04/03/2023
مجھے عورت ہونے پر فخر ہے کیونکہ
صفا و مروہ پر سعی کرنے والی سب سے پہلی ایک عورت تھی آج حاجی کا حج مکمل نہیں ہوتا اسے کیے بغیر
سب سے پہلی ایک عورت تھی جس کی پاک دامنی کے لیے اس کے نومولود بیٹے کو رب نے زبان دے دی
سب سے پہلے ایک عورت نے اسلام قبول کیا
اسلام کی راہ میں اپنا مال خرچ کرنے والی سب سے پہلی ایک عورت تھی
اسلام کی راہ میں سب سے پہلے شہید ہونے والی ایک عورت تھی
اور جس کی پاکدامنی میں خود رب کا قرآن بول پڑے وہ بھی ایک عورت تھی
الحمدللّٰہ رب العالمین میں اپنی رب کی تقسیم اور رضا میں راضی ہوں