Jr Zulfiqar/Fatima Bhutto Fan's

Jr Zulfiqar/Fatima Bhutto Fan's مين عاشق ھون جونيئر زولفقار کا 🥀❤️

چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے حیدرآباد میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے باہر جاری احتجاجی کیمپ میں شرکت کی۔اس موقع پر ا...
07/28/2026

چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے حیدرآباد میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے باہر جاری احتجاجی کیمپ میں شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے امیدواروں سے ملاقات کی ان کے مسائل اور مطالبات سنے اور میرٹ شفافیت اور انصاف کی فراہمی پر زور دیا۔
چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ نوجوانوں کے جائز حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اور میرٹ کی پامالی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ نوجوانوں کی آواز ہر جمہوری اور آئینی فورم پر بلند کرتے رہیں گے اور ان کی جائز جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

07/23/2026

آج احتجاج میں ایاز حسین سولنگی نے قانون کی برابری پر بات کی، اور آج کے واقعات نے ایک بار پھر یہ سوال کھڑا کر دیا۔

ایک بااثر خاندان کا بیٹا چند گھنٹوں میں رہا ہو جاتا ہے، جبکہ غریب خاندانوں کے بچے برسوں سے لاپتا ہیں اور ان کا آج تک کوئی سراغ نہیں۔

اگر قانون سب کے لیے برابر ہے، تو انصاف بھی سب کو برابر ملنا چاہیے۔

07/17/2026
اڄ 70 ڪلفٽن آفس تي زيڊ اي بي رابطہ ميڊيا ڪميٽي سان منهنجو پهريون اجلاس ٿي گزريو،اجلاس ۾ ميڊيا ڪميٽي جي ميمبرن شرڪت ڪئي،ج...
07/10/2026

اڄ 70 ڪلفٽن آفس تي زيڊ اي بي رابطہ ميڊيا ڪميٽي سان منهنجو پهريون اجلاس ٿي گزريو،
اجلاس ۾ ميڊيا ڪميٽي جي ميمبرن شرڪت ڪئي،
جتي اسان تنظيمي معاملن، ميڊيا حڪمتِ عملي، عوامي رابطن کي وڌيڪ مؤثر بڻائڻ ۽ ايندڙ مرحلي جي لائحہ عمل بابت تفصيلي خيالن جي ڏي وٺ ڪئي، اسان جو عزم آهي ته مؤثر رابطن، عوامي شموليت ذريعي عوام جي آواز کي وڌيڪ مضبوط بڻايو وڃي.

Today, I chaired my first meeting with the ZAB Rabta Media Committee in 70 Clifton Office.
Members of the Media Committee participated in the meeting where we held detailed discussions on organizational matters, media strategy, strengthening public outreach and the roadmap for our future work. We remain committed to building effective communication, expanding public engagement and ensuring that the voices and concerns of the people are represented with honesty and purpose.

06/26/2026

کربلا کا پیغام انسانیت وفا اور مظلوم کا ساتھ دینا ہے
آج 10 محرم الحرام کے موقع پر ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپنی رہائش گاہ 70 کلفٹن پر حضرت امام حسینؑ کی یاد میں نیاز تقسیم کی اس موقع پر کربلا کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی لازوال قربانی کو سلام پیش کیا گیا
اسی موقع پر پریا کماری کو بھی یاد کیا گیا جو 10 محرم 2021 کو سبیل تقسیم کرتے ہوئے اغوا کر لی گئی تھیں آج بھی ان کی عدم بازیابی ہمارے معاشرے کے لیے ایک اہم سوال ہے ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں بحفاظت ان کے اہلِ خانہ سے ملائے اور ہر مظلوم کو انصاف نصیب فرمائے
حسینؑ کا پیغام صرف یاد کرنے کا نہیں بلکہ ہر دور میں ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے اور مظلوم کا ساتھ دینے کا نام ہے
لبیک یا حسینؑ

توجہ فرمائیںبراہِ کرم آگاہ رہے کہ زیڈ اے بی رابطہ (ZAB RABTA) کا شہید بھٹو گروپ کی جانب سے لگائے جانے والے کیمپوں سے کوئ...
06/25/2026

توجہ فرمائیں

براہِ کرم آگاہ رہے کہ زیڈ اے بی رابطہ (ZAB RABTA) کا شہید بھٹو گروپ کی جانب سے لگائے جانے والے کیمپوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
زیڈ اے بی رابطہ کے تمام کیمپ پیشہ ور نرسوں اور صحتِ عامہ کے ماہرین کی نگرانی میں منعقد کیے جاتے ہیں جو HIV اسکریننگ کے باقاعدہ تربیت یافتہ ہیں۔ ہماری تمام آگاہی مہم کا مواد، بشمول چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی تقاریر، ملک کے ممتاز HIV اور AIDS ماہرین کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔
افسوس کے ساتھ ہمیں یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بعض شہید بھٹو گروپ کے کیمپوں میں غلط معلومات، غیر معیاری ٹیسٹنگ اور رازداری کے فقدان جیسے مسائل پائے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ HIV خون کے ذریعے منتقل ہونے والی بیماری ہے۔ یہ چھونے، تھوک، گلے ملنے، عام جسمانی رابطے، کھلے زخموں کے قریب رہنے یا مچھروں کے کاٹنے سے منتقل نہیں ہوتی۔ یہ صرف غیر محفوظ جنسی تعلقات، آلودہ سرنجوں کے استعمال اور ماں سے دورانِ حمل بچے تک منتقل ہو سکتی ہے۔
اب تک منعقد ہونے والے ہمارے تمام کیمپوں میں زیڈ اے بی رابطہ کی شناخت واضح طور پر موجود ہوتی ہے اور چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو جونیئر معیار اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے خود موجود ہوتے ہیں۔ اگرچہ زیڈ اے بی رابطہ کی مرکزی کمیٹی
ابھی تشکیل کے مراحل میں ہے, تاہم ہم اپنے علاقے میں آگاہی یا اسکریننگ کیمپ منعقد کرنے کے خواہش مند افراد سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ عنایت عمرانی، عديل لغاری، سید حسنین شاہ،
محمد حسنین، شہباز بھٹو، سعید مراد، نیاز احمد پلیپوٹو، شاہنواز رند یا سمیع اللہ جان سے رابطہ کریں تاکہ آپ کے علاقے میں کیمپ کا انعقاد کیا جا سکے۔

اگر آپ ZAB RABTA میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو براہِ کرم یہ فارم پُر کریں اور ایک فعال رکن بن جائیں۔

نیک تمناؤں کے ساتھ
چیئرمین
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر

Joining Form Link:
https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSc9iSbl8-uPISnQYFE7KaT8B9Kx3EBUXEhtomYuD7kDpsLXKA/viewform?utm_source=ig&utm_medium=social&utm_content=link_in_bio

Address

American Canyon, CA

Telephone

03004192187

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jr Zulfiqar/Fatima Bhutto Fan's posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share