Trusted Legal Ally

Trusted Legal Ally Marjan Law Associates is a forward-thinking law firm providing top-tier legal services in Pakistan.
(2)

We are dedicated to protecting our clients' rights and interests through sound legal advice and effective representation.

جھنگ میں منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے کے سنگین الزام پر عدالت نے پولیس اہلکاروں کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔ انسپک...
12/15/2025

جھنگ میں منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے کے سنگین الزام پر عدالت نے پولیس اہلکاروں کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔
انسپکٹر ذیشان حیدر کو تین سال قید اور 45 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ ایس آئی فیصل کو بھی تین سال قید اور 45 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ اسی مقدمے میں ملوث کانسٹیبل ناصر عباس اور کانسٹیبل مرید عباس کو ایک، ایک سال قید اور 15، 15 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی گئی ہے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق مستغیث محمد اشرف نے موقف اختیار کیا تھا کہ مذکورہ پولیس اہلکاروں نے سال 2021 میں اس کے خلاف منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کیا، جس سے اس کی ساکھ اور زندگی کو شدید نقصان پہنچا۔ طویل سماعت اور شواہد کی بنیاد پر عدالت نے ملزمان کو قصوروار ٹھہرایا

Judgement Pdf link in the comments

جھنگ میں منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے کے سنگین الزام پر عدالت نے پولیس اہلکاروں کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔ انسپک...
12/14/2025

جھنگ میں منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے کے سنگین الزام پر عدالت نے پولیس اہلکاروں کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔
انسپکٹر ذیشان حیدر کو تین سال قید اور 45 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ ایس آئی فیصل کو بھی تین سال قید اور 45 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ اسی مقدمے میں ملوث کانسٹیبل ناصر عباس اور کانسٹیبل مرید عباس کو ایک، ایک سال قید اور 15، 15 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی گئی ہے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق مستغیث محمد اشرف نے موقف اختیار کیا تھا کہ مذکورہ پولیس اہلکاروں نے سال 2021 میں اس کے خلاف منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کیا، جس سے اس کی ساکھ اور زندگی کو شدید نقصان پہنچا۔ طویل سماعت اور شواہد کی بنیاد پر عدالت نے ملزمان کو قصوروار ٹھہرایا

11/21/2025

فیملی کیسز کی پریکٹس کرنے والے دوستوں کیلئے سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کی یہ ججمنٹ لازمی پڑھیں۔
خاتون کی شادی 2002 میں ہوئی تھی۔ اس کے بقول اسے 2004 میں گھر سے نکال دیا گیا تھا۔ اس نے مئی 2017 میں فیملی کورٹ میں اپنے خرچے وغیرہ کا کیس دائر کیا۔ یہ خرچہ اس نے جون 2004 سے لے کر کیس کا فیصلہ ہونے تک کے مہینوں کا 50 ہزار ماہانہ کے حساب سے طلب کیا تھا۔ فیملی کورٹ نے ماضی کا خرچہ بھی ڈکری کر دیا لیکن ماہانہ 10 ہزار کے حساب سے۔ شوہر نے ڈسٹرکٹ کورٹ میں اپیل دائر کی۔ اپلیٹ کورٹ نے فیصلہ تبدیل کیا اور خرچہ کیس دائر کرنے کی مدت سے مقرر کیا۔ خاتون نے ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن فائل کی۔ ہائیکورٹ نے فیملی کورٹ کے فیصلے کو بحال کر دیا۔ شوہر مقدمے کو سپریم کورٹ لے آیا۔ سپریم کورٹ نے بھی فیملی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔
اس ججمنٹ میں ماضی کے خرچے کے اصول پر بحث کی گئی ہے۔
اس ججمنٹ میں لمیٹیشن ایکٹ کے سیکشن 120 پر بحث کی گئی ہے۔
اس ججمنٹ میں خاتون کے ماہانہ خرچے کو قران، شریعت اور قانون کے حوالوں سے شوہر کی طرف ایک ادھار قرار دیا گیا ہے جو وہ ادا کرنے کا پابند ہے۔
یہ ججمنٹ فیملی پریکٹس کرنے والے دوستوں کو لازمی پڑھنی چاہئے۔ پہلے کمنٹ میں لنک میں شیئر کر رہا ہوں۔ بینچ میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل تھے۔
، ۔

11/06/2025

Ignorantia juris non excusat
قانون سے ناواقفیت معافی نہیں دیتی۔

ایف آئی آر بذریعہ مختار درج کرائی جاسکتی ہے اور مختار کو دیگر فوجداری کارروائی کرنیکا بھی قانونی اختیار حاصل ہے۔مکمل ججم...
10/20/2025

ایف آئی آر بذریعہ مختار درج کرائی جاسکتی ہے اور مختار کو دیگر فوجداری کارروائی کرنیکا بھی قانونی اختیار حاصل ہے۔
مکمل ججمٹ pdf کمنٹس میں لنک پر پر موجود ہے

Crl. Misc.53550/25
Mirza Yahya Baig Vs The State etc.
Mr. Justice Muhammad Amjad Rafiq
2025 LHC 5989

پولیس آفیسر کو کیوں کہا کہ جھوٹا کیس ۔ جج کو کام کرنے سے روک دیا 22 تاریخ کو جج صاحب نے ارڈر میں لکھا پولیس  نے چھوٹا کی...
09/24/2025

پولیس آفیسر کو کیوں کہا کہ جھوٹا کیس ۔ جج کو کام کرنے سے روک دیا

22 تاریخ کو جج صاحب نے ارڈر میں لکھا پولیس نے چھوٹا کیس بنایا ۔
اور اگلے دن 23 تاریخ کو
ہائی کورٹ نے اسی جج (محمد اقبال کلیار) کو کام کرنے سے روک دی
اان کے عہدے سے ہٹا دیا

مختصر صورتحال :

• ملزم کو مقدمہ نمبر 364/2025 کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں ایک اور مقدمہ نمبر 1373/2025 میں بھی ملوث کر دیا گیا۔

• عدالت نے کہا کہ پولیس ’’بادشاہ‘‘ بن گئی ہے جس پر کوئی کنٹرول نہیں ہے، یہ قانون کی بالادستی پر بدنما داغ ہے۔

• پولیس ڈیپارٹمنٹ حد سے زیادہ بے قابو ہو چکا ہے، کئی پولیس افسران ٹک ٹاکرز، قبضہ مافیا کے حمایتی اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث ہیں۔

• عدالت کو حیرت ہوئی کہ تفتیشی افسر نے دورانِ حراست ملزم محمد جاوید ولد محمد اسحاق کو اس کیس میں جھوٹا ملوث کیا۔

• عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں یہ کیس جھوٹا اور بنایا گیا لگتا ہے۔

• اس بنا پر ملزم کو دوبارہ جیل بھیجنے اور 6-10-2025 کو دوبارہ
عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔

• یہ حکم 22-09-2025 کو سنایا گیا

اب آتے ہیں دوسری دستاویز (لاہور ہائی کورٹ کا حکم )

دوسری دستاویز میں اس حکم کے اگلے ہی دن ہائی کورٹ نے اسی جج (محمد اقبال کلیار) کو کام کرنے سے روک دیا کے عہدے سے ہٹا کر OSD لگا دیا

Address

Toronto, ON

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Trusted Legal Ally posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share