Aftab Mughal correspondent Dunya News tv Neelum velly Azad Kashmir

Aftab Mughal correspondent Dunya News tv Neelum velly Azad Kashmir Aftab mughal Dunya tv Neelum

28/09/2026
28/09/2026

نیلم ویلی روڈ اور خوبصورت نظارے ،

28/09/2026

وادی نیلم میں انٹرنیٹ سروس بری طرح متاثر ہے، لیکن افسوس کہ عوام کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔ انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے باعث عوام کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔اربابِ اختیار اس معاملے کا فوری نوٹس لیں۔ عوام کو بلاوجہ تنگ کرنا کسی صورت مناسب نہیں۔ اگر انٹرنیٹ سروس میں کوئی فنی خرابی ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور معاملہ ہے تو عوام کو اعتماد میں لیتے ہوئے اس بارے میں آگاہ کیا جائے۔بلاوجہ عوام کو تکلیف میں مبتلا رکھنا ظلم کے مترادف ہے۔ ایسے معاملات ہی عوام میں بے چینی اور نفرت کو جنم دیتے ہیں۔ متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درازندہ میں امن میلہ چیک پوسٹ پر دہ ش ت گ ردوں کا ح م لہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھ م اکے اور...
26/09/2026

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درازندہ میں امن میلہ چیک پوسٹ پر دہ ش ت گ ردوں کا ح م لہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھ م اکے اور فائرنگ سے 10 افراد شہید، متعدد زخمی زرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں 7 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے

نیلم ویلی۔۔۔۔۔
25/09/2026

نیلم ویلی۔۔۔۔۔

25/09/2026

وادی نیلم:شاردا و دیگر علاقوں میں آتشزدگی، نیلم کے عوام کا حکومت آ۔ ز۔ ا۔ د ک ش م ی ر سے فوری ازالے اور ریسکیو نظام کی اپ گریڈیشن کا مطالبہ نیلم ویلی: آزاد ک ش م ی ر کے ضلع نیلم کے مختلف علاقوں، بالخصوص شاردا میں آتشزدگی کے واقعات کے بعد عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ متاثرہ شہریوں نے سے مطالبہ کیا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا فوری اور شفاف تخمینہ لگا کر متاثرین کی مالی معاونت کی جائے اور انہیں ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کیا جائے۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ نیلم ویلی کا دشوار گزار اور پہاڑی جغرافیہ، دور دراز آبادیاں اور بعض علاقوں تک محدود رسائی کسی بھی ہنگامی صورتحال میں امدادی کارروائیوں کو مزید مشکل بنا دیتی ہے۔ ایسے حالات میں آتشزدگی کے واقعات پر بروقت قابو پانے کے لیے جدید سہولیات، تربیت یافتہ عملہ اور مناسب فائر فائٹنگ مشینری ناگزیر ہے۔عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریسکیو 1122 اور متعلقہ امدادی اداروں کی استعدادِ کار میں فوری اضافہ کیا جائے، جبکہ نیلم کے مختلف اہم مقامات پر جدید فائر ٹینڈرز، واٹر باؤزرز، ہائیڈرولک اور ریسکیو آلات سمیت ضروری مشینری کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔شہریوں کے مطابق صرف مشینری کی فراہمی کافی نہیں بلکہ ریسکیو اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ، جدید خطوط پر تربیت، حفاظتی سامان کی فراہمی اور مختلف نوعیت کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے باقاعدہ مشقوں کا انعقاد بھی ضروری ہے۔ دور دراز علاقوں میں فوری رسپانس کے لیے ریسکیو ٹیموں کی مناسب تعیناتی اور ذیلی مراکز کا قیام بھی وقت کی اہم ضرورت قرار دیا جا رہا ہے۔متاثرین نے حکومت آزاد ک ش م ی ر سے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ آتشزدگی کے واقعات میں تباہ ہونے والے مکانات، دکانوں اور دیگر املاک کا فوری سروے کرایا جائے اور نقصانات کا غیر جانب دارانہ تخمینہ لگا کر متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ اور ضروری تعمیراتی و گھریلو سامان فراہم کیا جائے۔عوامی حلقوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ مستقبل میں آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں، محکمہ سول ڈیفنس، بلدیاتی اداروں اور مقامی کمیونٹی کے درمیان مربوط نظام قائم کیا جائے۔ حساس علاقوں میں فائر سیفٹی کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کے ساتھ ساتھ پانی کے ذخائر، فائر ہائیڈرنٹس اور دیگر بنیادی سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔نیلم کے عوام کا کہنا ہے کہ قدرتی خوبصورتی اور سیاحتی اہمیت رکھنے والی اس وادی میں بڑھتی ہوئی آبادی اور سیاحوں کی آمد کے پیش نظر ہنگامی خدمات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔ حکومت فوری اقدامات کرتے ہوئے نہ صرف حالیہ متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرے بلکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کو کم کرنے کے لیے جامع فائر سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس پلان بھی مرتب کرے۔عوام نے حکومت آزاد ک ش م ی ر سے مطالبہ کیا ہے کہ آتشزدگی کے حالیہ واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے متاثرین کو فوری ریلیف، ریسکیو اداروں کو جدید مشینری اور وسائل، اور نیلم ویلی کے لیے مؤثر و مستقل ہنگامی امدادی نظام فراہم کیا جائے۔اور عوام سے بھی اپیل ہے اپنی سفٹی کے اقدامات کو یقینی بنائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

25/09/2026

وادی نیلم: شاردا آتشزدگی کے نتیجے میں عوام اور ریسکیو 1122 آمنے سامنے ہم نے کوشش کی عوام کا موقف اور ادارے کا موقف آپ کے سامنے رکھا جائے۔باقی آپ اپنی رائے کمنٹ سیکشن میں دے سکتے ہیں۔۔۔۔۔

وادی نیلم آزاد کشمیر وادی نیلم کے علاقے مرگلہ کے مقام پر بڑی تعداد میں سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئ ،ٹریفک جام۔۔۔
30/05/2026

وادی نیلم آزاد کشمیر
وادی نیلم کے علاقے مرگلہ کے مقام پر بڑی تعداد میں سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئ ،ٹریفک جام۔۔۔

Address

Marsa Dubai

Telephone

+923556606221

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aftab Mughal correspondent Dunya News tv Neelum velly Azad Kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aftab Mughal correspondent Dunya News tv Neelum velly Azad Kashmir:

Shortcuts

Share