسا یا کہ سیریلیک جیسا گاڑھا گاڑھا بن جائے گا تیار کرکے دو تین منٹ رکھ دیں تاکہ مزید پَھل پھول کے بڑھ جائے اور پھر چمچ چمچ تناول فرمائیں یہ ہلکی پھلکی بھوک میں ہلکا پھلکا ٹچ ھے

#ستوپینےکاطریقہ
ستو پینا شدید پیاس میں روح افزا ہے دل افروز ہے جامِ شیریں ہے فرحت بخش ہے اِس کو کسی بھی وقت بطور شربت استعمال کرسکتے ہیں عام طور پہ جیسے شربت بناتے ہیں ویسے بنانا ہوتا ہے … ایک گلاس کیلئے 1 چمچ ایک مَگ کیلئے 2 چمچ اور جگ میں 3/4 چمچ ستو اور مناسب مقدار میٹھا ڈالنا ہوتا ہے اصل ذائقہ سے لطف اندوز ہونے کیلئے چینی کا استعمال ہی ٹھیک ہے ہاں زیادہ افادیت ٹھنڈک کیلئے گڑ یا شکر شامل کرنا بھی مفید ہے مشروب تقریباً پانچ سات منٹ پہلے تیار کرکے رکھ دیں تاکہ ستوخوب پھل پھول کے بڑھ جائے گاڑھا ہو جائے اور پھر مزے مزے سے نوش فرمائیں

اخراجات محنت مشقت شامل اجزاء اور معیار کے تناظر میں انتہائی مناسب ترین رعایتی قیمت
🟢 مشہورِ زمانہ 'شاہی ستو
کفایتی رعایتی مناسب ترین قیمت
1کلو ٹرائل پیک 650روپے
2کلو نارمل پیک 1200روپے
3کلو فیملی پیک 1700روپے
5کلو جمبو پیک 2700روپے
10کلو بچت پیک 5000روپے

🔴 مریضوں بزرگوں کھلاڑیوں اور پرہیزی فوڈ پلان والوں کیلئے مفید اور بہترین سونف زیرہ الائچی مکسڈ 'دیسی جَو کا دیسی ستو
'1کلو 550روپے
'2کلو 1000روپے
'3کلو 1400روپے
'5کلو 2000روپے

🛑کوریئر سے ہوم ڈیلیوری فری جبکہ ڈاکخانہ سے فی پارسل 100 روپے زیادہ لاگو ہونگے

شاہی ستو کی خاصیت اور امتیازی وصف یہ ہے کہ اِسے (گندم اور جو کو) بھوننے سے پہلے ابالا جاتا ہے اور یہ پانی (آبِ جَو) اِسے دو آتشہ کردیتا ہے حدت شدت ختم ہو جاتی ہے تاثیر اور لذت میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ دیسی ستو میں جَو کو صرف دھوکر خشک ہونے پہ بس ڈائریکٹ بھون دیا جاتا ہے لذت ذائقے چسکے افادیت سب چیزوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے نارملی شاہی ستو ہی ٹھیک ہے جبکہ بزرگوں مریضوں اور پرہیز والوں کیلئے جَو کا دیسی ستو بہتر ہے ہمارے پاس دونوں دستیاب ہیں

• پیمنٹ قطعی ایڈوانس • آرڈر فقط انبکس • ہر شکایت کا ازالہ ہوگا • پیمنٹ سے پہلے پارسل روانہ نہ ہوسکےگا • پہلے آئیں پہلے پائیں
WA.me/923146766176

Address

Tandlianwala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Desi zaiqa 365 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category