28/01/2023
آج بھائی مُحّمد رمضان سابقہ پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اور فرسٹ کلاس کرکٹر مُحّمد ظہیر طاہر میرے گلاسگو آفس تشریف لائے اور رات گئے تک خوب گپ شپ ہوتی رہی ۔ بھائی رمضان بھائی انضمام کے ساتھ افغانستان کی قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ بھی رہ چُکے ہیں ۔ آجکل East Kilbride گلاسگو میں مُستقل رہائش پزیر ہیں اور اسی شہر کی ٹیم کے کوچ بھی ہیں ۔ 176 فرسٹ کلاس میچز کھیل کر دس ہزار سے زائد رنز بنا چُکے ہیں ۔ 2019 میں PCB کی طرف سے چائینہ کی قومی ٹیم کے کوچ بھی مُقرر ہوئے لیکن کرونا کی وجہ سے تا حال چائینہ نہی جا سکے🏴انشااللہ جلد ہم اُنہیں Psl یا چائینہ کی ٹیم کے کوچ کی حیثیت میں جلوہ گر دیکھیں گے 💐