عاشق رضا

عاشق رضا Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from عاشق رضا, Book shop, Akbarpur.

23/03/2023
06/07/2022
21/03/2022
منقبت اعلیٰ حضرتآپ کا اہل سنت پہ احسان ہےسیدی اعلیٰ حضرت کی کیا شان ہےآپ پر دل فدا جان قربان ہےسیدی اعلیٰ حضرت کی کیا شا...
20/09/2021

منقبت اعلیٰ حضرت

آپ کا اہل سنت پہ احسان ہے
سیدی اعلیٰ حضرت کی کیا شان ہے
آپ پر دل فدا جان قربان ہے
سیدی اعلیٰ حضرت کی کیا شان ہے

وہ ہیں پروانۂ شمعِ حسنِ نبی
وہ ہیں مقبولِ دربارِ غوثِ جلی
عشقِ آلِ نبی ان کی پہچان ہے
سیدی اعلیٰ حضرت کی کیا شان ہے

ترجمہ ایسا قرآن کا کر دیا
اک کرامت اسے اہلِ حق نے کہا
کنز الایمان پر عقل حیران ہے
سیدی اعلیٰ حضرت کی کیا شان ہے

یہ ہے دربارِ مولیٰ علی کی عطا
ان کا علم اک سمندر ہے عرفان کا
کس قدر مہرباں ان پہ رحمان ہے
سیدی اعلیٰ حضرت کی کیا شان ہے

وارثِ پاک نے ان سے اک دن کہا
تم تو اعلیٰ ہو مولانا احمد رضا !
اللہ اللہ کس کا یہ فرمان ہے
سیدی اعلیٰ حضرت کی کیا شان ہے

دینِ برحق کی تجدید کی آپ نے
نجدیت کی کمر توڑ دی آپ نے
حرف حرف آپ کا ایک برہان ہے
سیدی اعلیٰ حضرت کی کیا شان ہے

فاضل ان کی ثنا مجھ سے ممکن کہاں
آج تک کہہ رہے ہیں یہ اہلِ زباں
وہ ہمارے زمانے کا حسان ہے
سیدی اعلیٰ حضرت کی کیا شان ہے

فاضل میسوری

Address

Akbarpur
224147

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when عاشق رضا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category