11/06/2026
وزیرِ تعلیم سے استعفیٰ کا مطالبہ زور پکڑ چکا ہے! 📢
پنجاب میں 43 وزارتیں ہیں اور ہر وزارت کا وزیر علیحدہ ہے۔ باقی 42 وزراء میں سے کسی نے بھی سوشل میڈیا پر یہ مہم نہیں چلائی کہ اس کے محکمے میں کام کرنے والے لوگ چور اور نااہل ہیں۔
یہ "طُرّۂ امتیاز" صرف محکمہ تعلیم کو حاصل ہے کہ منسٹر صاحب اساتذہ کی تذلیل کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ اپنے نجکاری (Privatization) کے مشن کو کامیاب کرنے کے لیے انہوں نے تدریس جیسے مقدس پیشے کو بدنام کر کے رکھ دیا ہے۔
ایسی صورتحال میں، ہم پوری ٹیچر کمیونٹی وزیرِ تعلیم سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں!
🔴 استعفیٰ دو.... استعفیٰ دو! 🔴۔۔۔